کشمیر کی جنگ آزادی

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
マママ
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کشمیر کی جنگ آزادی
ایک ماہ کے قریب عرصہ سے کشمیر کے لوگوں نے اپنی آزادی کے لئے جدو جہد کرنی شروع
کی اور یہ جدو جہد ان مظالم کے نتیجہ میں ہے جو ریاست کشمیر کی طرف سے مسلمانوں پر کئے جا
رہے تھے۔ پٹھان کشمیر کا ہمسایہ ہونے کی وجہ سے قدرتی طور پر ان مظالم سے متاثر ہوئے خصوصاً
اس لئے کہ مظفر آباد، ریاست کشمیر اور ہزارہ علاقہ سرحد کے ہزاروں آدمی آپس میں رشتہ داری
کا تعلق رکھتے ہیں ۔ بالخصوص ضلع مظفر آباد کے مسلمان رؤساء اور ضلع ہزارہ کے مہ ضلع ہزارہ کے مسلمان رؤساء
کے درمیان کثرت سے شادی بیاہ ہوتے رہتے ہیں ۔ اسی طرح کشمیر سے اوپر کے رہنے والوں
کے نہایت ہی قریبی تعلقات سرحد کے بعض قبائل سے ہیں ان تعلقات کی بناء پر یہ ممکن نہ تھا کہ
کشمیر کے واقعات سے صوبہ سرحد متاثر نہ ہوتا یا پونچھ اور میر پور کے واقعات سے راولپنڈی،
جہلم اور گجرات متاثر نہ ہوتے تو لازماً ان علاقوں میں بھی جوش پھیلا اور سرحد کے کچھ قبائل کشمیر
میں اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے داخل ہو گئے ۔ کشمیر کی حکومت نے بجائے اصلاح کرنے کے
ہندوستان یونین کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کر دیا اور اس کی مدد طلب کی اور ہمیں افسوس سے کہنا
پڑتا ہے کہ شیخ محمد عبد اللہ صاحب مشہور لیڈ رکشمیر اس موقع پر صحیح طریق عمل اختیار کرنے سے قاصر
رہے اور انہوں نے کشمیر کے راجہ کے ہاتھ میں کٹھ پتلی کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کر دیا۔ دنیا کی
ساری حکومتوں میں شاید کشمیر ہی کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس میں ایک وقت میں دو وزیر اعظم
ہیں ۔ مسٹر مہر چند مہا جن دیوان کے نام سے یاد کئے جاتے ہیں اور شیخ عبداللہ صاحب پرائم منسٹر
کے نام سے ۔ حالانکہ دا حالانکہ دیوان اور پرائم منسٹر ایک ہی چیز کا نام ہے ۔ ہمیں اس وان اس واقعہ پر ایک پرانا
لطیفہ یاد آتا ہے۔ آج سے ساٹھ ستر سال پہلے جب پنجاب میں انجمنوں کا نیا نیا رواج شروع
ہوا تو ایک بزرگ جو بھیرہ کے رہنے والے تھے اور جموں میں ایک بہت بڑے عہدہ پر ملازم تھے

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۴۵
الفضل کے اداریہ جات
-
اسلامیہ
جب کچھ دنوں کے لئے اپنے وطن بھیرہ میں آئے تو انہیں ایک نئی انجمن اسلامیہ کی بنیاد رکھے
جانے کی خبر ملی اور اس کے عہدہ داروں کو اُن سے ملوایا گیا ۔ ایک صاحب کو پیش کیا گیا کہ یہ
صاحب صدر مجلس اسلام اسلامیہ ہیں ۔ دوسرے صاحب کو پیش کیا گیا کہ یہ پریذیڈنٹ مجلس
ہیں ۔ اسی طرح ایک مجلس اسلامیہ کے مربی کے طور پر اور ایک صاحب پیٹرن هاے کے طور پر پیش
کئے گئے ۔ ان بزرگ نے علیحدگی میں سیکرٹری سے پوچھا کہ یہ کیا تماشہ ہے ایک مجلس کے دو دو
صدر تو ہم نے کبھی سنے نہ تھے ۔ سیکرٹری نے جواب دیا کہ صاحب ! جانے دیجئے جاہلوں کو اسی
طرح بے وقوف بنایا جاتا ہے۔ جب ہم نے انجمن اسلامیہ کی بنیاد رکھی تو ہمیں محسوس ہوا کہ
فلاں فلاں دو شخصوں کو ملائے بغیر کام نہیں چل سکے گا مگر وہ دونوں صا۔ روہ دونوں صاحب برابر کے جوڑ تھے اس
لئے ان میں سے کسی ایک کو صدر اور کسی کو نائب صدر نہیں بنایا جا سکتا تھا اس پر ہم نے ان کی
جہالت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے یہ تدبیر کی کہ ایک کا نام صدر رکھ دیا اور ایک کا نام پریزیڈنٹ
رکھ دیا اور صدر صاحب کے کان میں یہ کہہ دیا کہ یہ انجمن اسلامیہ ہے اور صدر اسلامی نام ہے
اس لئے یہی عہدہ بڑا ہے اور پریزیڈنٹ صاحب کے کان میں کہہ دیا کہ آجکل انگریزی راج
ہے عربی کے ناموں کو کون پوچھتا ہے اصل عہدہ تو پریذیڈنٹ کا ہی ہے۔ اب ان دونوں
صاحبان سے ہم کام لے رہے ہیں اور ہمارا کام چل رہا ہے ۔ کانگرس اور مہا راجہ جموں نے بھی
اسی تدبیر سے کام لیا ہے ایک صاحب کو دیوان کا عہدہ ملا ہوا ہے اور ایک صاحب کو پرائم منسٹر
کا۔ اعلان پرائم منسٹر سے کروائے جا رہے ہیں اور کام دیوان سے لیا جا رہا ہے۔ ایک شہرت کی
رشوت کا شکار ہے اور ایک اقتدار کے حاصل ہونے میں مگن ہے۔ یہ دونوں خوش ہیں تو باقی
لوگوں کے اعتراض کی حقیقت ہی کیا ہے۔ بہر حال اس چال سے ایک طرف مہاراج نے اپنے
اختیارات اپنے ہی ہاتھ میں رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف وہ مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے
میں کامیاب ہو گئے ہیں مگر یہ چال اتنی خطرناک نہیں جتنی خطرناک یہ بات ہے کہ بوجہ آزاد
حکومت کشمیر کے منظم نہ ہونے کے کشمیر اور پاکستان دونوں جگہوں پر گھبراہٹ کے آثار نظر آ
رہے ہیں ۔ لاہور تو اس وقت غلط افواہوں اور جھوٹی خبروں کا مرکز بن رہا ہے۔ ذرا کسی شخص کو
کشمیر کے معاملات سے دلچسپی لیتے ہوئے دیکھیں تو لوگ جھٹ اس کے پیچھے دوڑ پڑتے ہیں اور

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۴۶
الفضل کے اداریہ جات
تجسس شروع کر دیتے ہیں ۔ ہمارے نزدیک مسلمانوں کو اپنے فائدہ کے لئے اس سے بچنا
چاہئے ۔ کام کرنے والے نا تجربہ کار ہیں آگے ہی ان پر حد سے زیادہ بوجھ ہے ۔ اگر ان سے یہ
امید کی جائے کہ وہ ہر تجویز کو علی الاعلان بیان کریں تو وہ کام کر ہی کس طرح سکتے ہیں ۔ اگر
یہی کنسوئیاں لینے اور ہر کسی کے پھٹے میں پاؤں اُڑانے کا سلسلہ جاری رہا تو کشمیر کی آزادی کی
بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آتی ۔
ہمارے نزدیک اس وقت خبر دینے والوں اور خبریں لینے والوں اور خبریں چھاپنے والوں
کا سب سے اہم فرض یہ ہونا چاہئے کہ سچی خبریں دیں ۔ سچی خبریں سنیں اور سچی خبریں چھا ہیں ۔
ہمارے بعض اخبارات میں کشمیر کی فتوحات کے متعلق بعض خبر یں قبل از وقت شائع ہو گئیں ۔
اخبارات تو مجبور تھے ان کو جو خبریں آئیں انہوں نے چھاپ دیں لیکن خبر میں بھجوانے والے
خدا تعالیٰ کو کیا منہ دکھائیں گے۔ ان کی غلط خبروں نے آخر قوم کے حوصلہ کو پست کرنا شروع کر
دیا جو لوگ دس دن پہلے سے سرینگر کی فتح اور ایروڈ روم کے قبضہ کی خبریں سنا رہے تھے جب دن
کے بعد دن گزرتا گیا اور وہ اپنے سروں پر ہندوستان کے ہوائی جہازوں کو اُڑتے ہوئے دیکھتے
رہے اور تازہ دم فوجوں کے پہنچنے کی خبریں سنتے رہے اور سرینگر میں شیخ محمد عبداللہ اور اُن کی
گورنمنٹ کے کام کی اطلاعات پڑھتے رہے اور مسٹر پٹیل آلے اور سردار بلدیو سنگھ کے سرینگر کے
دورہ کا حال انہوں نے پڑھا تو انہوں نے لازمی طور پر یہ سمجھا کہ آزاد کشمیر کی فوجیں کشمیر فتح
کرنے کے بعد شکست کھا گئی ہیں اور واپس لوٹ آئی ہیں ۔ کشمیر ایک ملک ہے اور ملکوں کا فتح
کرنا چند دن کا کام نہیں ہوتا ۔ بارہ مولا پر آزاد فوجوں کا قبضہ دیر سے ہوا ہوا ہے ۔ اگر آج بھی
اس بات کا اعلان کیا جاتا کہ بارہ مولا آج فتح ہوا ہے تو یہ بہت بڑا کارنامہ ہوتا اور یقیناً
مسلمانوں کے حوصلے اس سے گھٹتے نہ بلکہ بڑھتے لیکن سرینگر کی فتح کی خبریں سننے کے دس دن
بعد یہ خبریں سننا کہ ابھی مجاہد فوج بارہ مولا کے ارد گرد پھر رہی ہے اور یہ کہ ہندوستانی یونین کی
فوجیں برابراڈہ میں اُتر رہی ہیں ایک سخت ہمت توڑنے والی بات تھی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اپنی زبان
چاٹنے والے چیتے کی طرح وہ لوگ بھی جو حقیقت حال سے واقف تھے پہلے تو ان خبروں کے
اشاعتی اثر کا خیال کر کر کے مزے لیتے رہے مگر کچھ دنوں کے بعد خود ہی روایتی چیتے کی طرح

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۴۷
الفضل کے اداریہ جات
اپنی زبان کو کھوئے جانے پر حسرت سے ہاتھ ملنے لگے اور اِدھر اُدھر گھبرائے ہوئے پھر نے لگے
کہ اب کیا ہوگا ۔ یہ حالت اگر دُور نہ ہوئی تو اس سے آزادی کشمیر کی کوششوں کو سخت نقصان پہنچے
گا ۔ پس ہم با ادب تمام مسلمانوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ :۔
اول اخباروں یا دوسرے اداروں کو ہر گز کوئی ایسی خبر نہ بھیجیں جو ثابت شدہ حقیقت نہ ہو
جس میں مبالغہ سے کام لیا گیا ہو ، ایسی خبروں سے قوم کے حو صلے نہیں بڑھتے بلکہ جب اُن کی
غلطی ثا بت ہوتی ہے تو قوم کے حوصلے گر جاتے ہیں اور عارضی طور پر بڑھا ہوا حوصلہ ایک مستقل
شکست خوردہ ذہنیت میں تبدیل ہو جاتا ہے اور قوم ایک ایسے گڑھے میں گر جاتی ہے جس میں
سے اُس کا نکالنا مشکل ہو جاتا ہے ۔
دوم اخبارات کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہر نامہ نگار کی خبر کو تسلیم نہ کر لیا کریں
بلکہ اگر کوئی نامہ نگار غلط خبر دے تو اس سے سختی سے باز پرس کیا کریں تا کہ آئندہ کیلئے نامہ نگاروں
کو کان ہو جائیں اور وہ اخبار کی بدنامی اور قوم کی تباہی کا موجب نہ بنیں ۔
سوم ہمیں یہ عادت ترک کر دینی چاہئے کہ چاروں طرف سے حقیقت حال کے معلوم
کرنے کے لئے قوت شنوائی کا جال پھیلاتے پھریں یا تو کام کرنے والوں پر ہمیں اعتبار ہے یا
ہمیں اعتبار نہیں ۔ اگر کام کرنے والوں پر ہمیں اعتبار ہے تو ہمیں اُن کو کام کرنے دینا چاہئے
اور ان کے راستہ میں مشکلات پیدا نہیں کرنی چاہئیں اور اگر ہمیں کام کرنے والوں پر اعتبار نہیں
تو ہمیں دوسرے کام کرنے والے پیدا کرنے چاہئیں یا کوئی ایسا فیصلہ کرنا چاہئے جس سے کام
کرنے والوں کی اصلاح ہو لیکن جہاں معلوم ہو کہ کوئی شخص کشمیر کا کام کر رہا ہے اور اس کے
پیچھے بیسیوں جاسوس دوڑ پڑے اور چاروں طرف سے سوالات کی اُس پر بھر مار ہو گئی تو اس کا
لازمی نتیجہ یہ نکلے گا کہ جس کا اس کام کا اس کام سے تعلق نہیں اُسے بیسیوں خبریں اِن سوال کرنے والوں
سے مل جائیں گی اور خود سوال کرنے والوں کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ اور اگر اس کا اس کام
سے کوئی تعلق ہے تو اُسے یکدم یوں معلوم ہوگا کہ وہ ایک شیشہ کی دیواروں والے حمام میں ننگا
نہا رہا ہے جس کے چاروں طرف کھڑے ہوئے لوگ اُسے دیکھ رہے ہیں ۔ ایسا آدمی نہا نہیں
سکتا اور اگر یہ آدمی نہا نہیں سکتا تو وہ آدمی ایک اہم سیاسی کام کس طرح کر سکتا ہے۔ قوم کے

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۴۸
الفضل کے اداریہ جات
وفاداروں کا کام تو یہ ہوتا ہے کہ اگر اُن کی نظر اتفاقی طور پر کسی ایسی چیز پر پڑ بھی جائے تو وہ
آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ ہمیں یہ سن کر تعجب ہوا کہ ایک محکمہ جسے خبروں کے معلوم کرنے کے بہت
سے ذرائع حاصل ہیں جب اُس کے افسر سے کسی نے یہ کہا کہ ہماری اس معاملے میں مدد کریں
کہ فلاں بات بغیر مشہور ہوئے منزل مقصود تک پہنچ جائے تو اُس افسر نے آگے سے یہ جواب دیا
کہ یہ احتیاط فضول ہے آ جکل کونسی بات چھپی رہتی ہے۔ دیکھئے تو فلاں نے فلاں کو اس اس قسم کی
ہدایت جاری کی اور وہ بھی سب کو معلوم ہوگئی ۔ وہ بات جو بتانے والے نے بتائی نہایت ہی اہم
تھی ۔ ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ جب وہ ہدایت منزلِ مقصود تک پہنچی تو ایک ذمہ دار افسر نے
ایک اور ذمہ دار افسر کو یوں فون کیا کہ ہمیں بڑھے نے فلاں کام کرنے کا حکم دیا تھا مگر ہم نے وہ
کام نہیں کیا ۔ یہ فون کرنے والا پاکستان کا افسر تھا اور جس کو فون گیا گیا تھا وہ انڈین یونین کا افسر
تھا۔ ہر ایک پاکستان کا خیر خواہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ صورتِ حالات نا قابلِ برداشت ہے ہم اپنے
ہاتھ سے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں یہ ذہنیت بدلنی چاہئے یہ حالات تبدیل ہونے
چاہئیں ورنہ کام کو نقصان پہنچے گا۔ یہ اصول جو ہم نے بیان کئے ہیں ایسے نہیں جن سے صرف
راز دانوں کو واقفیت ہو ہم نہ کشمیر میں ہیں نہ آزاد گورنمنٹ سے ہمارا کوئی تعلق ہے مگر ہم اپنے
دفتر میں بیٹھے ہوئے ان باتوں کو سمجھ رہے ہیں اور ہر مسلمان ہماری طرح سمجھ سکتا ہے بشرطیکہ وہ
سمجھنا چاہے اور بشر طیکہ اپنی قوم کی وفاداری کا جذبہ اس کے دل میں موجزن ہو۔
( الفضل ۷ نومبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی