ساستِ پاکستان

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۱۳
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سیاست پاکستان
ہم پہلے ایک دفعہ لکھ چکے ہیں کہ پاکستان کی سیاست کو بہت زیادہ مضبوط کرنے کی
ضرورت ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کی حکومت ابھی نئی نئی قائم ہوئی ہے اور اس کے
لئے اقتصادی اور انتظامی مشکلات بے انتہاء ہیں ۔ جہاں تک محنت اور کوشش کا سوال ہے وزراء
با وجود نا تجربہ کاری کے اپنی طاقت سے زیادہ کام کر رہے ہیں لیکن دو نقص ایسے ہیں جن کی وجہ
سے کام سنبھل نہیں سکتا ۔
اول تو یہ کہ بوجہ دفتری کام کی نا واقفیت کے وزراء کو وقت کا اندازہ نہیں اور نہ لوگوں کو ان
کی مہمات کا اندازہ ہے۔ بعض دفعہ معمولی باتوں میں وزراء زیادہ وقت صرف کر دیتے ہیں اور
بعض دفعہ غیر ضروری باتوں کو پیش کرنے کیلئے ملک کے لوگ ان کے پاس آ جاتے ہیں اور
اصرار کرتے ہیں کہ اُنہیں ملاقات کا موقع دیا جائے ۔
دوسرے ایک ایک وزیر کے پاس کئی کام ہیں اس ہنگامی زمانہ میں ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کی اقتصادی حالت کمزور ہے لیکن جس کام کے لئے جتنے
آدمیوں کی ضرورت ہے ان کے مہیا کئے بغیر چارہ نہیں ۔ مہذب حکومتوں میں ہر وزیر کے ساتھ
ایک ایک نائب وزیر ہوا کرتا ہے اور وہ بھی پارلیمنٹ کے ممبروں میں سے ہوتا ہے لیکن پاکستان
کی مرکزی اور صوبائی حکومتوں میں سوائے مشرقی بنگال کے چند وزراء کے سپر دسارے کام کر
دیئے گئے ہیں اور نائب وزیر مقرر نہیں اس کی وجہ سے نہ تو کام ٹھیک ہو سکتا ہے اور نہ مسلمانوں سے نہ ہوسکتا
میں نئے تجربہ کار آدمی پیدا ہوتے ہیں ۔ آخر وزراء بھی انسان ہیں اور ان کی زندگی کا کوئی
بھروسہ نہیں ۔ اگر کل کو ایک وزیر فوت ہو گیا تو یہی ہوگا کہ اس کا محکمہ بھی کسی اور وزیر کے سپرد کر
دیا جائے گا اور کام کی زیادتی کی وجہ سے دونوں وزارتوں کا کام تباہ ہو جائے گا یا کسی نا تجربہ کار

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۱۴
الفضل کے اداریہ جات
کو اس کام پر لگایا جا پر لگایا جائے گا جو نئے سرے سے پھر تجربہ کرنا شروع کرے گا۔ اگر اس مجرب نسخہ پر
عمل کیا جاتا کہ ہر وزیر کے ساتھ ایک نائب وزیر لگایا جاتا جس کے سپر داس وزارت کے بعض
محکمے کر دیئے جاتے یا جس کے تفویض میں بعض چھوٹے کام دے دیئے جاتے تو اس نقصان کا
خطرہ نہ رہتا اور مزید نو جوانوں کی تربیت ہوتی چلی جاتی اور کسی اتفاقی حادثہ یا اختلاف کی وجہ
سے اگر کوئی وزیرا لگ ہو جاتا یا الگ کیا جاتا تو اس کا قائمقام فوراً ہی میسر آ سکتا اور نئے تجربوں
میں وقت ضائع نہ ہوتا ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض جگہوں پر پارلیمینٹری سیکرٹری مقرر کئے گئے
ہیں لیکن پارلیمینٹری سیکرٹری اور نائب وزیر کے کاموں میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔ پارلیمینٹری
سیکرٹری کے سپرد محکے نہیں ہوا کرتے وہ تو ایک قسم کا پرائیویٹ سیکرٹری ہوتا ہے لیکن نائب وزیر
ایک باقاعدہ وزیر ہوتا ہے اور کئی محکمے اور کئی ضروری کام اس کے سپرد ہوتے ہیں اور وزیر کی
عدم موجودگی میں وزارت کا کام وہ خود کرتا ہے پارلیمینٹری سیکرٹری ایسا نہیں کر سکتا ۔ اگر مالی
مشکلات ہوں تو وزراء کی تنخواہیں کم کی جاسکتی ہیں آخر غریبوں کے گزارے غریبانہ ہی ہو سکتے
ہیں ۔ ہمارے ملک کی موجودہ حالت کے لحاظ سے اگر نائب وزیروں کو ایک ایک ہزار روپیہ
تنخواہ دے دی جائے تو بڑی کافی ہے۔ اس طرح روڈ پٹی کمشنروں کی تنخواہ سے ساری وزارتوں
میں نائب وزیر رکھے جا سکتے ہیں ۔
اگر وزراء بڑھا دیئے جائیں اور ہر وزیر کے ساتھ نائب وزیر مقرر کر دیئے جائیں تو ہر
صوبہ میں اور مرکز میں بہت جلد تجربہ کار آدمی پیدا ہو جائیں گے اور تقسیم کار کی وجہ سے کام بھی
اچھا ہونے لگ جائے گا ۔
مذکورہ بالا نقائص کی وجہ سے پاکستان کا سیاسی نظام بہت کمزور طور پر چل رہا ہے۔ بہت
سے ضروری ممالک جن سے فوراً پاکستان کا تعلق قائم ہو جانا چاہئے تھا ، ان سے اب تک تعلق سے ، تیک
قائم نہیں ہو سکا اور شاید پاکستانی حکومت کے ذمہ داروں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ
بھی ہیں کہ بہت کم خرچ سے بیرونی ممالک سے تعلق قائم کئے جاسکتے ہیں ۔
اس وقت ہم تین ملکوں کا ذکر کرتے ہیں جن سے پاکستان کے سیاسی تعلقات فوراً قائم ہو
جانے چاہئیں تھے اور جن کی طرف سے حکومت پاکستان کو فوری توجہ دینی چاہئے تھی مگر ایسا نہیں

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۱۵
الفضل کے اداریہ جات
ہوا ۔ یہ ملک انڈونیشیا، ایبے سینیا اور سعودی عرب ہیں ۔ انڈو نیشیا دوسرا بڑا اسلامی ملک
ہے جس میں مسلمانوں کی آبادی چھ کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔ پھر اس کا مقام وقوع ایسی جگہ پر
ہے کہ اس سے تعلقات آئندہ پاکستان کی ترقی اور حفاظت میں بہت کچھ مد ہو سکتے ہیں لیکن جبکہ
ہندوستان یونین اس کے ساتھ تعلق بڑھا رہی ہے پاکستان حکومت نے اب تک پوری جدوجہد
سے کام نہیں لیا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے پیار ہے اور وہ ایک دوسرے
سے ہمدردی رکھتے ہیں لیکن سیاسی معاملات کچھ ایسے پیچیدہ ہوتے ہیں کہ بعض دفعہ دوست دشمن
بن جاتے ہیں اور دشمن دوست بن جاتے ہیں اور صرف مذہبی اتحاد اتحاد کو سیاسی سی اتحاد کا پورا ذریعہ
نہیں بنایا جا سکتا ۔ جرمنی بھی عیسائی تھا اور انگلستان بھی عیسائی تھا مگر پھر بھی یہ دونوں لڑتے تھے۔
پس ہمیں اس بات پر اعتماد کر کے نہیں بیٹھ جانا چاہئے کہ انڈو نیشیا کے لوگ مسلمان ہیں اس لئے
بغیر کسی جد و جہد کے ہما ہمارا ان سے دوستان دوستانہ قائم رہے گا ۔ ہو سکتا ہے کہ بعض دوسری حکومتیں ان پر
یہ ثابت کرنے کی کوشش کریں کہ انڈونیشیا کا فائدہ ان حکومتوں کے ساتھ تعلقات پیدا کرنے
میں زیادہ ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلق پیدا کرنے میں کم ہے۔ اگر ایسا ہوا اور اس کوشش میں
وہ کامیاب ہو گئے تو یقیناً با وجود مسلمان ہونے کے انڈونیشیا کے لوگ اپنے سیاسی فوائد کی خاطر
پاکستان کی طرف سے ہٹ جائیں گے اور ان دوسری حکومتوں کی طرف جھک جائیں گے۔ اس
قسم کی کوشش انڈین یونین کی طرف سے شروع ہے۔ انڈین یونین کے افسر کوئی موقع نہیں جانے
دیتے جس میں وہ انڈونیشیا کے وزراء کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش نہ کریں۔ ہمیں لنڈن سے
اطلاع ملی ہے کہ سلطان شہر یار حال ہی میں امریکہ سے واپسی پر انگلستان سے گزرے اور
با وجود پاکستانی ہائی کمشنر کی موجودگی کے وہ ہندوستانی یونین کے ہائی کمشنر مسٹر منین کے گھر پر ان
کے مہمان ٹھہرے۔ انسان اسی کے گھر پر ٹھہر نا پسند کرتا ہے جس کا وہ دوست ہوتا ہے اور جس کو
میزبانی کا موقع ملے وہ مہمان پر دوسروں سے زیادہ اثر ڈال سکتا ہے۔ سلطان شہر یار کو یقیناً
ہندوستان کے ہائی کمشنر نے اپنے ہاں ٹھہرنے کی دعوت دی ہوگی ۔ اگر پاکستان کا ہائی کمشنر بھی
ایسا کرتا تو سلطان شہر یار یقیناً ان کے ہاں ٹھہرنے کو ترجیح دیتے ۔ ہمارے نزدیک تمام پاکستانی
سفراء اور ہائی کمشنروں کو ہدایت جانی چاہئے کہ وہ تمام اسلامی ممالک کے نمائندوں ، سفیروں ،

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۱۶
الفضل کے اداریہ جات
وزیروں اور سیاسی لیڈروں کے ساتھ تعلقات بڑھائیں اور جب بھی وہ اس ملک میں داخل
ہوں جہاں وہ پاکستانی سفیر یا ہائی کمشنر مقرر ہے وہ اُن کو اپنے گھر پر مہمان ٹھہرنے کی دعوت دیں
اگر وہ ہوٹل میں ٹھہرنا ہی پسند کریں تو وہ ان کے اعزاز میں پارٹی دیں اور ان کے اس کام میں
تعاون کریں جس کام کے لئے وہ اس ملک میں آئے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمام اسلامی
ممالک زیادہ سے زیادہ آپس میں متحد ہوتے جائیں گے اور چند ہی سالوں میں ایک زبردست
اسلامی حکومت پیدا ہو جائے گی جسے چھیڑ نے کا کسی دشمن کو حوصلہ نہ پڑے گا۔ ہمیں سوچنا چاہئے
کہ مسلمان حکومتوں میں سے کوئی ایک بھی تو ایسی نہیں جو دنیا کی بڑی حکومتوں میں شامل کئے
جانے کی مستحق ہو۔ آبادی کے لحاظ سے ، اقتصادی لحاظ سے ، قومی تنظیم کے لحاظ سے مسلمان
حکومتیں دوسری بہت سی حکومتوں سے پیچھے ہیں ۔ ان کو صف اول میں لانے کا ایک ہی ذریعہ
ہے کہ ساری مسلمان طاقتیں متحد ہو جائیں اور سیاسی معاملات میں ایک ہی آواز اُٹھا ئیں اگر
وہ ایسا کر لیں تو کم سے کم اپنی متحدہ حیثیت میں وہ دنیا کی بڑی حکومتوں میں شمار ہونے لگ
جائیں گی ۔
اور ہمارا
دوسری خبر اسی سلسلہ میں ہمیں یہ ملی ہے کہ اب تک سعودی عرب سے بھی تعلقات پیدا
کرنے کی کوشش نہیں کی گئی حالانکہ سعودی عرب وہ ملک ہے جس میں ہمارا مقدس مقام مکہ مکرمہ
ارا قبلہ گاہ بیت اللہ اور ہمارے آقا کا مقام ہجرت اور مدفن مدینہ منورہ واقعہ ہیں ۔ ہم خواہ
کسی مذہب اور فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں ہم ان مقامات کی طرف سے اپنی نظریں نہیں ہٹا سکتے
اور جس حکومت کے ماتحت بھی یہ مقامات ہوں اُس کیساتھ تعلق پیدا کرنا ہما را ضروری فرض ہے
کیونکہ مسلمانوں کا حقیقی اتحاد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ذریعہ سے ہی ہو سکتا ہے۔ ہمیں معلوم
ہوا ہے کہ ستمبر کے آخر میں سلطان ابن سعود کے عرب کے تیل کے چشموں کے پاس حفوف مقام
پر کچھ دنوں کے لئے آ کر قیام پذیر ہوئے ۔ عبدالرشید صاحب گیلانی سابق وزیر اعظم عراق جو
جرمن کی جنگ کے وقت جرمنی سے ساز باز کرنے کے الزام کے نیچے آ گئے تھے اور عراق سے
بھاگ کر جرمنی چلے گئے تھے اور آجکل سلطان ابن سعود کے پاس رہتے ہیں، ان کے ساتھ
تھے۔ کچھ ہندوستانی جو عبدالرشید صاحب گیلانی کے اُس وقت کے واقف تھے جب وہ جرمنی

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۱۷
الفضل کے اداریہ جات
سیاست ۔ ست سے ناوا
میں تھے اُن سے ملنے کے لئے گئے اور اُن کی وساطت سے سلطان ابن سعود سے بھی ملے ۔ ان
لوگوں نے پنجاب کے واقعات ہائکہ سلطان اور ان کے وزیروں اور شہزادوں کو سنائے ۔ اس
کے جواب میں سلطان ابن سعود اور ان کے وزیروں نے کہا کیا وجہ ہے کہ پاکستان حکومت اپنا
سفیر ہمارے ہاں نہیں بھجواتی تاکہ ہم لوگوں کو بھی پاکستان کے حالات معلوم ہوتے رہیں اور
موقع مناسب پر ہم ان کی تائید میں آواز بلند کر سکیں ۔ پھر اُنہوں نے ایک معزز ہندوستانی سے
کہا کہ اگر وہ اپنا سفیر باہر سے نہیں بھیجو اسکتی تو کیوں تم کو ہی وہ اپنا سفیر یہاں مقرر نہیں کر دیتی ۔
نا واقف لوگ شاید اس فقرہ کا مطلب نہ سمجھ سکیں ۔ بات یہ ہے کہ یورپ کی اکثر
چھوٹی اور غریب حکومتیں جو زیادہ سفارتوں کا بار نہیں اُٹھا سکتیں اپنی رعایا کے بعض افراد کو جو
تجارتوں کی وجہ سے یا پیشوں کی وجہ سے دوسرے ممالک میں رہتے ہیں اپنے فضل مقرر کر دیتی
ہیں کچھ خرچ ماہوارا نہیں دفتر اور خط و کتابت اور کلرکوں کے لئے دے دیتے ہیں اور اس طرح
ان کے حقوق اس ملک میں محفوظ کرنے کا ایک ذریعہ نکل آتا ہے۔ وہ تاجر اور پیشہ ور اس لئے
اس کام کو قبول کرتا ہے کہ اس کی وجہ سے اُس کی حیثیت اُس علاقہ میں بہت بڑھ جاتی ہے اور کئی
قسم کے فائدے حاصل کر لیتا ہے اور اسے مقرر کرنے والی حکومت کو یہ فائدہ پہنچتا ہے کہ بغیر
زیادہ خرچ کرنے کے اُس کا نمائندہ اُس ملک میں مقرر ہو جاتا ہے ۔ سلطان ابن سعود
مغربی تعلیم سے نابلد ہی سہی مگر وہ عملی سیاسیات کو خوب سمجھتے ہیں اس لئے انہیں تعجب ہوا کہ اگر
پاکستان کی حکومت زیادہ روپیہ نہیں خرچ کر سکتی تو عرب میں رہنے والے ہندوستانی کو تو اپنا
قائمقام مقرر کر سکتی ہے تا کہ وہ محکمانہ طور پر اپنے ملک کے معاملات سے سعودی عرب کو واقف
کرتا رہے۔ آخر حکومتیں اخباری خبروں پر تو کوئی احتجاج نہیں کر سکتیں وہ اُسی وقت احتجاج کرتی
ہیں جب ان کو سیاسی راستوں سے اطلاع دی جائے اگر سیاسی سفیر یا قضل نہ ہوں تو با قاعدہ طور
پر دوسری حکومت کے سامنے حالات نہیں پہنچ سکتے اور وہ حکومت بھی آئینی طور پر ان کے متعلق
کوئی کارروائی نہیں کر سکتی ۔ اگر پاکستان کے نمائندے سعودی عرب ، عراق ، شام ، ٹرکی ، ایران
اور مصر میں ہوتے اور مقررہ سیاسی رستوں سے ان حکومتوں کو اپنی مشکلات سے اطلاع دیتے تو
وہ حکومتیں بطور حکومت ہندوستانی حکومت کے سامنے احتجاج کرتیں اور اس کا اثر ساری دنیا کی

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۱۸
الفضل کے اداریہ جات
حکومتوں پر پڑتا ۔ اخباروں کی ہمدردی اور بڑے بڑے لیڈروں کے بیانات بھی بے شک بہت
فائدہ دیتے ہیں مگر حکومتوں کے باقاعدہ احتجاج اور اخباروں کے مضامین میں بہت بڑا فرق
ہے۔ آخر اس میں مشکل ہی کیا ہے ہر ملک میں کچھ نہ کچھ معزز ہندوستانی موجود ہیں ۔ باقاعدہ
سفارتیں نہ سہی غیر معمولی نمائندگی کے حقوق اسلامی ممالک میں ایک ایک معزز ہندوستانی کے
سپرد کر دیئے جائیں تو سیاسی تعلقات پاکستان اور دوسری اسلامی حکومتوں میں فوراً قائم ہو سکتے
ہیں۔ ایسے انتظام پر شاید ہزار ڈیڑھ ہزار روپیہ ماہوار خرچ ہو گا ، اس سے زیادہ نہیں ۔
تیسری شکایت ہمیں یہ پہنچی ہے کہ ایبے سینیا میں ہندوستان کی آزادی کا دن منایا گیا
اور ہندوستانی جھنڈے تقسیم کئے گئے اور خوشی سے ایبے سینیا کے لوگوں نے ہندوستانی
جھنڈے لہرائے لیکن پاکستان کی آزادی کا دن نہ منایا گیا اور نہ پاکستان کے جھنڈے وہاں
لہرائے گئے ۔ ایبے سینیا کے شاہی خاندان کا ایک حصہ مسلمان ہے اور بعض زبر دست
فوجی قبائل بھی مسلمان ہیں وہ اس نظارہ کو دیکھ کر بہت مایوس ہوئے اور ایبے سینیا کے
ہندوستانی ڈاکٹر جو اتفاقاً احمدی ہے سے پوچھا کہ یہاں پاکستانی جھنڈے کیوں نہیں آئے اور
پاکستان کی طرف سے ہم لوگوں کو خوشی میں شامل ہونے کا موقع کیوں نہیں دیا گیا ؟ وہ سوائے
افسوس کے اور کیا کر سکتا تھا اب اُس نے پاکستان کو لکھا ہے کہ کچھ پاکستانی جھنڈے بھجوا دیئے
جائیں تا کہ وہ مسلمانوں میں تقسیم کئے جائیں اور اس کے نمونہ پر وہ اپنے لئے جھنڈے بنوا
لیں کیونکہ ایبے سینیا کے مسلمان چاہتے ہیں کہ وہ بھی پاکستان کی خوشی میں شامل ہوں ۔
ایبے سینیا گو حکومت کے لحاظ سے عیسائی ہے لیکن اس کو تین عظیم الشان حیثیتیں حاصل ہیں ۔
ایک یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ایبے سینیا نے ہجرت اولی کے
مسلمانوں کو پناہ دی تھی اور اُس وقت کا بادشاہ مسلمان بھی ہو گیا تھا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم نے اُس بادشاہ اور اُس کی قوم کے لئے خاص طور پر دعا فرمائی تھی آج تک رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا خط اس ملک میں محفوظ چلا آتا ہے۔
دوسرے ایسے سینیا کے شاہی خاندان کا ایک حصہ مسلمان ہے۔ کبھی کبھی وہ غالب
آ کر اس ملک میں اسلامی حکومت بھی قائم کر دیتا ہے۔ ایسے سـيـنـيـــا اپنے معدنی اور

آج 10 میں سے 10 باقی