جو ناگڑھ، انڈین یونین اور گاندھی جی

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۷۳
الفضل کے اداریہ جات
لیکن ہم اس کا ظاہر کرنا نہ دشمن کے نقطۂ نگاہ ۔ نگاہ سے درست سمجھتے ہیں نہ دوست ست کے نقطہ نگاہ ہ سے ،
اس لئے ہم اس کو ظاہر نہیں کر سکتے ۔ مگر ہم یہ ضرور کہہ دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو ان سامانوں
کی اشد ضرورت ہے جو اس کے حصہ میں آ تو گئے ہیں لیکن ہندوستان یونین میں پڑے ہیں ۔
پاکستان کے توپ خانہ والا حصہ بہت ہی کمزور ہے نہ اس کے پاس پورا سامان ہے، نہ پورا
گولہ بارود ہے، نہ مسلمان ٹرینڈ افسر ہیں کسی صورت میں بھی توپ خانہ کے حصہ کو مسلمان افسر
سنبھال نہیں سکتا ۔ توپ خانہ کا بڑے سے بڑا مسلمان افسر میجر کی حیثیت رکھتا ہے حالانکہ تجربہ کار
کمانڈ کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک میجر جنرل کے ہاتھ میں ہو۔ پیادہ فوج میں ایسے مسلمان
افسر موجود ہیں جو یا تو میجر جنرل ہیں یا میجر جنرل بنائے جا سکتے ہیں لیکن توپ خانہ میں نہ تو
چلا سکیں
بڑے درجہ کے مسلمان افسر موجود ہیں نہ اتنے افسر موجود افسر موجود ہیں جو سارے توپ خانہ کے کام کو
ں اور نہ اتنا سامان موجود ہے جس سے توپ خانہ کے حصہ کو محفوظ حصہ کو محفوظ سمجھا جا سکے ۔ افسر تو
ہندوستان یونین ہمیں دے نہیں سکتی نہ ہم اس سے لے سکتے ہیں مگر اتنی کمزوری کے باوجود اگر
سامان کی بھی کمزوری پیدا ہوگئی تو اس کا نتیجہ ظاہر ہے۔ پس ہمارے نزدیک مسلمان پبلک کو ایک
آواز کے ساتھ پاکستان گورنمنٹ پر زور دینا چاہیئے کہ وہ برطانوی گورنمنٹ پر زور دے کہ وہ
ہندوستان یونین کے معاہدہ کے توڑنے کی بناء پر وہ سپریم کمانڈ کو توڑنے کا کوئی حق نہیں رکھتی ۔
اسے یا تو ہندوستان یونین سے ہمارا سامان تمہیں نومبر سے پہلے دلوانا چاہئے یا اپنے پاس سے وہ
سامان ہم کو دینا چاہئے ۔ نہیں تو اگر اس کے اندر کوئی شرافت باقی ہے تو اسے صاف کہہ دینا
چاہئے کہ سپریم کمانڈ کو نہیں تو ڑا جائے گا ، جب تک پاکستان کا کل سامان ہندوستان یونین اس کو
ادا نہیں کر دیتی ۔
جونا گڑھ، انڈین یونین اور گاندھی جی گاندھی نے اور نومبر کی شام کو پرارتھنا اس کے بعد تقریر کرتے ہوئے
فرمایا ہے کہ :۔
کل کے اخبارات میں مندرجہ بیانات کے مدنظر جونا گڑھ کے وزیر اعظم اور نائب وزیر
کا ہندوستانی حکومت کو ریاست جونا گڑھ کے اختیارات سونپ دینا میرے نزدیک ہرگز

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۷۴
الفضل کے اداریہ جات
بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔ پھر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ آزاد ہند میں تمام
علاقے عوام کی ملکیت ہیں اور کوئی شہزادہ یا فرد واحد اس ملکیت کی اجارہ داری کا دعویٰ نہیں کر
سکتا اور نواب جونا گڑھ، مہا راجہ کشمیر اور نواب حیدر آبا دیتیوں میں سے کسی کو حق نہیں کہ وہ اپنے
عوام کی مرضی کے خلاف کسی یونین سے الحاق کا فیصلہ کرلئے۔
ہم حیران ہیں کہ گاندھی جی نے یہ دو متضاد باتیں ایک ہی وقت میں کس طرح فرما دیں۔
اگر یہ درست ہے کہ آزاد ہند میں تمام علاقے عوام کی ملکیت ہیں اور کوئی شہزادہ یا فرد واحد اس
ملکیت کی اجارہ داری کا دعویٰ نہیں کر سکتا اور نہ وہ عوام کی مرضی کے خلاف کسی یونین میں شامل
ہو سکتا ہے تو پھر بلا منطقی تتخالف کے یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ جونا گڑھ کے وزیر اعظم اور
نائب وزیر کا ہندوستانی حکومت کو ریاست کے اختیارات سونپ دینا درست ہے۔ کیا جونا گڑھ
کا وزیر اعظم یا نائب وزیر جونا گڑھ کے عوام کے نمائندہ ہیں یا کیا وہ نواب صاحب جونا گڑھ
کے نمائندہ ہیں؟ اگر یہ درست ہے کہ وہ عوام کے نمائندہ نہیں اور نواب صاحب کے نمائندہ ہیں
تو ظاہر ہے کہ گاندھی جی کے پہلے اصول کے مطابق کہ آزاد ہند کے علاقے عوام کی ملکیت ہیں
اور کوئی شہزادہ یا فردوا دوا حد اس ملکیت کی اجارہ داری کا دعویٰ نہیں کر ارہ داری کا دعویٰ نہیں کر سکتا اور نہ کسی ڈومینین ۲۲ سے
اپنے عوام کی مرضی کے بغیر الحاق کر سکتا ہے تو ایک فرد واحد یا دو افراد جو عوام کے نمائندے نہیں
کس طرح ریاست کی ریاست کسی یونین کے حوالے کر سکتے ہیں کیا جو بین الاقوامی اصول خود
گاندھی جی نے پیش کیا ہے اس کے رو سے وزرائے جونا گڑھ کا یہ فعل اس قانون کی صریح
خلاف ورزی نہیں ہے خاص کر جبکہ جونا گڑھ کے معاملہ میں ریاست کا حکمران پاکستان سے
الحاق کر چکا ہے اگر حکمران کا الحاق درست نہیں تو حکومت ہند کا خاص کر ایسی صورت میں
اختیارات پر ریاست نواب جونا گڑھ کے مقرر کردہ وزراء کے توسط سے قبضہ کر لینا کس طرح
جائز ہو سکتا ہے۔ خواہ کوئی وزیر، وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہو ہمیں تو گاندھی جی کی اس منطق کی سمجھ
نہیں آئی ۔ کیا گاندھی جی ان دونوں متضاد باتوں میں تطبیق دے سکتے ہیں ۔
-
اس بے اصولی اور متضاد بیانی کا مطلب صرف اتنا ہے کہ ہندوستانی حکومت طاقت کے
دکھاوے اور غلط منطق کے بل پر نہ صرف جونا گڑھ اور حیدر آباد کو جہاں مسلم حکمران ہیں اور

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۷۵
الفضل کے اداریہ جات
ہندوؤں کی اکثریت ہے بلکہ مسلمان اکثریت والی ریاست کشمیر کو بھی جس کا حکمران ہندو ہے
بیک وقت ہڑپ کر جانا چاہتی ہے اور اس سیاسی قمار بازی میں جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے فریب
کا پانسہ پھینکتی چلی جاتی ہے اور آخر کار پاکستان کو کمزور کر کے مسلمانوں سے وہ پانچ صوبے بھی
ہتھیا لینا چاہتی ہے جولنڈورے ۲۳ کر کے ان کو ملے ہیں ۔
اسی بیان میں گاندھی جی نے جونا گڑھ کے اختیارات پر غاصبانہ قبضہ جمانے پر انتہائی خوشی
کا اظہار کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اس معاملہ کا یہ پہلو نہایت خوشکن ہے کہ انجام اس طرح ہوا ہے
افسوس ہے کہ ہم آپ کی اس خوشی میں شامل نہیں ہو سکتے ۔ ہاں اگر گاندھی جی ہندوستانی حکومت
کو دستی وار کرنے سے روک سکتے تو ہمارے لئے بھی باعث صد مسرت ہوتا کیونکہ ہندوستان کے
موجودہ مصائب حکومت ہندوستان کی متواتر ٹیڑھی رفتار کا براہ راست نتیجہ ہیں ۔
۔
( الفضل لا ہور ۱۵ نومبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی