پاکستان کا دفاع
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۲۲
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پاکستان کا دفاع
پاکستان کے دفاع کا موضوع ہر مجلس میں زیر بحث آ رہا ہے ۔ ہر اخبار اس پر بحث کر رہا
ہے اور ہر انجمن اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہے اس موضوع کے متعلق کئی سوال
سوچنے والے ہیں اور کئی مشکلات حل کرنے والی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ مسئلہ دیر تک
لڑکا یا جا سکتا ہے؟ کیا پاکستان کا مستقبل اس سوال کے فوری حل کا تقاضا نہیں کرتا ؟ کیا
پاکستان چاروں طرف سے دشمنوں میں گھرا ہوا نہیں ؟ کیا اس کی طرف اعداء کی انگلیاں
بُرے ارادوں سے نہیں اُٹھ رہیں ؟ اگر ایسا ہے اور ضرور ہے تو ہمیں جلد سے جلد اس بارے
میں کوئی تدبیر کرنی چاہئے ۔
پاکستان کی گل فوج ۸۰ ہزار ہے جس میں سے لڑنے والے سپاہی صرف ۳۴ ہزار ہیں ۔ کہا
جاتا ہے کہ ۳۴ ہزار آدمی پاکستان کی لمبی سرحد کی حفاظت نہیں کر سکتا اس لئے پاکستان کی فوج کی
تعداد اور بھی کم کر دینی چاہئے اور اسے زیادہ سے زیادہ مشینی جتھوں کی صورت میں تبدیل کر دینا
چاہئے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جرمن کی جنگ میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مشینی جتھے نہایت ہی
کارآمد ہیں لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ مشینی جتھے ایسے ہی ممالک میں کام آتے ہیں جہاں
دونوں طرف کثرت سے پختہ سڑکیں پائی جاتی ہوں ۔ ہندوستان کے ملک میں پنجاب میں بڑی
پکی سڑک تو ایک ہی ہے باقی تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر معمولی قسم کی پکی سڑکیں آتی ہیں اور اکثر
کچے راستے ہیں ایسی جگہ پر مشینی دستے عمدہ طور پر کام نہیں کر سکتے اور نہ اپنے عقب کو محفوظ رکھ
سکتے ہیں۔ ایسے ملک میں گھوڑ سوار فوج اور سائیکل فوج اور پیدل فوج بڑی آسانی سے مشینی
دستوں کا رستہ کاٹ سکتی اور ان کے حملہ کو بیکار کر سکتی ہے اس لئے جہاں پاکستان کو کچھ مشینی
دستوں کی ضرورت ہے وہاں اسے ایسی فوج کی بھی ضرورت ہے جو بے سڑک والے علاقوں
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۲۳
الفضل کے اداریہ جات
میں گھوڑوں پر سوار ہو کر دوسڑکوں کے درمیانی علاقہ کو صاف کرتی چلی جائے اور مشینی فوج کے ر
عقب کی حفاظت کر سکے مگر یہ سوال تو اُس وقت پیدا ہوتا ہے جب کہ پاکستان حملہ آور کی حیثیت
میں ہو۔ پاکستان تو کسی پر حملہ کرنے کی نیت ہی نہیں رکھتا ۔ اگر یہ کہا جائے کہ بہترین جرنیلوں کا
مقولہ ہے کہ بہترین دفاع حملہ ہے اگر کوئی ہم پر حملہ کرے تو اس حملہ سے بچنے کا بہترین ذریعہ یہ
ہے کہ ہم اس پر حملہ کر دیں تو بھی ہم اس امر کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے کہ کوئی فوج محض حملہ
کرنے کی تدبیروں سے کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ جرمن حکومت گزشتہ دنوں لڑائیوں میں محض اس
لئے شکست کھا گئی کہ اس نے صرف حملہ کی تیاریاں کی تھیں دفاع کی کوئی تیاری اس نے نہیں کی
تھی ۔ دونوں دفعہ جب اس کا حملہ ناکام رہا تو وہ دفاع کی قوت سے بھی محروم ہو گیا کیونکہ دفاع
کا پہلو اس نے مد نظر نہیں رکھا تھا۔ یہ پرانا مقولہ اب تک بھی درست چلا آ رہا ہے کہ ” جنگ دو
سردار جنگ میں کبھی انسان آگے بڑھتا ہے کبھی پیچھے ہتا ہے جب تک پیچھے ہٹنے کے لئے بھی
پوری تدبیریں نہ کی گئی ہوں کبھی کوئی فوج کامیاب نہیں ہوتی ۔ پس صرف مشینی دستوں پر زور
دینا پاکستان کے دفاع کو فائدہ نہیں پہنچائے گا۔ کسی دشمن کے حملہ کی صورت میں اس کے حملہ کی
شدت کو روکنے کیلئے بالمقابل حملہ کرنے میں تو یہ دستے کام آ جائیں گے لیکن ان کا فائدہ دیر پا
اور دور رس نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان کے اردگرد جتنے ممالک ہیں اُن میں سڑکوں کا وسیع جال
اس طرح نہیں پھیلا ہوا جس طرح یورپ میں پھیلا ہوا ہے ۔ پس اس معاملہ میں یورپ کی نقل
کرنا خواہ اس کا فیصلہ بڑے بڑے جرنیل ہی کیوں نہ کریں خلاف عقل اور نامناسب ہے۔
ہمارے نزدیک پاکستان کی فوج کا بڑھانا نہایت ضروری ہے ۔ کی کا ہے۔
اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ پاکستانی فوج کی پاکستانی جرنیل ہی راہ نمائی کریں ۔ اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت ہمارے پاس تجربہ کار افسر بہت کم ہیں لیکن جہاں نا تجربہ کا کاری
نقصان دہ ہوتی ہے، ہمدردی کی کمی اس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے۔ اگر جاں نثار اور
تجربہ کار مل جائیں تو فیھا لیکن اگر ایسے افسر نہ ملیں تو کم تجربہ کار لیکن جانثا ر ا فسر تجربه کار لیکن
بے تعلق افسر سے یقیناً بہت زیادہ بہتر ہے ۔
پولینڈ جب روس اور جرمنی سے آزاد ہوا تو اُس کے پاس تجربہ کار افسر نہیں تھے کیونکہ نہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۲۴
الفضل کے اداریہ جات
جرمن کی فوجوں میں پولش لوگوں کو بڑے عہدے ملتے تھے اور نہ روسی فوجوں میں پولش لوگوں کو
بڑے عہدے ملتے تھے اُس وقت پولش نے اپنی فوجوں کی کمانڈ ایک گویے کے سپرد کی اور اس
گویے نے تھوڑے بہت فوجی اصول سے واقف پولش افسروں کی مدد سے اپنے ملک کو آزاد
کرالیا۔ کیا پاکستان کے مسلمان افسر اس گویے سے بھی کم قابلیت رکھتے ہیں ۔ اس گویے کی کیا
قابلیت تھی صرف حب الوطنی ، وطن کی محبت کے بے انتہا جذ بہ نے اس گویے کو ایک قابل جرنیل
بنا دیا ۔ کیا ہم یہ خیال کر سکتے ہیں کہ پاکستانی فوج کے مسلمان افسروں کے دل سے وطن کی محبت
کا جذبہ بالکل مفقود ہے؟ ہم مانتے ہیں کہ پُرانی روایات کا اثر اب تک افسروں کے دل پر باقی
ہے۔ ابھی ان کی حب الوطنی کی روح نے ان کی آنکھیں نہیں کھولیں ، ابھی اپنی قوم کو
سر بلند و بالا کرنے کے جذبات ان کے دل میں پوری طرح نہیں اُنڈے مگر پھر بھی ایک
پاکستانی، پاکستانی ہی ہے اپنے ملک کی خدمت کے علاوہ اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کی
جان بچانے کی خواہش بھی اسے زیادہ محنت سے کام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ اگر پاکستان پر کوئی
حملہ ہو تو ایک پاکستانی جرنیل کو صرف اپنے ملک کی عزت کا ہی خیال نہیں ہوگا بلکہ اسے یہ بھی نظر
آ رہا ہوگا کہ اگر دشمن آگے بڑھا تو اُس کے ماں باپ ، اُس کی بیوی ، اُس کے بھائی ، اُس کی
بہنیں ، اُس کے بچے ، اُس کے دوسرے عزیزوں کے بچے ، اُس کے پڑوسی ، اُس کے املاک
اس کی جائدادیں یہ سب تباہ و برباد ہو جائیں گے۔ پس مُلکی جذبہ کے علاوہ خاندان اور قرابت
کے بچانے کا جذ بہ بھی اس کے اندر کام کرتا ہوگا ۔ پس ہمیں اس بات کی فکر میں زیادہ نہیں پڑنا
چاہئے کہ ہمارے ملک کے آدمی ابھی پوری طرح تجربہ کا رنہیں ۔
جدید ٹرکی کے بانی کمال اتا ترک 2 صرف ایک کرنیل تھے لیکن وطنی محبت کے جذبہ میں
سرشار ہو کر اس کرنیل نے بڑے بڑے جرنیلوں کے چھکے چھڑا دیئے۔ فرانس کا مشہور مارشل
شہنشاہ نپولین نے صرف فوج کا ایک لفٹیننٹ تھا لیکن اس لفٹینٹ نے دنیا کے مشہور ترین
جرنیلوں کی قیادت کی صرف اس لئے کہ اس کا دل وطن کی محبت کے جذبات سے سرشار تھا۔
امریکہ کا پہلا پریذیڈنٹ اور پہلا کمانڈرانچیف جارج واشنگٹن لا محض ایک سویلین تھا لیکن وطن
کی محبت کے جذبات نے اس کے اندر وہ قابلیت پیدا کر دی کہ بڑے بڑے جرنیلوں کی راہ نمائی
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۲۵
الفضل کے اداریہ جات
کر کے اُس نے اپنے ملک کو انگریزی غلبہ سے آزاد کروالیا ۔ ہٹلر کا انجام چاہے کیسا ہی
خراب ہوا ہو لیکن اس میں کیا شک ہے کہ وہ فوج میں صو بیداری کا عہدہ رکھنے والا دنیا کے
بہترین جرنیلوں کے پیدا کرنے کا باعث ہوا ۔ گوئرنگ ۱۳ محض ایک ہوا باز تھا اور ہوا باز بھی ایسا
جو ابھی صرف تجربہ ہی حاصل کر رہا تھا مگر ملک کی محبت کے جذبات نے پائلٹ گوئرنگ کو دنیا
کے سب سے زبردست ہوائی جہاز کے بیڑہ کا مارشل گوئر نگ بنا دیا۔ ہم کیوں خیال کریں کہ
پاکستان کے افسر حب الوطنی کے جذبہ سے بالکل عاری ہیں یقیناً ان میں بھی اپنے وطن پر جان
دینے کی خواہش رکھنے والے لوگ موجود ہیں ۔ اگر انہوں موقع دیا جائے کہ وہ اپنے ملک کی
آزاد نہ خدمت کریں تو یقیناً وہ ملک کے لئے بہترین تعویز اور فخر کا موجب ثابت ہونگے ۔ فوج
میں ایسے کام بھی ہو سکتے ہیں جن کے لئے خاص فنون کے ماہروں کی ضرورت ہو۔ ایسے
فنون کے ماہر بے شک باہر سے بھی لئے جا سکتے ہیں اور اگر ضرورت سمجھی جائے تو بعض لڑنے
والے افسر بھی باہر سے لئے جا سکتے ہیں لیکن یہ افسر ایسے نہیں ہونے چاہئیں جو تقسیم ہند سے پہلے
قائد اعظم اور مسلم لیگ کو سو سو گالیاں دیا کرتے تھے اور ہم یقین کے طور پر جانتے ہیں کہ ایسے
انگریز افسر پاکستان کی فوج میں موجود ہیں ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ ایسے انگریز افسر پاکستانی فوج میں
نہ رہیں ۔ بے شک اگر ضرورت ہو تو اُن کو رکھا جائے لیکن قومی دفاع کے اہم عہدوں پر ان کو
مقرر نہیں کرنا چاہئے ۔ ہر فوجی افسر قومی دفاع کے اہم کام پر مقرر نہیں ہوتا ۔ جس طرح دوسرے
کاموں میں کوئی عہدہ اہمیت والا ہوتا ہے کوئی غیر اہمیت والا ہوتا ہے یہی حالت فوج کی بھی
ہے۔ پس کوئی وجہ نہیں کہ جب ایسے افسر دوسرے غیر اہم کاموں پر لگائے جا سکتے ہیں تو کیوں
انہیں ان کاموں پر لگا کر ایسے عہدے جو دفاع کے لحاظ سے بہت اہم ہیں مسلمان افسروں کے
سپرد نہ کئے جائیں ۔
-
مگر ایک اور بات بھی ہے اگر یہ اصلاحات کر بھی دی جائیں تب بھی پاکستان کی فوج
پورے طور پر اپنی ملکی سرحدوں کا دفاع نہیں کر سکتی ۔ پاکستان کی سرحد کوہ ہندوکش سے شروع
ہو کر مانسہرہ، ہزارہ، راولپنڈی ، جہلم ، گجرات اور سیالکوٹ کے ساتھ ہوتی ہوئی ، منٹگمری،
بہاولپور، سکھر، خیر پور سے گزرتی ہوئی امرکوٹ کی تحصیل کے خاتمہ پر سمندر سے جا کر ملتی ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۲۶
الفضل کے اداریہ جات
اس تمام سرحد کی لمبائی کوئی ایک ہزار میل کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی وہ سرحد بھی
ہے جو افغانستان کے ساتھ ملتی ہے ۔ اگر خدا کرے کشمیر پاکستان میں شامل ہو جائے تو پاکستان
کی سرحد چھوٹی ہو کر چھ سو میل کے قریب رہ جائے گی لیکن اگر کشمیر نہ ملا تو ہزار میل کی سرحد ہو گی ۔
اگر لڑنے والی فوج ۳۴ ہزار ہے تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ صرف ایک یا ڈیڑھ ڈویژن یعنی ۱۲ یا ۱۸
ہزار آدمی اگلی صف میں کام کر سکتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہیے کہ ایک میل کی حفاظت
کیلئے ہمارے پاس ۱۲ یا ۱۸ سپاہی ہیں ۔ فرانس کی جرمن سے جو سرحد ملتی تھی وہ کوئی اڑھائی سو
میل کے قریب تھی اور جرمن کی جو سر حد روس سے ملتی تھی وہ بھی کوئی تین ساڑے تین سو میل تھی ۔
ان پانچ چھ سو میل کی سرحدات کے لئے جرمن نے ۸۰ لاکھ فوج تیار کی تھی ۔ اسی طرح فرانس
نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ۷۰ لاکھ فوج تیار کی تھی ۔ اگر ان فوجوں کا بیس فیصدی حصہ
ایک وقت میں جنگی محاذ پر لڑتا ہو تو جرمن کی سرحدوں کے ہر میل کی حفاظت کیلئے تین ہزار آدمی کا
ایک وقت میں انتظام تھا لیکن پاکستانی حدود میں فی میل کی حفاظت کیلئے صرف ۱۸ آدمی مہیا ہو
سکیں گے ۔ فرق ظاہر ہے اور نتائج کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ۔
کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس روپیہ نہیں یہ بات بھی ٹھیک ہے ، لیکن جب مشکلیں پڑتی ہیں،
جب قوموں کی زندگی اور موت کا سوال پیدا ہوتا ہے تو حکومتوں اور ملک کے باشندوں کا فرض
ہوتا ہے کہ روپیہ کی عدم موجودگی کی صورت میں وہ قومی کاموں کو قومی قربانیوں سے پورا کریں۔
پاکستان کے لئے اس سے زیادہ نازک وقت اور کونسا ہوگا اگر پاکستان کے باشندے اب بھی
بیدار نہ ہوئے تو کب بیدار ہونگے ۔ یہ جو ۲ لاکھ آدمی بے کار مشرقی پنجاب میں مارا گیا ہے اور
وہ اربوں کی جائدادیں جو مشرقی پنجاب میں تباہ ہوئی ہیں اگر وہی آدمی اور وہی جائدادیں اور تی ہیں اگر وہی آدمی اور وہی جاتا
وہی روپیہ ملکی دفاع میں صرف کیا جاتا تو پاکستان یقیناً ایک لمبے عرصہ کیلئے اپنے ملک کی
بنیادوں کو مضبوط کر لیتا۔ مگر سوال یہ ہے کہ وہ کیا صورت ہے جس سے یہ ضرورت پوری کی
جا سکے ۔ ہم اس بارہ میں اپنے خیالات اگلے مقالہ میں اِنْشَاءَ اللہ ظاہر کریں گے۔
الفضل لاہور ۱۵ اکتوبر ۱۹۴۷ء )
ہم اپنے پہلے مقالہ میں لکھ چکے ہیں کہ پاکستان کی سرحد کشمیر اور افغانستان کی سرحدوں کو ملا
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۲۷
الفضل کے اداریہ جات
کر سولہ سو میل لمبی ہے بلکہ بلوچستان اور افغانستان کی سرحدوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو انیس سو
میل لمبی ہے اگر کشمیر پاکستان میں شامل ہو جائے اور اس کی سرحد کو نکال دیا جائے تو پھر یہ سرحد
پندرہ سو میل لمبی ہے اور اگر افغانستان کی سرحد کو بھی نکال دیا جائے تو پھر بھی ہندوستان سے ملنے
والی سرحد چھ سو میل ہے اور پاکستان کی موجودہ فوج میں سے جو فوج ایک وقت میں سرحد پر رکھی
جا سکتی ہے اُس کی تعداد کسی وقت میں ۱۸ ہزار سے زیادہ نہیں ہو سکتی بلکہ یہ زیادہ قرین قیاس ہے
کہ ایک وقت میں صرف ۱۲ ہزار فوج استعمال کی جا سکے ۔ جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر میل کی
حفاظت کیلئے صرف تمیں سپاہی ہونگے ۔ اس میں کوئی قصبہ نہیں کہ کوئی فوج ساری سرحد پر پھیل کر
کھڑی نہیں ہوتی لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ اتنی لمبی سرحد میں بیسیوں چوکیاں بنانی پڑیں
گی اگر پچاس چو کی رکھی جائیں اور فی چو کی دو پلٹنیں رکھی جائیں تو سات ہزار فوج تو صرف اسی
میں لگ جائے گی ۔ باقی پانچ ہزار فوج رہ گئی ، پانچ ہزار فوج اتنے بڑے علاقہ میں لڑ ہی کیا سکتی
ہے۔ صرف چھ سو میل لمبی سرحد کی حفاظت کے لئے بھی ہمارے پاس کم سے کم ایک لاکھ سپاہی
اگلی صف میں ہونا چاہئے ۔ پاکستان کی آبادی صوبہ سرحد اور سندھ کو لا کر دو کروڑہ ۸ ہزار ہے۔
اگر قبائلی علاقوں کو بھی ملا لیا جائے تو تقریباً ۳ کروڑ ہو جائے گی ۔ اگر کشمیر بھی شامل ہو جائے تو
کشمیر کی ۳۲ لاکھ مسلمان آبادی مل کر یہ تعدا د ۳ کروڑ ۳۰ لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔ اس آبادی میں
سے صرف ۶۰ لاکھ آبادی ایسی ہے جس میں سے اچھا سپاہی نہیں مل سکتا ۔ باقی ۲ کروڑہ سے لاکھ کی
آبادی ایسی ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت ہی شاندار سپاہی پیدا کرتی رہی ہے اور کر سکتی
ہے۔ سرحد کا پٹھان ، آزاد علاقہ کا قبائلی ، پونچھ، میر پور ، کوٹلی اور مظفر آباد کا پہاڑی، پنجاب کا کا
پٹھان ، راجپوت ، بلوچ اور جاٹ یہ سب کے سب نہایت اعلیٰ درجہ کے سپاہی ہیں اور صرف مرنا
ہی نہیں جانتے بلکہ دشمن کو مارنا بھی جانتے ہیں ۔ قومی جنگوں میں چھ فیصدی سے لے کر ۱۶ فیصدی
تک کی آبادی لڑائی میں کارآمد ہوتی ہے اوسطاً اگر ۱۰ فیصدی سمجھی جائے تو مشرقی پاکستان میں
سے ۲۷ لاکھ سپاہی مہیا کیا جا سکتا ہے۔ اس کے مقابل میں ہندوستان کی جنگی نفری بہت کم ہے۔
ہندوستان کا ساٹھ فیصدی آدمی ایسا ہے جو جنگ کے قابل نہیں ۔ ریاستوں کو نکال کر ہندوستان
کی آبادی کوئی ۲۰ کروڑ ہے جس میں سے ۱۲ کروڑ آدمی تو کسی صورت میں بھی لڑنے کے قابل
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۲۸
الفضل کے اداریہ جات
نہیں ۔ باقی رہ گئے آٹھ کروڑ ان میں سے بھی اکثر حصہ ناقص سپاہی ہے صرف تین چار کروڑ
آدمی ان کا ایسا ہے جس میں سے اچھا سپاہی لیا جا سکتا ہے۔ مگر وہ بھی اس پا یہ کا نہیں ہے جس
پایہ کا مسلمان سپاہی ہے۔ پس ہندوستان میں سے بھی پورا زور لگانے کے بعد ۳۰، ۳۵ لاکھ
سپاہی مل سکتا ہے، اس سے زیادہ نہیں لیکن جب لڑائی کے سوال پر غور کیا جاتا ہے تو صرف نفری
نہیں دیکھی جاتی بلکہ سرحد کی لمبائی بھی دیکھی جاتی ہے۔ جس طرح لمبی سرحد کی حفاظت تھوڑے
سپاہی نہیں کر سکتے اس طرح چھوٹی سرحد پر ساری فوج استعمال نہیں کی جاتی ۔ چھ سو میل لمبی سرحد
پر ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ۶ - ۷ لاکھ فوج استعمال کی جاسکتی ہے۔ باقی ساری فوج
ریز رو میں رہے گی اور راستوں کی حفاظت کا کام کرے گی ۔ پس اگر خدانخواستہ کبھی ہندوستان
اور پاکستان میں جنگ چھڑ جائے تو جہاں تک نفری کا سوال ہے ان دونوں کے درمیان کی سرحد
کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کی آبادی کی کثرت ہندوستان کو یہ نفع تو پہنچا سکتی ہے کہ وہ
جنگ کو زیادہ دیر تک جاری رکھ سکے یا زیادہ آدمیوں کی قربانی برداشت کر سکے لیکن جہاں تک
جنگ کا تعلق ہے وہ پاکستان کی فوج سے زیادہ تعداد والی فوج نہیں بھیج سکتا کیونکہ درمیان کی
سرحد کی لمبائی اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتی کہ ایک وقت میں اس جگہ اتنی فوج کو استعمال کیا
جا سکے خصوصاً اس لئے کہ جیسے پہلے بتایا جا چکا ہے یہ دونوں ملک عمدہ سڑکوں سے محروم ہیں اور گو
سرحد چھ سو میل لمبی ہے لیکن ایک ملک سے دوسرے ملک تک پہنچنے کے جو راستے ہیں وہ بہت
محدود ہیں اور جنگ زیادہ تر رستوں سے ہی کی جاسکتی ہے۔ جہاں سے توپ خانہ اور سامان
وغیرہ موٹروں پر آگے پیچھے بھیجا جا سکتا ہے اور جہاں پر سے فوج قطاروں میں مارچ کر سکتی
ہے۔ غرض جہاں تک فوجی نفری کا سوال ہے، صرف مشرقی پاکستان ہی تمام پاکستان کی
ضرورتوں کو پورا کر سکتا ہے اور اس معاملہ میں کسی مایوسی کی ضرورت نہیں ۔ ہاں سوال صرف یہ
ہے کہ اگر خدانخواستہ دونوں ملکوں میں جنگ چھڑ جائے تو اتنی فوج مہیا کس طرح کی جائے گی ۔
سپاہیا نہ قابلیت کا آدمی موجود ہونا اور بات ہے اور سپاہی کا موجود ہونا اور بات ہے ۔ ہر جاٹ
اور بلوچ سپاہی بننے کی قابلیت رکھتا ہے لیکن ہر جاٹ اور بلوچ سپاہی تو نہیں اس لئے بغیر فوجی
مشق کے جنگ کے وقت میں وہ کام نہیں آ سکتا ۔ اور جنگ کے وقت فوری طور پر سپاہی کوفنونِ
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۲۹
الفضل کے اداریہ جات
جنگ سکھائے نہیں جا سکتے اور اس سے بھی زیادہ مشکل یہ ہے کہ افسر فوراً تیار کئے جاسکیں ۔
افسروں کی تعداد بالعموم ڈیڑھ فیصدی ہوتی ہے۔ ۲۷ لاکھ فوج کے لئے چھوٹے بڑے افسر ۴۰
ہزار کے قریب ہونے چاہئیں ۔ ہماری تو ساری فوج ہی ۳۰ ہزار ہے اگر خطرے کا موقع آیا تو
کسی صورت میں بھی اس فوج کو معقول طور پر وسیع نہیں کیا جا سکتا اور اس کا علاج ضروری ہے۔
یہ علاج کس طرح ہو سکتا ہے اس کے لئے یہ مختلف سکیمیں پیش کی جا رہی ہیں اور پیش کی جاسکتی
ہیں ۔
اول: ملک کے تمام افراد کو رائفلیں رکھنے کی کھلی اجازت دی جائے اور جہاں تک ہو سکے
گورنمنٹ خود رائفلیں سستے داموں پر مہیا کرے۔
دوم : نیشنل گارڈز کے طریق کو رائج کیا جائے جو مسلم لیگ کے ماتحت ہو۔
سوم : ہوم گارڈز کے اصول پر نوجوانوں کو فوجی ٹریننگ دی جائے جو گورنمنٹ کی نگرانی میں
ہو۔
چہارم : ایک ٹیریٹوریل فورس فوجی انتظام کے ماتحت تیار کی جائے ۔
پنجم: جبری بھرتی ملک میں جاری کی جائے اور اس کا انتظام ملٹری کے ماتحت ہو۔
یہ پانچ طریق ہیں جن سے ملک کی جنگی نفری کو منظم کیا جا سکتا ہے اور وقت پڑنے پر اس
سے کام لیا جا سکتا ہے ۔ اب ہم اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ ان پانچوں طریقوں میں سے کونسا
طریقہ زیادہ بہتر اور مناسب ہوگا ۔
(۱) پہلا مجوزہ طریق یہ ہے کہ ملک میں کثرت سے رائفلیں رکھنے کی تحریک کی جائے اور
گورنمنٹ سستے داموں لوگوں کو رائفلیں مہیا کر کے دے۔ یہ طریق جس ملک میں بھی رائج ہوا
ہے کامیاب نہیں ہوا اور ہمیشہ اس کے نتیجہ میں فساد اور دنگے کا رستہ کھلتا رہا ہے ۔ اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ ہتھیار رکھنے کا حق عام شہریوں کو حاصل ہونا چاہئے اور صرف ان لوگوں کو ہتھیار رکھنے
کی اجازت نہ دینی چاہئے جو مجرمانہ حیثیت رکھتے ہیں یا نا قابلِ اعتبار ہیں اور جب یہ شرط ہو تو
لا ز ما یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہتھیار کے لئے لائسنس ضروری ہے اور ہتھیار رکھنے کے متعلق کچھ
نہ کچھ نگرانی کی طاقت گورنمنٹ کے ہاتھ میں ضرور ہونی چاہئے ورنہ بدمعاش اور چور طبقہ ملک
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۳۰
الفضل کے اداریہ جات
کے امن میں خلل ڈال دے گا بلکہ زیادہ تر ہتھیار یہی لوگ رکھیں گے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بعض
باغیانہ ذہنیت والی انجمنیں پیدا ہو جائیں اور وہ اسلحہ کی طاقت سے ملک کی جائز حکومت کو
توڑنے کی کوشش کریں۔ پس یہ تجویز ملک کے لئے مضر ہے اور یقیناً ہر سمجھدار انسان کو اس کی
مخالفت کرنی چاہئے ۔ لائسنس ضرور رہنا چاہئے گو اس سختی سے لائسنس نہیں دینے چاہئیں جس سختی
سے برطانوی حکومت ہندوستانیوں کو لائسنس دیا کرتی تھی اس سے بہت زیادہ لائسنس ملنے
چاہئیں ۔ غریب اور امیر کی کوئی تمیز نہیں ہونی چاہئے ۔ اس بات کی کوئی شرط نہیں ہونی چاہئے کہ
جو شخص ڈپٹی کمشنر کا منہ چڑھا ہو یا افسروں کو خوشامد کرتا ہو یا پولیس کے ساتھ کام کرتا ہو صرف
اُس کو لائسنس دیا جائے ۔ جیسے یورپ میں قاعدہ ہے عام طور پر نام رجسٹرڈ کرانے سے لائسنس
مل جاتا ہے اور نام رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ کو موقع حاصل رہتا ہے کہ وہ ایسے شخص کی
نگرانی کر سکے اور دیکھ سکے کہ وہ ہتھیار کا نا جائز استعمال تو نہیں کر کرسکتا۔ سکتا ۔
(۲) یہ تجویز کہ نیشنل گارڈز کی سکیم کو مسلم لیگ کی نگرانی میں منظم کیا جائے جمہوری اصول
کے خلاف ہے۔ جمہوری اصول کے مطابق پارلیمنٹ کے انتخابات تک پارٹیاں الگ الگ کام
کرتی ہیں جب کوئی پارٹی برسرا بر سراقتدار آ جاتی ہے تو اُسی سی دن سے وہ سارے ملک رے ملک کی نمائندہ بن
جاتی ہے صرف اپنی پارٹی کی نمائندہ نہیں ہوتی ۔ پس کوئی فوجی تنظیم کسی پارٹی کے قبضہ میں نہیں
ہونی چاہئے ورنہ جمہوریت ختم ہو جائے گی اور فاسزم اور ناٹسزم شروع ہو جائے گا۔ کسی حکومت
کے لئے یہ ہرگز جائز نہیں کہ وہ اپنی سیاسی پارٹی کو فوجی تنظیم کی اجازت دے اور دوسروں کو اس
سے منع کر دے اگر وہ ایسا کرے گی تو لازمی طور پر دوسری پارٹیاں مخفی طور پر اپنی تنظیم شروع کر
دیں گی تا کہ وقت آنے پر وہ اپنی حفاظت کر سکیں پھر یا تو گورنمنٹ کو ایسی پارٹیوں کو دبانا پڑے کرسکیں پھر یا تو کو
گا اور اس پر بے جا رعایت اور بے جا دشمنی کا الزام لگے گا اور یا وہ دوسری پارٹیوں کے فعل پر
چشم پوشی سے کام لے گی ۔ اس صورت میں قانون کا احترام ملک سے جاتا رہے گا اور
قانون شکنی کی روح ملک میں بڑھتی جائے گی ۔
(۳) تیسری تجویز ہوم گارڈز کی ہے جو ایک قسم کی ملٹری ملیشیا ہوتی ہے اور صوبہ جاتی
حکومتوں کے انتظام کے نیچے ہوتی ہے۔ ہمارے نزدیک یہ تجویز بھی ناقص ہے۔ اول تو ہوم گارڈز
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۳۱
الفضل کے اداریہ جات
کی ٹریننگ بہت ادنی ہوتی ہے دوسرے ہوم گارڈ ز چونکہ سول اور صوبہ جاتی گورنمنٹ کے
ماتحت ہوتے ہیں ان میں اور فوج میں اکثر رقابت پیدا ہو جاتی ہے اور ان کا وجود فوج کو سیاسی
کاموں میں دخل دینے کی طرف مائل کر دیتا ہے۔ اس سے پوری طرح بچنا چاہئے ۔
(۵۴) چوتھی تجویز غیر ٹیوریل فورس کی ہے اور پانچویں عام جبری فوجی تعلیم کی ۔ یہ
دونوں تجویزیں چونکہ آپس میں ملتی ہیں اس لئے ہم ان کا اکٹھا ذکر کرتے ہیں ۔ ہمارے نزدیک
ابھی وقت نہیں آتا کہ عام جبری فوجی تعلیم دی جائے ۔ نہ اتنے افسر ہمارے پاس مہیا ہیں اور نہ
ابھی اتنا روپیہ ہے۔ پس ہمارے نزدیک بہترین تجویز ٹیرٹیوریل فورس کی ہے۔ ٹیریٹوریل
فورس دفاع ملکی کے اصول پر تیار کی جاتی ہے یعنی اس فوج کو اور اس کے افسروں کو حملے کا کام
تو نہیں سکھایا جاتا لیکن دفاع کے تمام ہنر اُن کو سکھائے جاتے ہیں اس لئے اس میں شامل ہونے
والے لوگ بغیر اپنے نجی کاموں کو نقصان پہنچانے کے فوجی ٹریننگ حاصل کر لیتے ہیں اور اس
ٹریننگ میں مناسب تعداد میں افسر بھی تیار ہو جاتے ہیں ۔ اس فوج کی موجودگی میں باقاعدہ
فوج کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں مشینی دستوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ حملہ
کرنے کے اصول میں ماہر بنانے پر زور دیا جا سکتا ہے کیونکہ جنگ کی صورت میں دفاع کے
مورچے فوراً ٹیریٹوریل فوج سنبھال لیتی ہے اور باقاعدہ فوج آگے بڑھنے کے لئے آزاد ہو
جاتی ہے۔ ٹیریٹوریل فوج چونکہ بہت حد تک فوجی فنون سے واقف ہوتی ہے اور مختلف قسم کے
دستوں میں تعاون بھی قائم ہو چکا ہوتا ہے اس لئے صرف تین تین چار چار مہینہ کی ٹریننگ سے
یہی فوج حملہ آور فوج کی شکل میں تبدیل کی جاسکتی ہے۔ اس فوج کی ٹریننگ سے کسی قسم کی
بغاوت وغیرہ کا خطرہ بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ فوجی سپاہی کا ہتھیار اس کے پاس نہیں ہوا کرتا۔
پریکٹس کے بعد اس سے ہتھیار لے لیا جاتا ہے اور فوجی مخزن میں رکھ دیا جاتا ہے جس پر
گورنمنٹ کی نگرانی ہوتی ہے اور ٹیریٹوریل فورس پر خرچ بھی بہت کم ہوتا ہے ۔ اگر طوعی طور پر
ایسی بھرتی شروع کر دی جائے تو پہلے سال پچاس ہزار آدمی کی فوج کا تیار کرنا مناسب ہوگا ۔
جسے ہر سال بڑھایا جا سکتا ہے اور چار پانچ سال میں دس لاکھ تک فوج تیار کی جاسکتی ہے۔ اس
فوج کی ٹریننگ کے دو حصے کئے جا سکتے ہیں ۔ عام سپاہی روزانہ ایک یا ڈیڑھ گھنٹہ فوجی تربیت
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۳۲
الفضل کے اداریہ جات
کے لئے دے۔ یہ ٹرینینگ مقامی ہونی چاہئے یعنی کسی سپاہی کو اپنا شہر چھوڑ کر کسی دوسری جگہ
جانے کی ضرورت محسوس نہ ہوتا کہ وہ اپنا کام چھوڑے بغیر ایسی ٹریننگ حاصل کر سکے ۔ اس
صورت میں زیر تعلیم سپاہیوں پر کچھ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور چھ ماہ کی ٹرینگ
کے بعد وہ ایک اوسط درجہ کے سپاہی بن جائیں گے۔ افسروں کی ٹریننگ کا اصول یہ ہو کہ اس
طرح چھ مہینہ کی ٹرینینگ لینے کے بعد دو مہینے کا مستقل کورس ان کے لئے مقرر کیا جائے جس پر
انہیں کمان کرنے کے اصول سکھائے جائیں ۔ اگر اس تجویز کے مطابق پچاس ہزار کی ٹریننگ کو
مد نظر رکھتے ہوئے پہلے میں ہزار آدمی کی ٹرینینگ شروع کی جائے تو ایک ہزار معلم رکھنا پڑے گا
جن کا عہدہ جمعدار کا ہوگا اور ایک لاکھ روپیہ ماہوار ان لوگوں کی تنخواہوں اور راشنوں پر خرچ
ہوگا ۔ بیس ہزار رائفل اور وردی وغیرہ پر کوئی ۳۰-۳۵ لاکھ روپیہ خرچ ہو گا چونکہ سکھانے والے
افسر تنخواہ دار ہوں گے وہ ایک حصہ کی صبح ٹرینگ کر سکتے ہیں اور ایک حصہ کی شام کو ۔ اس طرح
آدھے افسر کام آ سکتے ہیں جس کے یہ معنی ہیں کہ بجائے ایک ہزار آدمی کے پانچ سو آدمی سے
ہی کام چل سکتا ہے اور بجائے ایک لاکھ روپیہ کے پچاس ہزار روپیہ ماہوار سے کام چل سکتا
ہے۔ اتنے افسر چھ ماہ میں ہیں ہزار آدمی کو ٹریننگ دے سکتے ہیں اور سارا خرچ اس ٹرینینگ پر
کوئی چالیس لاکھ روپیہ سالا نہ ہوگا ۔ جب مقامی لوگ کام سیکھ جائیں تو اگلے چھ ما
سے ہوشیار آدمیوں کو ایک ایک مہینہ کی خاص تعلیم دلا کر فوجی معلم کا کام سکھایا جا سکتا ہے اور پھر
اپنے اپنے علاقہ میں ان کو فوجی معلم مقرر کیا جا سکتا ہے ۔ اس صورت میں اگر کوئی شخص طوعی طور
پر کام کرنے کیلئے تیار نہ ہو تو تیار نہ ہو تو اسے ۲۰ ، ۲۵ رو۔ روپے ماہوار الاؤ لاؤنس دینے سے کام لیا جا کام لیا جا سکے گا۔
ایسے لوگوں کی امداد کے ساتھ سال نہیں تو ڈیڑھ سال میں ایک لاکھ آدمی ٹیریٹوریل فورس کا تیار
کیا جا سکتا ہے اور پھر اگلے سالوں میں یہ طاقت اور بھی وسیع کی جاسکتی ہے۔ دوسرے اس
ٹیریٹوریل فورس کے علاوہ تمام ملک میں فوجی گلمیں بنا دینی چاہئیں ۔ ان فوجی کلبوں کا اصول یہ
ہونا چاہئے کہ جو لوگ اس کے ممبر ہوں وہ اپنے خرچ پر ٹرینینگ لیں ۔ گورنمنٹ ان کے لئے
فوجی
ماه
صرف معلم مہیا کرے یا رائفل اور کارتوس ، باقی ور دی وہ خود اپنے روپیہ سے خریدیں ۔ یہ فو
کلبیں بڑے اور چھوٹے شہروں میں ہو سکتی ہیں۔ گاؤں میں ان کا چلنا ممکن نہیں لیکن پاکستان
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۳۳
الفضل کے اداریہ جات
کے شہروں کی آبادی بھی ۳۵ ۴۰ لاکھ کے قریب ہے ۔ اگر فوجی کلبوں کا رواج قائم کر دیا جائے
تو صرف ۲۰-۳۰ لاکھ روپیہ سالانہ کے خرچ سے دو لاکھ کے قریب سپاہی اور افسر اور تیار ہو
جائے گا جو ٹیریٹوریل فورس کے برابر تو تجربہ کا رنہیں ہو گا لیکن ایسا ضرور ہوگا کہ جنگ کے موقع
پر دو تین مہینہ کی تربیت کے بعد وہ ٹیریٹوریل فورس کی جگہ کام کرنے کے قابل ہو جائے جبکہ اس
عرصہ میں ٹیریٹوریل فورس اعلیٰ تربیت کے بعد حملہ آور فوج کی جگہ لینے کیلئے تیار ہو جائے گی ۔
اگر یہ ہو جائے تو یقیناً جنگ کی صورت میں ملک کو اتنا وقت مل جائے گا کہ آرمی کلب کے ممبر
دفاع سنبھالنے کے قابل ہو جا ئیں اور دفاع کے لئے تیار کی ہوئی ٹیریٹوریل فورس حملہ آور فوج
کی صورت میں تبدیل ہو جائے ۔ اس عرصہ میں نئی ٹیریٹوریل فورس کی تیاری کا موقع مل جائے
گا اور ضرورت کے مطابق نئی فوج تیار ہوتی جائے گی ۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ ملک میں اسلحہ کو بالکل آزاد کر دینا اعلیٰ درجہ کے تعلیم یافتہ ملکوں میں
بھی کبھی با برکت ثابت نہیں ہوا ۔ لائسنس کی شرطیں ضرور رہنی چاہئیں ۔ فسادی یا غیر معتبر لوگوں کو
لائسنس نہیں ملنے چاہئیں۔ نیشنل گارڈز جو ایک سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں ان کی اجازت
ہرگز نہیں ہونی چاہئے اگر ایک سیاسی پارٹی کو فوج بھرتی کرنے کی اجازت ہو تو ہر پارٹی کو فوج
بھرتی کرنے کی اجازت ہونی چاہئے ۔ یہ درست نہیں کہ جو پارٹی برسراقتدار آ جائے اسے تو
فوج بھرتی کرنے کی اجازت ہو اور دوسری پارٹیوں کو نہ ہو ۔ اس طرح سیاسی آزادی خطرہ میں
پڑ جائے گی اور ڈکٹیٹر شپ اور فاسزم کے اصول جاری ہو جائیں گے ۔ ہوم گارڈ ز کا اصول بھی
غلط ہے کیونکہ ایک تو ان کی ٹریننگ ناقص ہوتی ہے دوسرے ان کا انتظام سویلین لوگوں کے
ماتحت ہونے کی وجہ سے ان کا فوج کے ساتھ ٹکراؤ ہوتا ہے اور فوج کو اس بات کی تحریک ہوتی
ہے کہ وہ سیاسی معاملات میں دخل دینے لگ جائے اور یہ نہایت خطرناک بات ہے۔ جبری
بھرتی بھی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ ملک ابھی اس کے لئے تیار نہیں لیکن ٹیریٹوریل فورس اور
فوجی کلبوں کا اجراء فوراً شروع ہو جانا چاہئے ۔ ان دونوں چیزوں پر ایسی صورت میں کہ دو تین
لاکھ آدمی کی ٹریننگ مد نظر ہو۔ ایک کروڑ روپیہ سالانہ سے زیادہ خرچ نہیں ہوگا کیونکہ سوائے
معلموں اور سوائے رائفل اور کارتوس کے خرچ کے اور ایک حصہ کے وردی کے خرچ کے اور