قادیان، ننکانہ اور کشمیر
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۳۷
الفضل کے اداریہ جات
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
قادیان ، ننکانہ اور کشمیر
میں کچھ دنوں کے لئے سندھ گیا ہوا تھا اس دورہ میں ایک ہفتہ کے قریب میں کراچی بھی
ٹھہرا۔ ۱۹ / تاریخ کو کراچی سے روانہ ہو کر ۲۰ رکی شام کو میں لاہور پہنچا۔ ۲۱ / تاریخ کے بعض
اخبارات میں میں نے یہ مضمون پڑھا کہ جماعت احمد یہ قادیان اور ننکانہ کے تبادلہ کی کوشش کر
رہی ہے اور یہ کہ اسی سلسلہ میں میں کراچی گیا تھا ایک اخبار نے اس طرف بھی اشارہ کیا تھا کہ
گویا سرظفر اللہ خان نے مسٹر آئنگر ۳۷ے کو یہ پیشکش کی ہے کہ وہ قادیان احمد یوں کو واپس دے
دیں تو کشمیر کے معاملہ میں وہ ان سے سمجھوتہ کر لیں گے۔ یہ باتیں اتنی مضحکہ خیز ہیں کہ عام
حالات میں مجھے اس کے متعلق کچھ بھی کہنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن چونکہ یہ ایام مسلمانوں کے
لئے نہایت نازک ہیں اور دشمن چاہتا ہے کہ مسلمانوں میں اختلافات پیدا کر کے ان کی طاقت کو
تو ڑا جائے اس لئے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ ہر قسم کی بدظنی اور شبہات کو دور کرنے کیلئے میں
حقیقت حال ظاہر کر دوں ۔
یہ بحث در حقیقت دو متضاد باتوں پر مبنی ہے اور ایک ہی وقت میں ان دونوں باتوں کا پیش
کرنا ہی اس بات کا کافی ثبوت ہے کہ یہ بات سرا سر غلط ہے۔ اگر قادیان اور ننکانہ کے بارہ
میں کوئی سمجھوتہ ہو رہا ہے تو کشمیر کے سوال کو اس میں گھسیٹنے کی کیا ضرورت تھی اور اگر قادیان کے میں و میں کیا
بدلہ میں سر ظفر اللہ خان کشمیر فروخت کر رہے تھے تو پھر ننکانہ کا بیچ میں کیا سوال پیدا ہوتا ہے اور
میرے کراچی جا کر قائد اعظم اور محترم لیاقت علی خان صاحب ۳۸ سے ملنے کا کیا مطلب؟
دونوں باتوں میں سے ایک ہی صحیح ہوسکتی ہے دونوں تو صحیح نہیں ہو سکتیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۳۸
الفضل کے اداریہ جات
حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں باتیں ہی غلط ہیں اور بالبداہت غلط ہیں ۔ میں ان دونوں
باتوں کو الگ الگ لیتا ہوں اور اس حد تک حقیقت پر سے پردہ اُٹھاتا ہوں جس حد تک پردہ
اُٹھانا پاکستان کے لئے مضر نہیں ۔ بعض باتیں ایسی ہیں کہ اگر میں ظاہر کروں تو ان دونوں
الزاموں کی لغویت اور بھی ظاہر ہو جائے گی لیکن میں پاکستان کی مصالح کو مد نظر رکھتے ہوئے
ان کو بیان نہیں کروں گا اور میرے نزدیک جن لوگوں نے پر تاب“ جیسے اخبار میں یہ خبر پڑھ کر
اسے سچا قرار دیا ہے، اُنہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے مسلمان اخبار
پرتاب اور ملاپ کی سپیشلوں پر سپیشلوں پر ہنسی اُڑاتے چلے آئے ہیں ۔ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ اسی
پرتاب کی ایک ایسی خبر جو بالبداہت غلط ہے بغیر تحقیق کے قبول کر لی گئی ہے حالانکہ
قرآن کریم میں صاف حکم موجود ہے کہ بے اعتبار لوگوں کی طرف سے جو بات اُڑائی جائے
اُسے تحقیق کے بغیر قبول نہیں کرنا چاہئے ۔ ۳۹ے
دو
دو
دو
شاید میں کوئی سرکاری راز ظاہر کرنے والا نہیں بنوں گا اگر میں اتنا ظاہر کر دوں کہ
پاکستان اور ہندوستان یونین میں مذہبی مقامات کی حفاظت کے متعلق گفت و شنید ہو رہی ہے یہ
گفت و شنید نومبر سے شروع ہے جب کہ سرظفر اللہ خان کی منسٹری کا سوال بھی پیدا نہیں ہوا تھا
بلکہ سرظفر اللہ خان ہندوستان سے باہر تھے ۔ اس گفت و شنید کی ابتداء بھی پاکستان کی طرف سے
نہیں ہوئی کہ اس میں احمد یہ جماعت کا کوئی دخل سمجھا جائے یہ مسئلہ پہلے اشاروں اشاروں میں
انڈین یونین نے چھیڑا اور پھر غالباً دسمبر میں جب کہ ابھی سرظفر اللہ خان منسٹر مقرر نہیں ہوئے
تھے انڈین یونین نے پاکستان گورنمنٹ کے سامنے اس مسئلہ کو باقاعدہ طور پر پیش کیا۔ اس کا
ایک حصہ اخبارات میں آچکا ہے اور وہ یہ ہے کہ ننکانہ میں جلسہ کرنے کی اجازت پاکستان
گورنمنٹ سے ہندوستان یونین نے طلب کی اس کا جواب دینا پاکستان گورنمنٹ کیلئے بہت
مشکل تھا ۔ اگر وہ اس بات کو مان لیتے تو اس وقت کے حالات کے مطابق خطرہ تھا کہ کسی سکیم
کے ماتحت اس جلسہ کو حملہ کا ذریعہ بنالیا جاتا ۔ جب مجھے یہ بات معلوم ہوئی تو جماعت احمد یہ نے
پاکستانی حکومت کو اس مشکل سے بچانے کیلئے یہ درخواست دی کہ ہمارے سالانہ جلسہ کے دن
بھی قریب ہیں ہمیں بھی قادیان میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے اور جو سہولتیں ننکانہ میں
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۳۹
الفضل کے اداریہ جات
سکھ مانگتے ہیں وہی سہولتیں قادیان کے جلسہ کے لئے انڈین یونین دے۔ ہم نے صرف
پاکستان سے ہی یہ درخواست نہ کی بلکہ انڈین یونین سے بھی یہی مطالبہ کیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
انڈین یونین اپنے مطالبہ پر اصرار کرنے سے باز آ گئی کیونکہ یہ بالمقابل کا مطالبہ ان کی مرضی
کے مطابق نہ تھا۔ اس کے بعد جماعت احمد یہ کو معلوم ہوا کہ انڈین یونین نے ننکانہ کی حفاظت کا
سوال اُٹھایا ہے اور پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وہاں سکھوں کو رہنے کی اجازت
دے اور گوردوارہ کے ساتھ جتنی جائداد ہے وہ سکھوں کو واپس دے دی جائے ، ورنہ سکھ آپے
سے باہر ہو جائیں گے جب ہمیں کسی ذریعہ سے اس مطالبہ کی خبر معلوم ہوئی تو جماعت احمد یہ نے
فوراً پاکستان کے بعض حکام کو توجہ دلائی کہ انہیں بھی ایسا ہی مطالبہ سرہند ، قادیان اور دیگر
مقامات مقدسہ کے متعلق کر دینا چاہئے اور قادیان کی طرف سے ایسا مطالبہ ہم نے تحریری طور پر
پیش بھی کر دیا۔ پاکستان گورنمنٹ نے دوسرے اسلامی مقدس مقامات کی بھی لسٹیں جمع کرنی
شروع کیں اور جہاں تک ہمیں معلوم ہے قادیان کے ساتھ تین چار اور مقدس مقامات کی لسٹ
بھی اب تک تیار ہو چکی ہے اور ابھی اس لسٹ کی تیاری کا کام جاری ہے۔ جب انڈین یونین
اپنے مطالبہ کو باقاعدہ طور پر پیش کرے گی تو جہاں تک ہمارا علم ہے پاکستان بھی مختلف
اسلامی فرقوں کے مقدس مقامات کی فہرست پیش کرے گا اور مطالبہ کرے گا کہ دونوں فریقوں
کے ساتھ ایک سا سلوک ہونا چاہئے ۔ ظاہر ہے کہ سیاسی گفت و شنید میں اس سے زیادہ مؤثر
دلیل اور کوئی نہیں ہوا کرتی ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ یا تو انڈین یونین اپنے مطالبہ کو واپس لے لے
گی یا وہ پھر مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کے حقوق کو بھی تسلیم کرے گی جن میں سے قادیان کا
مطالبہ صرف ایک جزو ہے گل نہیں ، اصل مطالبہ تمام اسلامی فرقوں کے مقدس مقاما
ہوگا ۔ جہاں تک ہمارا علم ہے اب تک انڈین یونین کی طرف سے آخری مطالبہ اس بارہ میں نہیں
ہوا اس لئے پاکستان گورنمنٹ ابھی مسلمانوں کے مطالبات کو جمع کر رہی ہے۔ بجائے اس کے
کہ ” پرتاب کی غلط خبر پر بعض مسلمان اخبار گھبراہٹ کا اظہار کرتے ، چاہئے یہ تھا کہ
مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کو بیدار کیا جاتا کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کے مقدس مقامات کی
پاکستان حکومت کو اطلاع دیں۔ اس کے بعد پاکستان حکومت ان میں سے ایسے مقامات کو منتخب
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۴۰
الفضل کے اداریہ جات
کر لیتی جو اس قد را ہمیت رکھتے ہیں کہ اُنہیں اس گفت و شنید میں شامل کیا جانا چاہئے ۔ یہ بھی کہا
گیا ہے کہ میں مرد ولا سا را بائی کے ذریعہ سے کوئی معاہدہ کرانے کی احمد یہ جماعت نے کوشش
کی ہے۔ ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ نہ مس سارا بائی کوئی سیاسی اختیار رکھتی ہے نہ جماعت احمد یہ کوئی
سیاسی اقتدار رکھتی ہے ۔ مس سارا بائی مجھے ملی تھیں اور ان کے ساتھ مسٹر پنجا جی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی
تھے۔ اُس وقت اُنہوں نے بعض مظالم کا ذکر کیا تھا جو اُن کے نزدیک مغربی پنجاب میں
ہندوؤں اور سکھوں پر ہو رہے تھے اور میں نے اُن سے کہا تھا کہ آپ اپنی حکومت کی فکر کریں ۔
مشرقی پنجاب میں رہنے والے مسلمان انڈین یونین کی رعایا ہیں وہ ان کی فکر تو کرتی نہیں اور
مغربی پنجاب کے رہنے والے لوگوں کی جو پاکستان کی رعایا ہیں فکر کر رہی ہے۔ اس کے بعد
مقدس مقامات کا ذا مات کا ذکر شروع ہوا اور میں نے ان سے کہا کہ آپ کی حکومت ننکانہ وغیرہ کے متعلق
تو مطالبات کرتی ہے وہ احمدیوں کو قادیان میں حق کیوں نہیں دیتی حالانکہ مطالبہ انصاف پر مبنی
ہونا چاہئے اور دونوں فریق سے یکساں سلوک ہونا چاہئے ۔ شاید میری پہلی بات سے متاثر ہو کر
مس سارا بائی نے اس کے جواب میں کہا کہ ننکانہ کے سوال کو جانے دیں پاکستان کچھ کرے،
انڈین یونین قادیان میں احمدیوں کو آباد کرائے گی ۔ مس سارا بائی کی ملاقات غیر رسمی تھی چنانچہ
ان کے لاہور سے جانے کے بعد ان کی طرف سے کوئی اطلاع ہمیں نہیں ملی اور نہ ہم امید
وار تھے کہ وہ کوئی اطلاع ہمیں دیں گی کیونکہ نہ وہ انڈین یونین کی نمائندہ تھیں اور نہ کسی قسم
کے فیصلہ کا ان کو اختیا ر تھا مگر اس گفتگو سے ظاہر ہے کہ سمجھوتہ کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوا بلکہ
مس سبارا بائی نے خود کہا کہ یہ سوال جانے دیں کہ پاکستان کی حکومت سکھوں اور ہندوؤں کے
مقدس مقامات سے کیا سلوک کرے گی ۔ انڈین یونین ہر حال اپنے علاقہ کے لوگوں سے انصاف کیا سلوک کرے گی۔ انڈین یونین ہرحال
مقامات سے کیا سلوک کرے کیا۔ انڈین یومین ہر جا
کا سلوک کرے گی اور قادیان میں احمدی بسائے گی ۔ یہ کہنا غیر مناسب نہ ہوگا کہ مس سارا بائی گی ۔ یہ غیرم
نے قادیان جا کر اس قسم کی کوشش کی بھی تھی گو وہ میری ملاقات سے پہلے کی بات ہے۔
ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ جماعت احمد یہ نہ حکومتِ پاکستان ہے نہ وہ پاکستان کی اکثریت ہے
کہ کسی سے پاکستان کی کوئی چیز دلوانے کا وہ وعدہ کر سکے اور جاننے والے یہ بھی جانتے ہیں کہ
اُس محکمہ سے جو یہ کام کر رہا ہے سر ظفر اللہ سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں اس کام سے تعلق رکھنے