اسلامی قانون اور غیر مسلم اقلیتیں

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۸۷
الفضل کے اداریہ جات
اسلامی قانون اور غیر مسلم اقلیتیں پنجاب مسلم لیگ کونسل میں یہ قرارداد بھی پاس
کی گئی ہے کہ پاکستان میں اسلامی شریعت
کو نافذ کرنا چاہئے اس ضمن میں اس حقیقت کو نظر انداز نہ کیا جائے کہ غیر مسلموں نے بوجہ
نا واقفیت اسلامی قانون یا مذہبی قانون کے خلاف اکثر اظہار رائے کیا ہے ۔ ان کے خیال میں
اگر پاکستان میں اسلامی شریعت جاری کی گئی تو اس کے معنی یہ ہونگے کہ غیر مسلموں کے لئے کوئی
سامان ترقی اپنی تہذیب، اپنے مذہب اور دوسرے کاروبار کے لئے نہیں رہے گا اور یہ
غیر مسلموں پر سختی ہوگی اور ان کے لئے ایسی حکومت کے زیر سایہ جس میں اسلامی قانون رائج ہو
زندگی دو بھر ہو جائے گی ۔
جیسا کہ ہم نے عرض کیا ہے یہ محض ایک غلط فہمی ہے جو اسلامی قانون کو صحیح طرح نہ سمجھنے کی
وجہ سے غیر مسلموں کے دماغ میں پیدا ہوگئی ہے یا پیدا کی گئی ہوئی ہے کچھ تو خود لکھے پڑھے
غیر مسلموں نے اسلامی قانون کے متعلق دیدہ دانستہ یہ غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ مثلاً
عیسائی پادریوں نے یورپ میں اسلام کو اس طرح پیش کیا کہ گویا اس میں کوئی خوبی ہے ہی نہیں
بلکہ یہ مذہب صرف وحشیوں میں پنپ سکتا ہے مہذب اقوام کے لئے اس میں کوئی پیغام نہیں ۔
ان عیسائیوں کی تقلید میں ہندوستان میں پنڈت دیانند اور اس کے پیراؤں نے ہندوؤں میں
اس غلط فہمی کو پھیلانے میں بڑا حصہ لیا۔
غیر مسلموں میں اس خیال کو دو وجوہات سے پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔ ایک تو یہ ہے کہ
مسلمان دنیا کے اکثر ممالک میں فاتح کی حیثیت سے داخل ہوئے یہ ایک رو تھی کہ جس ملک
میں بھی مسلمانوں کا اقتدار قائم ہوا ، وہاں اکثر لوگ اپنے پرانے مذہب کو چھوڑ کر اسلام اختیار
کرتے رہے لیکن ان میں سے جو لوگ اپنے قدیم مذہب کے لئے تعصب رکھتے تھے اُنہوں نے
بجائے اس کے کہ اسلام کی داخلی خوبیوں پر قبول اسلام کو محمول کرتے اس کو محض مسلمانوں کے
دنیوی اقتدار پر محمول کیا اور یہ غلط خیال دل میں جمالیا کہ ان کے بھائی بندوں نے محض جبر کے
سامنے اپنے ہتھیار ڈالے ہیں ۔ مذہب کے علاوہ اس تعصب کی بناء حب الوطنی کے غلط جذبات

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۸۸
الفضل کے اداریہ جات
کی بھی مرہون منت ہے۔ چنانچہ آپ غور سے پنڈت دیا نند کی تحریریں پڑھیں گے تو آپ پر پر
واضح ہو جائے گا کہ آپ اتنے مذہب کیلئے نہیں جتنے آریہ ورت کیلئے بیقرار تھے اور آر یہ تحریک
مذہبی نہیں بلکہ وطنی اور قومی تحریک ہے۔ مذہب کو محض ملکی اور قومی مقاصد کا ذریعہ سمجھ کر اُچھالا
گیا ہے اور اسلام اور عیسائیت کے خلاف نفرت مذہبی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ سیاسی نقطۂ نظر سے
پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسی تعصب نے جو دیدہ دانستہ غیر مسلموں میں ان کے مذہبی اور
سیاسی رہنماؤں نے پھیلا یا ان کو اسلامی قانون کے صحیح تصور کے ادراک سے محروم کر دیا ہے۔
دوسری بات جو اس تعصب کو غیر مسلموں کے دلوں میں پختہ کرنے اور تقویت دینے میں
بڑی حد تک محمد و و معاون ثابت ہوئی خود مسلمانوں کا عمل ہے ۔ جوں جوں اسلام نئی قوموں میں
پھیلتا گیا توں توں اسلام کی ہیئت کذائی ہر قوم کی ذہنیت کے مطابق بدلتی چلی گئی ۔ مختلف قوموں
نے اسلام کی چند ظاہری خوبیوں سے متاثر ہو کر اس کو قبول تو کر لیا مگر اس کے مقتضیات کی گنہہ
پر حاوی نہ ہوسکیں اور اس کے مرکزی اصولوں کو جذب نہ کر سکیں بلکہ الٹا اسلام کے چہرے پر
اپنی قدیم رسم و رواج اور معتقدات کے پردے چڑھا دیئے اور اسلامی شریعت میں ایسی باتیں
اپنی طرف سے داخل کر لیں جن کو اسلام سے دور کا تعلق بھی نہ تھا ۔ ظاہر ہے کہ ایسی صورت
میں اسلام کی حقیقت ان لوگوں پر واضح نہیں ہو سکتی تھی جن تک اسلام ایسی قوموں کے ذریعہ
پہنچا جنہوں نے اسلامی شریعت کے آفتاب کو اپنے پرانے خیالات کے بادلوں سے ڈھانپ
دیا تھا۔
غیر مسلموں میں اسلامی شریعت کے متعلق غلط فہمی پھیلنے کی یہ دو موٹی وجوہات ہیں اور ان
کے دلوں میں اسلامی شریعت کے خلاف نفرت کی گرہ ایسی مضبوط پڑ گئی ہے کہ وہ اس کے نام
سے بھی چڑ جاتے ہیں اس لئے اس بدظ اس لئے اس بدظنی کو دور کرنے کیلئے اوّل تو خود مسلمان د مسلمانوں کو اپنے ا کو اپنے اعمال
کے ذریعہ اسلام کا صحیح نمونہ پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔ دوسرے مسلمانوں کا یہ بھی فرض ہے کہ
قرآن کریم کی تعلیم کی اشاعت کی طرف کماحقہ توجہ مبذول کریں ۔ غیر مسلمو
آسان طریقوں سے اسلامی شریعت کے موٹے موٹے اصولوں کو پھیلانے کے لئے ایک شعبہ
نشر و اشاعت کا قائم کیا جائے جس کی غرض صرف اتنی ہو کہ جو تعصب کا جن غیر مسلموں کے

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۸۹
الفضل کے اداریہ جات
دلوں میں اسلامی شریعت کے خلاف بیٹھا ہوا ہے، اس کو نکالا جائے لیکن یہ کام اُس وقت تک
کامیابی سے نہیں ہو سکتا جب تک ہم خود اسلامی شریعت کا عملاً صحیح نمونہ بن کر نہ دکھا ئیں ۔ ہر
نیک اور بدبات کا اثر الفاظ سن کر نہیں اعمال کے دیکھنے سے ہوتا ہے محض اسلام کی خوبیوں کے
متعلق لن ترانیاں ۲۹ کوئی مفید اثر پیدا نہیں کر سکتیں اس لئے ضروری ہے کہ جو لوگ پاکستان
میں اسلامی شریعت رائج کرنے کے مشتاق ہیں ان کو پہلے اپنے آپ کا جائزہ لینا چاہئے اور
اپنے اخلاق کو اس معیار تک بلند کرنا چاہئے جہاں پہنچ کر بغیر الفاظ کے دوسروں کو متاثر کیا جا سکتا
ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر اس طرح غیر مسلموں کو اسلام سے متاثر کرنے میں ہم کامیاب
ہو جائیں تو اسلامی شریعت کی سادگی خود بخود ان کے دلوں کو کھینچ لے گی کیونکہ ان پر واضح ہو
جائے گا کہ اقلیتوں کے متعلق اسلامی شریعت میں اتنی رواداری سے کام لیا گیا ہے کہ دنیا کی کوئی
شریعت اس کی نظیر پیش نہیں کر سکتی ۔
( الفضل لا ہور ۲۰ نومبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی