کشمیر کے متعلق صلح کی کوشش

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۱۶
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کشمیر کے متعلق صلح کی کوشش
آج کی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیر کے متعلق صلح کی گفتگو ہو رہی ہے اور یہ بھی انہی
خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ دہلی میں شیخ عبداللہ صاحب کو اس غرض کیلئے بلایا گیا ہے۔ خبر میں یہ
بھی بتایا گیا ہے کہ صلح اس اصول پر ہو رہی ہے کہ پاکستان زور دے کر قبائلی لوگوں کو واپس کرا
دے۔ ہندوستان کی فوج کی واپسی کا کوئی ذکر نہیں ۔ مسٹر گاندھی بھی بہت خوش نظر آتے ہیں کہ
صلح کے امکانات روشن ہو رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ لارڈ مونٹ بیٹن کی کوشش سے
ہندوستان میں امن کے قیام کی صورت نکل آئے گی ۔ شرائط صلح جو بتائی گئی ہیں وہ کشمیر کے
مسلمانوں کے لئے نہایت خطرناک ہیں ۔ کشمیر کے مسلمانوں نے جو قربانیاں کی ہیں وہ ایسی نہیں
کہ ان کو یونہی نظر انداز کر دیا جائے ۔ خصوصاً پونچھ کے مسلمانوں نے سر دھڑ کی بازی لگا دی ہے
کوئی ایسا سمجھو تہ جو ان کے حقوق کی حفاظت نہ کرے یقیناً پونچھ کے بہادر جانبازوں کی زندگی ختم
کرنے والا ہوگا ۔ اس جنگ کے بعد اگر کشمیر پر کوئی ایسی حکومت قابض ہوئی جو ڈوگرہ راج کے
تسلسل کو جاری رکھنے والی ہوئی یا جس میں آزاد مسلمانوں کا عنصر بڑی بھاری تعداد میں نہ ہوا تو
پونچھ، میر پور اور ریاسی کا بہادر مسلمان ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا وہ کسی صورت میں زندہ نہیں رہ
سکتا ۔ خدا کرے کہ یہ خبر غلط ہو لیکن چونکہ پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے اس کے خلاف کوئی
اعلان نہیں ہوا اس لئے ہمیں شبہ ہے کہ یہ خبر اگر ساری نہیں تو کچھ حصہ اس کا ضرور سچا ہے۔
پاکستان گورنمنٹ نے بار بار اعلان کیا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ نہیں لے
رہی اور اگر یہ بات درست ہے تو پاکستان گورنمنٹ کو آزاد کشمیر تحریک کے راستہ میں روڑے
اٹکانے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔ پبلک کی ہمدردیاں آزاد ملکوں میں ہمیشہ ایسے ممالک کے حق میں
جاتی ہیں جن سے کہ ان کا کوئی تعلق ہوتا ہے۔ انگلستان، یونائیٹیڈ سٹیٹس امریکہ، فرانس، جرمنی

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۱۷
الفضل کے اداریہ جات
اور دوسرے ممالک باوجود اس کے کہ ان کی حکومتیں بعض حالات میں شامل نہیں ہوئیں دو جنگ میں دو
کرنے والے فریق میں سے ایک کی مدد کرتی رہی ہیں ۔ اگر پاکستان کی آبادی بھی اسی طرح
کشمیر کی تحریک آزادی میں حصہ لینے والوں کی مدد کرے تو وہ اپنے جائز حقوق سے کام لیتی ہے
اور اسے روکنے کا کسی کو حق نہیں ۔ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ ملنا یا گلی طور پر آزاد ہونا۔ لیکن
پاکستان کے ساتھ اس کے دوستانہ تعلقات کا ہونا پاکستان کی زندگی کے لئے نہایت ضروری ہے
اس کے بغیر پاکستان ہرگز زندہ نہیں رہ سکتا۔ پس کوئی ایسی تجویز جو اس کے خلاف ہو وہ ہرگز
پاکستان کے لئے قابل قبول نہیں ہونی چاہئے ۔ پٹھانوں کو جو کشمیر کے معاملہ میں گہری دلچسپی ہے
اس کے ثبوت کے طور پر کرنل شاہ پسند صاحب کا وہ خط پیش کیا جا سکتا ہے جو الفضل کے ہفتہ کے
ایڈیشن میں شائع ہو چکا ہے۔ کرنل شاہ پسند صاحب اس میں لکھتے ہیں کہ ان کو اور دوسرے
پٹھانوں کو کشمیر کے معاملہ میں اتنی دلچسپی اور اتنا گہرا تعلق ہے کہ وہ اور ان کی قوم ان مظالم کو کسی
صورت میں بھی بھولنے کیلئے تیار نہیں جو ڈوگرہ راج کی طرف سے مسلمانوں پر کئے گئے ہیں ۔ وہ
کہتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ اس جنگ میں ہمیں فتح ہو گی یا شکست لیکن ہم یہ ضرور کہہ سکتے ہیں
کہ چاہے سال دو سال یا تین سال لگ جائیں ہم کشمیر کی تحریک آزادی کی امداد کو ترک نہیں
کریں گے۔ اُنہوں نے اس راز کو بھی افشاء کیا ہے کہ دو سال پہلے خود ان کو بھی ہیں ہزار روپے
کی ایک پیشکش کی گئی تھی جس کو انہوں نے ٹھکرا دیا اور یہ کہ فقیرا ہی صاحب نے بھی ان کو کانگرس
کے حق میں کرنے کی کوشش کی تھی اور قائداع کوشش کی تھی اور قائد اعظم مسٹر جناح کے خلاف اکسایا تھا کہ وہ ایک شیعہ
ہیں اور تم ایک شیعہ کی اتباع کیوں کرتے ہو۔ کرنل شاہ پسند صاحب ایک مشہور فوجی جرنیل ہیں
اور ان کا یہ خط ایک بہادر جرنیل کے خیالات کا آئینہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جو کچھ اُنہوں نے لکھا
ہے وہ ان کے دلی جذبات کا اظہار ہے اور اس میں کسی قسم کی بناوٹ اور تکلف نہیں ہے۔
کرنل شاہ پسند صاحب نے جو خیالات ظاہر کئے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ مہمندوں اور آفریدیوں کے
خیالات بھی ایسے ہی ہونگے ۔ یہ لوگ ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں اور ان کے جذبات کا خیال
رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ پٹھانوں کی جانیں جس طرح بمبئی اور جالندھر اور لدھیانہ میں
لی گئی ہیں اور ہندوستان کے بعض اور مقامات میں جس طرح ان کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی گئی

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۱۸
الفضل کے اداریہ جات
ہے، اس کو دیکھتے ہوئے پٹھان کبھی بھی تسلی نہیں پا سکتے کہ اس قسم کے ظالم لوگ ان کی سرحد پر آ
بسیں اور ان کے معاملات میں دخل اندازی کرتے رہیں ۔ پس کسی قسم کی صلح کی گفتگو سے پہلے
پٹھان قبائل سے رائے لینا نہایت ضروری ہے۔ پٹھان قبائل کچھ تو آزاد ہیں اور کچھ نیم آزاد
اور ان کا تعلق پاکستان سے ایک رنگ میں اتحادی تعلق ہے۔ دنیا کی حکومتیں کبھی بھی اپنے
اتحادیوں سے رائے لئے بغیر کوئی قدم نہیں اُٹھایا کرتیں کیونکہ اگر وہ ایسا کریں تو پھر اتحاد بے معنی
ہو جاتا ہے اور اس سے نیک نتائج کا پیدا ہونا ناممکن ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح گو کشمیر کی آزاد
تحریک کو اس وقت تک پاکستان نے تسلیم نہیں کیا لیکن اس سے مشورہ لینا بین الاقوامی قانون کے
خلاف نہیں ۔ حال ہی میں سپین کی ایسی حکومت جس کے پاس سپین کے ملک کا ایک انچ بھی نہیں
ہے، اس کے ایک وزیر کو حکومت برطانیہ کے بعض عہدہ داروں نے بلایا اور اس سے مشورہ لیا۔
سپین کی گورنمنٹ نے اس پر احتجاج بھی کیا لیکن حکومت برطانیہ نے اس کی پرواہ نہیں کی ۔ اس
سے پہلے اسی آزاد حکومت سے فرانس کے وزراء مشورے کر چکے ہیں ۔ پس گو کشمیر کی آزاد
حکومت پاکستان کے نزدیک ایک تسلیم شدہ حکومت نہیں لیکن سیاسی رواج کے مطابق ان سے
غیر آئینی گفتگو کرنا پاکستان کے لئے منع نہیں اور کشمیر کے متعلق کسی فیصلہ سے پہلے ان لوگوں کے
خیالات کا معلوم کرنا نہایت ضروری ہے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو کشمیر کی آبادی کا وہ حصہ جو شیخ
عبداللہ کے ساتھ ہے وہ تو پہلے ہی پاکستان کا مخالف ہے ، اس غلطی کی وجہ سے وہ حصہ بھی مخالف
ہو جائے گا جو اس وقت پاکستان کے حق میں ہے اور پاکستان کی سرحد نہ صرف حکومت کے
تعلقات کے لحاظ سے بلکہ رعایا کے تعلقات کے لحاظ سے بھی غیر محفوظ ہو جائے گی ۔ ہم پھر یہ کہہ
دینا چاہتے ہیں کہ اس وقت تک جو خبریں ہیں وہ غیر سرکاری ہیں ممکن ہے وہ جھوٹی ہوں اور خدا
کرے وہ جھوٹی ہوں لیکن چونکہ یہ خطرہ ہے کہ ان کے اندر کوئی سچائی بھی پائی جاتی ہو اس لئے
ہمارا فرض ہے کہ ہم وقت سے پہلے حکومت اور پبلک کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلا دیں۔
بڑے بڑے سمجھ دار بعض دفعہ غلطیاں کر جاتے ہیں اور حکومت کے وزراء کا اندرونی اور بیرونی
حالات سے واد واقف ہونا اس بات کی ضمانت کو نت نہیں ہوتا کہ وہ ا کہ وہ کبھی غلطی نہیں کریں گے جمہوری
حکومتوں میں اخبارات کا یہ حق سمجھا جاتا ہے کہ وہ حکومت کو اس کے فرائض کی طرف توجہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۱۹
الفضل کے اداریہ جات
دلائیں۔ کبھی اخبارات حق پر ہوتے ہیں اور کبھی حکومت حق پر ہوتی ہے ان دونوں کی آزادانہ
رائے ایک دوسرے کی رائے کی اصلاح کر کے ملک کی بہتری کا موجب ہوتی رہتی ہے۔ پس
ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت ہمارے مخلصانہ خیالات کو مد نظر
رکھتے ہوئے کوئی ایسی غلطی نہیں کرے گی جو آئندہ پاکستان کے لئے نقصان کا موجب ہو جائے
اور جس کی وجہ سے کشمیر اور صوبہ سرحد کے مسلمانوں سے اس کے تعلقات بگڑ جائیں ۔ پاکستان
اس سے پہلے کشمیر کے متعلق یہ تجویز پیش کر چکا ہے کہ ہندوستان یونین کی فوجیں وہاں سے واپس
بلا لی جائیں اور ادھر پاکستان اپنا اثر اور رسوخ استعمال کر کے افغان قبائل کو وہاں سے واپس
لوٹنے پر مجبور کرے۔ اس کے بعد ایک آزاد ماحول کے ماتحت ریاست کشمیر اور جموں کے
لوگوں سے رائے لی جائے ۔ پھر جس طرف ان کی اکثریت ہو اس کے مطابق کشمیر کی حکومت کا
فیصلہ کیا جائے ۔ یہ تجویز بالکل معقول اور انصاف کے مطابق اور دُوراندیشا نہ تھی ۔ اگر یہی تجویز
اس وقت پاس ہوئی ہے تو ہم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے بشرطیکہ ایک اور امر کا بھی اس میں
خیال رکھا جائے اور وہ یہ ہے کہ جموں اور کشمیر میں بسنے والی قوم ایک نہیں جموں اور کشمیر کی قو میں
اسی طرح مختلف مذہب اور مختلف نسل رکھتی ہیں جس طرح کہ ہندوستان کی قو میں ۔ جموں کا
ڈوگرہ الگ نسل سے تعلق رکھتا ہے اور الگ مذہب سے تعلق رکھتا ہے ، جموں کا مسلمان الگ نسل
اور الگ مذہب سے تعلق رکھتا ہے، ریاسی اور میر پور کا مسلمان بالکل الگ قوم اور نسل کا ہے ، مگر
ایک حد تک پونچھ کے لوگوں سے اس کا تعلق ہے۔ پونچھ، میر پور اور ریاسی کے مسلمانوں کو ایک
گروپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اِن لوگوں کی رشتہ داریاں راولپنڈی ، جہلم اور گجرات کے
ساتھ ہیں ۔ کشمیر ویلی کے مسلمان بالکل علیحدہ ہیں ان کی زبان اور ہے اور ان کی قوم اور ہے اور
ضلع مظفر آباد کے لوگ بالکل الگ قوم کے ہیں وہ ہزارہ کے لوگوں سے رشتہ داری رکھتے ہیں
اور سواتی قوم سے ان کے تعلقات ہیں اس لئے وہ پٹھانوں کی طرف زیادہ مائل ہیں یہ نسبت
پونچھوں اور کشمیریوں کے ۔ بارہ مولا کے اوپر کے علاقے پہاڑی ہیں اور گا اور گلگت تک ان علاقوں
کی بسنے والی قو میں ایک طرف تو چینی نسل کے اثرات کے نیچے ہیں تو دوسری طرف افغانی نسل
کے اثرات کے نیچے ہیں ۔ بہر حال یہ قو میں مخلوط ہیں مگر کسی صورت میں بھی ڈوگروں یا کشمیریوں

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۲۰
الفضل کے اداریہ جات
کے ساتھ ان کا واسط نہیں۔ یہ پانچ علاقے ہیں اگر ہندوستان کی حکومت کا فیصلہ کرنے سے پہلے
سندھ، پنجاب اور نارتھ ویسٹرن پر اونس کی رائے کو ہندوستان کے دوسرے لوگوں کی رائے
سے علیحدہ رکھنے کی اہمیت تسلیم کی گئی تھی تو کوئی وجہ نہیں کہ ان لوگوں کی رائے بھی علیحدہ علیحدہ نہ لی
جائے ۔ پس ہمارے نزدیک میر پور ، ریاسی اور پونچھ کی رائے شماری الگ ہونی چاہیے اور بالغ
افراد کے حق رائے شماری پر اس کی بنیاد ہونی چاہئے ۔ اسی طرح ضلع جموں اور ضلع اور دھم پور کی
رائے شماری الگ ہونی چاہئے ۔ ضلع مظفر آباد کی الگ ہونی چاہئے اور کشمیر ویلی کی الگ ہونی
چاہئے اور بارہ مولا کی اوپر کی پہاڑیوں کے باشندوں کی جو گلگت اور تبت تک چلے جاتے ہیں
الگ رائے شماری ہونی چاہئے ۔ اگر کسی ملک کے تمام باشندوں کی اکٹھی رائے شماری ہی
قانون ہے تو ہندوستان میں ہندوؤں کی رائے مسلمانوں سے زیادہ تھی تو پھر پاکستان کے علیحدہ
کرنے کا حق کس طرح پیدا ہوا ۔ اگر پاکستان کو علیحدہ کرنے کا حق جائز حق تھا تو کوئی وجہ نہیں کہ
جموں اور ریاست کشمیر کے اندر بسنے والے پانچ علاقوں کا الگ الگ حق نہ سمجھا جائے ۔ یہ لوگ
رائے دینے کے بعد پھر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا وہ اکٹھے رہنا چاہتے ہیں یا الگ حکومتیں قائم کرنا
چاہتے ہیں ۔ موجودہ حالات کے لحاظ سے ہم سمجھتے ہیں کہ یقیناً پونچھ ، ریاسی اور میر پور پاکستان
میں شامل ہو جائیں گے ۔ اسی طرح مظفر آباد بھی پاکستان کے حق میں ووٹ دے گا اور بارہ
مولا سے اوپر کے پہاڑی لوگ جن کی سرحد روس اور چین کی سرحد سے ملتی ہے، وہ بھی یقیناً
پاکستان کے حق میں ووٹ دیں گے۔ ان علاقوں کا بدھ بھی مسلمانوں کے ساتھ ہے ڈوگروں
کے ساتھ نہیں ۔ ریاست کی مدد سے وہاں کی تمام تجارت سکھوں کے قبضہ میں ہے اور ان کی
لوٹ ما را نتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ نہایت سستی قیمتوں پر چیزیں خریدی جاتی ہیں اور ہیں گنے زیادہ
قیمت پر لا کر کشمیر اور پنجاب میں بیچی جاتی ہیں حالانکہ یہ تجارت وہاں کے باشندوں کا حق ہے جو
بدھ اور مسلمان ہیں مگر حکومت کی مشینری ان لوگوں کو آگے نہیں آنے دیتی ۔ کوئی وجہ نہیں کہ ان
لوگوں کو جب وہ نسلی اور لسانی طور پر باقی کشمیر کے لوگوں سے الگ ہیں ، آزادانہ طور پر رائے
دینے کا حق نہ دیا جائے اور اگر ان کے ملک کی رائے دوسرے صوبوں سے الگ فیصلہ کرے تو
ان کو علیحدگی کا حق نہ دیا جائے ۔ پاکستان نے جو حق اپنے لئے مانگا تھا کوئی وجہ نہیں کہ وہی حق

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۲۱
الفضل کے اداریہ جات
گلکت ، مظفر آباد، کشمیر اور پونچھ، میر پور اور ریاسی کو نہ دیا جائے اور ان کے اس حق کی تائید میں
پاکستان کی گورنمنٹ اور پاکستان کی رعایا آواز نہ اُٹھائے ۔ ہم کشمیر کے متعلق مشکوک ہیں کہ آیا
کشمیر ویلی کے لوگ اس وقت پاکستان کے حق میں ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے کیونکہ کشمیر
کے نائب وزیر شیخ عبداللہ نے اپنے چند دنوں کے اقتدار میں بہت سے قومی لیڈروں کو گرفتار کر
لیا ہے اور بہت سے قومی لیڈر چھپے پھرتے ہیں جب تک کشمیر ویلی آزادی کے بعد دو تین مہینے
غیر جانبدار افسروں کے ماتحت نہ رہے، اس کے باشندوں کی رائے آزادانہ رائے نہیں کہلا
سکتی ۔ پس انصاف کے مطابق فیصلہ جس کی تائید پاکستان حکومت اور پاکستان کی رعایا کو کرنی
چاہئے یہی ہے کہ:۔
(۱) پہلے تو جموں اور کشمیر سے ہندوستانی فوج کو واپس بلایا جائے ۔
(۲) افغان اور دوسرے لوگ جو کشمیر کے باہر کے ہیں ان کو بھی واپس کیا جائے ۔ اس کے
بعد ایک غیر جانبدارانہ حکومت قائم کی جائے اور یونان کے بادشاہ کی طرح جموں کے راجہ کو
مجبور کیا جائے ائے کہ کہ : جب تک ملک کے بالغوں کی رائے شماری کے بعد جموں اور اور کشمیر کش سٹیٹ کی
آئندہ ساخت کا فیصلہ نہ ہو جائے ۔ اور وہ فیصلہ اُس کے حق میں نہ ہو، اُس وقت تک مہا راجہ
جموں اور کشمیر سے باہر رہیں ۔ جموں اور کشمیر سٹیٹ یونان سے زیادہ آزاد نہیں ۔ اگر یونان کے
بادشاہ پر امریکہ اور انگلستان یہ زور ڈال سکتے تھے کہ تا فیصلہ وہ یونان سے باہر رہے تو کشمیر کے
مہا راجہ سے یہ شرط کیوں نہیں کی جاسکتی کہ وہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے فیصلہ تک کشمیر سے باہر
رہے اور اُس وقت تک ایک غیر جانبدار حکومت جموں اور کشمیر میں قائم کی جائے۔
(۳) گزشتہ ایک سال کے اندر جتنے سکھ اور ہندو جموں اور کشمیر میں باہر سے آ کر بسے
ہیں ، اُن سب کو وہاں سے رخصت کر دیا جائے ۔ یا جائے۔
(۴) وہ تمام کشمیری ، مظفر آبادی ، پونچھی اور جموں کے صوبہ کے مسلمان جو پچھلے بارہ مہینے
کے عرصہ میں جموں اور کشمیر سٹیٹ سے چلے گئے ہیں اُن کو دوبارہ لاکر آباد کیا جائے ۔ اس کے
بعد ایک آزاد کمیشن کی نگرانی میں ان پانچوں حلقوں سے جو مذہبی اور نسلی اختلاف رکھتے ہیں
الگ الگ رائے شماری کی جائے جو جو علاقہ پاکستان میں ملنے کا فیصلہ دے یا آزاد ہونے کا

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۲۲
الفضل کے اداریہ جات
فیصلہ دے اُسے پاکستان میں ملنے کی اجازت دی جائے یا آزاد ہونے کی اجازت دی جائے
اور جو علاقہ ہندوستان سے ملنے کا فیصلہ کرے اُس کو ہندوستان سے ملنے کی اجازت دی جائے ۔
یہی ایک جائز اور منصفانہ طریق فیصلہ کا ہے چونکہ صحیح آراء شماری اُس وقت تک نہیں ہو سکتی جب
تک کہ نئے آئے ہوئے آدمیوں کو کشمیر سے نکالا نہ جائے اور پرانے بھاگے ہوئے لوگوں کو
واپس لا کر بسایا نہ جائے اس لئے لازماً مردم شماری سے پہلے پانچ چھ مہینے کا وقفہ دینا ضروری
ہوگا۔ اور یہ پانچ چھ مہینے کا وقفہ اگر کسی غیر جانبدار حکومت کے ماتحت نہ دیا گیا تو یہ کام کبھی بھی
صحیح طور پر تکمیل تک نہ پہنچے گا۔ پس نہ صرف یہ ضروری ہے کہ آراء شماری ایک آزاد کمیشن کے
ما تحت ہو بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ ایک غیر جانبدار حکومت فوراً کشمیر میں قائم کر دی جائے جو چھ
مہینے کے عرصہ میں تمام نئے آئے ہوئے لوگوں کو کشمیر اور جموں سے نکال دے اور پُرانے
باشندوں میں سے بھاگے ہوئے لوگوں کو واپس بلا کر اپنے اپنے علاقوں میں بسائے تب اور
صرف تب آراء شماری ملک کی حقیقی رائے کا آئینہ ہوگی ۔ بلکہ ہمارے نزدیک یہ بھی ضروری ہونا
چاہئے کہ قریب میں جو مردم شماری ہو چکی ہے اُس کے مطابق مسلمانوں اور ہندوؤں کو حق دیا
جائے کیونکہ وہ لاکھوں مسلمان جو جموں میں مار دیا گیا ہے ، اُنہوں نے مسلمانوں کی مردم شماری
کو اور بھی کم کر دیا ہے۔ اگر کسی قوم کے افراد کو مار کر رائے شماری لینا انصاف کا طریقہ ہو سکتا ہے
تو پھر مسلمانوں کو بھی موقع دیا جائے کہ وہ بھی دو تین مہینہ کے عرصہ میں جموں سے ہندوؤں کا
خاتمہ کر لیں تو اُس کے بعد رائے شماری کی جائے ۔ مصنوعی حالات کے ماتحت مردم شماری ہرگز
جائز اور درست نہیں ہو سکتی ۔ پس اگر آٹھ لاکھ مسلمانوں میں سے آج ایک لاکھ رہ گیا ہے تو یہ
نہیں سمجھا جائے گا کہ جموں کے دس لاکھ ہندوؤں کے مقابلہ میں ایک لاکھ مسلمان ہے بلکہ
انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ اگر گزشتہ مردم شماری میں جموں کے صوبہ میں دس لاکھ ہندو تھا اور آٹھ
لاکھ مسلمان تھا تو سات لاکھ مسلمانوں کے مار دینے کی وجہ سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اب گیارہ
افراد میں سے دس ہندو ہیں ۔ بلکہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ قاتلوں کو اُن کے جرم کی سزا ملے نہ
کہ مظلوموں کو اُن کی مظلومیت کی۔ یہ کوئی انصاف نہیں کہ پہلے ایک قوم کو قتل کر دیا جائے پھر
اُس کو اقلیت والے حقوق دے دیئے جائیں پس چاہئے تو یہ کہ ظالم قوم کو خواہ وہ اکثریت میں

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۲۳
الفضل کے اداریہ جات
ہے اقلیت میں تبدیل کر دیا جائے مگر کم سے کم یہ تو ہو کہ جو بھی مسلمان بچے ہیں اُن کو اتنی آراء کا حق
دیا جائے جتنی آراء کا حق گزشتہ مردم شماری کے مطابق مسلمانوں کو حاصل تھا اور مرنے والوں کے
ووٹ بھی مسلم اکثریت کے حق میں سمجھے جائیں کیونکہ یہ تو صاف اور سیدھی بات ہے کہ وہی
مسلمان قتل کئے گئے ہونگے جو ڈوگروں کے خلاف رائے رکھتے ہوں گے ۔ پس ہر مسلمان جو مارا
گیا یہ سمجھا جانا چاہئے کہ اُس کی رائے یقیناً ڈوگرہ راج کے خلاف تھی ۔ ورنہ یہ کیونکر ممکن ہو سکتا
ہے کہ وہ مسلمان جس کی رائے ڈوگرہ راج کے مطابق تھی اُس کو ڈوگروں نے مار دیا ہو۔
الفضل لاہور ۳۰ نومبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی