مسٹر ایٹلی کا بیان

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۷۶
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مسٹر ایٹلی کا بیان
مسٹر ایٹلی انگلستان کے وزیر اعظم نے پاکستان اور ہندوستان کے متعلق حال میں جو بیان
ایک مجلسی تقریب میں دیا ہے، اس میں کہا ہے کہ ہندوستانی لیڈروں کے باہمی فیصلہ کے مطابق
ہندوستان تقسیم : ہوا اور دو علیحدہ علیحدہ ڈومین وجود میں آئیں اب یہ ہمارے لئے سخت تکلیف کا
باعث ہے کہ تقسیم کے بعد ایسے خطرناک فرقہ وارانہ اختلافات نے سر اٹھایا ہے جو شدید قسم کے
جانی نقصان کا موجب ہو رہے ہیں ۔
اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیر اعظم مسٹر ایٹلی بھی ان واقعات کو جو تقسیم ہندوستان
کے بعد یہاں رونما ہوئے ہیں اچھی طرح جانتے ہیں اگر چہ آپ نے اپنے بیان میں بڑی
احتیاط سے کام لیتے ہوئے کسی واحد ڈ و مینن کو ان ہولناک واقعات کا ذمہ دار ٹھہرانے سے گریز
کیا ہے پھر بھی یہ ناممکن ہے کہ آپ کو اب تک صحیح صورت حال کی تفہیم نہ ہوئی ہو۔
آپ نے اپنے بیان میں ان ہولناک واقعات کی تمام ذمہ داری دونوں ڈومنینز پر مشترکہ
طور پر ڈالی ہے اور ان فرائض کو جو حکومت برطانیہ پر بوجہ برطانوی دولت مشترکہ کے مرکز ہونے
کے عائد ہوتے ہیں اُن کو اپنے بیان میں بالکل نہیں چھیڑا حالانکہ پاکستان اور ہندوستان
نو آبادیوں کا اس دولت مشترکہ کا حصہ ہونے کی وجہ سے برطانوی حکومت کا فرض ہے کہ موجودہ
ہولناک واقعات کے متعلق برطانوی حکومت کی پالیسی پر پوری پوری روشنی ڈالے اور جو کچھ اس
سے ہو سکتا ہے ان ہولناک واقعات کو روکنے کیلئے کوئی معین قدم اُٹھائے ۔ روکنے کیلئے کوئی ۔
مسٹر ایٹلی کی نظر سے یہ حقیقت مخفی نہیں ہونی چاہئے کہ شروع ہی سے ہندوستانی ڈومینن کہ ۔
نے جارحانہ روش اختیار کی ہوئی ہے اور جہاں تک ممکن ہے پاکستان کو کمزور اور ناکارہ بنانے
کے لئے جائز و نا جائز ہر قسم کے طریقے اختیار کر رہی ہے ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ برطانوی مقتدر

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۷۷
الفضل کے اداریہ جات
جائے
سیاسی لیڈروں نے اس حقیقت کو جانتے ہوئے اس کے متعلق کیا سوچا ہے اور عملاً کیا قدم اُٹھایا
ہے۔ ہم تو دیکھ رہے ہیں کہ بظاہر وہ بے تعلق تماشائیوں کی سی روش اختیار کئے ہوئے ہیں اور
ان فرائض سے بالکل بے پروا ہیں جو دولت مشترکہ میں مرکزی حیثیت رکھنے کی وجہ سے ان پر
عائد ہوتے ہیں ۔ دنیا کے سیاسی حلقوں میں برطانوی حکومت کی یہ بے حسی ضرور قابل پرسش سمجھی
ئے گی اور اس کو اس بات کو واضح کرنے کیلئے ضرور توقع کی جائے گی کہ وہ اپنے فرائض کو جو
بوجوہات بالا اس پر عائد ہوتے ہیں ادا کرنے کیلئے کیا کیا اقدامات لے رہی ہے۔ بفرض محال
اگر کینیڈا اور آسٹریلیا کے درمیان اس قسم کی کشمکش شروع ہو جائے جس قسم کی کشمکش اب
ہندوستان اور پاکستان کے مابین ہو رہی ہے تو کیا حکومت برطانیہ اس قسم کی بے حسی کا مظاہرہ
کرے گی جس قسم کی بے حسی وہ ان دونوں ڈومینینز کی صورت حال کے متعلق دکھا رہی ہے ۔ یقیناً
اس کا رویہ رویہ موجودہ رویہ سے اس صورت میں بالکل مختلف ہوگا اور وہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے
باہمی آویزش ۲۵ کے وقت ضرور حرکت میں آئے گی اور ضرور دونوں کے تعلقات کے مسائل کو
سلجھانے کے لئے مؤثر طریقے اختیار کرے گی ۔ کیا یہ بات تعجب میں ڈالنے والی نہیں ہے کہ وہ
پاکستان اور ہندوستان کی باہمی آویزش کے متعلق بے تعلق تماشائیوں کی سی حیثیت اختیار کرنے
کے سوا کچھ بھی نہیں کر رہی ۔ یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ سوال معین صورت میں کسی ڈومینن کی
طرف سے اس کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ پاکستان حکومت نے پچھلے دنوں خاص طور پر ان
معاملات کی طرف اس کی توجہ دلائی تھی اور دولت مشترکہ کے تمام ممبروں سے فرقہ وارانہ سوال
کو حل کرنے کی استدعا کی تھی ۔ اُس وقت برطانوی حکومت کے لئے صریحاً ایک ایسا موقع پیدا
ہو گیا تھا کہ اگر اس معاملہ میں اُس کی نیتیں درست ہوتیں تو وہ کوئی نہ کوئی عملی قدم اُٹھاتی اور اس
خدا کی مخلوق کو کسی حد تک ان مصائب سے بچا لیتی جن کا سلسلہ دن بدن بڑھتا ہی چلا جاتا ہے اور
کسی طرح کم ہوتا نظر نہیں آتا حالانکہ اس کا فرض تھا کہ دولت مشترکہ کے ان دو ممبروں کے لم
در میان توازن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ۔
ان وجوہات کے پیش نظر مسٹر ایٹلی کا بیان کم از کم پاکستان کے نقطہ نظر سے نہایت
مایوس گن ہے کیونکہ تمام دنیا اب اس حقیقت کو جان چکی ہے کہ ہندوستانی حکومت کی جارحانہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۷۸
الفضل کے اداریہ جات
روش ہی ان تمام مصائب اور ہولناک واقعات کی ذمہ دار ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ذمہ دار ہے۔ اس میں کوئی وجہ نہیں کہ ہندوستان کی تقسیم ہندوستانی لیڈروں کی باہمی رضا مندی سے عمل میں آئی تھی لیکن محض اس کا
ذکر کر دینے سے برطانیہ ان ہولناک واقعات کی جواب دہی سے سبکدوش نہیں ہو سکتا ۔ اس سے
تو اُلٹا یہ یہ ثابت ثابت ہوتا ہے ہے کہ کہ و وہ دیدہ دانستہ دار اپنے فرائض کی ادائیگی سے گریز کر رہا ہے۔ دو
ڈومینینز کی باہمی چپقلش کا تماشہ اس کی ضیافت دیدہ و گوش کے لئے دلچسپ سامان سے
زیادہ کوئی وقعت نہیں رکھتا اور ان کو خاص کر پاکستان کو ان کے باہمی رضا مندانہ فیصلہ پر متفق
دو
ہونے کی سزا دے رہا ہے کیونکہ متفقہ فیصلہ کی وجہ سے ہندوستان کی آزادی کو مزید التواء میں
ڈالنے کے لئے اس کے پاس کوئی وجہ باقی نہیں رہ گئی تھی ۔ بظاہر بے حسی کی یہ پالیسی جو اس نے
اختیار کر رکھی ہے یقیناً اس کے انتقامی جذبہ کی طرف انگشت نمائی کر رہی ہے اور وہ گویا زبانِ حال
سے کہہ رہا ہے دیکھا ہم نہ کہتے تھے کہ غلام ہندوستان کی کی بیماری بیما کیلئے آزادی کا نسخہ راس نہیں
آئے گا اُلٹا بیماری کو بڑھانے والا ثابت ہو گا ، ہم کو تسلیم ہے کہ ہندوستان کے موجودہ
کشت و خون کے کھیل کے لئے خود اس براعظم کے نا عاقبت اندیش کھلاڑیوں کی سب سے بڑی
ذمہ داری ہے لیکن غور سے دیکھنے والے آسانی سے معلوم کر سکتے ہیں کہ انتقال اختیار کے عمل
میں برطانیہ کے ارباب حل و عقد ۲۲ نے دیدہ دانستہ ایسی روش اختیار کی جس سے ان ہولناک
نتائج کا پیدا ہو جانا یقینی تھا۔ اگر پچھلی جانبدارانہ کارروائیوں کو نظر انداز کر بھی دیا جائے اور
صرف ۳ جون ۱۹۴۷ء کے بعد کے حالات کو پیش نظر رکھ کر غور کیا جائے تو صاف معلوم ہو جاتا
ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے تقسیم کو تکمیل تک پہنچانے میں برطاء تک پہنچانے میں برطانیہ کی طرف سے حصہ لیا ، لارڈ مونٹ بیٹن
سمیت پاکستان کو کمزور سے کمزور بنانے کے لئے نہایت جانبدارانہ روح سے کام لیتے رہے
ہیں ۔ جس اصول پر لارڈ مونٹ بیٹن نے دونوں طرف کے لیڈروں سے رضا مندانہ فیصلہ کی
دستاویز پر دستخط کرائے تھے، اس اصول کی خود ہی اپنے دوسرے دن والے بیان میں لارڈ
موصوف نے دھجیاں اُڑا دی تھیں جب اُنہوں نے یہ کہہ دیا کہ بعض اضلاع مثلاً گورداسپور کی
صورت میں جہاں اکثریت کنارے پر ہے رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح پر آپ نے خود
ان غیر منصفانہ دھکے شاہی کے لئے راستہ کھول دیا جس کے نتیجہ میں گورداسپور، بٹالہ اور دوسری

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۷۹
الفضل کے اداریہ جات
تحصیلوں کی مسلم اکثریت بالکل بے دست و پا ہو کر رہ گئی اور ان مظالم کا نشانہ بنی جو سکھ اور ہندو
لیڈروں نے ان پر ڈھانے کے لئے پہلے ہی سوچ رکھے تھے ۔ ہم مانتے ہیں کہ جو بے انصافیاں
مسلمانوں کے ساتھ ہوئی ہیں ، حکومت برطانیہ مجموعی طور پر ان کے لئے قابل الزام نہیں ٹھہرائی
جا سکتی اور اس کی زیادہ ذمہ داری ان دیگر مخفی یا ظاہر وجوہات پر ہے جو ہندوستانی لیڈروں کی
ریشہ دوانیوں نے پیدا کیں اور تقسیم کرنے والوں پر جا و بیجا اثر ڈال کر ایسا فیصلہ کروالیا جو ہر
طرح نہ صرف انصاف کے اصولوں کے خلاف تھا بلکہ خود لارڈ مونٹ بیٹن کے ۳ جون والے
اعلان کے بھی سراسر اُلٹ تھا لیکن اس کے باوجود برطانیہ اب صرف یہ کہہ کر چھٹکارا حاصل نہیں
کر سکتا کہ یہ فیصلہ ہندوستان کے لیڈروں کی باہم رضامندی سے ہوا تھا محض اس لئے کہ
مسلم لیگ نے اس فیصلہ کے خلاف اتنا شدید احتجاج نہیں کیا جتنا اس کو کرنا چاہئے تھا۔ اِس کو
رضا مندانہ فیصلہ نہیں کہا جا سکتا۔ ایسی صورت میں کیا برطانیہ کے لئے لازم نہ تھا کہ کم از کم
لارڈ مونٹ بیٹن کے سر جون والے متفقہ اعلان کی کسوٹی پر اس فیصلہ کو پرکھتا اور اپنی منصفانہ
رائے کا اظہار کرتا۔ خاص کر اب جب کہ اس غیر منصفانہ فیصلہ کے بدیع نتائج روز روشن کی
طرح اس کے سامنے آچکے ہیں۔ کیا برطانیہ کا فرض نہیں ہے کہ پاکستان کے ان حدود کو قائم
رکھنے کیلئے ہی اب دخل اندازی کرے جو نہایت کتر و بیونت کے بعد پاکستان کو حاصل ہوئے
ہیں اور جس پر اس نے طوعاً و کرہا قناعت اختیار کر لی تھی ۔ اور باتوں کو چھوڑ دیجئے صرف
ہندوستانی ڈومینین کی ان چیرہ دستیوں ہی کو لیجئے جو وہ اب ریاستوں کے معاملات میں
پیچیدگیاں پیدا کر کے پاکستان کی ہستی کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور اس کو کمزور سے کمزور تر
کرنے کے درپے ہو رہی ہے۔ اس نے پاکستان سے جنگ بر پا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت
نہیں کیا اور ایسے مجرمانہ اقدامات کئے ہیں کہ ہمیں حیرانی ہے کیوں پاکستان اب تک خاموشی
اختیار کئے چلا جاتا ہے اور ہندوستان کی حکومت تمام بین الاقوامی رواداریوں کو اس طرح پس
پشت ڈال رہی ہے کہ اگر پاکستان کو برطانیہ سے وہ تعلق نہ بھی ہوتا جو دولت مشترکہ کا ممبر ہونے
کی وجہ سے اس کو ہے تو محض انسانیت کے لحاظ سے ہی اس کا دخل دینا نا واجب قرار نہیں دیا
جا سکتا تھا اس لئے مسٹر ایٹلی کے بیان سے ہم یہ نتیجہ برآمد کرنے کے ہر طرح حقدار ہیں کہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۸۰
الفضل کے اداریہ جات
برطانیہ خود حکومت ہندوستان کی جارحانہ کارروائیوں کو پاکستان کے عَلَى الرَّغم مستحسن
خیال کرتا ہے اس لحاظ سے مسٹر ایٹلی کا بیان دنیائے انصاف کی عدالت میں اس کی بے حسی اور
اپنے فرائض کی ادائیگی سے دیدہ و دانستہ گریز پر بنی قرار دیا جائے گا۔
( الفضل لاہور ۱۶ رنومبر ۱۹۴۷ء)

آج 10 میں سے 10 باقی