پاکستان اور ہندوستان یونین صلح یا جنگ

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
الله الله
الفضل کے اداریہ جات
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔ هُوَ النَّاصِرُ
پاکستان اور ہندوستان یونین
صلح یا جنگ
ہندوستان کے ٹکڑے ہو کر پاکستان اور ہندوستان یونین کا قیام ایسا اچانک اور اتنی جلدی
ہوا ہے کہ حالات کو اُن کی اصلی شکل میں دیکھنا بہت سے لوگوں کے لئے ناممکن ہو گیا ہے اور اسی
کا یہ نتیجہ پیدا ہوا کہ لاکھوں لاکھ آدمی دونوں طرف سے مارا گیا ہے ۔ اتنی تعداد میں لوگوں کو اپنا
وطن چھوڑ کر اتنے قلیل عرصہ میں ہجرت کرنی پڑی کہ اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں
ملتی ۔ کروڑ پتی کنگال ہو گئے ہیں اور غریب فقیر اور بھیک مانگے ۔ عورت کی عزت جو تمام دنیا میں
ایک تسلیم شده قیمتی چیز ہے اُسے برباد کرنے کی اتنی وسیع کوشش کی گئی ہیں کہ شاید کئی کئی صدیوں
کے واقعات ملا کر بھی اُس کے برابر نہیں پہنچ سکتے ۔ دونوں طرف ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن
کی سچی خواہش ہے کہ کسی طرح محبت اور آشتی کے ساتھ تمام معاملات کو طے کیا جائے لیکن
دونوں طرف ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے کے علاقہ کو فتح کرنے کی خوا ہیں
دیکھ رہے ہیں اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ لوگ ہندوستان یونین کی طرف زیادہ ہیں
بہ نسبت پاکستان کے ۔ اور شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان یونین رتبہ کے لحاظ سے اور مال
کے لحاظ سے بڑی ہے اور وہاں کا رہنے والا فتح کے خواب بڑی آسانی سے دیکھ سکتا ہے لیکن یہ
روح اور ایسے خیالات ہندوستان اور پاکستان دونوں کیلئے مضر ہیں ۔ عارضی طور پر دونوں ملک
اگر اپنی اپنی سرحدوں کی حفاظت کریں اور دفاع کے نقطۂ نگاہ کے ماتحت اپنی فوجوں کی تنظیم کا

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۲۵
الفضل کے اداریہ جات
خیال کریں تو یہ ایک جائز ہی نہیں ضروری بات ہے۔ بڑے سے بڑا امن پسند پاکستان حکومت کو
کہہ سکتا ہے کہ تم اپنے دفاع کا انتظام کرو اور بڑے سے بڑا امن پسند ہندوستان یونین کو بھی کہہ
سکتا ہے کہ تم اپنے دفاع کا انتظام کرو۔ نہ صرف اس لئے کہ دوستی اور محبت کا تقاضا یہ نہیں ہوتا
کہ کوئی ملک اپنے آپ کو دفاع کے لئے تیار نہ رکھے بلکہ اس لئے بھی کہ بعض لوگ یہ اعلان کر
رہے ہیں کہ طاقت اور زور سے ہم دوسرے کے علاقہ کو فتح کریں گے ۔ مسٹر گاندھی اور پنڈت
نہرو اور بہت سے اور کانگرسی جو نیشنلسٹ خیالات کے ہیں وہ بار بار اعلان کر چکے ہیں کہ ہم
ہندوستان کے اتحاد کے متمنی ہیں اور اس کے لئے کوشش کریں گے لیکن ہماری یہ کوششیں جنگ
اور طاقت کی صورت اختیار نہیں کریں گی بلکہ ہم صلح اور محبت اور آشتی کے ساتھ ایسا کرنے کی
کوشش کریں گے اور اس بات کا کون انکار کر سکتا ہے کہ اگر صلح اور آشتی کے ساتھ یہ دونوں
ملک اکٹھے ہو جائیں یا بہت حد تک ان میں اتحاد پیدا ہو جائے تو یہ نہایت ہی اعلیٰ اور نہایت
مبارک بات ہوگی ۔ ملک کی تقسیم تو محض اس خیال سے تھی کہ موجودہ حالت میں مسلم اقلیت کو
ہندو اکثریت سے اُس کے جائز حقوق نہیں مل سکتے ۔ اگر کسی وقت آئندہ جا کر یہ تسلی ہو جائے کہ
اب یہ خرابی پیدا نہیں ہوگی تو کم سے کم میری خواہش تو یہی ہوگی کہ یہ اختلاف دور ہو جائے اور
کسی نہ کسی اچھی بنیاد پر یا تو دونوں ملک اکٹھے ہو جائیں یا اپنی یونین بنالیں ۔ میں تو ہمیشہ سے
اس بات کا قائل رہا ہوں کہ برطانوی کامن ویلتھ کے اصول پر اور آزاد حکومتیں بھی اس گروہ
میں شامل ہوتی چلی جائیں اور ساری دنیا اتفاق کی ایک لڑی میں پروئی جائے ۔ برطانوی
کامن ویلتھ کے اصول پر کسی حکومت کی آزادی میں کسی قسم کا بھی فرق نہیں پڑتا لیکن اتحاد اور
بیجہتی کی ایک صورت پیدا ہوتی چلی جاتی ہے۔ میں تو کبھی بھی یہ سمجھ نہیں سکا کہ کوئی ملک جو اپنے
لئے آزادی چاہتا ہو وہ کیوں برطانوی کامن ویلتھ میں شامل نہ ہو اور ڈرے کہ اس طرح اُس
کی آزادی میں کسی قسم کا فرق آ جائے گا۔ یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ اور روس ، آسٹریلیا اور کینیڈا
سے ہرگز زیادہ آزاد نہیں ہیں۔ صرف اتنا فرق ہے کہ آسٹریلیا اور کینیڈا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ
اپنے ملک کے اہم مسائل کے متعلق جو بین الاقوامی سیاسی یا اقتصادی تعلقات یا دفاع ملک کے
معاملات کے ساتھ تعلق رکھتے ہونگے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے آپس میں اور دوسری

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۲۶
الفضل کے اداریہ جات
ڈومینینز سے باہمی مشورہ کر لیا کریں گے گویا اُنہوں نے صرف دو گہرے دوستوں کی طرح
ایک دوسرے کو راز دار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اُن میں سے ایک دوسرے کا
افسر ہوگا۔ پس اُنہوں نے اپنی آزادی فروخت نہیں کی ، دوستی مول لی ہے اور دوستی کا مول لینا
قطعاً آزادی کا فروخت کرنا نہیں کہلا سکتا ۔ جب یہ میرا خیال دنیا کی آزاد کہلانے والی حکومتوں
کے متعلق بھی رہا ہے تو میں اس نظریہ پر کس طرح تسلی پا سکتا ہوں کہ جو ملک پہلے متحد تھے اُن کو
پھاڑ پھاڑ کر اور تقسیم کر دیا جائے۔ یہ میں مانتا ہوں کہ کبھی ایک ملک یا قوم یا مذہب کے
باشندوں کی عزت اور آبرو اور مالی حالت بعض دوسروں قوموں یا ملکوں کے ہاتھ میں اس بُری
طرح آ جاتی ہے کہ وہ پھنسی ہوئی قوم آزادی کا سانس لینے کے قابل ہو ہی نہیں سکتی ۔ جب تک
کہ اُسے دوسرے کے قبضہ سے نکال کر باہر نہ کیا جائے۔ اور میرے نزدیک یہی حالت
مسلمانوں کی اس وقت ہندوستان کی تھی لیکن اس حالت کے بدل جانے پر اور مسلمانوں کا ایک
علیحدہ وجود بن جانے پر اگر کوئی ایسی صورت نکل سکے کہ پاکستان اور ہندوستان اپنی آزادیوں
کو قائم رکھتے ہوئے پھر متحد ہو جائیں تو اس سے زیادہ اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ ایسا متحدہ
ہندوستان یقیناً ایشیاء میں ایک بہت بڑا درجہ حاصل کر سکتا ہے۔ میرے نزدیک مسلمانوں کو جو
کچھ چاہئے وہ یہ ہے کہ بوجہ اس کے وہ ہندوستان میں دس کروڑ کے قریب ہیں ۔ ایک ایسا ملک
اُن کو مل جائے جس میں وہ اپنی تہذیب اور اپنے تمدن کو آزادانہ طور پر ترقی دے سکیں اور اپنی
گری ہوئی اقتصادی حالت کو سُدھا رسکیں ۔ اگر ایسا ہو جائے اور جب ایسا ہو جائے تو پھر وہ
اپنے ملک اور ہمسایہ ملک کی عزت اور رتبہ کی ترقی کیلئے اگر اُس ملک سے کوئی سمجھوتہ کریں
اور کسی ایسی صورت کا اُس کے ساتھ تصفیہ کر لیں جس سے وہ دونوں ملک ایک قسم کی یونین کی
صورت اختیار کر لیں بغیر اس کے کہ ان دونوں ملکوں میں سے کسی ایک کی آزادی میں بھی کوئی
فرق آتا ہو اور پاکستان اس قابل رہے کہ وہ اسلامی سیاسیات میں آزادی سے حصہ لے سکے
اور مسلمان ممالک کی تائید ہر میدان میں کر سکے تو میں سمجھتا ہوں کہ ایسے اتحاد کا نتیجہ نہ صرف یہ
کہ دونوں ملکوں کی عزت اور نفوذ کے بڑھنے کی صورت میں پیدا ہو گا بلکہ وہ ساڑھے چار کروڑ
مسلمان جو ہندوستان میں رہتے ہیں اُن کی جانیں بھی زیادہ محفوظ ہونگی اور وہ عزت کے ساتھ

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۲۷
الفضل کے اداریہ جات
ہندوستان میں رہ سکیں گے اور وہ کروڑ ، ڈیڑھ کروڑ ہندو جو پاکستان میں رہتا ہے وہ بھی عزت
اور آبرو کے ساتھ اس ملک میں رہ سکے گا ۔ اور اس سے بھی بڑھ کر یہ فائدہ ہوگا کہ ایشیاء کی
غلامی کی زنجیریں جو ایک سو سال سے بھی زیادہ عرصہ سے ایشیائیوں کے ہاتھوں اور پاؤں میں
پڑ چکی ہیں وہ اس اتحاد کی وجہ سے جلد سے جلد ٹوٹنا شروع ہو جائیں گی اور پھر یہ مزید فائدہ ہوگا
کہ ہندوستان جو آئندہ آنے والی جنگ میں یقیناً سخت خطرہ میں پڑنے والا ہے وہ اس جنگ
میں کامیاب مقابلہ کر سکے گا ورنہ اس وقت تو یہ حالت ہے کہ فوجی طاقت نسبتی طور پر پاکستان
کے ہاتھ میں زیادہ ہے اور پاکستان ہی ان سرحدوں پر واقعہ ہے جس طرف سے خطرہ کا امکان
ہو سکتا ہے بلکہ جو خطرہ پیش آنے والا ہے اُس کا مقابلہ کرنے کیلئے جتنی رقم کی ضرورت ہے وہ
پاکستان کے پاس نہیں ہے نہ قریب کے عرصہ میں ہو سکتی ہے۔ اگر ایسی کوئی جنگ ہوئی تو اُس
کے لئے شاید چالیس لاکھ سے بھی زیادہ سپاہی کی ضرورت ہوگی ۔ چالیس لاکھ سپاہی کے
لڑوانے کیلئے کم سے کم چوبیس ارب سالانہ خرچ ہوگا ۔ یہ چوبیس ارب سالانہ پاکستان اپنی تمام
قربانی کے باوجود بھی مہیا نہیں کر سکتا لیکن دوسری طرف ہندوستان بھی چالیس لاکھ اچھا سپاہی
مہیا نہیں کر سکتا ۔ دوسرے سرحد پر پاکستان کا ملک واقعہ ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان سے معاہدہ
کئے بغیر سرحدوں کی حفاظت میں حصہ بھی نہیں لے سکتا لیکن پاکستان کی امداد سے ایک ایسی جنگ
کے لئے جو قومی جنگ ہو گی وہ چوبیس ارب روپیہ مہیا کر سکتا ہے۔ پس ہندوستان یعنی وہ ملک
جس کو پھاڑ کر پاکستان اور ہندوستان یونین بنایا گیا ہے ، اُس کی حفاظت اور آئندہ ترقی کے
لئے نہایت ضروری ہے کہ پاکستان اور ہندوستان یونین کے درمیان باعزت سمجھوتہ ہو۔
غیر ملکی لوگوں کی ریشہ دوانیاں ابھی سے ہندوستان اور پاکستان میں شروع ہیں وہ سطح کے نیچے
دبی ہوئی ہیں لیکن ان کے سطح کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے اُن کو حقیر نہیں سمجھنا۔ مجھنا چاہئے ۔ اندر ہی
اندر آگ سلگ رہی ہے دونوں ملکوں کو ہوشیار ہو جانا چاہئے اور ایک دوسرے سے بے اعتنائی
اور بے رخی برتتے ہوئے اپنے ملک کی تباہی کے سامان نہیں پیدا کرنے چاہئیں ۔ جہاں تک
اندرونی حفاظت کا سوال ہے پاکستان کو پورا حق ہے کہ وہ اپنی تمام سرحدوں کی حفاظت
کرے۔ ان سرحدوں کی بھی جو ہندوستان یونین کی طرف ہیں اور ان سرحدوں کی بھی جو

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۲۸
الفضل کے اداریہ جات
دوسری طرف ہیں یہ ایک قومی حق ہے جس پر ہندوستان یونین کو بُرا منانے کی کوئی وجہ نہیں اور
اس حق کا استعمال دوستی کے خلاف ہر گز نہیں ۔ انگلستان اور یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ دونوں دوست ینڈسٹیٹس
ہیں لیکن دونوں اپنی سرحدوں کی بھی حفاظت کر رہے ہیں اور فوجیں اور جنگی سامان بھی پوری
طرح تیار کر رہے ہیں ۔ یہی حال عراق، شام، فلسطین اور مصر کا ہے ۔ پس ہر ملک کا اپنے دفاع
کے لئے کوشش کرنا ایک طبعی حق ہوتا ہے اس پر بُرا منانا را منانا حماقت اور بے وقوفی ہوتی ہے۔ اگر
ہندوستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرے جن میں اس کی مغربی سرحد بھی شامل ہے جو پاکستان
سے ملتی ہے تو یہ بھی اس کا طبعی حق ہوگا اور پاکستان کو اس کے خلاف کوئی شکایت پیدا نہیں ہونی
چاہئے ، اسی طرح جس طرح ہندوستان کو پاکستان کے خلاف کوئی شکایت نہیں پیدا ہونی چاہئے
اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہے کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ حکومت کی عنان ۶ سے صلح کن لوگوں کے قبضہ میں
رہے۔ ہو سکتا ہے کہ جس طرح پچھلے دنوں میں ہندوستان یونین جتھوں کو فسادیوں اور لوٹ مار
سے روک نہیں سکتی تھی اسی طرح آئندہ کوئی تحریک ایسی پیدا ہو جائے جس میں کچھ طاقتیں
ہندوستان سے آزاد ہو کر پاکستان پر حملہ کر دیں ۔ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں کوئی ایسا
گروہ پیدا ہو جائے کہ وہ ہندوستان یونین پر حملہ کر دے ۔ پس اس احتمال کو مد نظر رکھتے ہوئے
اگر دونوں حکومتیں اپنی اپنی سرحدوں کو مضبوط کریں تو یہ نہ صرف جائز بلکہ ضروری احتیاط ہوگی
اور اس پر ہرگز دونوں میں سے کسی فریق کو بھی ناراض نہیں ہونا چاہئے ۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ
ہی دونوں حکومتوں کو اس بارہ میں زیادہ سے زیادہ تعاون اور اتحاد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے
کہ ان کی سیاسی اور اقتصادی اور دفاعی جدو جہد ایک دوسرے کی تائید کیلئے ہو اور ایک دوسرے
کی مدد کے ساتھ وہ ہندوستان اور ایشیا کے امن کو قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں جس کا سب
سے زیادہ فائدہ یقیناً مسلمانوں اور ہندوؤں ہی کو پہنچے گا اس لئے کہ مسلمان مختلف ممالک کی
آبادی کو ملا کر ایک بہت بڑی حیثیت ایشیا میں رکھتے ہیں اور ہندو ہندوستان کی آبادی کو مد نظر
رکھتے ہوئے ایک بہت بڑی تعداد پر مشتمل ہیں اور تیسرے نمبر پر چینیوں کو بھی فائدہ پہنچے گا
کیونکہ وہ بھی بڑی بھاری تعداد میں ہیں ۔ ایشیا ایک لمبے عرصہ تک غلام رہ چکا ہے ۔ اب وقت
آ گیا ہے کہ اس کی آزادی کیلئے کوشش کی جائے اور پاکستان اور ہندوستان کی آزادی کا اس کام

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۲۹
الفضل کے اداریہ جات
کی تکمیل کیلئے ایک خدائی سامان ہے اس سامان کو بیوقوفی کے ساتھ ضائع نہیں کر دینا چاہئے ۔
ہندوستان اور پاکستان کے اتحاد کے ہرگز یہ معنی نہیں کہ دونوں طاقتوں میں سے کوئی بھی
اپنی آزادی کو کھو دے ۔ ان آزادیوں کو قائم رکھتے ہوئے بھی یہ دونوں ملک ایک ہو سکتے ہیں
اس سے بھی زیادہ ایک جتنا کہ وہ ایک ہندوستان کے وقت میں تھے اور پھر یہی قدم مزید اتحاد
کے لئے رستہ کھول سکتا ہے۔ ہمیں جذبات کی رو میں نہیں بہنا چاہئے ہمیں موجودہ صورت
حالات کو تسلیم کرتے ہوئے اختلاف کی خلیج کو پاٹنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ جو شخص یہ کوشش کرتا
ہے کہ جو اتحاد ہو وہ میری ہی پیش کردہ صورت کے مطابق ہو وہ بے وقوفی کرتا ہے اور وہ
کامیاب نہیں ہو سکتا سوائے تشدد اور خونریزی کے۔ لیکن جو شخص واقعات کو ان کی اصل شکل میں
دیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور پھر اپنے لئے ان واقعات کی روشنی میں ایک نیا راستہ ڈھونڈنے کی
کوشش کرتا ہے وہ شخص اپنے نفس کی عزت نہیں چاہتا بلکہ وہ صرف یہی چاہتا ہے کہ اس کا ملک
جس طرح بھی ہو اتحاد کی راہ پر چل پڑے۔ ایسے شخص کا نظریہ چونکہ خودغرضی کے ماتحت نہیں ہوتا
بلکہ قومی خدمت کے اثر کے نیچے ہوتا ہے اس ہوتا ہے اس نظریہ کی کامیابی کے بیسیوں سامان پیدا ہو سکتے ہیں
اور اس نظریہ پر عمل کر کے کامیابی زیادہ سہولت سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ پس میں پاکستان اور
ہندوستان کے سربرآوردہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان زخموں کو مندمل کرنے کی کوشش
کریں جو پیدا ہو چکے ہیں اور ان دونوں ملکوں کونئی پیدا شدہ صورت حالات کی روشنی میں
زیادہ سے زیادہ متحد کرنے کی کوشش کریں۔ اور ان خیالات کو ملک میں پنپنے نہ دیں کہ جلد سے
جلد نئے نئے کسٹمز لگائے جائیں اور پروانہ راہ داری جاری کیا جائے اور ایک دوسرے کی زبان
کو کچلا جائے ۔ جن چیزوں کے جاری کرنے سے کوئی خاص فائدہ ملک کی آزادی کو نہیں پہنچتا
ان کے جاری کرنے میں آخر کیا لطف ہے۔ مسدود شدہ اتحاد کے راستوں کو کھولنا ہمارا فرض
ہے ان کے بند کرنے سے ہم اپنے راستے میں کانٹے بوئیں گے ۔
( الفضل لا ہو ر ۴ دسمبر ۱۹۴۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی