پاکستان میں عالمگیر اسلامی تنظیم کا قیام
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۱۰
الفضل کے اداریہ جات
فلسطین کا اڈہ میرے کام آئے گا اور امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ میری سکیم زیادہ مؤثر ہے اور فلسطین کا
یہودی مجھ سے آزاد ہو کر روس کی طرف نہیں جا سکتا ۔ انگریز یہ دیکھ رہا ہے اس کا مقام ان
دونوں سکیموں میں کہیں بھی نہیں اس لئے اب وہ فلسطین کی تقسیم کا مخالف ہو رہا ہے لیکن امریکہ
کے ڈر کے مارے مخالفت کر بھی نہیں سکتا اس لئے وہ غیر جانبدارانہ حیثیت اختیار کر رہا ہے مگر
اوپر کی تفاصیل سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ در حقیقت سب نفسا نفسی کی مرض میں مبتلا ہیں عربوں اور
مسلمانوں سے کسی کو ہمدردی نہیں ہے مسلمان صرف اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتا ہے اور اسے اپنے
پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
پاکستان میں عالمگیر اسلامی تنظیم کا قیام ہیں یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ لاہور میں مملکت پاکستان کی پہلی
عالمگیر اسلامی تنظیم اسلامک ورلڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نام سے قیام پذیر ہوئی ہے جس
کا مقصد دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں ثقافتی ، اقتصادی اور سیاسی مراسم کا استحکام ہوگا ۔
اس قسم کی تنظیم کا قیام آج سے مدتوں پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔ کئی اسلامی مفکر اس قسم کی تنظیم
کی ضرورت دیر سے محسوس کر رہے تھے اور بعض نے انفرادی طور پر کوششیں بھی کیں لیکن عالم اسلام
کے مختلف اجزاء کے اضطرابی ماحول نے جو مغربی اقوام کی ریشہ دوانیوں اور زیادہ تر خود
مسلمانوں کی ذاتی کمزوریوں کا نتیجہ ہے ان انفرادی کوششوں کو کبھی بار آور ہونے نہیں دیا۔
حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ انجمن ان مقاصد کے حصول کے لئے جو اس نے اپنے سامنے رکھے ہیں
پورے انہماک سے جدو جہد کرے تو تھوڑی مدت میں تمام اسلامی دنیا ایک نہایت پائیدار اور
مضبوط رشتہ میں منسلک ہو سکتی ہے اور ایک ایسا ٹھوس اور نا قابلِ ہزیمت وجود بن سکتی ہے کہ جس ہو
کو دنیا کی تمام مخالف طاقتیں بھی مل کر ہلا نہیں سکتیں اگر اس کام کا بیڑا اُٹھانے والوں نے
استقلال اور ہمت سے کام لیا تو اس کی کامیابی یقینی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ ایسوسی ایشن کا آئین مرتب کرنے کیلئے جو ابتدائی کمیٹی مقرر کی گئی ہے وہ
آئین مرتب کرتے وقت نہایت وسعت نظر اور کشادہ دلی سے کام لیتے ہوئے اپنے میدانِ عمل
کو مسلمان اقوام کے ثقافتی ، اقتصادی اور سیاسی مقاصد کے رشتہ اشتراک کو مضبوط و مربوط
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۱۱
الفضل کے اداریہ جات
کرنے تک ہی محدود رکھے گی اور اعتقادات کے فردی اختلافات کو اپنے راستہ میں حائل نہیں
ہونے دے گی ۔ اسلام میں عقیدہ توحید ایک ایسی چٹانی بنیاد ہے کہ جس پر اتحاد باہمی کی عمارت
اُٹھانا کچھ بھی مشکل نہیں ۔
اس وقت تمام دنیا کے مسلمان کچھ ایسے مشترکہ مصائب میں گرفتار ہیں کہ ان سے نجات
حاصل کرنا بغیر تمام اسلامی اقوام کے اشتراک عمل کے ممکن نہیں ۔ کبھی وہ زمانہ تھا کہ اسلامی
مساوات اور اسلامی طور و طریق کی یکسانی اور آپس میں میل جول کی آسانیاں غیروں سے
تحسین و ستائش کا خراج حاصل کرتی تھیں جس کے مٹے ہوئے آثار اب بھی کہیں کہیں نظر آ سکتے
ہیں لیکن موجودہ قیامت خیز حالات نے کچھ ایسی نفسانفسی کا عالم پیدا کر دیا ہے کہ ہم نے وہ تمام
باتیں فراموش کر دی ہیں جو انسان کو انسان سے قریب کرنے والی ہم کو اسلام نے عطا کی تھیں
اور ہم ایک دوسرے سے بالکل الگ تھلگ ہو کر رہ گئے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ باطل پرست
طاقتیں یکے بعد دیگرے سب کو نگلتی چلی جا رہی ہیں ۔
( الفضل لا ہور ۲۷ نومبر ۱۹۴۷ء )