سپریم کمانڈ کا خاتمہ
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۶۸
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سپریم کمانڈ کا خاتمہ
اخبارات میں یہ اعلان ہوا ہے کہ ۳۰ / نومبر سے سپریم کمانڈ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ساتھ ہی
یہ بتایا گیا ہے کہ سپریم کمانڈ کے خاتمہ کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان یونین سپریم کمانڈر کے ساتھ
تعاون نہیں کرتی ۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب کہ ہندوستان یونین سپریم کمانڈ
کے ختم کر دینے پر راضی ہے، پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے سپریم کمانڈ کے ختم کرنے پر
اعتراض کیا گیا ہے۔ مسلمان اخبارات میں سے بعض نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ
سپریم کمانڈ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ سپریم کمانڈ کے ختم کرنے کی رپورٹیں دیر سے آ رہی ہیں ۔ اکتوبر
کے شروع میں یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ سپریم کمانڈ کو اکتوبر کے آخر میں ختم کر دیا جائے گا۔ اُس
وقت ہم نے اپنے نمائندوں کے ذریعہ سے اس خبر کی تصدیق کرنی چاہی تو ہمیں بتایا گیا کہ
سپریم کمانڈ کے خاتمہ پر ہندوستان یونین اور پاکستان دونوں متفق ہو گئے ہیں ہم نے ذمہ دار
افسروں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ یہ قدم غلط ہے افسروں اور سامان کے تقسیم کرنے کے
بغیر ملک کے تقسیم کرنے سے جو دھکا پہنچا ہے، وہی بات سپریم کمانڈ کے ختم کرنے پر پیدا ہو
جائے گی ۔ جو کچھ مشرقی پنجاب میں ہوا اس کی وجہ زیادہ تر یہی تھی کہ پاکستان اور ہندوستان کے
سامان اور سپاہیوں کے تقسیم ہونے سے پہلے ہی دونوں حکومتیں آزاد ہو گئیں ۔ پاکستان کا سپاہی
ہندوستان میں تھا ، ان کا سامان بھی ہندوستان میں تھا اس لئے سکھ خوب سمجھتا تھا کہ میں جتنا بھی
خون خرابہ کروں گا اُس کو روکنے والا کوئی نہیں ۔ باؤنڈری فورس کا خاتمہ بھی اس کا بہت کچھ
ذمہ دار تھا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ باؤنڈری فورس چونکہ لارڈ مونٹ بیٹن کے ماتحت رکھی گئی تھی
اِس لئے اُس نے بہت کچھ ہندوستان یونین کی رعایت کی لیکن پھر بھی بوجہ اس کے کہ اس میں
مسلمان فوج بھی کچھ نہ کچھ موجود تھی اس کے ہوتے ہوئے اتنا ظلم نہیں ہو سکا جتنا کہ اس کے بعد
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۶۹
الفضل کے اداریہ جات
ہوا۔ باؤنڈری فورس کے ختم ہوتے ہی تباہی پر تباہی آنی شروع ہوگئی ۔ ہم حیران تھے کہ
باؤنڈری فورس کو امن کے قیام سے پہلے ختم کیوں کیا گیا ہے حالانکہ مشکلات کا اصل حل یہ نہیں
تھا کہ باؤنڈری فورس کو ختم کیا جائے بلکہ اصل حل یہ تھا کہ باؤنڈری فورس گورنر جنرل
ہندوستان اور گورنر جنرل پاکستان دونوں کے ماتحت ہو۔ تیسرے ممبر اس میں سپریم کمانڈ رشامل
کر لئے جاتے یا اگر دونوں گورنر جنرل اس قدر وقت نہ دے سکتے تو دونوں گورنر جنرلوں کے
نمائندے سپریم کمانڈر کے ساتھ مل کر اس فورس کا انتظام کرتے اور یہ فورس اُس وقت تک نہ
ہٹائی جاتی جب تک کہ دونوں ملکوں کے پناہ گزین اپنی اپنی جگہوں پر نہ پہنچ جاتے ۔ اگر ایسا کیا
جاتا تو ہمارا خیال ہے کہ نہ اتنی خونریزی ہوتی اور نہ اتنا علاقہ خالی ہوتا۔ ایسی صورت میں
ہمارے نزدیک کچھ نہ کچھ مسلمان مشرقی پنجاب میں بیٹھے رہنے اور کچھ عرصہ کے بعد لوگوں کے
جوش ٹھنڈے ہو جانے کی وجہ سے وہ مستقل طور پر وہاں بیٹھ سکتے تھے۔ باؤنڈری فورس کا خاتمہ
ایسی جلدی سے ہوا کہ مشرقی پنجاب کے مسلمانوں میں سے اکثر باوجود اس کے کہ دو دن پہلے وہ
اپنے شہر میں بیٹھ رہنے کا فیصلہ کر چکے تھے اس دہشت کی وجہ سے کہ باؤنڈری فورس ختم ہوگئی ،
اب خبر نہیں کیا ہو گا ، دو دن کے اندر اندر شہروں سے نکل کر کیمپوں میں چلے گئے ۔ جتنی دہشت
باؤنڈری فورس کے ختم ہونے سے لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوئی ہے اور کسی بات سے اتنی
دہشت پیدا نہیں ہوئی سوائے گورداسپور کے جس کا فیصلہ یکدم ہوا ۔ باقی لوگ پہلے سے جانتے
تھے کہ ہم مشرقی پنجاب میں آچکے ہیں لیکن وہ یہ سمجھتے تھے کہ کچھ عرصہ تک باؤنڈری فورس کی وجہ
سے ایک قسم کی حفاظت ان کو حاصل رہے گی لیکن یہ اعلان ہوتے ہی کہ دو دن کے اندر باؤنڈری
فورس ختم ہو جائے گی ان کے سوچنے کی قوت بالکل ماری گئی اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اب
ہمارے لئے قیامت آ گئی اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ تو یوں بھی تباہی آئی تھی رہی سہی کسر
باؤنڈری فورس کے اتنی جلدی ٹوٹنے نے نکال دی ۔ اگر باؤنڈری فورس کی اصلاح کی جاتی ۔
مسلمان فوج کی نسبت بڑھانے پر اصرار کیا جاتا اور اس کی نگرانی لارڈ مونٹ بیٹن کی بجائے
دونوں گورنر جنرل یا ان کے نمائندوں اور سپریم کمانڈر کے سپرد کی جاتی تو یہ خونریزی جواب
ہوئی ہے ہمارے خیال میں اس سے بہت کم ہوتی ۔ یقیناً خونریزی باؤنڈری فورس کی موجودگی
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۷۰
الفضل کے اداریہ جات
میں بھی ہوتی اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ خونریزی بہر حال ہوئی تھی اور ہوئی مگر سوال صرف سے کوئی انکارنہیں کر مگر
اس بات کا ہے کہ تھیں اور اکتیس اگست کو جو دہشت مشرقی پنجاب کے مسلمانوں میں پیدا ہوئی وہ
باؤنڈری فورس کے توڑنے کا خالص نتیجہ تھا اور اُس نے اس تمام مقاومت کی کمر توڑ دی جو بعض
جگہ کے مسلمان پیش کرنے کیلئے تیار تھے ۔
سپریم کمانڈ کے توڑنے میں بھی یہی خطرات ہیں پاکستان کی فوج کا بہت سا حصہ تو ادھر
آچکا ہے لیکن پاکستان کا بہت سا سامان ابھی ہندوستان میں پڑا ہے بعض غیر ضروری سامان ایسا
بھی ہے جو پاکستان کے پاس زیادہ ہے اور ہندوستان میں کم ہے لیکن ضروری سامان زیادہ تر
ہندوستان یونین میں پڑا ہے۔ پاکستان کے گولہ بارود کا حصہ پچھتر ہزارٹن یعنی قریباً ۲۱ لاکھ من
اب تک ہندوستان یونین میں ہے اور توپ خانے کا بہت سا سامان اور ہوائی جہازوں کا بہت سا
سامان اور بحری فوج کا بہت سا سامان ابھی انڈین یونین کے پاس ہے۔ اس سامان کے بغیر
پاکستان کی حفاظت کی کوئی کوشش نہیں کی جاسکتی ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سپریم کمانڈ نے پورے
انصاف سے کام نہیں لیا اور جس سرعت سے پاکستان کو سامان مہیا ہونا چاہئے تھا اُس سرعت
سے پاکستان کو سامان مہیا نہیں کیا اور جس نسبت سے پاکستان سے سامان نکالنا چاہئے تھا اس
نسبت سے زیادہ تیزی کے ساتھ پاکستان سے سامان نکالا گیا ہے لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ نسبت
قائم رکھی گئی ہے۔ اگر سپریم کمانڈ ختم ہو گئی تو پاکستان کے سامان کا بھیجوانا گلی طور پر ہندوستان
یونین کے ہاتھ میں ہوگا ۔ کیا کوئی سمجھدار انسان کہہ سکتا ہے کہ جنرل آخنلیک پاکستان کے
جس سامان کو ہندوستان یونین سے پاکستان کی طرف نہیں بھجوا سکتا ، اس کو سردار بلد یو سنگھ بھجوا
دیں گے۔ یہ اتنی غلط بات ہے جس کو ہر چھوٹی سے چھوٹی عقل والا انسان بھی سمجھ سکتا ہے۔ یہی
وجہ ہے کہ پاکستان گورنمنٹ جو پہلے خود سپریم کمانڈ کے توڑنے کی تائید میں تھی اب اُس وقت
تک اس کمانڈ کے توڑنے کی تائید میں نہیں جب تک کہ پاکستان کا سامان پاکستان کو نہ مل جائے
اور یہ فیصلہ پاکستان گورنمنٹ کا بالکل عقل کے مطابق ہے اور ہمارے نزدیک پاکستان
گورنمنٹ کو اصرار کرنا چاہئے کہ جب باہمی سمجھو تہ سے ایک تاریخ مقرر ہو چکی ہے تو اُس وقت
تک سپریم کمانڈ کو توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ اگر ہندوستان یونین اس سے پہلے
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۷۱
الفضل کے اداریہ جات
سپریم کمانڈ کو توڑنا چاہتی ہے تو اسے چاہئے کہ وہ جلدی سے ہمارا سامان ہمارے حوالے
کرے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو وہ خود سپریم کمانڈ کو قائم رکھنے کے سامان پیدا کرتی ہے۔ آخر
ہندوستان یونین اکیلے تو کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی ۔ پاکستان گورنمنٹ کو برٹش گورنمنٹ پر زور دینا
چاہئے کہ اگر تم سپریم کمانڈ کو ہمارے سامان کے ملنے سے پہلے ختم کرتے ہو تو تم نہ صرف ایک
معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہو بلکہ ان خطرناک نتائج کے پیدا کرنے کے بھی ذمہ دار ہو جو
سپریم کمانڈ کے خاتمہ کے نتیجہ میں پیدا ہوں گے۔ اگر تم اس کو ختم کرنا چاہتے ہو تو ہمارا حصہ جو
ہندوستان یونین سے ہمیں ملنے والا ہے یا ان سے فوراً دلواؤ یا اپنے پاس سے دو۔ آخر برطانوی
گورنمنٹ کے وعدہ کی کوئی تو قیمت ہونی چاہئے اگر وہ اتنی ہی نامرد ہو چکی ہے اور اتنی ہی بے
بس ہو چکی ہے تو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سمجھوتہ کرانے میں اُس نے دخل ہی کیوں
دیا۔ جب ہندوستان یونین کے ظلموں پر پاکستان شکایت کرتا ہے تو برطانوی گورنمنٹ اور
برطانوی ڈومینین اپنی بے بسی کا اظہار کر دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ تمہارا اندرونی معاملہ ہے اور
جب ایک ایسا معاہدہ جو ہندوستان اور پاکستان اور برطانیہ کے مشورہ سے ہوا تھا اسے تو ڑا جاتا
ہے تو برطانوی گورنمنٹ یہ کہہ دیتی ہے کہ چونکہ ہندوستان نہیں مانتا اس لئے ہم سپریم کمانڈ کو ختم
کرتے ہیں۔ کیا برطانوی گورنمنٹ کی سیاست آئندہ اسی نقطہ پر چکر کھائے گی کہ ہندوستان
یونین کیا چاہتی ہے اور کیا نہیں چاہتی اگر برطانوی گورنمنٹ کی آئندہ یہی پالیسی ہوگی تو اسے
اس کا اعلان کر دینا چاہئے ۔ آخر ایک ایسا فیصلہ جو تین طاقتوں نے مل کر کیا تھا اسے ایک طاقت
کے کہنے سے کس طرح توڑا جا سکتا ہے اور انصاف کا کون سا قانون ایسا کرنے کی تائید کرتا
ہے۔ ہم ان مسلمان اخبارات سے بھی پوچھتے ہیں جو سپریم کمانڈ کے توڑنے پر خوشی کا اظہار کر
رہے ہیں کہ وہ ہمیں بتائیں کہ پاکستان کا اتنا سامان جو ابھی ہندوستان یونین کے پاس ہے،
سپریم کمانڈ کے ٹوٹنے کے بعد اس کے لانے کی کیا ترکیب ہوگی ۔ کیا ان کے نزدیک فیلڈ مارشل
آخنلیک جو سامان نہیں بھجو اسکا ، سردار بلد یو سنگھ اس کو بھجواسکیں گے؟ اگر ان کے نزدیک
سردار بلد یو سنگھ پر زیادہ اعتبار کیا جا سکتا ہے تو ہمارے نزدیک پاکستان کے قیام کی غرض ہی کوئی
تھی اور اگر سردار بلد یو سنگھ صاحب کے ہاتھوں سے اس سامان کا پاکستان کی طرف آنا زیادہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۷۲
الفضل کے اداریہ جات
مشکل ہو جائے گا تو سپریم کمانڈ کے توڑنے پر خوشی کے اظہار کے معنے کیا ہیں کیا ہم صرف اس
لئے کہ انگریز نے ہمارے ساتھ غداری کی ہے اپنا نقصان کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے؟ اگر تو
سوال یہ ہو کہ معاملہ انگریز کے ہاتھ میں رہے یا مسلمان کے ہاتھ میں؟ تو ہم سمجھتے ہیں کہ سارے
مسلمان اس بات پر اتفاق کریں گے کہ مسلمان کے ہاتھ میں رہنا زیادہ بہتر ہے لیکن اگر سوال
یہ نہ ہو بلکہ یہ ہو کہ ہندوستان یونین سے پاکستان کا مال بھجوانے کا اختیار فیلڈ مارشل آخنلیک کے
ہاتھ میں ہو یا سردار بلدیو سنگھ کے ہاتھ میں؟ تو جواب بالکل ظاہر ہے۔ جس طرح پہلے سوال کے
جواب میں مسلمانوں کے اندر اختلاف رائے کم ہی ہوگا ، اسی طرح ہمارے نزدیک اس سوال کے
جواب میں بھی کوئی سمجھدار انسان اختلاف نہیں کر سکتا قریباً سب مسلمانوں کا جواب یہی ہوگا کہ اگر
سردار بلدیو سنگھ اور فیلڈ مارشل آخنلیک کا سوال ہے تو ہم فیلڈ مارشل آخنلیک
اعتبار کر سکتے ہیں یہ نسبت سردار بلد یو سنگھ صاحب کے۔ پاکستان ابھی کمزور ہے اور وہ اپنا حق
اس دلیری سے نہیں لے سکتا جیسا کہ دیر سے قائم شدہ حکومتیں لیا کرتی ہیں لیکن یہ بات صاف
اور سیدھی ہے کہ اگر فیلڈ مارشل آخن لیک ہمارا تمیں فی صدی نقصان کریں گے تو سردار
بلد یو سنگھ ہمارا ستر فی صدی نقصان کریں گے ۔ پس اس صورت حالات کے ہوتے ہوئے
پاکستان کے دوستوں میں سے بعض کا یہ کہنا کہ شکر ہے سپریم کمانڈ توڑ دی گئی ، صرف اس بات پر
دلالت کرتا ہے کہ انہوں نے واقعات کو پورے غور سے نہیں دیکھا۔
پر زیادہ
بعض لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان میں جو ہندوستان یونین کا سامان ہے ہم اسے روک سکتے
ہیں ان لوگوں کو یا د رکھنا چاہئے کہ پاکستان میں ہندوستان یونین کا جو سامان ہے وہ زیادہ تر
دوائیوں وغیرہ کی قسم کا ہے لیکن ہندوستان یونین میں جو پاکستان کا سامان ہے وہ گولہ بارود اور
توپوں اور طیاروں اور بحری جہازوں کی قسم کا ہے۔ دونوں کی قیمت کا کوئی مواز نہ ہی نہیں جو
چیزیں ہمارے پاس ہیں ان کے بغیر ہندوستان یونین ایک حد تک گزارہ کر سکتی ہے لیکن جو
چیزیں ان کے پاس ہیں ان کے بغیر پاکستان گزارہ نہیں کر سکتا ۔ ہم اگر حقیقت حال پر پوری
روشنی ڈالیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم ایک ایسی چیز کو ظاہر کر رہے ہیں جو حکومت کا راز
ہے۔ ہم نے بعض ذرائع سے پاکستان کی طاقت جو سامان کے لحاظ سے ہے، وہ معلوم کر لی ہے