پاکستانی فوج اور فوجی مخزن
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۳۵
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پاکستانی فوج اور فوجی مخزن
کل ۱۵ / تاریخ کو پاکستانی فوج کے ایک سو چودھویں بریگیڈ کا مظاہرہ ہوا اس میں
پاکستانی فوج نے وزیر دفاع نواب زادہ لیاقت علی خاں صاحب کو سلامی دی۔ پاکستانی فوج کی
راہنمائی بریگیڈیر نذیر احمد نے کی جو اس وقت پاکستانی فوج کے سب سے سینئر مسلمان بر یگیڈیر
ہیں ۔ جہاں تک مظاہرہ کی شان اور عظمت کا سوال ہے ہمارے نزدیک اس موقع کی نزاکت کو
دیکھتے ہو ۔ ہوئے اور لاہور شہر کی بڑائی کو دیکھتے ہوئے یہ مظاہرہ اس سے زیادہ شاندار ہونا چاہئے تھا
جتنا کہ ہوا۔ اس مظاہرہ میں مختلف بٹالینز (Batalians) کے نمائندوں کی کل تعداد اندازاً
آٹھ سو کے قریب تھی اور مظاہرہ کی لمبائی اور وسعت صرف موٹروں ٹینکوں کے استعمال اور ان
کی سست رفتاری کے سبب سے تھی۔ بعض پاکستانی افسر بشمولیت بریگیڈیر نذیر نہایت چست اور
اپنے کام کے قابل اور اہل نظر آتے تھے اور بعض افسروں کے اندر وہ چستی نظر نہ آتی تھی جو ہونی
چاہئے تھی ۔ دو تین افسروں نے تو یہاں تک غفلت کی کہ وزیر دفاع کے پاس سے گزر گئے اور
سلامی تک نہ دی ۔ بعضوں نے سلامی میں اتنی جلد بازی سے کام لیا کہ وزیر دفاع کے پاس پہنچنے سے
سے بہت پہلے ہی سلامی دینی شروع کر دی حالانکہ مناسب طریق یہ تھا کہ وہ وزیر دفاع کے پاس
پہنچتے وقت دو تین گز پہلے سے سلامی دینی شروع کرتے ۔ بعض لطائف بھی اس موقع پر ہو گئے ۔
کرنل فلیح ایک انگریز افسر مجمع کو دیکھتے ہوئے مسکراتے چلے جاتے تھے اور نظارہ کی کیفیت نے
اُن پر کچھ ایسا اثر کیا ہوا تھا کہ سلامی کا اُن کو خیال ہی نہیں آیا۔ مسکراتے مسکراتے وہ عین وزیر
دفاع کے سامنے پہنچ گئے اور یکدم انہیں اپنے فرض کی طرف توجہ ہوئی۔ چہرہ سنجیدہ بنا لیا اور
سلامی کی جگہ سے آگے گزرتے ہوئے سلام کرتے چلے گئے ۔ بہر حال عام اثر یہی تھا کہ
پاکستانی سپاہیوں نے بہت اچھی نمائش کی ہے۔ ان کے ستے ہوئے جسم اور بل کھاتے ہوئے
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۳۶
الفضل کے اداریہ جات
پٹھے اس بات کے شاہد تھے کہ پاکستان پر حملہ کرنا کسی کے لئے آسان بات نہ ہوگی ۔ ان لوگوں
کی آنکھوں سے ظاہر تھا کہ وہ پاکستان کی فوج کا حصہ ہونے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور وقت
آنے پر پاکستان کی عظمت کے قیام کے لئے ہر قربانی کرنے کیلئے تیار ہوں گے۔ ایک بڑا فائدہ
اس مظاہرہ کا یہ بھی ہوا کہ لوگوں میں جو بے چینی پیدا تھی کہ پاکستان کی سرحد میں غیر محفوظ ہیں،
اس کا ایک حد تک ازالہ ہو گیا اور پاکستان کے باشندوں کو معلوم ہو گیا کہ ان کے گھروں کی
حفاظت کے لئے ان کے محافظ سپاہی سرحد پر موجود ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستانی سپاہی
سکھ سپاہی کی طرح موٹے نہیں تھے ان کا عام قد بھی اتنا لمبا نہیں تھا جتنا کہ عام سکھ سپاہی کا ہوتا
ہے لیکن ان کا جسم بہت گتھا ہوا اور ورزشی تھا اور ہر دیکھنے والا یہ محسوس کرتا تھا کہ استقلال کے
ساتھ لمبا کام کرنے کی اہلیت مسلمان سپاہی میں سکھ سپاہی سے زیادہ پائی جاتی ہے اور حقیقت تو
یہ ہے کہ سکھ سپاہی کی ساری بہادری اس کی وحشت اور درندگی پر مبنی ہے اور اس وحشت اور
درندگی کا کمال بھی اس کی اندرونی طاقتوں سے نہیں پیدا ہوتا بلکہ شراب کے استعمال سے اس
کے اس جو ہر کو مدد پہنچائی جاتی ہے جو سپاہی موت کا خوف شراب کے نشہ سے دور کرنا چاہتا ہے
وہ ہرگز بہادر سپاہی نہیں کہلا سکتا ۔ وہ انسان نہیں ایک مشین ہے جسے دوسرا ہاتھ چلاتا ہے۔
مسلمان سپاہی کی بہادری اُس کا ذاتی جوہر ہے لڑائی کے وقت اس کا دماغ صاف ہوتا ہے،
شراب نے اُس کے حواس پر قابو نہیں پایا ہوتا ، وہ سارے نتائج کو دیکھتے ہوئے اور سارے
خطرات کو جانچتے ہوئے دشمن کے مقابلہ کے لئے آگے بڑھتا ہے اور بسا اوقات اگر وہ دشمن پر
غالب نہیں آ سکتا تو اپنی جان کو قربان کر کے اس کے بڑھنے کی رفتار کو سست کر دیتا ہے اور اسی
طرح اپنے ملک کے لئے دفاع کی تیاری کا ایک موقع پیدا کر دیتا ہے اس وقت ساری دنیا میں
مسلمان سپاہی ہی ایک ایسا سپاہی ہے جو غیر طبعی ذرائع کے استعمال کئے بغیر بہادری کا نمونہ
دکھلاتا ہے۔ مسلمان کے سوا ساری دنیا میں شراب کا عام رواج ہے اور حکومتیں سپاہیوں کو لڑائی
کے وقت خاص طور پر شراب مہیا کر کے دیتی ہیں تا کہ موت کا ڈران کے دل سے جاتا رہے اور
وہ شراب کے نشہ میں دشمن کی طرف آگے بڑھیں ، انسانوں کی طرح نہیں بلکہ درندوں کی
طرح ۔ پس ہم یقین رکھتے ہیں کہ مسلمان فوجوں کی تربیت جب بھی مکمل ہو جائے گی وہ دنیا کے
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۳۷
الفضل کے اداریہ جات
دوسرے سپاہیوں سے بہتر ثابت ہوں گی کیونکہ انسان ہمیشہ درندوں پر فوقیت رکھتا چلا آیا ہے۔
شراب کے نشہ میں مخمور ہو کر لڑنے والا سپاہی اور شراب کو چھوئے بغیر اپنی جان کو خطرہ میں
ڈالنے والا سپاہی مساوی نہیں ہو سکتے دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ پس ہمارے لئے
امیدوں کا ایک وسیع دروازہ کھلا ہے، ہماری ترقی کی راہیں بہت زیادہ کشادہ اور بہت دور تک
جانے والی ہیں کیونکہ ہمارے دشمن نے وہ تمام ذرائع استعمال کر لئے ہیں جو اس کی ترقی میں مدد
دے سکتے تھے مگر ہمارے خزانے ابھی زمین میں مدفون ہیں جب ہم وہ تمام ذرائع استعمال کر
لیں گے جن سے ایک اچھا سپاہی بہت ہی اچھا بنایا جا سکتا ہے تو ہمارا سپاہی یقیناً دوسری قوموں
کے سپاہی سے بہت اچھا ثابت ہوگا ۔
اس مظاہرہ کے دیکھنے والوں کے لئے ایک اور امر بھی نہایت خوشی کا موجب تھا لاکھوں
مسلمان اس مظاہرہ کو دیکھنے کے لئے میلوں میل سڑکوں پر کھڑے تھے ان میں سے اکثر نوجوان
تھے جن کے جسموں کی بناوٹ اور جن کی آنکھوں کی چمک بتا رہی تھی کہ وہ سب یا ان میں سے
اکثر سپاہی ہونے کی قابلیت رکھتے ہیں یہ میلوں میل لمبا انسانوں کا مجموعہ ہندوؤں اور سکھوں
کے وجود سے گلی طور پر خالی تھا۔ اس میں مسلمان ہی مسلمان تھے گواکثر کے سر ننگے تھے بہتوں
کے کپڑے بوسیدہ تھے لیکن پھر بھی جو اختلاف ایسے مجمعوں میں پہلے زمانوں میں نظر آتا تھا ، ان
میں نظر نہ آتا تھا۔ وہ مرجھائے ہوئے چہرے اور ڈرتی ہوئی آنکھیں جو دوسری اقوام کے
اختلاف کی وجہ سے بڑے مجمعوں کی خوبصورتی کو خراب کر دیا کرتی تھیں وہ کل مفقود تھی ۔ مجمع کا
ہر شخص سپاہی بننے کے قابلیت رکھتا تھا اور آئندہ ہونے والا سپاہی نظر آتا تھا۔ اگر ان نو جوانوں
کی صحیح تربیت کی جائے اور ان کے اخلاق کو بلند کیا جائے اور ٹیر ٹیوریل فورس کے اور فوجی کلبوں
کے ذریعہ سے جن کا ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں ، ان کو ملک کی فوجی خدمت میں حصہ لینے کا موقع
دیا جائے تو یقیناً لاہور ہی سے ایک لاکھ پاکستانی سپاہی پیدا کیا جا سکتا ہے۔ لاہور کے ضلع کی
سرحد جو ہندوستان سے ملتی ہے ، وہ پچاس میل کے قریب ہوگی ۔ اگر لاہور سے اتنا سپاہی پیدا ہو
جائے تو لاہور ، قصور، اور چونیاں کی تحصیل سے بھی یقیناً پچاس ساٹھ ہزار سپاہی مل سکتا ہے۔ ان
سپاہیوں کے ذریعہ سے نہ صرف لاہور کی حفاظت کی جاسکتی ہے بلکہ سارا پاکستانی ملک محفوظ ہو
:
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۳۸
الفضل کے اداریہ جات
سکتا ہے اور پاکستانی فوج کا کام بہت آسان ہو جاتا ہے ۔ ہمارے نزدیک ٹیر ٹیوریل فورس اور
فوجی کلبوں کے قیام میں بالکل دیر نہیں کرنی چاہئے ۔ فوج کے مہیا کرنے کا یہ ایک بہترین اور
سهل ترین ذریعہ ہے اس کا انتظام کا انتظام کلی طور پر فوج کے محکمہ کے ماتحت ہونا چاہئے اور سول محکموں
کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے تا کہ دو ملی پیدا نہ ہو اور فوج کو سیاسی مسائل سے
بالکل الگ رکھا جا سکے۔ ہمارے پاس سپاہیوں کا ایک وسیع مخزن ہے اگر اس وسیع مخزن کو
استعمال نہ کیا گیا اور وقت پر اسے کام میں لانے کے لئے کوشش نہ کی گئی تو یہ پاکستان سے
غداری ہوگی اور ذمہ دار لوگوں کا یہ قصور قوم کبھی معاف نہیں کر سکے گی ۔ ذمہ دار لوگوں کو یہ خوب
اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ قوم کی جہالت سے فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکتا۔ ایک وقت میں اگر قوم
جاہل ہو اور اپنے فوائد کو نہ بجھتی ہو تو دوسرے وقت میں وہ بیدار اور ہوشیار بھی ہو سکتی ہے۔ اس
بیداری اور ہوشیاری کے زمانہ میں وہ ہرگز یہ عذر نہیں سنے گی کہ چونکہ ہم غافل اور حالات سے
جاہل تھے اس لئے ہمارے ذمہ دار حکام نے کام کو صحیح طریقوں پر نہیں چلایا وہ اپنے ذمہ دار
افسروں پر یہ اعتراض کرے گی کہ اگر ہم غافل اور جاہل تھے تو تمہاری ذمہ داری اور بھی بڑھ
جاتی تھی ۔ جب قو میں ہوشیار ہوتی ہیں تو وہ اپنے حقوق کی خود نگہداشت کر لیتی ہیں لیکن تربیت
اور تنظیم کی طرف سے جب قو میں غافل ہوتی ہیں تو ملک کے افسروں کی ذمہ داری بہت بڑھ
جاتی ہے اور ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں کو خود بھی ادا کریں جو بیدا ر قو میں حکومت
کی مدد کے بغیر ادا کرتی ہیں ۔
۔
( الفضل ۱۷ اکتوبر ۱۹۴۷ء )