پاکستان کی مالی حالت

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۲۰
الفضل کے اداریہ جات
کے کہ ملک کے لوگوں کی اکثریت ایک بات پر قائم ہو، اقلیت کی مدد کر کے اس کو ایک خاص
نظام اختیار کرنے پر مجبور کر دینا نہایت مہلک ہوتا ہے اور مذہبی آزادی کو تباہ کر دیتا ہے۔
دوسری بات یہ یاد رکھنی چاہئے کہ مشرق وسطی کے مسلمان ممالک پر روس کی نظر ہے وہ ان
کو تباہ کرنا چاہتا ہے اس لئے باوجود انگریزوں کی مخالفت کے وہ روس کی طرف مائل نہیں ۔ مصر،
شام ، حجاز ، عراق اور ٹرکی کی حکومتیں سب کی سب روسی نفوذ کے خلاف اور اس سے خائف ہیں ۔
پبلک میں سے بھی اکثر اسی خیال کے ہیں۔ ایران بھی روسی دخل اندازی سے نالاں اور گریاں
ہے۔ پاکستان کی حقیقی ترقی کا راز مسلم اقوام کے اتحاد میں ہے اگر ہم اسلام کی سچی خدمت کرنا
چاہتے ہیں تو ہمیں مسلمان حکومتوں کو اکٹھا کرنا پڑے گا تا کہ اسلام کے اثر اور اس کے نفوذ کو
بڑھا سکیں ۔ اگر پاکستان کے نوجوانوں کی توجہ روس کی طرف رہی تو لازمی طور پر پاکستان اور
مشرق وسطی کے اسلامی ممالک میں تفرقہ پیدا ہو جائے گا اور یہ دونوں مل کر ایک مقصد اور مدعا
کے حصول کے لئے کوششیں نہیں کر سکیں گے پس اسلامی اتحاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اور اسلام کی
ترقی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہمیں اس خیال کے قریب بھی نہیں جانا چاہئے ۔
پاکستان کی مالی حالت چاروں طرف سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان کی مالی حالت کمزور ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ خبریں بہت حد تک
درست ہیں ۔ پاکستان ریلوں میں بالعموم بغیر ٹکٹ کے لوگ سوار ہوتے ہیں اور جب اُنہیں پکڑا
جائے تو کہتے ہیں کہ اب تو ٹرین ہماری اپنی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ریلوں کی آمدن بالکل
گر گئی ہے اور ایک مہینہ میں سے دو کروڑ روپیہ کا خسارہ ہوا ہے اگر یہی حالت رہی تو لازماً
حکومت کو ریلیں بند کر دینی پڑیں گی۔ ریلوں کے بند ہونے کے بعد تجارت بھی بند ہو جائے گی
اور سفروں کی دقت کی وجہ سے ملک میں میل جول بھی بند ہو جائے گا ۔ ایک سچے مسلمان کا تو یہ
فرض تھا کہ وہ اس بات پر زور دیتا کہ چونکہ پاکستان حکومت کی مالی حالت کمزور ہے ریل کا
کرایہ بڑھا دو میں اس موجودہ کرایہ سے زیادہ کرا یہ دوں گا ۔ بے ٹکٹ ریل میں چڑھنے والا
یقیناً پاکستان کا دشمن ہے، وہ مسلمان قوم کا بھی دشمن ہے اور ایسے دشمن کو سمجھانا اور نہ سمجھے تو اس پر
قومی دباؤ ڈالنا ہر پاکستان کے خیر خواہ کا فرض ہے ۔ پس ہم ریل میں سفر کرنے والے ہر مسلمان

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۲۱
الفضل کے اداریہ جات
مسافر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس بات کا خیال رکھے کہ خود ٹکٹ لے اور اپنے کمرہ میں
بیٹھنے والے کسی شخص کو بغیر ٹکٹ کے سفر نہ کرنے دے۔ اب ملک تمہارا ہے، اب ریل بھی تمہاری
ہے اور ملک کی حفاظت اور ریل کی آمد کی حفاظت اور دوسرے سرکاری محکموں کی آمد کی
حفاظت کرنا بھی تمہارا فرض ہے ۔ یہ کہنا کہ اب ریل چونکہ پاکستان کی ہے اور ہم بھی پاکستان
کے ہیں اس لئے ہمارا حق ہے کہ جس طرح چاہیں اس ریل کو استعمال کریں عقل کے بھی خلاف
ہے اور دیانت کے بھی خلاف ہے۔ ان لوگوں کے بچے یا بھائی یا بیویاں اگر بیمار ہوتے ہیں تو
کیا یہ لوگ ان کے علاج پر روپیہ خرچ کیا کرتے ہیں یا یہ کہا کرتے ہیں کہ یہ بچہ بھی میرا ہے یہ
بیوی بھی میری ہے اب میں جس طرح چاہوں ان کو مار دوں ۔ جو شخص پاکستان کی آمد کو نقصان
پہنچاتا ہے وہ خود اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے اور وہ اپنی قوم کو نقصان پہنچاتا ہے اور عقلمند
انسان اپنے مال کو نقصان نہیں پہنچایا کرتے بلکہ اسے بڑھانے کی کوشش کیا کرتے ہیں ۔
اسی طرح شکایت کی جاتی ہے کہ زمیندار معاملہ ادا نہیں کر رہے۔ یہ بھی نہایت ہی گندی
روح ہے اگر انہوں نے ایسا ہی کیا تو پھر پاکستان حکومت قائم نہیں رہ سکے گی ۔ اگر وہ اپنے ملک
میں عزت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ان کو اپنی قربانیاں پہلے کی نسبت زیادہ کرنی پڑیں گی ۔
اپنی حکومت کے الفاظ کے پردہ میں اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کرنا انہیں بہت ہی مہنگا
پڑے گا ۔
الفضل لاہور ۱۴ اکتوبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی