خطرہ کی سُرخ جھنڈی
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۳۰
الفضل کے اداریہ جات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خطرہ کی سرخ جھنڈی
ہم نے پہلے بھی بعض ایسے مواقع پر حکومت اور پبلک کو توجہ دلائی ہے جب کہ پاکستان کیلئے
خطرہ کی صورتیں پیدا ہو رہی تھیں اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ پھر خطرہ کے بادل امڈ رہے ہیں اور
ذہنوں میں تشویش پیدا ہو رہی ہے۔ گاندھی جی نے ہندو مسلمانوں کی صلح کے لئے برت رکھا،
کہنے والوں نے کہا کہ اس روزے کے وقت منہ ہندو مسلم جھگڑے کی طرف تھا اور نظریں کشمیر
کے مسئلہ پر گڑی ہوئی تھیں جو کچھ کہنے والے نے کہا اُس کے آثار بھی ظاہر ہو گئے ۔ یو۔این۔او
میں پاکستان کا پلڑا جھکتے جھکتے پھر اونچا اُٹھنے لگا اور گاندھی جی کا روزہ ہندوستان کا پلڑا جھکانے
میں کامیاب ہو گیا۔ گویا ایک پتھر سے گاندھی جی نے دو شکار کر لئے ۔ ان کے منہ کی بات بھی
پوری ہوگئی اور ان کے دماغ کی بات بھی پوری ہو گئی ۔ گاندھی جی پر کوئی اعتراض نہیں وہ جس
چیز کو اچھا سمجھیں اس کے کرنے کا اُن کو پورا حق حاصل ہے۔ وہ جس تدبیر کو جائز سمجھیں اُس
کے اختیار کرنے سے اُنہیں کوئی روک نہیں سکتا۔ وہ اپنی عقل سے کام لینے کے عادی ہیں اور
سوچنے کی اُن کو عادت ہے۔ اگر کوئی دوسرا شخص اپنی عقل سے کام نہیں لیتا اور سوچنے کی تکلیف
گوارا نہیں کرتا تو اس کا الزام اُس پر ہے نہ گاندھی جی پر ۔ بے عقل انسان عقلمند انسان پر الزام
نہیں لگا سکتا کہ تم نے اپنی عقل کے ذریعہ مجھ سے بازی جیت لی ہے۔ دنیا میں مساوات کی تائید
میں کتنی ہی چیخ و پکار کی جائے اور امتیازات کے مٹانے کا کتنا بھی دعوی کیا جائے حقیقت چھپ
نہیں سکتی ۔ خدا تعالیٰ نے جو فرق پیدا کئے ہیں وہ قائم رہیں گے اور ضرور رہیں گے ۔ خدا تعالیٰ
نے سب انسانوں کو دماغ دیا ہے کسی شخص کا دماغ زیادہ اچھا ہے کسی شخص کا دماغ کم اچھا ہے مگر
لیتا
ہر شخص کو ددماغ ملا ہوا ہے۔ جو اپنے دماغ کو استعمال کرتا ہے وہ ضرور کچھ نہ کچھ روشنی حاصل کر لی
ہے پیچھے رہ جائے تو رہ جائے مگر بالکل مات نہیں کھا جاتا ۔ گاندھی جی پر اعتراض کرنے والے
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۳۱
الفضل کے اداریہ جات
اتنا تو سوچیں کہ وہ اپنے دماغ کو کیوں استعمال نہیں کرتے ۔ اب گاندھی جی کے روزہ کے نتیجہ
میں چاروں طرف لوگ دوڑے پھر رہے ہیں کہ ہندو مسلمان کی صلح ہو جائے ۔ ہندو مسلمان کی
صلح سے زیادہ اچھی چیز اور کونسی ہے۔ ہندو اور مسلمان کی صلح کے بغیر ہمارا ملک جسے ہندوستان
کہا جاتا تھا اور تقسیم کے باوجود اب بھی ہم اپنے ذہنوں سے اس ملک کے خیال کو بھلا نہیں سکتے
کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا ۔ ہم نے آزادی اس لئے حاصل کی تھی کہ ہم ترقی کریں گے جب تک
ہندوستانی ذہنیت پیدا نہ ہوتی دو قوموں کے نظریہ کے باوجود بھی ہم اتفاق اور اتحاد سے آگے
قدم بڑھا سکتے تھے۔ انگلستان اور امریکہ دو قو میں ہیں مگر پھر وہ ایک ہو کر کام کر رہی ہیں ۔
آسٹریلیا اور کینیڈا بھی دو قو میں ہیں مگر وہ متفق ہو کر کام کر رہی ہیں ۔ ساؤتھ افریقہ اور انگلستان
بھی دوقو میں ہیں اور قو میں بھی وہ جو ایک دوسرے کے خون میں نہا چکی ہیں مگر پھر بھی وہ متحد ہو کر
کام کر رہی ہیں ۔ مسلمان اور ہندو دو قو میں ہی سہی اگر دو قوموں کا نظریہ اُنہیں الگ الگ
حکومتیں بنانے پر مجبور کر رہا تھا تو ایک وطن کا نظریہ انہیں متحد ہو کر کام کرنے کی توفیق بھی دے
سکتا تھا اور وہ ترقی کی طرف قدم بڑھا سکتے تھے ۔ اگر ہم سے کوئی پوچھتا تو ہم تو یہی کہتے کہ
ہندوستان کو کامن ویلتھ کی حیثیت میں قائم کیا جائے ۔ برٹش کامن ویلتھ کے ممالک نے باوجود
ایک دوسرے سے آزاد ہونے کے کیسی طاقت حاصل کی ۔ وہ ایک دوسرے کی کمزوری کا
موجب نہیں بلکہ ایک دوسرے کی طاقت کا موجب ہوئے ہیں ۔ اگر ہندوستان میں بھی ایک
کامن ویلتھ بن جاتی کوئی لکھا ہوا وفاق نہیں بلکہ ایک سنجیدہ تعاون کی روح کے ساتھ یکجہتی کے
ساتھ کام کرنے کا دلی اقرار ہندوستان کی قوموں کے اندر پیدا کیا جاتا اور اسے ایک نام دے
دیا جاتا تو صرف وہ نام ہی بہت سے اختلافات کے مٹانے کا موجب ہو جاتا ۔ صرف وہ تعاون
کا اقرار ہی مل کر کام کرنے کا راستہ کھول دیتا ۔ برطانوی کامن ویلتھ کے ملکوں کو آخر کس چیز
نے اکٹھا کیا ہوا ہے؟ کوئی تحریری معاہدہ نہیں جو ان کو ملائے ہوئے ہے۔ بس ایک ارادہ ہے
جب چاہیں وہ جدا ہونے کا ارادہ کر لیں مگر اس ارادے ہی نے ایک ایسی طاقت ان کو بخش دی
ہے کہ باوجود جدا ہونے کے وہ ایک ہیں ۔ مگر وہ وقت تو گزر گیا اب بھی ہم تعاون کے ساتھ
بہت کچھ کام کر سکتے ہیں لیکن جبر اور اکراہ کے ساتھ ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے اور غلط تدبیریں ہمیں
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۳۲
الفضل کے اداریہ جات
یقیناً ایسی طرف لے جائیں گی جہاں سے لوٹنا ہمارے لئے مشکل ہو جائے گا۔ مشرقی اور مغربی
پنجاب کی جبری مہاجرت ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جس کو سینکڑوں سال کی تاریخ کے اوراق بھی
چھپا نہیں سکیں گے۔ سینکڑوں سیاست دانوں کی تقریریں اس پر پردہ نہ ڈال سکیں گی ۔ اس پر
پردہ صرف اسی طرح ڈالا جا سکتا ہے کہ اس ظلم کا ازالہ کیا جائے اور جولوگ جہاں سے آئے ہیں
پھر انہیں وہیں بسایا جائے مگر غلط تدبیروں سے نہ یہ کام ہو سکتا ہے اور نہ دونوں قوموں کے زخم
مندمل ہو سکتے ہیں۔ کہتے ہیں گاندھی جی اس مرض کے علاج کے لئے لاہور آئیں گے اور سب
سے پہلے ماڈل ٹاؤن میں ہندوؤں اور سکھوں کو بسانے کی کوشش کریں گے اور یہ اُن کا حق ہے
کیونکہ دتی کے مسلمانوں کو محفوظ کرنے کیلئے اُنہوں نے روزہ رکھا۔ بات بظاہر نہایت
خوبصورت ہے لیکن ادنی سا تدبر بھی ہمیں اس کے ایک نقص کی طرف توجہ دلا سکتا ہے اور وہ یہ کہ
جس آبادی کے تبادلہ کا فیصلہ با ہم ہوا تھا وہ مشرقی اور مغربی پنجاب کے درمیان تھا۔ دلی اس
فیصلہ سے باہر تھی ہمارے نزدیک تو یہ فیصلہ بھی غلط تھا اس فیصلہ نے لاکھوں مسلمانوں کے قدم
مشرقی پنجاب سے دُور اُکھاڑ دیئے اُن کو سوچنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا گیا۔ اُنہیں کہا گیا کہ
تمہاری حکومت تم کو اپنے ملک میں بلا رہی ہے اور اس سے مراد مشرقی پنجاب کے افراد
پاکستان لیتے تھے حالانکہ مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کی حکومت ہندوستان یونین تھی پاکستان
نہیں ۔ جس طرح پاکستان یونین کے ہندوؤں اور سکھوں کی حکومت پاکستان گورنمنٹ تھی نہ کہ
ہندوستان یونین ۔ بہر حال غلط معاہدہ تھا یا صحیح اس کے نتائج اچھے نکلے یا بُرے۔ معاہدہ بہر حال
یہی تھا کہ مشرقی پنجاب کے مسلمان اگر آنا چاہیں تو مغربی پنجاب اُن کو جگہ دے گا اور مغربی
پنجاب کے ہندو اور سکھ اگر جانا چاہیں تو مشرقی پنجاب اُن کو جگہ دے گا ۔ سیاسی ہتھکنڈوں سے
اگر چاہیں“ کے الفاظ کے معنی وہ ضرور ایسا کریں“ کے بنا۔ رور ایسا کریں کے بنالئے گئے اور لاکھوں لاکھ آ
کو ادھر سے اُدھر پھینک دیا گیا ۔ اب یہ تدبیر کی جا رہی ہے کہ دلی میں مسلمانوں کو امن دیا جائے
گا۔ اس کے بدلہ میں لاہور میں اور ماڈل ٹاؤن میں ہندوؤں اور سکھوں کو بسایا جائے ۔ دلّی
دو
وہ
آدمیوں
کے مسلمانوں کو نکالنا معاہدہ کے خلاف تھا۔ دلّی کے مسلمانوں کا نکلنا بھی معاہدہ کے خلاف تھا،
دتی کے مسلمانوں کے بدلہ میں لاہور یا ماڈل ٹاؤن کی آبادی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۳۳
الفضل کے اداریہ جات
سوال یہ ہے کہ دہی کے مسلمانوں کی بناء پر کال گیا تھا؟ تقسیم و پنجاب ہوا تھا تی کا صوبہ تو کس
تقسیم نہیں ہوا تھا۔ تقہ ہوا تھا۔ تقسیم پنجاب کا اثر دتی کی آبادی پر جا کر کیوں پڑا ؟ کیا دتی کے صوبہ کا کوئی ٹکڑا
بھی لستان کو ملا ہے جس کی آبادی کے تبادلہ کا سوال پیدا ہو۔ صرف اور صرف پنجاب ب ا اور
بنگال کی آبادی کے تبادلہ کا سوال پیدا ہو سکتا ہے گو جیسا کہ ہم او پر لکھ چکے ہیں یہ بھی غلط ہوگا اور
انصاف کے خلاف ہو گا لیکن سو میں سے اگر ایک وجہ جواز بھی پیدا ہو سکتی ہے تو صرف اس بات
کی دلّی کے لوگوں کے اِدھر اُدھر کرنے کے کوئی معنی ہی نہیں ۔ دلّی کی آبادی کا تعلق لاہور کی
آبادی کے ساتھ ہرگز کوئی نہیں ۔ لاہور کی آبادی کا تعلق امرتسر کی آبادی سے ہے ۔ اگر لاہور
میں ہندوؤں اور سکھوں کے بسانے کا سوال پیدا ہوتا ہے تو ساتھ ہی امرتسر میں مسلمانوں کے
بسانے کا سوال اُٹھایا جانا چاہئے ۔ اس سے پہلے بھی پاکستانی افسر تساہل سے کام لے کر کام
خراب کرتے رہے ہیں اور اب پھر آثار ظاہر ہو رہے ہیں کہ گاندھی جی کے روزہ سے ڈر کر ایسی
ہی حماقت ہمارے بعض افسر پھر کریں گے ۔ ہم یہ تو کہنے کے لئے تیار ہیں کہ ہندوستان یونین
مسلمانوں کو بسائے یا نہ بسائے پاکستانی حکومت اسلامی اخلاق سے کام لیتے ہوئے ہندوؤں
اور سکھوں کو لا کر دوبارہ اپنی جگہ پر بسا دے یہ خیال نہ کرے کہ اتنے آدمی کہاں بسیں گے۔
بہر حال جن لوگوں نے مشرقی پنجاب میں مسلمانوں پر ظلم کیا وہ مغربی پنجاب کے ہندو اور سکھ
نہیں تھے۔ اُن کو کسی صورت میں بھی مشرقی پنجاب کے ہندوؤں اور سکھوں کی وجہ سے تکلیف
نہیں پہنچنی چاہئے لیکن ہم اخلاق اور مذہبی بناء پر اس کی تائید میں ہیں ۔ ہم یہ ہرگز جائز نہیں سمجھ
سکتے کہ ہماری مذہبی فوقیت کو اس سیاسی شکست کی شکل میں بدل دیا جائے ۔ اگر مغربی پنجاب کے
ہندوؤں اور سکھوں کو بغیر کسی بدلہ کے خیال کے مغربی پنجاب میں بسایا جائے تو یہ ہماری فتح
ہوگی ، اسلام کی فتح ہوگی ، اخلاق کی فتح ہوگی ، روحانیت کی فتح ہو گی لیکن اگر دتی کے مسلمانوں
کے بسائے جانے کی وجہ سے لاہور کی آبادی کی گئی تو یہ ہماری شکست ہوگی مذہباً بھی اخلاقاً بھی
اور سیاستاً بھی ۔ لاہور پاکستان کی سرحدوں کا ایک شہر ہے ایک سیاسی تدبیر کے ماتحت یہ مان لینا
کہ تین سو میل پر واقعہ دلّی میں مسلمان آبادی کا بسا دینا جن کا نکالنا کسی معاہدہ کی رو سے جائز
نہیں تھا ، لا ہور میں ہندوؤں اور سکھوں کے بسا دینے کا بدل ہو سکتا ہے، بدترین حماقت کی مثال
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۳۴
الفضل کے اداریہ جات
ہوگی ۔ اس کے معنی یہ ہوں گے کہ پاکستان اپنی سرحد پر مشرقی پنجاب کے ایجنٹوں کو بسا دے گا
اور مسلمان بہر حال پاکستان کی سرحد سے اڑھائی سو میل کے فاصلہ پر رہے گا ۔ یہ نہیں کہا جا سکتا
کہ ایک طرف ہندوؤں سکھوں کو بسانا اور دوسری طرف اُن پر بدظنی کرنا کس طرح جائز ہو سکتا
ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر ہندوستان یونین کے مسلمانوں پر اُس وقت تک اعتبار نہ کرنا
جب تک وہ لیگ کی دو قوموں کی پالیسی کو بُرا بھلا نہ کہیں اور اگر وہاں کے مسلمانوں کی تلاشیاں
لینا اور اُن کو خود مسٹر گاندھی تک کا کہنا کہ ایسے مسلمانوں کی اقلیت اپنے سے نو گنے تعداد والی
اکثریت کا ڈر نکالنے اور ان سور ماؤں کو اطمینان دلانے کے لئے چھوٹا چاقو بھی اپنے پاس نہ
رکھے، بدظنی نہیں تو ایسی تدبیر کے خلاف کہ دتی جو معاہدہ انخلاء میں شامل نہ تھا اس کی آبادی کی
بناء پر لاہور اور ماڈل ٹاؤن کی آبادی کا سوال اُٹھانا اور امرتسر اور گورداسپور کو بھول جانا
ہمارے کان کھڑے ہو جانے پر بدظنی نہیں عقلمندی ہے۔ آخر کیوں امرتسر اور گورداسپور کے
اضلاع نہ آباد کئے جائیں اور لاہور کو آباد کیا جائے ۔ اگر پاکستان کی سرحد کو ہندوؤں اور
سکھوں سے
کرنا ہے تو لازماً ہندوستان کی سرحد کو بھی مسلمانوں سے آباد کرنا ہوگا اور اگر کسی
تدبیر سے اس سوال کو پیچھے ڈالا گیا تو عقل مطالبہ کرے گی کہ ہوشیار باش و نگہ دار ۔
غرض اگر اسلامی اخلاق سے کام لے کر ہندوؤں اور سکھوں کو سارے ملک میں بسایا
جائے تو یہ اور بات ہے لیکن باہمی سودے کے ساتھ اور اصول تعاون کی شکل دے کر ایک فریق
کو لاہور میں اور دوسرے فریق کو دلّی میں بسایا جائے تو یہ ہرگز سودا نہیں ۔ اوّل تو دتی کا
مسلمان اس سودے میں شامل ہی نہیں ، جو بدل نہیں اُس کو قیمت کے طور پر پیش کرنے کا سوال
ہی نہیں دوسرے لاہور پاکستان کی سرحد پر واقعہ ہے اور دلّی پاکستان کی سرحد سے دو سو میل
پرے ہے۔ دونوں کو آباد کرنے میں دور کی بھی مشابہت نہیں ۔ پھر بعض لوگ یہ سوال کر دیں
گے کہ لکھنؤ کے مسلمانوں کو کچھ لوگ اُجاڑ نے لگے تھے ہندوستان یونین کے بعض با اخلاق لوگ
لکھنؤ کے لوگوں کو اُجڑنے سے روکنے لگے اس کے بدلہ میں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں سکھوں
اور ہندوؤں کو بسا دیا جائے۔ پھر یہ سوال پیدا ہوگا کہ الہ آباد کے مسلمانوں کو کچھ فسادی
اُجاڑ نے لگے تھے ہندوستان یونین کے بعض با اخلاق لوگ اُن کو بسانے کے لئے تیار ہو گئے ۔
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۳۵
الفضل کے اداریہ جات
اس کے بدلہ میں ہندوؤں اور سکھوں کو شیخو پورہ اور منٹگمری میں آباد کر دیا جائے ۔ ہم اگر اس داؤ
میں آگئے تو اپنی اخلاقی فتح اور مذہبی فتح کو بھی ضائع کر دیں گے اور سیاستاً بھی دنیا کی نظروں
میں احمق اور بیوقوف قرار پائیں گے۔
کراچی اور صوبہ سرحد کی آبادی کے متعلق پاکستان کو ہرگز کوئی مطالبہ نہیں کرنا چاہئے یہ
ملک تقسیم نہیں ہوئے پاکستان کو صاف کہہ دینا چاہئے کہ ان ملکوں کا ہر ہندو اور ہر سکھ ہر وقت
اگر آباد ہو سکتا ہے اور اس کی جائداد دلانے کا وہ ذمہ دار ہے اور مغربی پنجاب اور مشرقی بنگال
کے متعلق پاکستان کی حکومت کو یہ اعلان کر دینا چاہئے کہ ان ملکوں میں بھی اگر کوئی شخص آ کر آباد
ہوتا ہے تو ہم اُس کو آباد کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس کی دو صورتیں ہونگی اگر صرف ہم آباد کریں
اور مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کو آباد نہ کیا جائے تو ہم پہلے راولپنڈی ڈویژن کو آباد کریں گے
اور اس کے بعد مشرق کی طرف بڑھنے شروع کریں گے ۔ اس کے برخلاف اگر سمجھوتہ کے ساتھ
پاکستان اور ہندوستان اس جبری ہجرت کے نقصانوں کو دور کرانا چاہیں تو انبالہ ڈویژن کی
آبادی کے مقابلہ میں راولپنڈی ڈویژن کی آبادی ہوگی اور جالندھر ڈویژن کی آبادی کے
مقابلہ میں لاہور ڈویژن کی آبادی ہوگی ۔ لاہور ، منٹگمری اور سیالکوٹ کی آبادی ، فیروز پور ،
امرتسر اور گورداسپور کی آبادی کے مقابلہ میں ہوگی یہی ایک طریق فیصلہ ہے جس سے سیاستاً
پاکستان نقصان سے بچ سکتا ہے۔ ہم مذہبی احکام کے پورا کرنے کیلئے ہر سیاسی خطرہ کو برداشت
کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ہمارا مذہب یہ نہیں کہتا کہ سودا کر کے لوگوں کو لاؤ۔ ہمارا مذہب تو یہ کہتا
ہے کہ ملک سے کسی کو نکالو نہیں اگر اس تدبیر سے ہم کو کوئی نقصان پہنچے تو کم سے کم اسلام کی
فوقیت اور برتری تو ثابت ہو گی آنے والے کے دل میں اگر ذرا بھی شرم و حیا ہو گی تو وہ یہ خیال
کر کے کہ پاکستان مجھے بغیر کسی مبادلہ کے آباد کر رہا ہے میری قوم کے لوگوں نے مسلمانوں کو
آباد کرنے کا ارادہ نہیں کیا مگر پاکستان مجھے اور میرے ہم مذہبوں کو آباد کر رہا ہے، دشمنی کے
خیالات چھوڑ کر دوستی کے جذبات محسوس کرنے لگے گا اور جو بدنیت پھر بھی اصلاح نہ کرے گا
اُس کے شر سے ہم کو وہ خدا بچائے گا جس کے حکم کی خاطر ہم خطرہ برداشت کریں گے لیکن اگر
ایسا ہم نے نہیں کرنا تو پھر سمجھو تہ عقل کے مطابق ہونا چاہئے ۔ دلّی اور لاہور کی آپس میں کوئی
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۳۶
الفضل کے اداریہ جات
مشابہت نہیں ۔ کراچی اور دلّی کی آپس میں مشابہت ہے جس طرح باہمی سمجھوتہ میں دلّی سے باہمی دوتی
مسلمانوں کے نکلنے کا کوئی سوال نہیں تھا اسی طرح کراچی سے ہندوؤں کے نکلنے کا بھی کوئی سوال
نہیں تھا۔ دلّی سے مسلمانوں کو نکالنے کے متعلق خواہ کتنا ہی مخفی دباؤ ہندوؤں نے استعمال کیا ہو
وہ ناجائز اور ظالمانہ تھا اور کراچی سے ہندوؤں اور سکھوں کے نکالنے کے متعلق خواہ کتنا ہی مخفی
دباؤ مسلمانوں نے استعمال کیا ہو وہ نا جائز اور ظالمانہ تھا۔ دلّی میں جو سہولت ہندوستان یونین
مسلمانوں کو دے کراچی میں وہ سہولت پاکستان کو ہندوؤں کو دینی چاہئے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر
سہولتیں دینی چاہئیں کیونکہ مسلمان کے اخلاق دوسروں سے بڑھ کر ہونے چاہئیں لیکن دتی اور بڑھ
مغربی پنجاب کے سرحدی علاقوں کا آپس میں کوئی جوڑ نہیں ۔ ایک دوسرے کا قائم مقام نہیں ۔
ہو
سکتا اور نہیں ہونا چاہئے ۔ اگر ایسا ہوا تو پاکستان کا دفاع کمزور ہو جائے گا وہ کھڑا ہونے سے
پہلے گر جائے گا اور دنیا اُس سے ہمدردی نہیں کرے گی بلکہ اُس پر ہنسے گی اور اُسے کہے گی کہ اپنی
حماقت کا خمیازہ آپ ہی بھگت ۔
( الفضل ۲۸ جنوری ۱۹۴۸ء )