کانگرس ریزولیوشن کی کمزوریاں

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۹۶
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کانگرس ریزولیوشن کی کمزوریاں
ہم لکھ چکے ہیں کہ کانگرس ریزولیوشن میں پاکستان اور ہندوستان میں امن کے قیام کے
لئے جو تجاویز پیش کی گئی ہیں وہ نہایت مناسب ہیں مگر اس کے ساتھ ہی اس میں کچھ کمزوریاں
بھی باقی رہ گئی ہیں ۔ اس ریزولیوشن میں اس امر کو نظر انداز کر دیا گیا ہے کہ ان حالات کے پیدا
کرنے والوں کو جن کی وجہ سے اقلیتوں کو گھر چھوڑنے پڑے پکڑا جائے اور انہیں سزا دی جائے
دنیا کا کوئی انسان بھی اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتا کہ ایک کروڑ کے قریب آدمی جس نے اپنے
وطن کو چھوڑا ہے بغیر کسی وجہ کے اپنے وطن کو چھوڑ کر دوسری طرف چلا گیا ہے یا ان لوگوں کی ہم
مذہب حکومتوں نے انہیں اپنی طرف بلایا ہے اور یا پھر غیر مذاہب کے لوگوں نے یا غیر مذاہب
کی اکثریت والی حکومتوں نے انہیں مجبور کر کے اپنے گھروں سے نکالا ہے ان دوصورتوں کے
سوا کوئی تیسری صورت ممکن نہیں ۔ اگر تو پاکستان کی حکومت نے ہندوستان میں رہنے والے
مسلمانوں کو بلایا ہے یا پاکستان کی مسلم انجمنوں نے ہندوستان کے رہنے والے مسلمانوں کو بُلا یا
ہے یا پاکستان میں رہنے والے ہندوؤں کو ہندوستان کی گورنمنٹ نے بلایا ہے یا ہندوستان کی
ہندو یا سکھ انجمنوں نے بلایا ہے تو کانگرس کا ریزولیوشن بالکل اُدھورا رہ جاتا ہے کیونکہ کانگرس
کے ریزولیوشن میں اس قسم کی نقل مکانی کے خلاف کوئی بات نہیں پائی جاتی حالانکہ اس کے خلاف
ضرور آواز اٹھائی جانی چاہئے تھی ۔ اگر اس کے برخلاف حکومتوں یا حاکموں یا غیر مذاہب کے
افراد نے ہندوستان سے مسلمانوں اور پاکستان سے ہندوؤں اور سکھوں کو نکلوایا ہے تو وہ لوگ
جنہوں نے ایسا کیا، ان کے خلاف بھی تو کوئی قدم اُٹھانا چاہئے ۔ کانگرس جب یہ کہتی ہے کہ وہ
حالات بدلے جائیں جن کے باعث ہندوستان اور پاکستان سے مسلمان اور ہندو نکلنے پر مجبور
ہوئے ہیں تو اس کے معنی اس کے سوا اور کیا ہو سکتے ہیں کہ وہ لوگ جنہوں نے ہندوستان سے

الفضل کے اداریہ جات
انوار العلوم جلد ۱۹
سکھوں
۲۹۷
مسلمانوں کو اور پاکستان سے ہندوؤں یا سکھوں کو نکالا آئندہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی
جائے لیکن کیا اس ریزولیوشن کا ان لوگوں پر کوئی بھی اثر ہو سکتا ہے جنہوں نے پچاس لاکھ
مسلمانوں کو گورنمنٹ کی آنکھوں کے سامنے پنجاب سے نکال دیا یا چالیس لاکھ ہندوؤں اور
ن سے نکال دیا ۔ اگر یہ سب کے سب لوگ غیر گورنمنٹ کی آنکھوں کے سامنے پاکستان
مذاہب کے ظلموں کی وجہ سے نکلے تھے تو ان ظلم کرنے والوں والوں کے خلاف دونوں حکومتوں دونوں حکومتوں نے کیا
کارروائی کی ہے۔ اگر آئندہ کسی کارروائی کے کرنے کا کانگرس حکم دیتی ہے تو اس کے یہ معنی
ہیں کہ وہ بجھتی ہے کہ ہمیں یہ طاقت حاصل ہے کہ ہم ان لوگوں کو سزا دے سکیں ۔ اور اگر واقعہ
میں کانگرس یہ بجھتی ہے کہ وہ ان مجرموں کو سزا دے سکتی ہے تو کیوں وہ ان جرائم پر سزا نہیں دیتی
جو اس وقت تک صادر ہو چکے ہیں ۔ مشرقی پنجاب میں اب مسلمان رہ ہی کتنے گئے ہیں آٹھ یا
دس لاکھ آدمی ریفیوجی کیمپوں میں پڑے ہوئے ہیں اور جالندھر ڈویژن میں سوائے قادیان
کے اور کسی گاؤں یا قصبہ میں مسلمان نہیں ۔ انبالہ ڈویژن کے بعض شہروں اور قصبوں میں مسلمان
ابھی پائے جاتے ہیں لیکن نکالے جانے والوں اور مارے جانے والوں کی تعداد سے ان کی کوئی
بھی نسبت نہیں ۔ پس یہ اعلان کرنا کہ یہ جو تھوڑے سے آدمی رہ گئے ہیں اگر ان پر کوئی ظلم کرے
گا تو ہم سختی سے کام لیں گے ایک بے معنی سا اعلان ہے ۔ وہ لاکھوں آدمی : دمی جو مارا جا چکا ہے اور وہ
ہزار ہا عورت جس کو زبردستی چھین لیا گیا ہے اور وہ اربوں روپیہ کی جائداد جو جبرا ہتھیا لی گئی ہے
اگر یہ فعل براتی ا برا تھا تو کیوں اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ۔ کیا یہ بات عجیب نہیں معلوم ہوگی
کہ ایک قصبہ جس میں سے سو مسلمان نکل چکا ہے اور دس مسلمان باقی ہیں اور ان سو مسلمانوں
کے گھروں پر سکھ اور ہند و قابض ہو چکے ہیں۔ کانگرس کے اعلان کے بعد وہی ہندو اور سکھ جو
پہلے مسلمانوں کو نکال کر ان کے گھروں پر قابض ہو چکے ہیں نئے آنے والے سکھوں اور
ہندوؤں سے لڑ رہے ہوں گے کہ یہ جو دس مسلمان رہ گئے ہیں ان کو گھروں سے نہ نکالو کیونکہ
کانگرس کا ریزولیوشن ہو گیا ہے اور جب وہ نئے آنے والے ہندو اور سکھ کہیں گے کہ تم بھی تو
مسلمانوں کو نکال کر ان کے گھروں میں بیٹھے ہو تو وہ پرانے غاصب ان نئے غاصبوں کو کہیں گے
کہ کانگرس کا ریزولیوشن پچھلے واقعات کے متعلق نہیں آئندہ کے واقعات کے متعلق ہے ہم نے

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۹۸
الفضل کے اداریہ جات
جتنے آدمی مارے اور جتنے گھر ضبط کئے ان سب کو کانگرس ریزولیوشن نے معاف کر دیا ہے اور
آئندہ کے لئے حکم دیا ہے کہ ایسا کام نہیں ہونا چاہئے ۔ کیا ان حالات میں کانگرس کے
ریزولیوشن پر کامیابی سے عمل کیا جا سکتا ہے؟ یہی بات ہم پاکستان کے متعلق بھی کہتے ہیں ۔
پاکستان میں بھی ایسے مقام ضرور ہیں جہاں سے ہندوؤں کو جبراً نکالا گیا ہے یا ایسے حالات پیدا
کر دیئے گئے کہ وہ نکل جائیں ۔ اگر پاکستان گورنمنٹ ہندوؤں کو اپنے ملک میں رکھنا چاہتی
ہے تو ان کو بھی یہی طریق اختیار کرنا ہوگا کہ جو پچھلے مجرم ہیں اُن کو پکڑیں اور سزا دیں ۔ آخر
لاکھوں آدمی پھونکوں سے تو نہیں مر گئے ۔ لوگ اربوں کی جائداد چھوڑ کر بلا وجہ تو نہیں بھاگ
گئے ۔ کوئی مارنے والا آدمی ضرور تھا ، لوگوں کے پاس ایسے ہتھیا رضرور تھے جن سے قتل کی
وارد تیں ہوئیں اور حالات ضرور اس طرح بگڑے کہ غیر قوموں کے لوگوں نے اپنے لئے اس
ملک میں پناہ کی کوئی صورت نہ دیکھی اور اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ۔ جب تک ان حالات
کے پیدا کرنے والوں اور ان قاتلوں اور ان عورتوں کو پکڑنے والوں کو سخت سزائیں نہ دی
جائیں گی جن کے افعال نے پاکستان اور ہندوستان سے نکلنے پر اقلیتوں کو مجبور کر دیا ہے ، اُس
وقت تک امن کے ریزولیوشن کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے ۔ کل کو پھر ایک جوش اُٹھے گا اور پھر
دونوں طرف خون خرابہ شروع ہو جائے گا اور پھر ملک کی سیاسی انجمنیں ایک ریزولیوشن پاس کر
دیں گی کہ آئندہ خبردار ایسا مت ہو۔ کبھی پچھلے حساب کی صفائی کے بغیر آئندہ کی کوئی صفائی ہوا
کرتی ہے؟ لاکھوں لاکھ قاتل ہندوستان یونین میں پھر رہا ہے وہ سٹیجوں پر کھڑے ہو کر تقریریں
بھی کر رہا ہے ، وہ اخباروں میں مضامین بھی لکھ رہا ہے، وہ کانگرس کے جلسوں میں ممبروں کے
طور پر شامل بھی ہو رہا ہے لیکن ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ لاکھوں لاکھ مسلمان جو مارا گیا ہے اس
کے خون کی تحقیقات کوئی نہیں ہو رہی۔ ضلع گورداسپور میں ہی جس سے سات لاکھ کے قریب
مسلمانوں کو مار کر نکال دیا گیا ہے، دو اڑھائی سو مسلمان اس لئے جیل خانوں میں سڑ رہے ہیں
کہ اُنہوں نے سکھوں کو یا ہندوؤں کو مارنے کی کوشش کی لیکن سکھ ایک بھی اس جرم میں قید نہیں
ہے کہ اس نے مسلمانوں کو مارا اور ان کے گھروں کو لوٹا اور اُن کی جائدادوں پر قبضہ کیا۔ کیا کوئی
عقلمند انسان اس بات کو باور کر سکتا ہے کہ حکومت کو اس قوم کے مجرم تو نظر آ سکتے تھے جن کو

انوار العلوم جلد ۱۹
۲۹۹
الفضل کے اداریہ جات
ہزاروں کی تعداد میں قتل کیا گیا ، جن کی سینکڑوں کی تعداد میں عورتیں چھین لی گئیں ، جن کی
سو فیصدی جائدادوں پر قبضہ کر لیا گیا لیکن اس قوم کے مجرم اسے بالکل نظر نہیں آئے جنہوں نے
ایک ہزار سے زیادہ مسلمان گاؤں کو تباہ کر دیا۔ پانچ سات ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو قتل کر دیا ،
تین چار لاکھ سے زیادہ مویشی ان کے چھین لئے ۔ پانچ لاکھ ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ، ایک کروڑ
سے زیادہ قیمت کے اثاثةُ البَيْت کو ہتھیا لیا ہمیں حکومت یا کانگرس بتائے تو سہی کہ کم سے کم
بھی ایک ضلع میں مسلمانوں کی موت کا اور عورتوں کے نکالے جانے کا اور جائدادوں پر قبضہ کا
اندازہ لگانے کے بعد ان افعال کے مرتکب آخر کتنے آدمی قرار دیئے جا سکتے ہیں اور جتنے
انسانوں کی طرف یہ جرم منسوب کیا جا سکتا ہے ان میں سے کتنے آدمی اس وقت حوالات میں
ہیں ۔ اگر ان تمام حرکات کے بعد ہندو اور سکھ تو حوالات میں نہیں مگر مسلمان حوالات میں ہیں تو
کیا کوئی مان سکے گا کہ حکومت ہند نے امن کے قیام کے لئے پوری کوشش کی تھی اور کانگرس کے
ریزولیوشن کے مطابق وہ تعریف کی مستحق ہے؟ مگر گزشتہ کو جانے دو کیا کانگرس کے ریزولیوشن
میں اس بات کا انتظام کیا گیا ہے کہ اب اس ریزولیوشن کے بعد ان مجرموں کو پکڑا جائے اور ان
کو سزا دی جائے؟ اور ان مسلمان ملزموں کو چھوڑا جائے جن کا صرف اتنا قصور تھا کہ وہ مار
کھانے والے مسلمانوں کی حفاظت کے لئے زبان کھول سکتے تھے اور شور مچا سکتے تھے یا ایک تنظیم
کے ماتحت ان کو ان مظالم کی جگہوں سے نکال کر لے جانا چاہتے تھے۔ ہم ہندوستان ہی کے
متعلق ایسا نہیں سمجھتے ، پاکستان گورنمنٹ میں بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں اور پاکستان گورنمنٹ
کا بھی یہی فرض ہے ۔ ہم مانتے ہیں کہ پاکستان میں سے کچھ ہندو اور سکھ پہلے سے سوچی ہوئی
تدبیروں کے ماتحت نکل گئے تھے ، ہم مانتے ہیں کہ کچھ ہندو اور سکھ اردگرد کے ہندو اور سکھ
ہمسایوں کو انگیخت اور ان کے اشارہ سے ہندوستان چلے گئے تھے لیکن ہم اس کا بھی انکار نہیں کر
سکتے کہ پاکستان میں سے کچھ ہندو اور سکھ مسلمانوں کے دباؤ اور ان کی سختی کی وجہ سے نکلنے پر
مجبور ہوئے ، کچھ ہندوؤں اور سکھوں کی عورتیں اُٹھا لی گئیں ۔ کچھ ہندوؤں اور سکھوں کی
جائدادیں لوٹی گئیں ، کچھ ہندو اور سکھ قتل کئے گئے یہ کام پبلک کی ایک جماعت نے کیا اور بعض
افسروں کے اشارہ سے ہوا لیکن ہمیں پاکستان کے متعلق یہ بھی اطلاع نہیں کہ اس میں ان

آج 10 میں سے 10 باقی