تقسیم فلسطین کے متعلق روس اور یونائیٹڈسٹیٹس کے اتحاد کا راز
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۰۴
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تقسیم فلسطین کے متعلق روس اور یونائیٹڈ سٹیٹس
کے اتحاد کا راز
یہ بات لوگوں کے لئے معمہ بن رہی ہے کہ روس جو کل تک عربوں کی دوستی کا دم بھر رہا تھا
یکدم تقسیم فلسطین کا حامی کیوں ہو گیا ہے اور عربوں کی مخالفت کیوں کر رہا ہے؟ یہ مسئلہ اور بھی
زیادہ لا يَنْحَلُ اسے ہو جاتا ہے جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس وقت سب سے زیادہ رقابت روس
اور یونائیٹڈ سٹیٹس میں ہے اور یونائیٹڈ سٹیٹس سب سے زیادہ تقسیم فلسطین کا حامی ہے ۔ جس چیز کا
یونائیٹڈ سٹیٹس حامی ہو روس کے خطرات اس کے متعلق بہت نمایاں ہونے چاہئیں لیکن پچھلے چند
ہفتوں سے یکدم روس نے پلٹا کھایا ہے اور وہ اس معاملہ میں یونائٹیڈ سٹیٹس کی پوری مدد کر رہا
ہے مگر انگلستان جو اور دوسرے معاملات میں یونائیٹڈ سٹیٹس کا ساتھ دے رہا ہے اس معاملہ میں
یونا ٹیکٹڈ سٹیٹس کے خلاف چل رہا ہے ۔ یہ کایا پلٹ کیوں ہوئی ہے؟ اس کے سمجھنے کیلئے بعض گزشتہ
تاریخی واقعات کے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
پر
جس وقت روس میں بالشویک ۲ سے نے بغاوت کی تو بہت سے لوگوں کے لئے یہ امر حیرت کا
موجب تھا کہ اس بغاوت میں حصہ لینے والے لوگوں میں جو بالشویک پارٹی کے ذمہ دار عہدوں
پر متمکن تھے بہت سے یہود یہودی بھی تھے جنہوں نے اپنے نام بدل دیئے ہوئے تھے اُس وقت ایک
خفیہ سرکلر بھی پکڑا گیا تھا جس میں کئی سال پہلے یہودیوں کی ایگزیکٹو انجمن نے ایک پروگرام
شائع کیا تھا۔ یہ پروگرام ۱۹۱۱ء میں شائع ہوا تھا اور اس پروگرام میں یہ بتایا گیا تھا کہ روسی
حکومت کی حالت ایسی کمزور ہو رہی ہے کہ جلدی ہی وہاں ایک انقلاب رونما ہوگا ۔ پس یہودی
سرمایہ داروں اور کارخانہ داروں کو چاہئے کہ وہ اس انقلاب کی مدد کریں اور یہودی مصنفوں کو
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۰۵
الفضل کے اداریہ جات
چاہئے کہ وہ اس ان انقلاب کی تائید میں اور اس انقلاب کو طاقت دینے کیلئے تصانیف شائع
کریں۔ روسی انقلاب کے بعد روسی حکومت کی امداد سے یہودیوں کو فلسطین کی طرف آگے
بڑھنا چاہئے ۔ یہ پمفلٹ ایک پادری کے قبضہ میں آیا جس نے اس پمفلٹ کو یورپ کے بعض
اخبارات میں شائع کرایا لیکن اسے ایک فریب اور یہودیوں کے خلاف سازش قرار دے کر
قابل اعتناء نہ سمجھا گیا ۔ ۱۹۱۷ء میں جب بغاوت ہوئی اور بالشویک پارٹی آگے آئی تو اُس
وقت اس کے ممبروں میں ایک معتد بہ حصہ یہودیوں کا دیکھ کر پھر بعض لوگوں نے اس پمفلٹ کی
طرف توجہ دلائی اور یہ آواز اُٹھائی کہ وہی سکیم اس موجودہ بغاوت میں کام کرتی نظر آتی ہے
لیکن اس وقت انگلستان کی مالی حالت خراب تھی اور یہودی سرمایہ داروں کی امداد کا خواہاں تھا
اور امریکہ کا پریذیڈنٹ ڈاکٹر ولسن ۳ سے دو ہی سال بعد اپنے انتخاب کے لئے یہودی ووٹوں
اور یہودیوں کی تائید کا محتاج تھا اس لئے اس آواز کو مصلحتاً دبا دیا گیا اور اس اختلاف کی خلیج کو
پاٹنے کی کوشش کی گئی ۔ چنانچہ انگلستان اور امریکہ کی متحدہ کوششیں کامیاب ہوگئیں اور یہ آواز
ایک دفعہ پھر دب گئی اور دنیا کو ایک دفعہ پھر تھپکیاں دے کر سلا دیا گیا۔ اس وقت روس کی طاقت
بالکل کمزور تھی اور خیال کیا جاتا تھا کہ یہ کوشش اگر صحیح بھی ہے تو نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی اس لئے ایک
کمزور جد و جہد کو دبانے کے لئے ایک طاقتور قوم کو اپنے خلاف کر لینا عقل کے خلاف ہے۔ نتیجہ
یہ ہوا کہ یہ سکیم آہستہ آہستہ روس میں طاقت پکڑتی گئی ۔ آج سے دس سال پہلے روس میں
یہودیوں کے خلاف بھی ایک رو پیدا ہوئی لیکن اس کی حیثیت پارٹی پالیٹکس سے زیادہ نہیں تھی ۔
سٹالن ۳۴ اصل میں یہودی ہے اسی طرح اور کئی سوویٹ لیڈر یہودی ہیں کچھ ایسی پارٹیاں بھی
روس میں ہیں جو سٹالن اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ہیں وہ کبھی کبھی یہ آواز اُٹھاتی ہیں کہ
موجودہ گورنمنٹ : منٹ یہودیوں کی تائید کرتی ہے اور جب یہ آواز ذرا بلند ہونے لگتی ہے تو سوویٹ
گورنمنٹ ظاہر داری کے طور پر یہودیوں کو کسی قدر دبا دیتی ہے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سوویٹ
گورنمنٹ خود اس سکیم کی تائید میں ہے لیکن ہم یہ یقیناً کہہ سکتے ہیں کہ سوویٹ گورنمنٹ اس
تحریک سے فائدہ ضرور اُٹھانا چاہتی ہے۔ سوویٹ گورنمنٹ کی یہ سوچی ہوئی اور فیصلہ شدہ سکیم
ہے کہ وہ کسی طرح میڈی ٹرینین(Medi Terranean) پر قبضہ کرے۔ میڈی ٹرینین پر قبضہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۰۶
الفضل کے اداریہ جات
کرنے کے بعد انگلستان اور امریکہ کا تصرف ایشیا پر بالکل ختم ہو جاتا ہے اور مشرقی یورپ اور پر اور
ایشیا پر اثر پیدا کر لینے کے بعد مغربی یورپ اور امریکہ کی طاقت بالکل ٹوٹ جاتی ہے۔ مشرق
وسطی پر قابض روس کا مقابلہ افریقہ کے بہت کم آبادی والے علاقے کر ہی کیا سکتے ہیں اور یہ
ظاہر ہے کہ افریقہ کے ساحلوں پر قبضہ کرنے کے بعد روس اس قابل ہوگا کہ وہ امریکہ کے دل
کے سامنے اپنا خنجر نکال کر کھڑا ہو جائے اور امریکہ کی نقل و حرکت کے رستوں کو مسدود کر
دے۔ ان سکیموں کے خلاف روسی لیڈر خواہ یہودی تحریک کے خلاف ہی کیوں نہ ہوں اگر کسی
صورت میں بھی مشرق وسطی میں یہودیوں کی طاقت انہیں فائدہ پہنچا سکتی ہو تو وہ لازماً یہودی
منصوبوں کو نظر انداز کرتے ہوئے یہودیوں کی حکومت کے قیام میں پوری مدد کریں گے اور وہ
ایسا کر بھی رہے ہیں ۔ مگر ایسی راہوں سے کہ ان کی تدبیریں ضائع نہ ہو جائیں اور وہ یہودیوں
کے ہاتھ میں نہ کھیلیں بلکہ یہودی ان کے ہاتھ میں کھیلیں ۔ چنانچہ دوسری جنگ عظیم کے بعد
مشرقی جرمنی ، پولینڈ ، رومانیہ، بلغاریہ اور زیکو سلو یکیا کے یہودیوں کو کوئی سال بھر تک روسی
ایجنٹوں نے اپنے ڈھب پر لانے کی کوشش کی اور جب وہ لوگ روسی پرو پیگنڈا سے متاثر ہو گئے
ہو گئیں تو روس نے روس نے اُن کو اس روپیہ ۔ لواس روپیہ سے امداد
دے کر جو جرمن اور آسٹرین سے انہوں نے لوٹا تھا اور جو زیادہ تر ان نوٹوں پر مشتمل تھا جوان
ممالک میں انگریزوں اور امریکنوں نے اپنے پروپیگنڈہ کی خاطر پھیلائے تھے اُنہیں مغربی
یورپ کے طرف دھکیلنا شروع کیا۔ وہ لوگ ظاہر یہ کرتے تھے کہ روس کے مظالم سے تنگ آ کر
وہ مغربی ممالک کی طرف بھاگ رہے ہیں جہاں سے وہ فلسطین جائیں گے۔ بعض لوگوں نے
روسیوں کی اس چالا کی کو سمجھ لیا چنانچہ وہ امریکن جرنیل جو اُس وقت یورپ کی دوبارہ آبادی
کے کام پر یو۔این۔اے کی طرف سے مقرر تھا اس نے ایک اخباری نمائندہ کے سامنے اس
خیال کا اظہار کیا کہ ہزاروں یہودی اس کے علاقے سے بھاگتے ہوئے مغربی یورپ کی طرف
آ رہے ہیں اور یہ بیان کرتے ہیں کہ اُن کو روسیوں نے لوٹ لیا ہے اور ان کے ظلموں سے تنگ
آ کر وہ ادھر بھاگے ہیں لیکن یہ عجیب بات ہے کہ ان کے بٹوے روپوں سے بھرے ہوئے ہیں
اور ایسے روپیہ سے بھرے ہوئے ہیں جو صرف روسی حکومت ہی اُن کو دے سکتی تھی اس لئے یہ
اور ان کی ہمدردیاں روسی مقاصد کے ساتھ وابستہ ہو ،
انوار العلوم جلد ۱۹
٣٠٧
الفضل کے اداریہ جات
ندارانہ ہجرت نہیں بلکہ اس کے پیچھے کوئی اور سکیم مخفی ہے۔ امریکن جرنیل کے اس
بیان پر روسی مقبوضہ جرمنی کے کمانڈر اور روس کے بہت سے سیاسی افسروں نے بڑے زور سے
پروٹیسٹ کیا اور اس پر اتنا شور پڑا کہ یو۔این۔اے کی تقسیم امداد کی انجمن کو اُس جرنیل کے خلاف
ایکشن لینا پڑا لیکن چونکہ وہ جرنیل بہت با رسوخ تھا اُس نے اپنی عزت بچانے کیلئے کچھ مدت کی
مہلت حاصل کر لی اور چند مہینوں کے بعد خود ہی کام سے الگ ہو گیا مگر اس نے اتنی ہمت ضرور
کی کہ اپنے بیان کو واپس لینے سے انکار کر دیا لیکن روسی پرو پیگنڈا کی وجہ سے امریکن گورنمنٹ
کے نمائندوں کو یہ اعلان کرنا پڑا کہ اس جرنیل کا یہ بیان کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ اُدھر سے
آ رہے ہیں درست معلوم نہیں ہوتا مگر یہ واقعہ درست تھا اور یہ تحریک ضرور جاری تھی ۔ ذرا سے
غور سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ یہ تحریک کیوں جاری کی گئی تھی ۔ اس کے جاری کرنے کی اس کے
ہوا اور کوئی غرض نہ تھی کہ بالشویک خیالات سے متاثر یہودیوں کی ایک بہت بڑی تعداد فلسطین
میں آباد کرا دی جائے تا کہ آئندہ فلسطین روس کے ساتھ متحد ہو اور روس کو فلسطین میں پاؤں
جمانے کا موقع مل جائے ۔ روس سے براہ راست اس قسم کی جماعتیں بھجوانے کا نتیجہ یہ ہوتا کہ
لوگوں کی توجہ فوراً اس راز کی طرف مائل ہو جاتی اس لئے تجویز یہ کی گئی کہ پہلے وہ لوگ اپنے
آپ کو روسی ظلموں کا شکار قرار دے کر مغربی یورپ میں جائیں اور پھر وہاں سے فلسطین کی
طرف ہجرت کریں تا کہ لوگوں کو یہ معلوم نہ ہو سکے کہ ان کی نقل و حرکت کسی روسی سکیم کے ماتحت
ہے۔ ان لوگوں نے جب فرانس، اٹلی اور جرمنی کے مغربی حصوں کی طرف سے فلسطین کی طرف
یورش کی تو انگریزوں نے سمجھ لیا کہ یہ لوگ فلسطین میں جا کر ہمارے خلاف منصوبہ بازی کریں
گے اس لئے اُنہوں نے ایسے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جزیرہ سائپرس میں قید کرنا شروع کر دیا اور اس
وجہ سے یہودیوں کو عام طور پر اور ان لوگوں کو خصوصیت کے ساتھ برطانوی حکومت سے بغض
پیدا ہو گیا ۔
دوسرا رخ اس کشمکش کا یہ ہے کہ امریکہ کی اقتصادی مشین بہت حد تک یہودیوں کے قبضہ
میں ہے چونکہ امریکہ ایک نو آبادی ہے اور نو آبادیوں میں ہر قسم کے لوگ کثرت سے آ کر بس
سکتے ہیں اور اپنے وطن کو وہی لوگ زیادہ تر چھوڑتے ہیں جن کو اپنے وطن میں تکالیف ہوں اس
انوار العلوم جلد ۱۹
٣٠٨
الفضل کے اداریہ جات
لئے یورپ کے جن ملکوں میں یہودیوں کو تکلیفیں پہنچی تھیں وہ وہاں سے ہجرت کر کے امریکہ
میں چلے جاتے تھے اور چونکہ امریکہ نے ہر ملک کے مہاجرین کے لئے ایک کوٹہ مقرر کر دیا تھا
اور چونکہ یہودی یورپ کے تمام ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں اس لئے جب کہ جرمن ، ن ، ایٹلین ،
فرانسیسی ، انگریزوں ، ڈچوں اور دوسرے ممالک کے لئے ہجرت میں روکیں اور حد بندیاں تھیں
یہودی بوجہ سارے ملکوں میں پھیلے ہونے کے سب ملکوں کے کوٹہ سے فائدہ اُٹھاتے تھے اس
لئے دوسری ساری قوموں کی نسبت یہودیوں کا داخلہ امریکہ میں زیادہ سرعت اور زیادہ تعداد
میں ہو رہا تھا پس یہودیوں کا قبضہ دوسری قوموں کی نسبت امریکہ میں زیادہ تھا۔ علاوہ اس کے
کہ باہر کی قوموں میں سے نئی آنے والی قوموں میں ان کو بڑی کثرت حاصل ہے وہ تجارتی طور
پر بھی امریکہ کی منڈیوں پر بڑا قبضہ رکھتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہودی کبھی بھی نیشنلسٹ
خیالات کا نہیں ہوا۔ یہودی دماغ ہمیشہ قومیت کی طرف راغب رہا ہے اس لئے کسی ملک کا فرد
ہونے کی وجہ سے وہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو بھول نہیں جاتا ۔ ایک امریکہ کو جانے والا انگریز
ایک دو نسلوں میں انگلستان کو بھول جاتا ہے۔ اسی طرح ایک جرمن اور ایک ایٹلین بھی لیکن
ایک یہودی ایک ہزار سال میں بھی اپنے یہودی ہونے کو نہیں بھولتا ۔ سینکڑوں سال کے بعد بھی
اگر امریکہ کے ایک یہودی کو جرمن کا ایک یہودی ملتا ہے تو وہ اُس کی طرف زیادہ مائل ہوتا ہے
بہ نسبت امریکہ کے رہنے والے شخص کے۔ اِس وجہ سے یہودی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون
کر کے ہمیشہ بین الاقوامی منڈیوں پر قابض رہے ہیں ان کی اس طاقت کی وجہ سے بھی امریکن
یہودیوں کی طاقت بڑھ گئی ہے۔ پس ان کی مدد حاصل کرنے کیلئے امریکن حکومتوں نے یکے بعد
دیگرے یہودیوں کی فلسطین کو یہودی آبادی بنانے کی سکیم کی تائید کرنی شروع کی ۔ پہلے تو یہ
تائید صرف اپنے لوکل حالات کی وجہ سے تھی لیکن دوسری جنگ عظیم کے بعد جب امریکنوں نے
دیکھا کہ انگریزوں کی طاقت کمزور ہوگئی ہے اور وہ اپنی دور کی چھاؤنیوں کی حفاظت نہیں کر سکتے
اور اس وجہ سے بعض ممالک میں خصوصاً مشرق وسطی میں روسیوں کے تصرف کے بڑھ جانے کا
خطرہ ہے تو اُنہوں نے فلسطین میں یہودیوں کے آباد کرانے کی سکیم کی خاص طور پر تائید کرنی
شروع کر دی ۔ اس خیال سے کہ چونکہ یہودی ہمارے ممنونِ احسان ہیں اور فلسطین کی نو آبادی
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۰۹
الفضل کے اداریہ جات
کے ترقی دینے میں امریکہ کے روپیہ کا خاص حصہ ہے اس لئے اگر کبھی عرب ممالک روس کی
طرف مائل ہوئے تو یہودیوں کی یہ چھاؤنی امریکہ کی فوجوں کے لئے ایک کارآمد اڈہ ثابت
ہوگی ۔ اس طرح دو متضاد چلنے والی نہریں قدرتی حالات کی مجبوری سے ایک ہی سمت بہنے
لگیں ۔ روس جو کچھ ہی عرصہ پہلے عربوں کی تائید کر رہا تھا اس نے یہ محسوس کیا کہ فلسطین میں اس
کے بھجوائے ہوئے یہودیوں کی کافی تعداد پہنچ چکی ہے اور کچھ نئے یہودی اس نے اپنے ملک
سے بھیجوانے کے لئے بھی تیار کر لئے جیسا کہ یو۔ این اے میں مصری نمائندہ کی تقریر سے ظاہر
ہوتا ہے کہ اوڈ یا ۳۵ میں بہت سے یہودی نما یہودی فلسطین میں آنے کے لئے جمع ہو رہے
ہیں ( یہودی نما یہودیوں سے مصری نمائندہ کا یہ منشاء ہے کہ ان میں سے بعض جھوٹے بنائے
ہوئے یہودی ہیں اصلی یہودی نہیں ) بہر حال روس نے چند مہینے پہلے تو یہودیوں کی اس لئے
مخالفت کی تاکہ لوگوں کو یہ شبہ نہ ہو کہ روس فلسطین کے یہودیوں سے کچھ کام لینا چاہتا ہے اور
اپنے ہم خیال لوگوں کو فلسطین میں داخل کر رہا ہے اور عرب لوگ اس دھوکا میں رہے کہ روس ان
کی امداد کر رہا ہے۔ جب اس نے یہ دیکھا کہ کافی تعداد ایسے یہودیوں کی فلسطین میں گھس گئی
ہے جو روسی اثر کو غالب کر سکتے ہیں تو اس نے یکدم اپنی روش بدل لی اور عربوں کی بجائے
یہودیوں کی تائید کرنی شروع کر دی۔ اِدھر امریکہ والے بھی یہ سمجھتے ہوئے کہ فلسطین تو انہی کے
روپیہ سے ترقی کر رہا ہے اگر یہودی حکومت الگ بنی تو وہ یقیناً امریکہ ہی کی مدد کرے گی ،
یہودیوں کی علیحدہ حکومت کے قیام کی تائید میں بڑھتے چلے گئے ۔ بظاہر دونوں حکومتیں ایک
مقصد کی حمایت کر رہی ہیں لیکن دونوں حکومتیں اس لئے اس ایک مقصد کی حمایت کر رہی ہیں کہ
روس سمجھتا ہے کہ اب میرا کافی اثر فلسطین پر ہو چکا ہے اور میں فلسطین سے اپنی مرضی کا کام لے
سکتا ہوں اور امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ فلسطین کی تمام ترقی میری ہی امداد پر منحصر ہے اس لئے میں
جس طرح چاہوں گا فلسطین کی یہودی آبادی سے کام لوں گا ۔ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ
دونوں میں سے کس کا اندازہ صحیح ہے ۔ بہر حال دونوں کا مقصد ایک ہے گو ایک دوسرے کے
خلاف ہے۔ دونوں ہی قوموں کا مقصد یہ ہے کہ فلسطین کو دوسری قوم سے جنگ کے وقت اپنے
اڈہ کے طور پر استعمال کریں۔ روس یہ خیال کرتا ہے کہ میری تدبیر کامیاب ہو چکی اور اب