صوبہ جاتی مسلم لیگ کے عہدہ داروں میں تبدیلی
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۸۱
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
صوبہ جاتی مسلم لیگ کے عہدہ داروں میں تبدیلی
پچھلے چند دنوں سے یہ شور سنا جا رہا تھا کہ ایک طرف صوبہ جاتی مسلم لیگ کے اندر
اختلافات پیدا ہو رہے ہیں تو دوسری طرف صوبائی وزارت کے اندر بھی اختلافات پیدا ہو
رہے ہیں مختلف لوگوں نے ان اختلافات کو مختلف نگاہوں سے دیکھا ہو گا ایک غیر جانبدار اخبار
ان اختلافات کو جس نگاہ سے دیکھتا ہے وہ بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہو سکتا اس لئے ہم اس بارہ
میں اپنے خیالات ظاہر کرنا چاہتے ہیں ۔
ہمارے نزدیک وزارت کے اختلافات اور صوبائی مسلم لیگ کے اختلافات کی جڑ ایک ہی
ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کے حصول کے بعد ایک نئی تبدیلی کی محتاج ہے۔
پاکستان کا خیال ایسے وقت میں پیدا ہوا جب کہ مسلمان یہ محسوس کر چکے تھے کہ اُن کی قومی زندگی
خطرہ میں ہے۔ گویا پاکستان کا خیال ایک منفی خیال تھا ، مثبت خیال نہیں تھا۔ پاکستان کے خیال
کی بنیاد اس امر پر نہیں تھی کہ ہم نے یہ یہ کام کرنے ہیں جو ہندوؤں کے ساتھ مل کر ہم نہیں کر
سکتے بلکہ پاکستان کے خیال کی بنیاد اس بات پر تھی کہ مسلمانوں کو بحیثیت مسلمان خواہ وہ کسی
شعبۂ زندگی سے تعلق رکھتے ہوں ترقی اور پھیلاؤ کے ذرائع ہندوؤں کے ساتھ مل کر رہتے
ہوئے میسر نہیں آسکتے تھے ۔ یہ سوال کہ مسلمانوں کی ترقی کس رنگ میں ہو سکتی ہے، کیا کیا تدابیر
اختیار کرنے سے مسلمانوں کے مختلف گروہ اور مختلف علاقے عزت اور آرام اور سکون حاصل
کر سکتے ہیں نہ پیدا ہوا نہ اس سوال پر غور کرنے کا موقع تھا جیسے ڈاکو رات کے وقت حملہ کرتے
ہیں تو شہر کے لوگ اُس وقت یہ نہیں سوچنے بیٹھتے کہ یہ کس گھر کو لوٹیں گے اگر شہر کے لوگ مقابلہ کا
فیصلہ کرتے ہیں تو غریب اور امیر سارے مقابلہ میں لگ جاتے ہیں ۔ غریب یہ نہیں سوچا کرتے
کہ ہمارے پاس تو کچھ ہے نہیں ہمیں لوٹنا اُنہوں نے کیا ہے اور اگر شہر کے لوگ بھاگنے کا فیصلہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۸۲
الفضل کے اداریہ جات
کرتے ہیں تو امیر یہ نہیں سوچتا کہ میں اپنے مال کو خالی چھوڑے جا رہا ہوں اور غریب یہ نہیں رہا
سوچتا کہ میرے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں ، ڈاکوؤں نے مجھے چھیڑنا ہی کیوں ہے یہی حال پچھلے
تین چار سال میں مسلمانوں کا رہا ہے اُنہیں یہ نظر آ گیا کہ ہماری زندگی خطرہ میں ہے ۔ یہ نظریہ
ایک قسم کا فطری نظریہ تھا اور فطری نظریے دلیلوں کے ماتحت نہیں ہوتے ۔ ماں اپنے بچہ کی
آنکھوں کی طرف مذاق سے تیزی سے اُنگلی کرتی ہے تو بچہ یکدم سر پیچھے کرتا ہے اور آنکھیں آن بھینچ
لیتا ہے۔ ماں اپنے بچہ کی آنکھ نکالنا نہیں چاہتی مگر انسان کے اندر یہ طبعی جذبہ ہے کہ جب کوئی
ایسی صورت پیدا ہو جس کے نتیجہ میں نقصان کا احتمال ہو تو بغیر اس بات کے سوچنے کے کہ واقعہ ہو
میں نقصان ہو گا یا نہیں انسان کا جسم اُس کے مقابلہ کے لئے تیار ہو جاتا ہے ۔ اگر فعل مذاق میں
کیا گیا ہو تو اس احتیاط سے حرج کوئی نہیں ہوتا اور اگر یہ فعل نقصان پہنچانے کے لئے کیا گیا ہو تو
اس پیش بندی سے خطرہ سے حفاظت ہو جاتی ہے۔ اسی قسم کا ایک طبعی جذبہ تھا جو مسلمانوں کے
اندر پیدا ہوا اور ان میں سے بیشتر حصہ پاکستان کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو گیا اب جبکہ
پاکستان مل گیا ہے ملک کا ایک حصہ تو یہ کہتا ہے کہ لوجی جو چیز ملنی تھی وہ مل گئی اور یہ نہیں سوچتا کہ
منفی نظریہ گری ہوئی قوموں کے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھا کرتا ۔ گری ہوئی قوموں کی ترقی کیلئے
مثبت نظریوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے ۔ ایک امیر کے لئے یہ منفی نظریہ کافی ہے کہ اس کی دولت
میں زاول نہ پیدا ہو، ایک غریب کے لئے اس منفی نظریہ کے معنے ہی کوئی نہیں کہ اس کی دولت
میں زوال نہ پیدا ہو، اس کے لئے یہی نظریہ کا رآمد ہو سکتا ہے کہ وہ کس طرح اپنے اور اپنے
بیوی بچوں کے گزارہ کیلئے آمد پیدا کرے ۔
پس پاکستان کے مسلمان جو تنزل کی منزلوں کو طے کر رہے ہیں ان کے لئے اب اس نظریہ
کے کوئی بھی معنی نہیں کہ وہ ہندو کے ضرر سے بچ گئے ہیں وہ تو ایسی تدابیر کے محتاج ہیں جن سے وہ
اپنی گرتی ہوئی حالت کو سنبھال لیں اور سنبھلی ہوئی حالت کو ترقی کی طرف لے جائیں ۔ پاکستان
اپنی ذات میں اس نظریہ میں محمد تو ضرور ہو سکتا ہے مگر وہ اس نظریہ کا قائمقام نہیں ہو سکتا ۔
ان حالات میں طبعی طور پر بعض لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہونا تھا کہ ہمیں اپنے لئے
ایک پروگرام مقرر کرنا چاہئے ۔ مسلم لیگ کے لیڈر جو اب گورنمنٹ پر قابض ہو چکے تھے اُنہیں
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۸۳
الفضل کے اداریہ جات
ایسی مشکلات کا مقابلہ کرنا پڑا کہ وہ اپنے عام محکمانہ کاموں کی طرف بھی پوری توجہ نہیں دے سکتے
تھے ان کو یہ موقع میسر ہی کب آ سکتا تھا کہ وہ مسلمانوں کے۔ کے لئے کسی آئندہ پروگرام پر غور کریں کر یہ
اور اسے قوم کے سامنے پیش کریں۔ اس وجہ سے وہ لوگ جو جلد سے جلد کسی پروگرام کے بنانے
کے حق میں تھے بے تاب ہو رہے تھے اور اپنی خواہشات کو پورا ہوتے نہ دیکھ کر بغاوت کی روح
ان میں پیدا ہو رہی تھی ۔ مسلم لیگ حکومت پارٹی کو آج سے کہیں پہلے اس طبعی تقاضے کا احساس
ہونا چاہئے تھا اور آج سے کہیں پہلے اُنہیں مسلم لیگی عہدوں کو چھوڑ دینا چاہئے تھا لیکن اُنہوں
نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے دبے ہوئے جذبات اُبھر نے لگے اور اُبھرے ہوئے جذبات
مجالس میں اور اخباروں کے صفحات پر پھیلنے لگے ۔ یہی نظریہ وزارت کے اندر بھی اختلافات
پیدا کرنے کا موجب ہوا ۔ وزارت کے بھی دو حصے تھے ایک حصہ تو وہ تھا جو یہ سمجھ رہا تھا کہ
مسلمان آزاد ہو گئے ہیں اب آہستہ آہستہ تجربہ کے بعد وہ خود ایک ایسا پروگرام مرتب کر لیں
گے جو ان کی ترقی کا موجب ہوگا ۔ دوسرا حصہ ایسا تھا جو ایک پروگرام پہلے سے طے کر کے لایا
تھا۔ وہ بضد تھا کہ اس کے پروگرام کو حکومت اپنا لے اور وہ دوسرے وزراء کے اس نظریہ سے
متفق نہیں تھا کہ موجودہ شورش کے بعد ملک آرام اور اطمینان سے اپنے لئے کوئی پروگرام تجویز
کر لے گا۔ ہمارے نزدیک یہ دونوں نظریے بے نقص نہیں تھے اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ پیشتر
اس کے کہ ملک پورے طور پر ایک نظریہ کی چھان بین کرے اور اس کے حسن و قبح سے واقف
ہو جائے اور اسے اختیار کرنے یا رڈ کرنے کا فیصلہ کرے اسے قبول کر لینا ذہنی اور مادی طور پر
سخت مضر ہوتا ہے۔ اگر وہ نظر یہ برا ہے تو مادی طور پر ملک کو نقصان پہنچ جائے گا اور کسی ایک شخص
کو خواہ وہ کتنا بھی بڑا ہو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ملک کی غفلت میں اس پر ایک ایسا قانون ٹھونس
دے جس قانون کو ابھی ملک اچھی طرح سمجھ نہیں سکا اور ذہنی طور پر اس لئے کہ اگر وہ قانون
اچھا بھی ہے تب بھی ملک پر ایک ایسا قانون ٹھونسنا جس کو مُلک نے خود سوچ سمجھ کر اپنے لئے
پسند نہیں کیا ، ملک کے افراد کے اندر غلامانہ ذہنیت پیدا کرتا ہے۔ ہمارے لئے یہی ضروری نہیں
ہوتا کہ ہم اچھا کام کریں ، ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ ہم اس کام کو سوچ سمجھ کر اختیار
کریں ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی ایک بہت بڑی خوبی یہ بیان فرماتا ہے کہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۸۴
الفضل کے اداریہ جات
قُلْ هُذِهِ سَبِيلَ ادْعُوا إِلَى اللهِ تَد عَلَى بَصِيرَةِ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي ٨ تو کفار سے
کہہ دے کہ میرے اور تمہارے درمیان یہی فرق نہیں کہ میں سچ پر ہوں اور تم غلطی پر ہو بلکہ
میرے اور تمہارے درمیان یہ بھی فرق ہے کہ تم جس چیز کو سچ قرار دے کر اس کی تائید کر رہے
ہو تم نے اس کے تمام پہلوؤں پر غور کر کے اور خود سوچ سمجھ کر اسے اختیار نہیں کیا لیکن میں نے
اور میرے ساتھیوں نے جن عقیدوں اور جن طریقہ ہائے عمل کو اختیار کیا ہے سوچ اور سمجھ کر اور
سارے پہلوؤں کا جائزہ لے کر اور ہر رنگ میں انہیں مفید پا کر اختیار کیا ہے ۔ یہی وہ اسلامی
اصول ہے جس پر چل کر مسلمان ہمیشہ ذہنی غلامی سے آزاد رہ سکتا ہے ۔ ہمارا یہی فرض نہیں کہ ہم
قوم کو ایک ایسے راستہ پر چلائیں جو ٹھیک ہو بلکہ ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہم قوم کو ایسی تربیت دیں
کہ وہ خود سوچنے اور سمجھنے کی اہل ہو جائے اور پھر ہر نئے مسئلہ کو ایسے رنگ میں اس کے سامنے
پیش کریں کہ وہ عمدگی اور خوبی کے ساتھ اس پر غور کر کے ایک نتیجہ پر پہنچے اور جب وہ ہمارے
خیالات سے متفق ہو جائے تو ہم اس خیال کو جاری کر دیں یہی وہ اسلامی جمہوریت ہے جو دنیا
کی دوسری جمہوریتوں سے مختلف ہے لیکن یہی وہ جمہوریت ہے جو ساری جمہوریتوں کے عیوب
سے پاک ہے۔ اچھی سے اچھی چیز کو غفلت اور گھبراہٹ کے موقع پر قوم پر ٹھونس دینا اور یہ خیال
کرنا کہ ہم قوم کی خیر خواہی کر رہے ہیں کسی رنگ میں بھی قوم کے لئے مفید نہیں ہو سکتا۔ اگر بعض
صورتوں میں قوم کو مادی فائدہ پہنچے گا تو اس کی ذہنیت پست ہو جائے گی اور وہی اچھی غذا اس
کے لئے زہر بن جائے گی اور وہ خود سوچنے کی عادت سے محروم رہ جائے گی ۔ ایک تندرست
ہٹے کٹے انسان کے منہ میں لقمہ دینا کسی قدر بد تہذیبی کا فعل سمجھا جاتا ہے۔ لقمہ بھی وہی ہوتا ہے
دانت بھی وہی ہوتے ہیں لیکن دوسرے ہاتھ سے جو شاید بعض حالات میں اپنے ہاتھ سے بھی
زیادہ صاف ہو وہ لقمہ کھانا ایک تندرست و توانا آدمی کے لئے کتنا گھنا ؤ نا معلوم ہوتا ہے۔ چاول
کا دانہ مکھی سے زیادہ معدہ سے زیادہ معدہ میں گڑ بڑ پیدا کر دیتا۔ دیتا ہے۔ دوسری طرف وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ
پاکستان سے سب مقصد حاصل ہو گئے اب ہمیں فوری طور پر کسی نئے پروگرام کے اختیار کرنے
کی ضرورت نہیں ، وہ بھی غلطی کرتے ہیں اگر بڑی اور اصولی باتوں کے کے لئے ہمیں نہ صرف خود
سوچنے کی ضرورت ہے بلکہ قوم کو خود سوچنے کا موقع دینے کی ضرورت ہے بلکہ اہم مسائل کے
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۸۵
الفضل کے اداریہ جات
متعلق ملک سے رائے عامہ لینے کی ضرورت ہے تو بعض باتیں ایسی بھی تو ہیں جن کو ملک سوچ
و ملک
چکا ہے اور جو دیر سے زیر بحث چلی آتی رہی ہیں کیوں نہ ان کے متعلق فوری طور پر کوئی تدابیر
اختیار کی جائیں مثلاً یہی لے لو کہ گو پاکستان ایک جمہوری اصول پر قائم شدہ حکومت ہے لیکن
بہر حال وہ مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے تو کیوں نہ فوری طور پر ان امور کے متعلق کوئی
قانون جاری کر دیا جائے جن میں کوئی دورائیں ہو ہی نہیں سکتیں ۔ مثلاً کیوں نہ فوری طور پر یہ
قانون پاس کر دیا جائے کہ ورثہ کے متعلق اسلامی قانون مسلمانوں میں جاری ہو، اسی طرح
طلاق اور خلع کے متعلق اسلامی قانون جاری ہو۔ اسی طرح شراب کا پینا یا بیچنا مسلمان کے لئے
منع ہو یہ قانون بہر حال مسلمان کے لئے ہوتے ۔ اس پر ہندو یا عیسائی کو کیا اعتراض ہو سکتا تھا۔
ایک ہندو کو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے کہ ایک مسلمان شراب نہیں پیتا یا اپنی جائداد کا حصہ اپنی
بیٹی کو کیوں دیتا ہے یا ایک مرد کو طلاق کا اور عورت کو خلع کا خاص شرائط کے ماتحت حق حاصل ہے
اسی طرح یہ کوئی اختلاقی مسئلہ نہیں تھا کہ ملک کے آزاد ہوتے ہی ملک میں اسلحہ کو قیود سے
آزاد کیا جاتا ۔ لائسنس کے بغیر تو کسی مہذب ملک میں بھی اسلحہ کی اجازت نہیں لیکن ان مہذب
ممالک میں لائسنسوں پر ایسی قیود نہیں لگائی گئیں جیسی کہ اس ملک میں ۔ حکومت کو فوراً ہی
لائسنس پر سے قیود ہٹانی چاہئے تھیں اور اس قسم کا قانون پاس کرنا چاہئے تھا کہ سوائے
بد معاشوں اور فسادیوں کے ہر شریف شہری ہتھیار رکھ سکے اور اسے ہتھیار چلانا آتا ہو ۔ اسی
طرح سالہا سال سے کانگرس بھی اور مسلم لیگ بھی اس بات پر لڑتی چلی آئی تھیں کہ جلسہ اور
تقریرا اور تحریر کی عام آزادی ملنی چاہئے ۔ اس بات کے متعلق بھی کسی نئے غور کی ضرورت نہیں تھی
یہ تو ایک انسانی حق ہے جس کا مطالبہ دنیا کی ہر قوم کرتی چلی آئی ہے۔ حکومت کو چاہئے تھا کہ فوراً
ان امور کے متعلق احکام نافذ کر دیتی اور ملک کے اندر یہ احساس پیدا کر دیتی کہ اب وہ آزاد
ہیں پہلے کی طرح غلام نہیں ہیں ۔ اسی طرح ایگزیکٹو اور جوڈیشل کو جدا کرنے کا مسئلہ ہے ۔
سالہا سال سے اس پر بحثیں ہوتی چلی آئی ہیں ۔ کانگرس نے بھی اس کی تائید کی ہے ، مسلم لیگ
نے بھی اس کی تائید کی ہے، اسلامی قانون کے مطابق بھی یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ
ایگزیکٹو کا محکمہ الگ ہونا چاہئے اور قضاء کا محکمہ الگ ہونا چاہئے ۔ جب تک ان دونوں محکموں کو
انوار العلوم جلد ۱۹
۲۸۶
الفضل کے اداریہ جات
آزاد نہ کیا جائے ، افراد میں آزادی کی روح پیدا ہی نہیں ہو سکتی ۔ ہر شخص کو معلوم ہونا چاہئے کہ
وہ قضاء کے ذریعہ سے اپنا حق لے سکتا ہے اور ہر افسر کو محسوس ہونا چاہئے کہ اگر وہ کسی کا حق
مارے گا تو اسے اس کی جواب دہی بھی کرنی پڑے گی ۔ ان امور اور ایسے ہی کئی امور کے متعلق
حکومت فوری کارروائی کر سکتی تھی لیکن ہوا یہ کہ وہی پرانے قانون اور وہی پرانے طریق باقی
رہے اور ابھی تک ملک کے باشندوں نے پوری طرح یہ بھی محسوس نہیں کیا کہ ان کا ملک آزاد
ہو چکا ہے۔ پس ہمارے نزدیک دونوں فریق کی غلطی تھی ۔ اس نقص کی اصلاح کا یہ بھی ایک
طریقہ تھا کہ مسلم لیگ کے عہدے ایسے لوگوں کو دیئے جاتے جو وزارت کے ممبر نہ ہوتے ۔
۱۶ تاریخ کو یہ نیک قدم اُٹھایا گیا ہے ہمیں اس سے تعلق نہیں کہ کون صدر ہوا ہے کون نہیں ۔ ہم
یہ جانتے ہیں کہ ملک کے فائدہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ ملک کی سیاسی انجمن پر ملک کے
وزرا ء قابض نہ ہوں لیکن جس طرح یہ ضروری ہے اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ ملک کی آئین
ساز مجلس ملک کی وزارت اور اس کے افسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔ ان
تین آزاد یا نیم آزاد اداروں کے باہمی تعاونوں سے ہی ملک کی حالت درست ہوا ہوا کرتی
ہے۔ سیاسی انجمن کو حکومت کے افسروں کے اثر سے آزاد ہونا چاہئے۔ مجلس آئین ساز کو سیاسی
ادارے کے حکم سے آزاد ہونا چاہئے اور حکومت اور حکام کو سیاسی انجمن کی دخل اندازی سے
آزاد ہونا چاہئے بے شک اگر سیاسی انجمن یہ سمجھتی ہے کہ مجلس آئین ساز اس کی پالیسی کو ٹھیک
طرح نہیں چلائے گی تو آئندہ انتخاب کے موقع پر وہ اس کے ممبروں کی جگہ دوسرے ممبر کھڑے
کر دے۔ آئین ساز اسمبلی کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ اگر وہ بجھتی ہے کہ وزراء اس کی مرضی کے
مطابق کام نہیں کر رہے تو وہ ان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ پاس کر دے۔ اگر حکام صحیح طور پر
کام نہ کر رہے ہوں تو پلیٹ فارم پر سے ان کے خلاف آواز اٹھائی جاسکتی ہے لیکن خفیہ دباؤ یا
مستقل طور پر اس کے کام میں دخل اندازی کسی صورت میں بھی جائز نہیں ہو سکتی ۔ اگر ایسا کیا
جائے گا تو نظام کی گل بالکل ڈھیلی پڑ جائے گی اور دنیا کا بہترین قانون بھی پاکستان کو مضبوط نہ
بنا سکے گا۔