مسلم لیگ پنجاب کا نیا پروگرام

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۱۲
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مسلم لیگ پنجاب کا نیا پروگرام
ہم پہلے بھی کئی دفعہ توجہ دلا چکے ہیں کہ بے سوچے سمجھے قوم کے اوپر کسی پروگرام کا ٹھونسا
عقل اور دانائی کا طریق نہیں ہوتا ۔ اب پھر ایک دفعہ ہم وزارت پنجاب اور تمام مسلمانوں کو
اس امر کی طرف توجہ دلاتے ہیں کہ یہ راہ نہایت ہی خطرناک اور مہلک ہے اس سے بچنے کی
کوشش کرنی چاہئے ۔ ہمارے قومی کا رکنوں کو یہ بات تو بُری لگے گی لیکن مسلمانوں کے فائدہ کو
مد نظر رکھتے ہوئے ہم اس تلخ سچائی کے کہے بغیر نہیں رہ سکتے کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں اس وقت
پنجاب کی حکومت کی عنان ہے وہ ابھی معمولی ادارے چلانے کا تجربہ نہیں رکھتے بڑی بڑی
سکیموں کے ایجاد کرنے اور ان کو چلانے کا سوال تو بالکل الگ ہے۔ انگریز جس حالت میں
حکومت کی مشینری چھوڑ کر گیا تھا آج اُس سے بہت بدتر حالت میں ہے۔ پنجاب کا تعلیم یافتہ
طبقہ ہی نہیں بلکہ حکومت پاکستان کے بڑے بڑے ذمہ دار افسر بھی یہ شکایت کر رہے ہیں کہ
پنجاب کا انتظام خرابی کی طرف جا رہا ہے اور اسکے ذمہ دار افسر اصلاح کی کوششوں میں کامیاب
نہیں ہو رہے۔ سندھ کی گورنمنٹ بدنام چلی آتی تھی مگر سندھ کی حالت پنجاب سے بہت بہتر
ہے اور اسی طرح صوبہ سرحد کی حالت پنجاب سے بہتر ہے اور اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ سندھ
اور صوبہ سرحد نئے نئے تجربے کرنے کی طرف متوجہ نہیں ۔ وہ عملی جدوجہد کے ساتھ اصلاح کر
کے ملک کو خوش کرنا چاہتے ہیں اور چونکہ اصلاح کا پہلا قدم یہی ہوا کرتا ہے۔ اس لئے وہ
پنجاب کی نسبت زیادہ کامیاب ہیں ۔ سندھ کے روئی کے کارخانے مدت ہوئی چل چکے اور بعض
کارخانے تو اب کام ختم کر کے بند بھی ہونے والے ہیں ۔ کئی کارخانے دسمبر کے آخر تک اپنا
کام ختم کر دیں گے لیکن پنجاب میں ابھی روز اول ہے ٹھیکے ابھی تقسیم نہیں کئے گئے اور بند
دُکانیں ابھی کھولی نہیں گئیں ۔ خفیہ طور پر ہندو تاجروں سے سمجھوتے کئے جا رہے ہیں کہ کسی طرح

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۱۳
الفضل کے اداریہ جات
وہ واپس آ کر پھر اپنے کام سنبھال لیں اور لیگ اور حکومت پنجاب کے ذمہ دار حکام اپنی
پرائیویٹ مجلسوں میں اس بات کا اقرار کر رہے ہیں بلکہ بعض تو پلیٹ فارم پر بھی اس کا اعلان کر
چکے ہیں کہ ہندوؤں نے پھر آ کر کام شروع نہ کیا تو پاکستان کی مالی حالت بالکل تباہ ہو جائے
گی ۔ ایک طرف تو یہ حالت ہے کہ جو کام پہلے سے چل رہے تھے اُنہی کو سنبھالا نہیں جا سکتا اور وہ
خلا جو ہندوؤں کے بھاگ جانے سے پیدا ہو چکا ہے اُس کا ۱۰۰ را حصہ بھی اس وقت تک پر نہیں
ہوا۔ بنکوں کی بزنس ڑکی ہوئی ہے لوگ چیک لئے پھرتے ہیں اور اُن کو توڑنے والا کوئی نہیں ۔
بنک شکایت کرتے ہیں کہ ہمیں ٹرینڈ آدمی نہیں مل رہے۔ کارخانوں والے رورہے ہیں کہ اوّل
تو مشینری لوگوں نے اِدھر اُدھر کر لی ہے دوسرے کارخانوں کے نام بدل کر جھوٹی فہرستیں تیار کر
لی گئی ہیں ۔ اصل کارخانہ کا سامان تو اِدھر اُدھر کر دیا گیا ہے، جھوٹے نام کا کارخانہ جب
انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کسی کو تقسیم کرتا ہے تو وہاں انسٹرکٹر آف انڈسٹریل لکھ دیتا ہے کہ اس نام کا
کوئی کارخانہ ہے ہی نہیں ۔ دو مہینے خراب کرنے کے بعد یہ جواب جتنا دل شکن اور ساتھ ہی
آنکھیں کھولنے والا ہے اس کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ جو بے چینی ان حالات سے پیدا ہو رہی
ہے اس کا علاج نئی نئی سکیموں سے کرنا بالکل غلط طریق اور قوم کے لئے مہلک ہے۔ پہلے اُن
رختوں کو بھرنا چاہئے جو ملک کی اقتصادی حالت میں پیدا ہو چکے ہیں ۔ جو کارخانے اور جو
صنعتیں اور جو تجارتیں ہندوؤں کے پاس تھیں اگر وہ مسلمان سنبھال لیں اور صحیح طور پر ان کے
ٹیکسوں کی تشخیص ہو جائے تو صوبہ جاتی حکومتوں اور مرکزی حکومت کی مالی حالت نہایت ہی
شاندار ہو جاتی ہے۔ اس وقت صنعتی کارخانوں کو ملکی اور قومی بنانے کی سکیمیں ایسی ہیں جیسا
کہ کسی شخص کا مکان ٹپک رہا ہو اور وہ بجائے چھت پر تین چارٹو کریاں مٹی ڈال کر اپنے بیوی
بچوں کو اور اپنے اسباب کو ضرر سے بچانے کے کسی انجنیئر کی طرف دوڑ جائے کہ ہم آئندہ ایک
کو بھی تیار کریں گے اس کا نقشہ کیسا ہونا چاہئے اور کس کس قسم کا میٹریل اس میں ہونا چاہئے ۔ جو
کچھ خدا نے دے رکھا ہے پہلے اُس کو سنبھا لو وہ ہاتھوں سے نکل رہا ہے اور اقتصادی نظام
تہہ و بالا ہو رہا ہے۔ جو کام ہندو افراد آج سے پہلے پنجاب میں کر رہے تھے اور جو یورپین
کاموں کے مقابلہ میں کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتا جب وہی کام نہیں سنبھالا جا سکتا تو آئندہ ان کی

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۱۴
الفضل کے اداریہ جات
تعمیروں کے خواب دیکھنا جو تعمیریں کہ بیسیوں سال کی کشمکش اور جدو جہد اور غور وفکر کے بعد
یورپ کے فلاسفر اب کھڑی کرنے لگے ہیں اور جس کی خوبی کا مغرب کا کثیر حصہ بھی ابھی قائل
نہیں ہوا اور اس کے ملک کے لئے مضر ہونے پر مصر ہے کہاں تک معقول کہا جا سکتا ہے اور کہاں
تک ملک کے مفاد کے مطابق ہو سکتا ہے۔ ملک کی اہم صنعتوں کی اصطلاح بھی ایک نہایت
پیچیدہ اصطلاح ہے۔ یورپ کی چند مغربی کتابوں میں اہم صنعتوں کی اصطلاح پڑھ کر لوگ یہ سمجھ
لیتے ہیں کہ شاید اہم صنعتوں کی اصطلاح چند مخصوص صنعتوں کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے
حالانکہ یہ درست نہیں ۔ ہر ملک کی اہم صنعتیں الگ الگ ہیں اور اہم صنعتوں کا فیصلہ کرنا
آسان کام نہیں ۔ اہم صنعتوں کا فیصلہ ہوائی ، بحری اور بڑی فوجوں کے بڑے افسر اور ان کے
اقتصادی مشیر مرکز اور صوبہ جات کے مالی افسروں اور پبلک کے اقتصادی ماہروں کے ساتھ مل
کر کیا کرتے ہیں ۔ ہر ملک کی اہم صنعتیں دوسرے ملک کی اہم صنعتوں سے مختلف ہوا کرتی
ہیں ۔ اہم صنعت کی کوئی ایسی جامع مانع تعریف نہیں ہے جو ہر ملک پر یکساں چسپاں ہو سکے ۔
مغربی ممالک کے اقتصادی ماہر اس ابتدائی نکتہ کو سمجھتے ہیں مگر ہمارے ملک کی بد قسمتی ہے کہ ہم
حقیقت کو سمجھے بغیر صرف الفاظ کے پیچھے چل پڑتے ہیں جس طرح ہمارے ملک کا عامل نعرے لگا
کر یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے دشمن کو قتل کر دینے اور مار دینے میں کامیاب ہو گیا ہے اور موچی
دروازہ کے باہر کی میٹنگ میں جو اس نے شور کیا ہے اس شور کی وجہ سے اس کی قوم ہر ایک خطرہ
سے محفوظ ہوگئی ہے اسی طرح ہمارے ملک کا لیڈر یہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے یورپ کی کوئی
کتاب پڑھ لی ہے یا اس نے بعض اخباروں کا مطالعہ کیا ہے اور اس میں سے بعض الفاظ جو اس
وقت مغرب میں یا مغرب کے ایک طبقہ میں مقبول ہو رہے ہیں اسے پسند آگئے ہیں خصوصاً اس
حال میں کہ کالج کے ناتجربہ کا رطلباء بھی ان الفاظ کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر موقع اور بے موقع
ان الفاظ کو استعمال کرنے لگ گئے ہیں تو ان الفاظ کو اپنے پروگرام میں شامل کر دینا گو یا ملک
کی ترقی کا راستہ کھول دینا ہے ۔ ہماری اس حالت پر خدا ہی رحم کرے ہماری گاڑی دریا کے
منجدھار میں پھنسی ہوئی ہے ہم اس گاڑی کو اس دریا سے نکالنے کی کوشش تو نہیں کر رہے اور دوسو
میل کے فاصلہ پر ایک بجلی سے چلنے والی ریل کی سکیم بنا رہے ہیں ۔ جس ریل کے چلانے کے

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۱۵
الفضل کے اداریہ جات
لئے جو مشکلات پیش آتی ہیں ہم ان سے ذرا بھی واقفیت نہیں رکھتے نہ ہماری قوم ان مشکلات
سے کوئی واقفیت رکھتی ہے کہ وہ صحیح فیصلہ ہمارے لئے کر سکے ۔ مگر ہم ہیں کہ اس وقت جب کہ
گاڑی دریا کی تیز دھار کی مار سے اُلٹنے والی ہے ہماری بیوی اور بچے خوف سے چیچنیں مار رہے
ہیں ۔ بیلوں کے جسم ڈر کے مارے تھر تھر کانپ رہے ہیں ، اپنے خیالی پلاؤ کے مزے اُڑا رہے
ہیں اور گردو پیش کے تمام خطرات سے آنکھیں بند کر کے مزے سے سر ہلا رہے اور چٹکیاں بجا
رہے ہیں ۔
( الفضل لا ہور ۲۹ رنومبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی