پاکستان کی اقتصادی حالت
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۴۹
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
۔
پاکستان کی اقتصادی حالت
جب ہندوستان ۔ کے دو ٹکڑے ہونے کا سوال پیش تھا اُس وقت متحدہ ہندوستان کے مدعی
اسی بات پر زور دیا کرتے تھے کہ اگر ہندوستان کے دوٹکڑے ہوئے تو پاکستان اقتصادی طور پر
اتنا کمزور ہوگا کہ وہ اپنی آزاد ہستی کو قائم نہیں رکھ سکے گا ۔ انگریز کا بھی یہی خیال تھا اور اسی وجہ
سے وہ پاکستان کا مخالف تھا اس لئے نہیں کہ وہ مسلمانوں کا خیر خواہ ہے بلکہ اس لئے کہ انگریز
ہندوستان کو آزادی صرف روس کے ڈر کی وجہ سے دے رہا تھا۔ انگریز اس بات کو سمجھ چکا تھا کہ
آئندہ جنگ میں روس ہندوستان کو لپیٹ میں لانے کی ضرور کوشش کرے گا ۔ جرمن کے ساتھ گا۔
جنگ میں ہندوستان کوئی اہمیت نہیں رکھتا تھا کیونکہ وہ جرمنی سے بہت دور تھا۔ جاپان کے ساتھ
جنگ میں بھی ہندوستان ایسی اہمیت نہیں رکھتا تھا کیونکہ جاپانی فوجیں ہندوستان میں صرف ایک
لمبا اور دشوار گزار راستہ طے کر کے داخل ہو سکتی تھیں اور اس وجہ سے کوئی بڑی فوج ہندوستان پر
حملہ آور نہیں ہو سکتی تھی لیکن روس کی سرحدیں ہندوستان سے ملتی ہیں ۔ پامیر کی طرف سے گو ایک
دشوار گزار پہاڑی راستہ طے کرنا پڑتا ہے اور افغانستان کی طرف سے۔ گو ایک آزاد قوم کے
ساتھ ٹکرانا پڑتا ہے لیکن بہر حال یہ مشکلات اتنی سخت نہیں جتنی کہ جرمن اور جاپان کے راستہ میں
تھیں ۔ پس آئندہ جنگ جو روس کے ساتھ ہوتی نظر آتی ہے اس میں ہندوستان ایک نہایت ہی
اہم حیثیت رکھے گا ۔ انگریز سمجھتا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی حالت اچھی نہ ہونے کی وجہ سے وہ
مضبوط اور بڑی فوج نہیں رکھ سکتا اور ہندوستان اپنے اعلیٰ رنگروٹوں سے محروم ہو جانے کی وجہ نا اپنے اعلی مگروں سے محرم ہو جانے کی وجہ
سے باوجود وسیع مالی ذرائع کے کوئی بڑی فوج نہیں رکھ سکتا ۔ ہندوستان بڑی فوج تبھی رکھ سکتا
ہے جب کہ ہندوستان کا وہ حصہ جو اب پاکستان کہلاتا ہے اس کے ساتھ شامل ہو۔ روپیہ ہندو
قوم مہیا کرے اور سپاہی مسلمان قوم مہیا کرے۔ روس جیسے ملک کے ساتھ لڑائی کرنے کے
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۵۰
الفضل کے اداریہ جات
لئے پندرہ میں لاکھ کی فوج ضروری ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ اور اتنی فوج انگریز کے نزدیک سے او
پاکستان کبھی بھی نہیں رکھ سکتا تھا اس لئے انگریز چاہتا تھا کہ کسی طرح ہندو اور مسلمان اکٹھے رہیں
اور ہندوستان تقسیم نہ ہو اور جب یہ نہ ہوا تو پھر اس نے یہ خواہش شروع کی کہ کسی طرح پاکستان
کمزور ہو کر ہندوستان کیساتھ دوبارہ مل جانے کی طرف مائل ہو جائے ۔ چنانچہ یہ کھیل جاری
ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کی ایک ہی صورت ہے کہ پاکستان کی اقتصادی حالت کو درست کیا
جائے لیکن ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس کی طرف پوری توجہ نہیں کی جا رہی ۔ پاکستان کی
سب سے بڑی صنعت اور اس کی دولت کا مدار کپاس پر ہے کپاس کے کارخانے اکثر ہندؤوں
کے پاس تھے جو انہیں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ۔ یہ کارخانے اب تک مقاطعہ پر لوگوں کو نہیں
دیئے گئے اور کپاس زمیندار چننے لگ گئے ہیں چونکہ زمیندار زیادہ دیر تک گھر میں جنس نہیں رکھ
سکتا زمینداروں نے تنگ آ کر کپاس سستے نرخوں پر بیچنی شروع کر دی ہے اور چونکہ گاہک کو نہیں
پتہ کہ کارخانہ کب شروع ہوگا اور آیا اسے کوئی نفع مل سکے گا یا نہیں وہ دبا کر بہت ہی سستے داموں
پر کپاس لے رہا ہے۔ اس وقت منٹگمری میں آٹھ روپے من، سرگودھا میں چار روپے من اور
شیخو پورہ میں پانچ روپے من کپاس پک رہی ہے۔ ظاہر ہے کہ ان حالات میں زمیندار کو اتنی
رقم بھی نہیں ملے گی جتنی کہ اس نے گورنمنٹ کو بطور معاملہ ادا کرنی ہے۔ ان پریشان گن حالات
میں جب کہ انسان پہلے ہی دھڑکتے ہوئے دل کے ساتھ اُٹھتا ہے اور دھڑکتے ہوئے دل کے
ساتھ سوتا ہے اگر زمیندار پر ایسی تباہی آئی تو اس کے نتائج ہر شخص خود سمجھ سکتا ہے۔ گزشتہ سال
کپاس کی قیمت ۲۲ روپے کے قریب تھی گجا بائیس روپیہ اور گجا سات آٹھ روپیہ دونوں قیمتوں
میں کوئی بھی تو نسبت نہیں ۔ سندھ کے کارخانوں کو چلے ہوئے پندرہ بیس دن گزر چکے ہیں
سینکڑوں بیلز وہ نکال چکے ہیں اور ان کی روئی منڈی میں جا رہی ہے۔ وہاں اس سال بھی
بائیس روپے من کپاس کی قیمت مل رہی ہے ۔ اب قیمتوں کے اس اختلاف کی وجہ سے نتیجہ یہ
نکلے گا کہ یا تو سندھ کے روئی کے تاجر جو اس سال کثرت سے مسلمان ہونگے ، بالکل تباہ ہو
جائیں گے کیونکہ اُنہوں نے بائیس روپیہ پر روئی خریدی ہوگی اور پنجاب کی قیمتیں منڈی کی
قیمتوں کو گرا دیں گی یا پھر پنجاب کی روئی تاجر سستے داموں خرید کر بڑی قیمتوں پر بیچے گا اور
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۵۱
الفضل کے اداریہ جات
پنجاب کا زمیندار بالکل تباہ ہو جائے گا۔ بہر حال یا سندھ کا تاجر تباہ ہوگا یا پنجاب کا پنجاب کا زمیندار تباہ
ہوگا ۔ اس کا ایک ہی علاج ہے کہ پنجاب کے روئی کے کارخانے فوراً چلنے شروع ہو جائیں اور
اتنی کثرت سے کارخانے چلیں کہ مقابلہ قائم رہے ۔ اگر ہر منڈی میں ایک ایک کارخانہ چلا یا گیا
اور جو کارخانے کھلے وہ ایک دوسرے سے دور دور واقع ہوئے تو پھر بھی کارخانہ دار قیمتوں کو
بزور گرانے کی کوشش کریں گے۔ پس پنجاب کے زمیندار کی حالت کو درست رکھنے کیلئے کپاس
کے کارخانے فوراً چلائے جانے چاہئیں اور اتنی تعداد میں چلائے جانے چاہئیں کہ کارخانوں کا
مقابلہ قائم رہے اور زمیندار کو مناسب قیمت مل سکے ۔
ہمیں معلوم ہوا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ جننگ کے کارخانوں کو بھی ایک قومی صنعت بنانا
چاہتی ہے اس میں تو کوئی شبہ نہیں کہ ملک کی چند صنعتوں کو قومی بنانا مفید ہو سکتا ہے لیکن تمام
صنعتوں کو قومی بنانا کبھی بھی مفید نہیں ہوتا ۔ اس سے مقابلہ کی روح ماری جاتی ہے اور جمہوریت
کو سخت نقصان پہنچتا ہے مگر اس مضمون کے بارہ میں ہم اس وقت کچھ لکھنا نہیں چاہتے ۔ ہم صرف
اس طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ اگر روئی کے کارخانے سرکاری ہوئے تو لازماً روئی کی قیمتیں
گر جائیں گی کیونکہ قیمتیں گاہکوں کی زیادتی کی وجہ سے بڑھتی ہیں ۔ جب ایک چیز کے حد سے
زیادہ گا ہک ہوں تو اُس کی قیمت حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے اور جب ایک چیز کے حد سے کم
گاہک ہوں تو اُس کی قیمت حد سے زیادہ گر جاتی ہے ۔ اگر جننگ کے کارخانوں کی مالک
گورنمنٹ ہوئی تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ سارے پنجاب میں گاہک ایک ہی شخص ہوگا یعنی
حکومت ۔ اور جب گاہک ایک شخص ہوا تو لازماً ہر زمیندار کو اس کے پاس اپنی کپاس بیچنی پڑے
گی اور جب گاہک کو پتہ ہو گا کہ میرے سوا یہ زمیندار کسی اور کے پاس کپاس نہیں بیچ سکتا تو یقیناً ،
گاہک جو چاہے گا قیمت تجویز کرے گا اور زمیندار مجبور ہوگا کہ اُسی قیمت پر اپنی جنس کو بیچے اور
اس سے پاکستان کی اقتصادیات بالکل تباہ ہو جائے گی اور انگریز کا وہ خدشہ بلکہ اب تو یوں کہنا
چاہئے کہ وہ خواہش جو وہ پاکستان کی اقتصادی تباہی کے متعلق اپنے دل میں رکھتا تھا اور جس
کے بغیر ہندوستان کے اتحاد اور روس کے دفاع کے مسائل حل نہیں ہوتے تھے پوری ہو جائے گی
اور مسلمان اس آزادی کو کھو بیٹھیں گے جس کے لئے اُنہوں نے اتنی قربانی اور جدو جہد کی ہے ۔