کشمیر اور حیدرآباد

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۳۹
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کشمیر اور حیدر آباد
حیدر آباد اور کشمیر کے حالات بالکل ایک سے ہیں ۔ حیدر آباد کے والی مسلمان ہیں وہاں
کی آبادی کی اکثریت ہندو ہے یعنی قریباً ۸۵ فیصدی ہندو اور ۱۵ فیصدی مسلمان ۔ جاگیردار
زیادہ تر مسلمان ہیں اور تجارت میں مسلمانوں کا کافی حصہ ہے ۔ یہ ملک بہت وسیع ہے پونے دو
کروڑ کے قریب اس کی آبادی ہے اور ملک کی آمد ۲۵ کروڑ روپیہ سالانہ ہے۔ کشمیر کا حال اس
کے الٹ ہے کشمیر کا رقبہ حیدر آباد سے بھی زیادہ ہے لیکن آبادی صرف چالیس لاکھ ہے آبادی
کے لحاظ سے کشمیر کی ریاست ہندوستان میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسرے نمبر پر میسور ہے جس کی
آبادی ۷۳ لاکھ ۲۸ ہزار ہے۔ صنعت و حرفت اور جنگلات اور جڑی بوٹیوں کے لحاظ سے کشمیر
حیدر آباد پر بھی فوقیت رکھتا ہے۔ پھلوں کی پیداوار اور یہاں کی تجارت سارے ہندوستان میں
اول نمبر پر ہے۔ اس کی سرحدیں چونکہ روس سے ملتی ہیں اس لئے سیاسی طور پر یہ ایک نہایت ہی
اہم مرکز ہے پنجاب کے ساتھ ساتھ اس کی سرحدیں پانچ سو میل تک لمبی چلی گئی ہیں ۔ اگر کشمیر
انڈین یونین میں چلا جائے تو پنجاب کا دفاع قریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ حیدر آباد کے برخلاف
کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور راجہ ہندو ہے مسلمان ۸۰ فیصدی اور ہندو ۲۰ فیصدی
ہیں ۔ اس وقت یہ دونوں ریاستیں محلِ نزاع بنی ہوئی ہیں حیدر آباد بھی پوری آزادی کا مطالبہ
کرتا ہے اور کشمیر بھی پوری آزادی کے ارادے ظاہر کر چکا ہے۔ بعد کے حالات نے دونوں
ریاستوں کے ارادوں میں تذبذب پیدا کر دیا ہے ۔ حیدر آباد اور کشمیر دونوں محسوس کر رہے ہیں
کہ اقتصادی دباؤ سے ان دونوں حکومتوں کو تباہ کیا جا سکتا ہے اس لئے لازمی طور پر ان کو کوئی نہ
کوئی سمجھوتہ ہندوستان یا پاکستان سے کرنا پڑے گا ۔ کشمیر کی سرحدیں چونکہ دونوں ملکوں سے ملتی
ہیں ۔ ہندوستان سے کم اور پاکستان سے زیادہ اس لئے بوجہ اس کے کہ اس کا راجہ ہندو ہے اس

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۴۰
الفضل کے اداریہ جات
کی کوشش یہ ہے کہ اگر کسی حکومت سے ملنا ہی پڑے تو وہ ہندوستان سے ملے ۔مسلمانوں میں
پھوٹ ڈال کر ان میں سے ایک حصہ کو ہندوستان کے ساتھ شامل ہونے کی تائید میں کھڑا کیا جا
رہا ہے۔ مگر ظاہری طور پر ان سے یہ اعلان کرایا جا رہا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ ملنا نہیں چاہتے اور
آخری فیصلہ اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں مگر حقیقت یہ نہیں ، حقیقت یہی ہے کہ کشمیر مخفی سمجھوتہ
ہندوستان سے کر چکا ہے اور دنیا کو یہ دکھانے کے لئے کہ کشمیر نے جو فیصلہ کیا ہے ملک کی
اکثریت کی رائے کے مطابق کیا ہے اس فیصلہ کو چھپایا جا رہا ہے اور یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ
مسلمانوں کا کچھ حصہ توڑ کر ملک کی اکثریت سے بھی یہ اعلان کروا دیا جائے کہ وہ انڈین یونین
میں ملنا چاہتے ہیں لیکن چونکہ مسلمان اس وقت اس فیصلہ کے ساتھ اتفاق ظاہر کرنے کیلئے تیار
نہیں پہلے ان سے یہ منزل طے کروائی جا رہی ہے کہ ہم نہ ہندوستان میں ملنا چاہتے ہیں نہ
پاکستان میں ۔ جب یہ منزل طے ہو جائے گی اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا ہو جائے گا تو پھر اس
تفرقہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ مسلمان جو اپنے بھائیوں سے پھٹ چکے ہونگے اور پاکستان
کی مخالفت کر چکے ہونگے انہیں ہندوستان یونین میں شامل ہونے کے فیصلہ پر آمادہ کر لیا
جائے گا ۔
ہم نے اوپر جو کچھ لکھا ہے اس سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ حیدر آباد اور کشمیر کے سوال
متوازی ہیں اور ایک کا فیصلہ دوسرے کے فیصلہ کے ساتھ بندھا ہوا ہے جب تک ان میں سے
کوئی ایک حکومت فیصلہ نہیں کرتی اُس وقت تک پاکستان کے ہاتھ مضبوط ہیں ۔ عقلی طور پر ان
دونوں ریاستوں کے فیصلے دو اصول میں سے ایک پر مبنی ہو سکتے ہیں یا تو اس اصل پر کہ جدھر راجہ
جانا چاہے اُس کو اجازت ہو۔ اگر یہ اصل تسلیم کر لیا جائے تو حیدر آباد پاکستان میں شامل ہو سکتا تو ہوا
ہے یا آزادی کا اعلان کر کے پاکستان سے معاہدہ کر سکتا ہے اور کشمیر ہندوستان یونین میں شامل
ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں پاکستان کی آبادی میں پونے دو کروڑ کی زیادتی ہو جائے گی اور
ایک طاقتور حکومت جس میں کثرت سے معدنیات پائی جاتی ہیں پاکستان کو مل جائیں گی اور بوجہ
پاکستان میں شمولیت کے ہندوستان اس کے ذرائع آمد و رفت کو بھی بند نہیں کر سکے گا کیونکہ اس
طرح وہ پاکستان سے جنگ کرنے والا قرار پائے گا دوسرے اس اصل پر فیصلہ ہو سکتا ہے کہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۴۱
الفضل کے اداریہ جات
ملک کی اکثریت جس امر کا فیصلہ کرے اُسی طرف ریاست جاسکتی ہے اگر اس اصل کو تسلیم کر لیا
جائے تو کشمیر پاکستان کے ساتھ ملنے پر مجبور ہوگا اور حیدر آباد ہندوستان کے ساتھ ملنے پر مجبور
ہوگا اگر ایسا ہوا تو پاکستان کو یہ فائدہ حاصل ہوگا کہ ۳۲ لاکھ مسلمان آبادی اس کی آبادی میں اور
شامل ہو جائے گی۔ لکڑی کا بڑا ذخیرہ اس کو مل جائے گا ، بجلی کی پیداوار کے لئے آبشاروں سے
مد دحاصل ہو جائے گی اور روس کے ساتھ اس کی سرحد کے مل جانے کی وجہ سے اسے سیاسی طور پر
بڑی فوقیت حاصل ہو جائے گی ۔ پس پاکستان کے لئے ان دونوں ریاستوں میں سے کسی ایک
کامل جانا نہایت ہی ضروری ہے لیکن ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس معاملہ کی طرف
پاکستان گورنمنٹ نے توجہ نہیں کی اور ہندوستانی گورنمنٹ جلد جلد ایسے حالات پیدا کر رہی ہے
کہ شاید دونوں ریاستیں ہی ہندوستان میں شامل ہو جائیں ۔ پاکستان گورنمنٹ کے لئے یہ
ضروری تھا کہ وہ ان دونوں ریاستوں کے متعلق ویسی ہی جلدی سے کام لیتی جیسا کہ ہندوستان
لے رہا ہے اور ہندوستان پر یہ زور ڈالتی کہ ان دونوں ریاستوں کے متعلق ایک ہی اصل سے
کام لیا جائے گا یا دونوں ریاستوں کا فیصلہ حکمران کے فیصلہ کے مطابق ہو گا یا دونوں ریاستوں کا
فیصلہ آبادی کی اکثرت کے فیصلہ کے مطابق ہوگا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ اب یہ تشویشناک
اطلاعیں آ رہی ہیں کہ چار پانچ دن کے اندر اندر حیدر آباد اپنا آخری فیصلہ کر دے گا بلکہ شاید
آج ۱۶ تاریخ کو ہی اس کا آخری فیصلہ شائع ہو جائے ۔ اگر ایسا ہو گیا اور حیدر آباد ہندوستان
کے ساتھ مل گیا تو دنیا دیکھ لے گی کہ ہندوستان یونین رعایا کی اکثریت کے فیصلہ کو نظر انداز کر
کے اس امر پر زور دینے لگے گی کہ جو والی ریاست کہے اسی کے مطابق فیصلہ ہونا چاہئے اور کشمیر
کا والی ریاست یقیناً ہندوستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کرے گا۔ جب تک حیدر آباد
ہندوستان یونین میں شامل نہیں ہوتا ہندوستان یونین اس دلیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی کیونکہ
اگر وہ کشمیر کو ملانے کے لئے اس دلیل پر زور دے تو حیدر آباد اس کے ہاتھ سے جاتا ہے لیکن
جب حیدر آباد اس کے ساتھ مل گیا تو پھر وہ اسی دلیل پر زور دے گا خصوصاً اس لئے کہ پاکستان
کے بعض لیڈ ر یہ اعلان کر چکے ہیں کہ موجودہ قانون کے لحاظ سے فیصلہ کا حق والی ریاست کو ہے
نہ کہ ملک کی اکثریت کو ۔ اس صورت میں کشمیر کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے ہمارے پاس کوئی دلیل

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۴۲
الفضل کے اداریہ جات
باقی نہیں رہے گی ۔ پس ہمارے نزدیک پیشتر اس کے کہ حیدر آباد کے فیصلہ کا اعلان ہو
حکومت پاکستان کو اعلیٰ سیاسی سطح پر ان دونوں ریاستوں کے متعلق ایک ہی وقت میں فیصلہ کرنے
پر اصرار کرنا چاہئے اور ہندوستانی یونین سے یہ منوا لینا چاہئے کہ وہ دونوں طریق میں سے کس
کے مطابق فیصلہ چاہتا ہے کہ آیا والی ریاست کی مرضی کے مطابق یا آبادی کی کثرت رائے کے
مطابق ۔ اگر والی ریاست کی مرضی کے مطابق فیصلہ ہو تو حیدر آباد اور جونا گڑھ کے متعلق ان کو
اصرار کرنا چاہئے کہ یہ پاکستان میں شامل ہوں اور اگر آبادی کی کثرت رائے کے مطابق فیصلہ
ہو تو پھر کشمیر کے متعلق ان کو اصرار کرنا چاہئے کہ وہ پاکستان میں شامل ہو۔
ہم جو کچھ اوپر لکھ آئے ہیں اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ پاکستان کا فائدہ اسی میں
ہے کہ کشمیر اس کے ساتھ شامل ہو۔ حیدر آباد کی حفاظت کرنی اس کے لئے مشکل ہے اور پھر کسی
ایسی حکومت کو دیر تک قابو میں نہیں رکھا جا سکتا جس کی آبادی کی اکثریت ایسے اتحاد کے مخالف
ہو۔ تیسرے حیدر آباد چاروں طرف سے ہندوستان یونین میں گھرا ہوا ہے اس کے برخلاف
کشمیر کی اکثر آبادی مسلمان ہے کشمیر کا لمبا ساحل پاکستان سے ملتا ہے ۔ کشمیر کی معدنی اور نباتاتی
دولت ان اشیاء پر مشتمل ہے جن کی پاکستان کو اپنی زندگی کے لئے اشد ضرورت ہے اور کشمیر کا
ایک ساحل پاکستان کو چین اور روس کی سرحدوں سے ملا دیتا ہے ۔ یہ فوائد اتنے عظیم الشان ہیں
کہ ان کو کسی صورت میں بھی چھوڑنا درست نہیں ۔
ایک بات یہ بھی ہے کہ پاکستان کی سرحدیں کشمیر کے ہندوستان یونین میں مل جانے کی وجہ
سے بہت غیر محفوظ ہو جاتی ہیں ۔ پس ملک کے ہر اخبار ، ہر انجمن ، ہر سیاسی ادارے اور ہر
ذمہ دار آدمی کو پاکستان حکومت پر متواتر زور دینا چاہئے کہ حیدر آباد کے فیصلہ سے پہلے پہلے
کشمیر کا فیصلہ کر والیا جائے ورنہ حیدر آباد کے ہندوستان یونین سے مل جانے کے بعد کوئی دلیل
ہمارے پاس کشمیر کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئے باقی نہیں رہے گی ۔ سوائے اس کے کہ کشمیر
کے لوگ خود بغاوت کر کے آزادی حاصل کریں لیکن یہ کام بہت لمبا اور مشکل ہے اور اگر کشمیر
گورنمنٹ ہندوستان یونین میں شامل ہو گئی تو پھر یہ کام خطرناک بھی ہو جائے گا کیونکہ
ہندوستان یونین اس صورت میں اپنی فوجیں کشمیر میں بھیج دے گی اور کشمیر کو فتح کرنے کا صرف

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۴۳
الفضل کے اداریہ جات
یہی ذریعہ ہوگا کہ پاکستان اور ہندوستان یونین آپس میں جنگ کریں ، کیا ایسا کرنا دوراندیشی
کے مطابق ہوگا ؟ کیا ایسا کرنا موجودہ وقت میں ہمارے لئے مناسب ہوگا ۔ جو کام تھوڑی سی
دوراندیشی اور تھوڑی سی عقلمندی سے اس وقت آسانی سے ہو سکتا ہے، اسے تغافل اور سستی کی
عقا۔
وجہ سے لڑکا دینا ہر گز ھلمندی نہیں کہلا سکتا ۔
الفضل لا ہو ر ۱۹ اکتوبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی