ہماری سب سے بڑی طاقت قرآن کریم ہے

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۵۲
الفضل کے اداریہ جات
پس پاکستان کی اقتصادی حالت کو درست کرنا گورنمنٹ کے اہم ترین فرائض میں سے ہے اور
اس کی طرف جتنی بھی توجہ دی جائے کم ہے لیکن یہاں تو یہ حال ہے کہ اب تک فیکٹریاں کرائے
پر بھی نہیں دی گئیں اور نہ لوہے کی پتیوں کا انتظام کیا گیا ہے نہ کو ئلے کا انتظام کیا گیا ہے جس کی
وجہ سے کارخانوں کے تقسیم ہو جانے کے بعد بھی کام فوراً نہیں چل سکے گا۔ اول تو کم سے کم دو
ہفتے کارخانوں کی صفائی پر لگیں گے پھر عملہ تلاش کرنے میں بھی ٹھیکیداروں کا وقت خرچ ہو گا بلکہ
اگر ہماری اطلاعات ٹھیک ہیں تو بہت سی جگہوں پر ہندو مالکان کارخانہ نے بعض اہم پُرزے
مشینوں میں سے نکال کر چھپا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کارخانوں کے چلانے میں دقت ہوگی
اور جب انجینئر مشینوں کو صاف کرنے لگیں گے تو انہیں معلوم ہوگا کہ وہ مشینیں اس وقت تک
چلنے کے قابل ہی نہیں جب تک کہ بیرونی ممالک سے نئے پُرزے لا کر ان میں نہ ڈالے
جائیں ۔ جس کے دوسرے معنی یہ ہونگے کہ اس سال روئی کے بہت سے کارخانے چل ہی نہیں
سکیں گے۔ خدانخواستہ اگر ایسا ہوا تو زمیندار کی تباہی میں کوئی محبہ ہی نہیں رہتا اور پاکستان کی
مالیات کو بھی سخت نقصان پہنچنے کا امکان ہے کیونکہ پاکستان کی بڑی دولتوں میں سے ایک دولت
اس کی کپاس ہے لیکن اگر یہ اطلاعات درست نہیں ، تب بھی بغیر کوئلہ اور بغیر لوہے کی پتیوں اور
بغیر ان کے وقت پر مہیا ہو جانے کے اور کارخانوں کے فوراً جاری ہو جانے کے زمیندار کے
بچنے کی کوئی صورت نہیں ۔ پس ہم حکومت کو اس طرف توجہ دلاتے ہیں کہ اس معاملہ میں زیادہ
دیر نہ کرے اور فوراً کارخانے جاری کروادے ورنہ زمیندار تو تباہ ہی ہو جائیں گے، حکومت کی
اپنی مالی حالت کو بھی سخت دھکا لگے گا اور اسے بہت سے مقامات پر معاملہ اور آبیانہ معاف کرنا
پڑے گا کیونکہ ان حالات میں زمیندار معاملہ دے کر اگلے چھ مہینے روٹی نہیں کھا سکتا اور اگلے چھ
مہینے وہ روٹی کھائے گا تو گورنمنٹ کا معاملہ ادا نہیں کر سکے گا۔
ہماری سب سے بڑی طاقت قرآن کریم ہے الفضل کی کسی گزشتہ کے اشاعت میں ہم نے
ان کالموں میں لکھا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی دولت قرآن کریم کی تعلیم ہے۔ زندگی کا
کوئی پہلو نہیں جس کے متعلق ہم کو ایک بنا بنایا اصول اس تعلیم میں نہ ملتا ہو۔ انسان کے بنائے

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۵۳
الفضل کے اداریہ جات
ہوئے قانونوں میں افراط تفریط کا خدشہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔ انسانی عقل ایک نہایت ہی
محدود چیز ہے اور چونکہ ایک وقت میں ایک سوال کے ہر پہلو کو پیش نظر رکھنا اس کے احاطہ اقتدار
سے باہر ہے اس لئے عقل جو بھی اصول بناتی ہے اس میں کچھ نہ کچھ خامی رہ جاتی ہے۔ دنیا کی
تاریخ ہم کو بتاتی ہے کہ ایک وقت اور ایک حالات میں جو بات نہایت مستحسن معلوم ہوتی تھی ۔
دوسرے وقت اور دوسرے حالات میں وہی بات غلط ثابت ہوتی ہے ۔ ایک زمانہ میں سائنس
اور فلسفہ کے جو نتائج ہم کو آخری معلوم ہوتے ہیں زمانہ مابعد میں ان کی تردید ہو جاتی ہے لیکن
قرآن کریم میں جو باتیں کہی گئیں ہیں اٹل ہیں ۔ زندگی کے جو اصول بیان کئے گئے ہیں وہ
آخری ہیں ۔ یہ صرف زبانی دعوی نہیں بلکہ چودہ سو سال کی اسلامی تاریخ کا اگر غور سے مطالعہ کیا
جائے تو نظر آئے گا کہ جب کبھی انسانی عقل نے اس آفتاب کے چہرے پر پردے ڈالنے کی
کوشش کی ہے تو اس کی جاودانی شعاعوں نے ان پر دوں کو تار تار کر کے ہوا میں اُڑا دیا ہے۔
ہندوستان میں شہنشاہ اکبر کے کے عہد میں اسلامی تعلیم کو سیاسی مصالح پر قربان کرنے کی انتہائی
کوشش ہو چکی ہے ، شاہی دربار سے الحاد کی جو تاریک گھٹا اُٹھی تھی اُس نے ایک وقت کے لئے تو
بے شک آفتاب کی روشنی کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کر دیا تھا مگر تاریکیوں کے یہ بادل زیادہ
دیر تک مطلع پر چھائے نہ رہ سکے ۔ حضرت سید احمد سرہندی ۱۸ مجددالف ثانی علیہ الرحمۃ نے
ایک ہی اشارے میں ان بادلوں کو پھاڑ کر رکھ دیا اور آفتاب اسلام کا درخشاں چہرہ دنیا کے
سامنے کر دیا اور اس کی روح پرور شعاعیں کوہ و دمن کو منور کرنے لگیں ۔ یہ چشمہ فیض حضرت سید
احمد بریلوی علیہ الرحمۃ 19 کے عہد سعید تک جاری رہا۔ پھر مغربی الحاد کا طوفان اُٹھا جس نے ایک
دفعہ پھر مسلمانان ہند کی نگاہوں سے آفتاب عالمتاب کو پنہاں کر دیا۔ یہ سب سے بڑا طوفان
ہے جو دنیا کی پیدائش سے لے کر عقل کے طاغوت نے آج تک بپا کیا ہے لیکن آثار بتا رہے
ہیں کہ اس طوفان کی بھی آخری گھڑیاں آن پہنچی ہیں ۔ دنیا میں جو انقلابات رونما ہو رہے ہیں
اگر چہ بظاہر وہ نہایت بھیانک مناظر کے حامل نظر آتے ہیں لیکن صرف انسانی تجربہ کی کسوٹی پر
رکھنے سے بھی ہر صاحب ادراک محسوس کر سکتا ہے کہ طاغوتی طاقتیں اپنے حد کمال کو عبور کر کے
انحطاط کی طرف مائل ہو چکی ہیں اور عقل و خرد کے بلبلے پھٹ جانے کے لئے ایک ذرا سی ٹھیس

انوار العلوم جلد ۱۹
کے منتظر ہیں ۔
۲۵۴
الفضل کے اداریہ جات
قدرت نے خالص مسلمانوں ، فدایانِ نبی امی علیہ الصلوٰۃ والسلام سے یہ بستی یونہی اتفاقاً
آباد نہیں کر ڈالی ، اُس نے اس وقت ہماری آزمائش کے لئے ہمیں چنا ہے ، اِس وقت پاکستان
کے مسلمان سب سے بڑے میدانِ امتحان میں ہیں ، اگر ہم میں ذرا بھی اسلامی حمیت باقی ہے،
اگر ہماری رگوں میں زندگی کی رمق موجود ہے، اگر اس راکھ کے ڈھیر میں ایک بھی جلتی ہوئی
چنگاری بچی ہوئی ہے تو یقیناً ہم ایک بار پھر وہی شعلہ اُٹھا سکتے ہیں جس میں بھسم ہونے کے لئے
طاغوتی عقل نے اتنا ایندھن اکٹھا کر دیا ہے کہ جتنا اس نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ شیطان نے اپنی
آخری بازی لگا رکھی ہے اگر ہم جیت گئے ، کاش ہم جیت جائیں تو پھر قیامت تک وہ سر نہیں اُٹھا
سکے گا ۔ دریودھن نے فریب کا پانسا پھینک کر بے شک ہمارا سب کچھ ہتھیا لیا ہوا ہے، دنیاوی
لحاظ سے ہم بے شک کنگال ہو چکے ہیں ، بے شک دشمن نے ہمیں اپنی دانست میں ہلاک کر کے
غار میں پھینک دیا ہے لیکن یہ ہم سے کیوں ہوا؟ اس لئے کہ ہم نے اپنے اٹل اصولوں کو چھوڑ کر
اس کے فنا ہونے والے اصولوں کو مان لیا ۔ ہم اپنے سیدھے راستے سے بھٹک کر اُس کی پیچ در
بیچ پگڈنڈیوں پر چل پڑے جہاں چپہ چپہ پر اس نے اپنے تیر انداز متعین کر رکھے ہیں ۔ جن کی
بوچھاڑ نے ہماری روحوں تک کو مجروح کر دیا ہے لیکن باوجود اس کے کہ ہم کو ہمارے املاک سے
محروم کر کے بن باس کی طرف دھکیل دیا گیا ہے پھر بھی ہمارے لئے نا امید ہونے اور حوصلہ
ہارنے کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ ہماری کمک آسمان سے آتی ہے زمین سے نہیں ۔ اس کمک نے
آڑے وقت کبھی کو تا ہی نہیں کی ۔ وہی جس نے کور کشتر کے میدان میں پانڈو کے بیٹوں کی کرشن
کو بھیج کر مدد کی تھی ، وہی جس نے ابراہیم کے لئے نمرودی آتش کدے کو لہلہاتے ہوئے پھولوں
کا دامن بنا دیا تھا، وہی جس نے نوح کی کشتی کو ساحل پر لگایا اور جس نے موسیٰ کے لئے سمندر کو
دوٹکڑے کر دیئے تھے۔ جس نے ہمیں خود تا تاری طوفان سے بال بال بچا کر نکال لیا تھا وہ آج
بھی ہمیشہ کی طرح زندہ ہے، اُس کا آخری پیغام زندہ ہے، اُس پیغام کالا نے والا خاتم النبین
کہلانے والا زندہ ہے، وہ منبع قوت جو کبھی ختم نہیں ہوتا ہم کو مفت دیا گیا تھا لیکن افسوس کہ ہم
نے دھوکے میں آ کر اپنی زندگی کے تار اس سے منقطع کر لئے ۔ ہمارے فانوس جس نور سے

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۵۵
الفضل کے اداریہ جات
روشن ہوئے تھے ہم نے اس نور سے رشتہ توڑ لیا اگر ہم آج پھر اس منبع قوت سے اپنے فانوسوں
کے تار جوڑ لیں تو یقیناً ہما را گم ہوا ہوا نور پھر ہم کو ایک آن میں واپس مل سکتا ہے کیونکہ وہ
منبع قوت ہمیشہ کیلئے ہمارے لئے وقف کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے مسلمانوں نے پاکستان
اسلام کے نام پر ، اسلامی تہذیب و تمدن کے قیام کے نام پر لیا ہے اس لئے جیسا کہ پہلے کہا گیا
ہے آج پاکستان کا مسلمان خدا تعالیٰ کی امتحان گاہ میں ہے ۔ خدا تعالیٰ کا نور قرآن پاک اور
اُسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کی راہنمائی کے لئے موجود ہے۔ اگر اس نے اس کی رہنمائی کو
قبول کر لیا تو یقیناً پاکستان ہی نہیں تمام دنیا اس کے قدموں کے نیچے آ جائے گی ۔ ورنہ وہ بھی جو
اس کے پاس ہے اس سے چھین لیا جائے گا اور اللہ تعالٰی اپنے کام کو کسی دوسری قوم کے سپرد
کرے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کے کام کے مقابل کسی فرد یا کسی بڑی سے بڑی قوم کی پر کاہ کے برابر
بھی وقعت نہیں ۔
( الفضل ۹ نومبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی