کشمیر اور پاکستان

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۶۲
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کشمیر اور پاکستان
یوں تو مسلمان عام طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر کا معاملہ نہایت اہم ہے لیکن اس کی اہمیت
کا پورا انکشاف انہیں حاصل نہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کشمیر کا ہندوستان سے الحاق شاید کوئی نیا
مسئلہ ہے مگر یہ بات درست نہیں حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کے ہندوستان سے الحاق کی داغ بیل بہت
عرصہ پہلے پڑ چکی تھی۔ باؤنڈری کے فیصلہ سے عرصہ پہلے ہندوستان کی تقسیم کے سوال کا فیصلہ
ہوتے ہی لارڈ مونٹ بیٹن کشمیر گئے اور ان کے سفر کا مقصد وحید یہی تھا کہ وہ مہا راجہ کشمیر کو
ہندوستان میں شامل ہونے کی تحریک کریں ۔ حالات نے ثابت کر دیا ہے کہ لارڈ مونٹ بیٹن گلی
طور پر ہندوؤں کی تائید میں رہے ہیں اور م اور مسلمانوں کے مفاد کے مفاد کی اُنہوں نے کبھی بھی پرواہ نہیں
کی ۔ اگر انہوں نے پاکستان کے بنانے کے حق میں رائے دی تو اس یقین کے ساتھ دی کہ
تھوڑے ہی عرصہ میں پاکستان تباہ ہو کر پھر ہندوستان میں شامل ہو جائے گا اور ان کا سارا زور
اسی بات کے لئے خرچ ہوتا رہا۔ جب لارڈ مونٹ بیٹن کشمیر کے راجہ کو نصیحت کرنے کیلئے وہاں
گئے اور اسی طرح کانگرس کے اور لیڈ ر بھی جیسے مسٹر گاندھی وہاں گئے تو لازمی بات ہے کہ ان
بحثوں میں گورداسپور کے ضلع کا سوال بھی پیدا ہوا ہوگا ۔ کشمیر اگر ہندوستان یونین سے ملتا اور
تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور ہندوستان یونین میں شامل نہ ہوتے تو اس کے معنی یہ تھے کہ
کشمیر کا ہندوستان سے تعلق صرف ضلع کانگڑہ کے ذریعہ پیدا کیا جا سکتا تھا۔ ہر شخص جو پنجاب کے
جغرافیہ سے واقف ہے سمجھ سکتا ہے کہ کانگڑہ کے ذریعہ سے کشمیر کا صحیح تعلق ہندوستان سے پیدا
ہونا قریباً ناممکن ہے۔ نہ کانگڑہ کے ذریعہ سے ہندوستان کی چیزیں کشمیر پہنچ سکتی تھیں نہ کشمیر کی
چیزیں ہندوستان پہنچ سکتی تھیں اس لئے اُسی وقت یہ بھی فیصلہ کر دیا گیا کہ تحصیل گورداسپور اور
تحصیل بٹالہ ہندوستان میں شامل کی جائیں تا کہ مادھو پور کے رستے پٹھانکوٹ سے کشمیر کا تعلق
:

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۶۳
الفضل کے اداریہ جات
پیدا ہوا اور پٹھانکوٹ سے ریل کے ذریعہ سے باقی ہندوستان سے ۔
تحصیل گورداسپور اور تحصیل بٹالہ کا ہندوستان کے ساتھ شامل کرنا با وجود اس کے کہ ان
میں مسلمانوں کی اکثریت تحصیل شکر گڑھ سے زیادہ ہے اور تحصیل شکر گڑھ کو پاکستان میں شامل
کرنا صاف بتاتا ہے کہ اس تقسیم میں کشمیر کے لئے رستہ رستہ بنانا مد نظر تھا ۔ مسٹر ریڈ کلف نے بے شک
گورداسپور اور بٹالہ کو ہندوستان میں شامل کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ لوئر باری دو آب کا علاقہ
تقسیم نہ ہولیکن یہ بات ظاہر ہے کہ یہ محض بہا نہ تھا کیونکہ لوئر باری دو آب پھر بھی تقسیم ہوگئی ۔
لوئر باری دو آب کا وہ حصہ جو تحصیل لاہور کو سیراب کرتا ہے وہ پھر بھی پاکستان میں آیا۔ اس
سے ظاہر ہے کہ در حقیقت لوئر باری دو آب کا محض ایک بہانہ تھا۔ تحصیل گورداسپور اور تحصیل
بٹالہ کو ہندوستان میں شامل کرنے کی وجہ لوئر باری دو آب کی تقسیم کا خوف نہیں تھا کیونکہ یہ تقسیم
خود اسی ایوارڈ میں موجود ہے۔ ان دونوں تحصیلوں کو ہندوستان میں شامل کرنے کا باعث صرف
بٹالہ پٹھانکوٹ ریلوے کو ہندوستان یونین میں لانا تھا۔ اس ریل کے ہندوستان یونین میں
جانے کے بغیر کشمیر ہندوستان کے ساتھ مل نہیں سکتا تھا ۔ پس جب لارڈ مونٹ بیٹن کشمیر گئے تو ان
کے ذہن میں یہ بات تھی کہ کشمیر کو ہندوستان یونین سے ملانے کے لئے بٹالہ اور گورداسپور کی
تحصیلوں کو ہندوستان یونین میں ملانا ضروری ہوگا اور جب سر ریڈ کلف نے اپنا ایوارڈ دیا تو ان
کے ذہن میں بھی یہ بات تھی کہ کشمیر کو ہندوستان یونین میں ملایا جائے گا اس لئے تحصیل
گورداسپور اور تحصیل بٹالہ کی مسلم اکثریت کو عقل اور انصاف کے خلاف قربان کر دینا ضروری
ہے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ پس جب لارڈ مونٹ بیٹن مہاراجہ کشمیر سے ملنے کیلئے گئے اور
کانگرس نے مہا راجہ کشمیر پر زور دینا شروع کیا کہ وہ ہندوستان یونین کے ساتھ شامل ہوں تو اس
کے معنی یہ تھے کہ ان لوگوں نے گورداسپور اور بٹالہ کو ہندوستان یونین میں شامل کرنے کا پہلے
سے فیصلہ کیا ہوا تھا اور جب سر ریڈ کلف نے گورداسپور اور بٹالہ کو خلاف انصاف اور خلاف عقل
ہندوستان یونین میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کے یہ معنی تھے کہ کشمیر کو ہندوستان یونین میں
شامل کرنے کا فیصلہ پہلے سے ہو چکا تھا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان نتائج کو صحیح تسلیم کرنے کی
صورت میں انگلستان کی دو بڑی ہستیوں پر خطرناک الزام عائد ہوتا ہے مگر اس میں بھی کوئی قحبہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۶۴
الفضل کے اداریہ جات
نہیں کہ مندرجہ بالا واقعات کی بناء پر اس نتیجہ کے سوا کوئی اور نتیجہ نکل ہی نہیں سکتا ۔ اگر یہ بات
ممکن تھی اور اگر عقل اور انصاف کا تقاضا یہی تھا کہ گورداسپور اور بٹالہ کی تحصیلیں پاکستان میں
شامل ہوں تو سر ریڈ کلف کے ایوارڈ سے پہلے لارڈ مونٹ بیٹن ، مسٹر گاندھی اور دوسرے کانگرسی
اکابر کا مہا راجہ کشمیر کے پاس جانا اور انہیں ہندوستان یونین میں شامل ہونے کی تحریک کرنا بالکل
بے معنی ہو جاتا ہے۔ کیا کوئی عقلمند آدمی اس بات کو تسلیم کر سکتا ہے کہ لارڈ مونٹ بیٹن ،
مسٹر گاندھی اور دوسرے کانگرسی اکا بر ایک ایسی بات منوانے کے لئے کشمیر گئے تھے جو تحصیل
گورداسپور اور تحصیل بٹالہ میں مسلم اکثریت کے ہونے کی وجہ سے بالکل ناممکن تھی ، ان کا جانا
بتاتا ہے کہ یہ بات پہلے سے طے پا چکی تھی اور تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور با وجود مسلم
اکثریت کے ہندوستان یونین میں شامل کی جائیں گی اور اگر یہ بات پہلے سے طے کی جا چکی تھی
تو سر ریڈ کلف کا ایوارڈ محض ایک دکھاوا تھا۔ ایک طے شدہ بات کے اعلان سے زیادہ اس کی
کوئی حقیقت نہ تھی ۔ ہم نہیں کہہ سکتے کہ اس سازش میں کون کون آدمی شامل تھا مگر ایوارڈ سے
پہلے لارڈ مونٹ بیٹن ، مسٹر گاندھی اور دوسرے کانگرسی اکابر کا کشمیر جا کر مہا راجہ کشمیر پر انڈین
یونین میں شامل ہونے کے لئے زور دینا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ سازش ضرور تھی اور ایوارڈ
سے پہلے یہ بات جانی بوجھی ہوئی تھی کہ کشمیر کا ہندوستان یونین سے ملنا ممکن ہوگا اور تحصیل بٹالہ
اور تحصیل گورداسپور اس بات میں روک نہیں ڈالیں گی ۔ تاریخ اس ڈرامہ کو کھیلنے والوں کو یقیناً
مجرم گردانے گی ۔ وہ لاکھوں آدمی جو اس بد دیانتی کی وجہ سے مظالم کا شکار ہوئے ہیں اُن کی
روحیں عرش کے پائے پکڑ کر خدا تعالیٰ کی غیرت کو بھڑکاتی رہیں گی اور تمام دنیا کے دیانتدار
مؤرخ برطانوی گورنمنٹ کے ہندوستان میں اس آخری فعل کی شناعت اور بُرائی کو آئندہ
نسلوں کے سامنے بار بار سامنے بار بار پیش کرتے رہیں گے ۔ ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے اس جگہ
برطانوی گورنمنٹ کا لفظ استعمال کیا ہے کیونکہ یقیناً ساری برطانوی گورنمنٹ اس سازش میں
شریک نہیں ہو سکتی اور ہمیں یقین ہے کہ وہ شامل نہیں ہوگی لیکن اس امر کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ
یہ ڈرامہ اس کی آنکھوں کے سامنے کھیلا گیا ہے اور باوجود اس کے کہ وہ اس ڈرامہ کی حقیقت کو
سمجھ سکتی تھی اور سمجھتی تھی اور اس نے ان ایکٹوں کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی ۔ کوئی شخص یہ نہیں

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۶۵
الفضل کے اداریہ جات
کہہ سکتا تھا کہ یہ لوگ صرف اس خیال سے کشمیر جاتے تھے کہ ممکن ہے گورداسپور اور بٹالہ کی
تحصیلیں ہندوستان یونین میں چلی جائیں ۔ جب لارڈ مونٹ بیٹن کا یہ اعلان موجود تھا کہ کسی
جگہ کی کسی قوم کی اکثریت کو دوسری قوم کا غلام نہیں بنایا جائے گا تو اپنے اس اعلان کے بعد
لارڈ مونٹ بیٹن کو یہ شبہ ہی کس طرح ہو سکتا تھا کہ تحصیل گورداسپور اور تحصیل بٹالہ کی مسلم
اکثریت ہندوستان یونین میں چلی جائے گی اور اس طرح کشمیر کو ہندوستان یونین میں ملانے کا
موقع مل جائے گا ۔ جب لارڈ مونٹ بیٹن نے یہ اعلان کیا تھا کہ گورداسپور میں مسلمانوں کی
اکثریت ۵۱ فیصدی سے بھی کم ہے تو اُسی وقت احمد یہ جماعت کی طرف سے اُن کو تار دی گئی تھی
کہ ضلع گورداسپور میں مسلمانوں کی تعداد ۵۳ فیصدی ہے مگر آپ نے اپنے اعلان میں
۵۱ فیصدی سے بھی کم قرار دیا ہے۔ آپ گورنمنٹ آف انڈیا کی شائع شدہ مردم شماری کی
رپورٹ دیکھیں اس میں صاف طور پر ضلع گورداسپور کی مسلم آبادی ۵۳ فیصدی سے زیادہ لکھی
ہوئی ہے یا تو آپ اپنے بیان کی تردید کریں ورنہ دنیا یہ شبہ کرے گی کہ آپ نے بیان دیدہ دانستہ
دیا ہے اور ضلع گورداسپور کو ہندوستان میں شامل کرانے کی بنیاد ڈالی ہے ۔ لارڈ مونٹ بیٹن نے
احمد یہ جماعت کے اس احتجاج کا کوئی جواب نہ دیا اور واقف کاروں کے دل میں اُسی وقت یہ
احساس پیدا ہو گیا کہ تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور کے ہندوستان میں شامل ہونے کا فیصلہ
ہو چکا ہے اور آئندہ جو کچھ بھی ہو گا محض ایک ڈرامہ ہوگا ، ایک کھیل ہوگا اور اس سے زیادہ اس
کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی ۔ کیا لارڈ مونٹ بیٹن میں یہ جرات ہے کہ وہ یہ ثابت کریں کہ وہ
اعداد و شمار جو انہوں نے گورداسپور کی مسلم آبادی کے متعلق پر یس کا نفرنس میں بیان کئے تھے
سنس رپورٹ(CENSUS REPORT) کے مطابق ہیں اور کیا وہ اس بات کا انکار کر
سکتے ہیں کہ احمد یہ جماعت نے اُسی وقت ان کے سامنے پروٹسٹ کیا تھا اور انہوں نے پروٹسٹ کا
جواب تک نہ دیا۔
بہر حال جیسا کہ ہم ثابت کر چکے ہیں کشمیر کو ہندوستان یونین میں ملا دینے کا فیصلہ برطانوی
حکومت کے بعض نمائندے اور کانگرس مشترکہ طور پر پہلے سے کر چکے تھے اس کے بعد جو کچھ کیا
گیا ہے وہ محض دکھاوا اور کھیل ہے مگر بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی ۔ کشمیر کو ہندوستان یونین میں ملا

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۶۶
الفضل کے اداریہ جات
دینے کا فیصلہ صرف کشمیر کی خاطر نہیں کیا گیا بلکہ اس لئے کیا گیا ہے کہ صوبہ سرحد کے ساتھ
ہندوستان یونین کا تعلق قائم ہو جائے ۔ صوبہ سرحد میں سرخ پوشوں (RED SHIRTS) کے
ذریعہ سے کانگرس کی تائید میں ایک جال پھیلایا گیا ہے۔ عبدالغفار خان کے کے ذریعہ سے
لاکھوں روپیہ کا نگرس سرحد پر تقسیم کر رہی ہے۔ نومبر ۱۹۴۶ء میں بعض انگریز اور امریکن
اخبار نویسوں نے ہمارے نمائندہ سے خواہش کی تھی کہ وہ اس بات کا پتہ لے کہ فقیرا ہی حقیقت
میں کانگرس کے ساتھ ہے یا مسلم لیہ ہے یا مسلم لیگ کے ساتھ اس پر ہمارا نمائندہ پشاور اور پشاور سے ہوتے
ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان گیا تھا وہاں اسے ایک ذمہ دار افسر نے فقیراپی کے ایک رشتہ کے
بھائی سے ملوایا اور اس نے یہ بات بیان کی کہ چند دن پہلے کانگرس کا ایک نمائندہ پینتالیس ہزار
روپیہ لے کر فقیر اپنی کو دینے کیلئے گیا ہے مگر ساتھ ہی اس نے یہ بات بھی بڑھا دی کہ میں آپ کو
یقین دلاتا ہوں کہ فقیرا ہپی بڑے جوشیلے مسلمان ہیں ، وہ کانگرس کا روپیہ نہیں لیں گے مگر حقیقت
یہ ہے کہ اُنہوں نے روپیہ لیا اور اب وہ کانگرس کی طرف سے کام کر رہے ہیں ۔
-
اب تین طاقتیں پاکستان کے خلاف صوبہ سرحد میں کام کر رہی ہیں ۔ پاکستان کے شمال
مغربی سرحدی صوبہ میں سرخ پوشوں کی جماعت ، آزاد سرحد میں فقیراپی کے لوگ اور افغانستان
میں وہ پارٹی جو افغانستان کی سرحدوں کو سندھ تک بڑھا دینے کی تائید میں آوازیں اُٹھا رہی
ہے۔ افغانستان کی فوجی طاقت ہرگز اتنی نہیں کہ وہ پاکستان میں داخل ہو کر سندھ کو فتح کر سکے ۔
یہ فریب اسے ہندوستان کے بعض آدمیوں نے دیا ہے اور سکیم یہ ہے کہ خدا نخواستہ اگر کشمیر کی
آزادی کی تحریک کو کچل دیا جائے اور ہندوستان یونین کا اثر کشمیر کی آخری سرحدوں تک پہنچ
جائے تو وہاں سے روپیہ اور اسلحہ شمال مغربی صوبہ میں پھیلایا جائے اور سرحد پار کے قبائل میں
پھیلایا جائے ۔ اس اسلحہ اور رو اسلحہ اور روپیہ کے قبول کرنے کیلئے زیبا زمین تیار ہے اور اس اسلحہ اور روپیہ کو
پھیلانے کیلئے آدمی بھی میسر ہیں ۔ جب یہ سکیم مکمل ہو جائے گی تو اُدھر سے سرحد میں بغاوت کرا
دی جائے گی ۔ ادھر سے فقیراپی کے ساتھ سرحدی صوبہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے
اور تیسری طرف کشمیر کی طرف سے ڈوگرے اور سکھ سپاہی فوج سے چوری بھاگ بھاگ کر ضلع
ہزارہ اور راولپنڈی پر حملے شروع کر دیں گے۔ نتیجہ ظاہر ہے پاکستان کی حالت اگر مشرقی سرحد
-

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۶۷
الفضل کے اداریہ جات
سے سکھ بھی حملے کرنے لگ جائیں تو صرف اس مصالحہ کی سی رہ جائے گی جو شامی کباب
( سینڈوچ ) کے پیٹ میں بھرا ہوا ہوتا ہے اور ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ ایسی خطرناک صورت ہو گی
کہ اس سے بچنا نہایت اور نہایت ہی مشکل ہوگا ۔ تقسیم پنجاب سے پہلے کی سوچی ہوئی یہ سکیمیں
ہیں اور شطرنج کی سی چال کے ساتھ ہوشیاری کے ساتھ اس سکیم کو پورا کیا جا رہا ہے۔ ہم نے
وقت پر اپنے اہل وطن کو ہوشیار کر دیا ہے زمانہ بتا دے گا کہ جو بات آج عقل کی آنکھوں سے
نظر آ رہی ہے ، کچھ عرصہ کے بعد واقعات بھی اس کی شہادت دینے لگیں گے ۔ ہمارے نزدیک
اس کا علاج یقیناً موجود ہے اور حکومت پاکستان اب بھی اپنی مات کو جیت میں تبدیل کر سکتی
ہے۔ اب بھی وہ ان منصوبوں کے بداثرات سے محفوظ رہ سکتی ہے کیا کسی کے کان ہیں کہ وہ
سنے ، کسی کی آنکھیں ہیں کہ وہ دیکھے ، کوئی دل گردے والا انسان ہے جو ہمت کر کے اس مقصد کو
پورا کرنے کیلئے کھڑا ہو جائے؟
( الفضل لا ہو ر ۱۴ نومبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی