قادیان اور مسئلہ کشمیر

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۴۱
الفضل کے اداریہ جات
والے محکمہ کا مرکز لاہور ہے اور اس کا انچارج ایک دوسرا منسٹر ہے جو نہایت دیانتداری سے
بلا تفریق مذہب وملت پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کوشش کر رہا ہے۔
یہ جو کہا گیا ہے کہ میں کراچی اس غرض کے لئے گیا تھا کہ قائد اعظم اور محترم لیاقت علی خان
سے مل کر اس تجویز کی منظوری لوں خدا تعالیٰ نے اس الزام کو اس طرح جھوٹا کر دیا ہے کہ
با وجود اس کے کہ مجھ سے بعض لوگوں نے خواہش کی کہ میں قائداع کی کہ میں قائد اعظم سے ملوں اور بعض امور کا
جن کو وہ نہایت اہم سمجھتے تھے اور جن کے متعلق ان کو یہ یقین تھا کہ اُن کے بارہ میں میرے
خیالات صحیح ہیں تذکرہ قائد اعظم سے کروں ۔ میں نے اس بات سے انکار کیا اور اُن سے کہا کہ
قائد اعظم پر آجکل جو ذمہ داریاں ہیں اُن کے ہوتے ہوئے غال غالباً میرا اُن سے ملنے کی کوشش
کرنا شاید درست نہ ہوگا اور شاید مفید بھی نہ ہو۔ غرض کراچی کے قیام کے دوران میں نہ میں
قائد اعظم سے ملا نہ محترم لیاقت علی خان سے اور نہ میں نے اُن سے ملنے کیلئے درخواست کی ۔
قائد اعظم سے جو لوگ ملتے ہیں گورنمنٹ کے اعلانوں میں اُن کے نام شائع ہوتے رہتے ہیں
چونکہ یہ معترضانہ مضامین میری واپسی پر لکھے گئے ہیں اُس وقت تک ہر اخبار نویس کو یہ معلوم
ہو چکا تھا کہ نہ میں قائد اعظم سے ملا ہوں نہ محترم لیاقت علی خان سے ملا ہوں ۔ پس پرتاب کا
جھوٹ اُن پر کھل چکا تھا ۔ مزید یہ کہ میں سفر کراچی میں کسی اور وزیر سے بھی نہیں ملا۔ صرف ایک
دعوت میں وزیر خزانہ سے میں نے مصافحہ کیا ہے وہ دعوت میں آئے تھے اور کھانے کے کمرہ سے
نکلتے وقت دروازہ میں ایک دوست نے ہمیں آپس میں انٹروڈیوس کرایا تھا۔
قادیان اور مسئلہ کشمیر آب میں اعتراضات کے دوسرے حصہ کو لیتا ہوں جو یہ ہے کہ
سر ظفر اللہ نے مسٹر آ ئنگر سے کوئی سمجھوتہ کیا ہے کہ قادیان احمد یوں
کو مل جائے تو کشمیر کے بارہ میں وہ زور نہیں دیں گے ۔ مجھے تعجب ہے کہ کوئی ذمہ دار آدمی بھی یہ
بات کس طرح لکھ سکتا ہے۔ وزارت کا عہدہ بے شک بڑا عہدہ ہے لیکن کوئی وزیر بھی اپنی طرف ا
سے کوئی معاہدہ نہیں کر سکتا جب تک کیبنٹ اس کی رضا مندی نہ دے۔ سرظن سر ظفر اللہ با وجود
وزیر خارجہ ہونے کے سیکیورٹی کونسل یا انڈین یونین کی کوئی اہم بات نہیں مان سکتے جب تک
پاکستان کی حکومت اس کی تصدیق نہ کرے۔ قادیان کے بالمقابل کشمیر دینے کی رضامندی

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۴۲
الفضل کے اداریہ جات
سر ظفر اللہ نہیں دے سکتے اور سیکیورٹی کونسل اگر اس سوال میں پاکستان حکومت کے خلاف بھی
فیصلہ کر دے تو بھی پاکستان گورنمنٹ اُس کے ماننے یا نہ ماننے میں آزاد ہے پھر سر ظفر اللہ کیا کر
سکتے ہیں اگر وہ کوئی ایسی حرکت کریں گے تو پھر اس کا الزام صرف اُن پر نہیں ہوگا بلکہ قائد اعظم
اور ساری کیبنٹ پر بھی ہوگا ۔ الزام لگانے والوں کو یا تو یہ اعلان کرنا چاہئے کہ قائد اعظم اور اُن
کی ساری کیبنٹ بھی اندر سے مرزائی ہے اور یا اُن کو یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ یہ الزام سرا سر غلط
اور نا واجب ہے۔
بیلی
بیلجیم
حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کا مسئلہ قادیان سے وابستہ نہیں ۔ قادیان سے امریکنوں ، فرانسیسیوں ،
چینیوں، کینیڈا اور بیلجیئم والوں کو کیا دلچسپی ہو سکتی ہے۔ سیکیورٹی کونسل کے گیارہ ممبر
احمدی نہیں وہ دنیا کی گیارہ حکومتوں کے نمائندے ہیں ۔ کیا کوئی عقلمند یہ سمجھ سکتا ہے کہ جب تک
قادیان کے بارہ میں انڈین یونین سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں تھی اُس وقت تک امریکہ ، برطانیہ،
کینیڈا، فرانس ، چیئم اور چین ہندوستان ستان یونین کی کی مخالفت کر رہے تھے لیکن جونہی انڈین یونین
قادیان احمدیوں کو دینے پر تیار ہوگئی ( جس کے ظاہر میں کوئی آثار نظر نہیں آتے ) فوراً ان سب
حکومتوں نے اپنے پولیٹکل مفاد کو بھلا دیا اور انڈین یونین کی تائید کرنے لگ گئیں گویا پاکستان
کے گورنر جنرل اور پاکستان کی وزارت ہی اندرونی طور پر مرزائی نہیں بلکہ دنیا کی بہت سی
حکومتیں اور اُن کی وزارتیں بھی اندرونی طور پر مرزائی ہیں ۔ قادیان کی واگزاری کا معاملہ آیا
اور سب نے ہتھیار پھینک دیئے اور اپنے تمام سیاسی فوائد قربان کرنے پر تیار ہو گئے جن کی وجہ
سے وہ پہلے انڈین یونین کی مخالفت کر رہے تھے۔
بریں عقل
دانش بباید گریست
میں جب کراچی میں تھا تو ایک پریس کانفرنس کے دوران میں مجھ سے پر لیس کے بعض
نمائندوں نے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ سیکیورٹی کونسل کشمیر کے مسئلہ کے متعلق کیا فیصلہ
کرے گی؟ میں نے اُنہیں جواب دیا کہ میرے خیال میں سیکیورٹی کونسل کا فیصلہ عقل اور
انصاف پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ جو فریق اُن کی جھولی میں زیادہ خیرات ڈالے گا وہ اُس کے حق میں
ووٹ دیں گے۔ میں نے اُن سے کہا کہ میرے خیال میں انڈین یونین نے اُن کی جھولیوں میں
و

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۴۳
الفضل کے اداریہ جات
کچھ ڈال دیا ہے اس لئے مجھے اچھے آثار نظر نہیں آتے ۔ پریس کے ایک نمائندہ نے کہا کہ پھر
آپ سر ظفر اللہ کو تارکیوں نہیں دیتے ؟ میں نے جواباً کہا کہ سرظفر اللہ میرے ملازم نہیں بلکہ
پاکستان حکومت کے ملازم ہیں اُن کی ملازمت کی ذمہ داریوں میں دخل دینا میرے لئے ہرگز
جائز نہیں ۔ یہ پاکستان حکومت کا کام ہے کہ وہ اُن کو مشورہ دے کہ اس موقع پر اُن کو کیا طریقہ
اختیار کرنا چاہئے ۔
یو۔ این۔او میں کشمیر کے مسئلہ نے جو ایک نئی صورت اختیار کی ہے میرے نزدیک اس کا
جواب فلسطین اور جیوٹ یعنی سن کڑا ہیں ۔ دنیا کی تجارت سن کی بوریوں کے بغیر نہیں چل سکتی ۔
سن ۴۰ اسی فیصد مشرقی پاکستان میں پیدا ہوتی ہے لیکن بوریاں سو فیصدی مغربی بنگال میں بنتی
ہیں ۔ دنیا کے چند ممالک کے سوا جو خام سن منگوا کر اور وہ بھی پکی بیلز کی صورت میں اپنے ملک
میں بوریاں بنواتے ہیں باقی سارے ممالک ہندوستان سے بوریاں خریدتے ہیں اکثر زرعی
اور خوردنی اجناس ایک ملک سے دوسرے رے ملک کی طرف بغیر بوریوں کے منتقل نہیں کی کی جاسکتیں جا ۔
پاکستان بوریاں نہیں دے سکتا ، ہندوستان بوریاں دے سکتا ہے۔ حال ہی میں ارجنٹائن نے
بوریوں کا معاہدہ ہندوستان سے کیا ہے اور نتیجہ یہ ہوا ہے کہ پہلے وہ پاکستان کے حق میں تھا اب
وہ پیچھے ہٹ رہا ہے۔ اسی طرح اور ملکوں کو بھی ضرورت ہے چونکہ خام سَن دوسرے ملکوں میں
نہیں جا سکتی اور اکثر پکی بیلز اور تمام سن کی بوریاں کلکتہ ہی کے اردگرد تیار ہوتی ہیں اس لئے
پاکستان مجبور ہے کہ وہ اپنی سن مغربی بنگال کی طرف جانے دے۔ پاکستان نے ایسی سن پر
برآمد کا محصول لگا دیا ہے مگر اس محصول سے روپیہ ہی ملے گا سیاسی فائدہ تو نہیں ملے گا۔ سیاسی
فائدہ تو بہر حال انڈین یونین ہی اُٹھائے گی جو پکی بیلز بنائے گی اور بوریاں بھی بنائے گی ۔
دوسری وجہ اس پانسہ کے پلٹنے کی یہ ہے کہ فلسطین کے خلاف فیصلہ کرنے کے بعد مغربی
حکومتوں نے محسوس کیا کہ مسلمان اُن کی طرف سے ہٹ رہے ہیں اس لئے اُنہوں نے کشمیر کے
معاملہ میں مسلمانوں کو خوش کرنے کی کوشش کی لیکن اس عرصہ میں اُنہیں معلوم ہو گیا کہ فلسطین
کے معاملہ میں اُنہوں نے جو فیصلہ کیا تھا اُس سے روس کو فائدہ پہنچتا ہے اور وہ قابل عمل بھی
نہیں ۔ اس وجہ سے اُنہوں نے اس فیصلہ میں بظاہر تبدیلی کرنے کا فیصلہ کر لیا ( بظاہر اس لئے کہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۴۴
الفضل کے اداریہ جات
بعد میں یہ فیصلہ دھوکا ثابت ہوگا۔ میں اس چال کو سمجھتا ہوں ) اور اس طرح اسلامی عالم کو اپنے
ساتھ ملانے کی ایک تدبیر پیدا کر لی ۔ ان حالات میں اُنہوں نے محسوس کیا کہ عرب اپنی کامیابی
کی وجہ سے پاکستان کی مصیبت کو اتنا محسوس نہیں کرے گا ۔ پس اب انہیں انڈین یونین کو خوش کر
دینا چاہئے حقیقتاً کشمیر کی تائید فلسطین کے فیصلہ کی وجہ سے تھی اور اب اس س کی مخالفت فلسطین کے کی مخال
فیصلہ کے بدلنے اور سن کی بوریاں حاصل کرنے کیلئے ہے۔ بعض چھوٹے چھوٹے فوائد اور بھی
ہیں مگر بڑی باتیں یہ دو ہی ہیں ۔ ایک بڑی بات یہ بھی پیدا ہوگئی ہے بلکہ پیدا کی گئی ہے کہ ایسے
اوقات میں اس سوال کو دوبارہ پیش کیا گیا ہے جب کہ چین کا نمائندہ جو شروع سے انڈین یونین
کا ہمدرد تھا سیکیورٹی کونسل کا صدر ہے۔
میرے نزدیک پاکستان حکومت کو اپنے وفد پر یہ زور دینا چاہئے کہ سر دست وہ واپس آ
جائے اور وزارت سے بالمشافہ گفتگو کے بعد نئی پالیسی طے کرے۔ اگر ایسا کیا گیا تو اس فتنہ
سے بچنے کی راہیں نکل سکتی ہیں ۔
کشمیر کا مسئلہ ایک نہایت ہی نازک مسئلہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ میرے نزدیک اب بھی یہ
مسئلہ کامیابی کے ساتھ طے کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے دو باتوں کی ضرورت ہے جن میں
سے ایک مسلمانوں کے اختیار میں ہے اور ایک بڑی حد تک غیروں کے اختیار میں ہے۔ مگر
میرے نزدیک یہ دونوں مشکلات دور کی جاسکتی ہیں اور کشمیر پاکستان کے ساتھ مل سکتا ہے لیکن
سیاسی مصلحتیں اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ میں اُن باتوں کا ذکر کروں ۔ مجھے یقین ہے کہ
یہ سوال حل کیا جا سکتا ہے لیکن میرا یقین کوئی قیمت نہیں رکھتا کیونکہ نہ اس معاملہ میں میرا دخل ہے
نہ میری آواز کوئی اثر پیدا کر سکتی ہے۔ جو اس مسئلہ سے دلچسپی رکھنے والے اور دوسری صف کے
اثر رکھنے والے اشخاص ہیں میں نے اُن سے اِن باتوں کے متعلق گفتگو کی ہے اور وہ میرے
خیال سے متفق ہیں لیکن فیصلہ وہی کر سکتے ہیں جن کے ہاتھ میں اختیار ہے اور دوسرے لوگوں کا
غور اور فکر خواہ درست بھی ہو جب تک قبول نہ کر لیا جائے اس سے فائدہ نہیں ہو سکتا۔ یہ بات
یقینی ہے اور اس میں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ اگر کشمیر پاکستان کے ہاتھ سے گیا تو پاکستان بھی
گیا۔ پس مسلمانوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے اور صحیح طور پر اُسے ادا کرنے کی کوشش کرنی

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۴۵
الفضل کے اداریہ جات
چاہئے ۔ اس سلسلہ میں بعض نہایت اہم اور نئے خطرات بھی پیدا ہو رہے ہیں مگر سیاسی مصالح
مجھے ان خطرات کے متعلق کچھ کہنے کی اجازت نہیں دیتیں اگر وہ خطرات زیادہ معین صورت
اختیار کر گئے تو پاکستان کو مصیبت کے ایک نئے دور میں سے گزرنا پڑے گا۔ ہم خدا تعالیٰ سے
یہی امید کرتے ہیں کہ وہ ان مصیبتوں سے پاکستان کو بچائے گا اور اگر وہ آ ہی پڑیں تو ان کے
مقابلہ میں اسے کامیاب کرے گا لیکن ہمیں اپنی ذمہ داریاں بھلا نہیں دینی چاہئیں ۔ اس وقت
ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ دانتوں میں زبان دے کر انتہائی جدوجہد کرنے کیلئے تیار ہو
جائے ۔ افسوس کہ حکومت کی مصالح کو مد نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ مجھے اس سے زیادہ
کچھ کہنا نہیں چاہئے ۔
کاکلوں:
الفضل لا ہو ر ۲۳ مارچ ۱۹۴۸ء )
منجدھار : سمند ریا دریا کے بیچ کی دھار ۔ مصیبت ۔ عین مصیبت کی جگہ
کفگیر : ڈنڈی والا بڑا چمچہ
الاحزاب : ۱۱ تا ۱۴
ماؤنٹ بیٹن لارڈ : ( ۱۹۰۰ ء ۔ ۱۹۷۹ء) پہلا ارل برطانوی منتظم وائسرائے ہند و گورنر
جنرل بھارت ۔ یہ ملکہ وکٹوریہ کا بیٹا تھا ۔ ۱۹۱۳ ء میں بحریہ میں بھرتی ہوا۔ پہلی جنگ عظیم
کے دوران خدمات انجام دیں ۔ ۱۹۴۲ء میں فوجی نقل و حمل کے سلسلے میں مشترکہ فوجوں کا
سر براہ اور ۱۹۴۳ء میں جنوب مشرقی ایشیا میں کمانڈر انچیف بنا دیا گیا ۔ ۱۹۴۴ء ۔ ۱۹۴۵ء
میں اسے برما کو دوبارہ فتح کرنے کا فریضہ سونپا گیا ۔ ستمبر ۱۹۴۵ء میں اس نے سنگا پور میں
جاپانی فوجوں سے ہتھیار ڈلوائے ۔ مارچ ۱۹۴۷ء میں ہندوستان کا آخری وائسرائے
بنا۔ ۵ اگست ۱۹۴۷ ء کو تقسیم ہند کے بعد جون ۱۹۴۸ء تک بھارت کا پہلا گورنر جنرل رہا۔
اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۳۹۷ ۔ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء )
متی باب ۵ آیت ۳۹۔ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۴۶
الفضل کے اداریہ جات
ابن مسعود عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود معروف ابن مسعود - (۱۸۸۱ء ۔۱۹۵۳ء)
دولت عربیہ سعودیہ کا بانی ۔ صیہونیت کے خلاف عربی تحریک کا قائد ۔ نجد کی آبائی سلطنت
اُس وقت چھن چکی تھی جب عبدالعزیز آٹھ سال کا تھا چند سال بہ حالت جلا وطنی کو یت
میں گزارے ۔ ۱۹۰۱ء میں صرف دس آدمیوں کو ساتھ لے کر ریاض کو فتح کیا۔ اس کے
بعد فتوحات کا سلسلہ جاری ہو گیا کئی اور اہم علاقے حاصل کئے اور شاہ حسین ابن علی کو
شکست دے کر حجاز پر بالا دستی حاصل کی اس طرح ابن سعود عرب کا سب سے بڑا فرمانروا
بن گیا پوری سلطنت کا نام دولت عربیہ سعود قرار دیا۔
( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۹۶۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء )
کمال اتاترک (۱۸۸۱ء ۔ ۱۹۳۸ء) ترک رہنما ۔ جدید ترکیہ کے بانی ۔۱۹۳۴ء سے قبل
مصطفیٰ کمال پاشا کے نام سے مشہور تھے ۔ نوجوان ترکوں کے انقلاب میں حصہ لیا۔ پہلی
عالمی جنگ میں امتیاز حاصل کیا اور ترکیہ کی شکست کے بعد مشرقی اناطولیہ میں قوم پرور
جماعت اور فوج کو منظم کیا ۔ ۱۹۲۳ء سے ۱۹۳۸ء تک ترکی کے صدر رہے۔ ان کے عہد
میں انقلابی اصلاحات نافذ ہوئیں نیز تر کی زبان کے لئے عربی کی بجائے لاطینی رسم الخط
اختیار کیا گیا ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۶۴ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ء )
۱۰ نپولین شاه فرانس (۱۷۶۹ء ۱۸۲۱ء) ویڈیمیئر (Vendemiaire) کی بغاوت
(۱۷۹۵ء) میں اس کے زبردست اقدام نے اسے وقت کی اہم ترین شخصیت بنا دیا۔
اطالوی مہم کے قائد کی حیثیت سے اس نے پست ہمت ، فاقہ زدہ سپاہیوں کو ایک
نا قابل تسخیر فوج بنا دیا۔ مسلسل بروقت اقدامات سے نپولین نے افراطِ زر کا تدارک کیا۔
کلیسیا سے صلح کی ۔ ایک نیا آئینی ضابطہ وضع کیا ۔ ۱۸۰۴ ء میں اس نے شہنشاہ فرانس اور
۱۸۰۵ ء میں ۔ رای ناہ اٹلی ہونے کا اعلان کیا ۔ ۱۲ را پریل ۱۴ ۱۸ ء کو تخت سے ) سے دست بردار ہوا ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۰۸ ۱۷ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء )
ال جارج واشنگٹن (Washington George) (۱۷۳۲ء ۔۱۷۹۹ء) امریکہ کا پہلا
صدر اور بابائے امریکہ ۔ باپ کا نام آگسٹین اور د ٹین اور دادا کا نام واشنگٹن تھا۔ وہ ۱۶۵۷ء میں

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۴۷
الفضل کے اداریہ جات
سلگر یو (Sulgrave) سے ہجرت کر کے امریکہ چلا گیا ۔ ۱۷۴۳ء میں والد کا انتقال ہو
گیا۔ ۱۷۵۵ء تا ۱۷۵۸ ء مسلسل فرانسیسیوں کے خلاف جنگ لڑی ۔ اس کی کوششوں سے
۱۷۸۳ء میں برطانوی افواج کو ہتھیار ڈالنے پڑے۔ ۱۷۸۹ء تا ۱۷۹۷ء امریکہ کے
صدر رہے۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۷۸۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)
ہٹلر (Hitler Adolf) (۱۸۸۹ء ۔ ۱۹۴۵ء) جرمنی کا آمر مطلق نازی پارٹی کا بانی۔
پہلی عالمی جنگ کے بعد چند شورش پسندوں سے مل کر میونخ میں نازی مزدور پارٹی کی بنیاد
رکھی ۔ ۱۹۳۳ء میں اسے آمریت کے اختیارات سونپ دیئے گئے ۔ ہٹلر جرمنی کے تمام
شعبوں کا مختار بن گیا۔ نازی پارٹی کے مخالفین کو کچل دیا گیا۔ اس کی پالیساں بالآخر
دوسری عالمی جنگ پر منتج ہوئیں ۔ ۱۹۴۱ء میں روس کے محاذ پر ہٹلر نے جنگ کی خود کمان
کی ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۴۶ ء مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء )
گوئرنگ (Goering) (۱۸۹۳ ء - ۱۹۴۶ء) جرمنی کا نازی لیڈر پہلی عالمی جنگ میں
فضائی فوج کا ہیرو۔ شروع میں ہی نازیوں کے ساتھ مل گیا ۔ ۱۹۳۳ ء میں جرمنی کا وزیر
محکمہ پرواز اور پروشیا (Prussia) کا وزیر اعظم ۔ خفیہ پولیس کی بنیاد اسی نے رکھی جس کا
۱۹۳۶ ء تک سربراہ رہا۔ جرمنی کا معاشی نظام آمرانہ اختیارات سے چلایا۔ ہٹلر نے اسے
اپنا جانشین نامزد کیا۔ دوسری عالمی جنگ میں ہمہ گیر فضائی جنگ کا ذمہ دار تھا ۔ ۱۹۴۵ء میں
امریکی فوج کے آگے ہتھیار ڈالے۔ جنگی جرائم میں سب سے بڑا ملزم ثابت ہونے پر
سزائے موت پائی مگر پھانسی سے قبل خود کشی کر لی ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۲۹۴ ۔ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء )
۱۴ ٹیریٹوریل فورس: (Territorial Force) برطانیہ کی ایک رضا کار ہنگامی فوج
۱۵ پیٹرن (Patron) - مربی ، سر پرست ، حامی
پٹیل ۔ ولبھ بھائی (Vallabhai Patel) (۱۸۷۶ء ۔ ۱۹۵۰ء) بھارتی سیاست دان ۔
انگلستان میں بیرسٹری کی سند لی اور واپسی پر بحیثیت وکیل فوجداری کامیاب وکالت کی ۔
۱۹۱۵ ء میں گاندھی صاحب سے ملاقات کے بعد پٹیل تھوڑے ہی عرصہ میں قوم پرست اور

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۴۸
الفضل کے اداریہ جات
انڈین نیشنل کانگرس کا رکن بن گیا۔ کئی بار جیل کی صعوبتیں اُٹھا ئیں ۔ وہ ۱۹۲۴ ء تا ۱۹۲۸ء ۔
میں احمد آباد میں رئیس بلد یہ رہا اور ۱۹۳۱ء میں انڈین نیشنل کانگرس کا صدر بنا۔ ۱۹۴۷ء
میں نائب وزیر اعظم اور وز اور وزیر داخلہ بنا اور بنا اور وفات تک ان عہدوں پر فائز رہا۔
اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحه ۳۲۳-۳۲۴ مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء )
اکبر، جلال الدین محمد بن ہمایوں ( ۱۵ / اکتوبر ۱۵۴۵ء ۔ ۱۶ / اکتوبر ۱۶۰۵) اکبر کے
انتظامات سلطنت ہند سنبھالتے ہی فتوحات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ راجپوتانے کے اکثر
راجہ خود ہی فرمانبردار ہو گئے ۔ صرف میواڑ نے مقابلے کی ٹھانی اور نقصان اُٹھایا۔ اس نے
سلطنت کو اٹھارہ صوبوں میں تقسیم کیا اور ہر صوبے میں یکساں نظام جاری کیا۔ اس کے عہد
میں علوم وفنون نے بے حد ترقی کی ۔ ایران کے بڑے بڑے شاعر یہاں آئے اور اعلیٰ
منصب پائے ۔ اس کا شمار دنیا کے بڑے بادشاہوں میں ہوتا ہے۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۱۱۵ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ء )
۱۸ سید احمد سرهندی (۲۶) / جون ۱۵۶۴ء ۔ ۱۰ / دسمبر ۱۶۲۴ء) برصغیر کے ممتاز عالم دین۔
پیدائش سرہند کنیت ابوالبرکات۔ لقب بدرالدین اور نام شیخ احمد تھا۔ شجرۂ نسب ۲۸
کیا۔
واسطوں سے حضرت عمرؓ سے ملتا ہے۔ ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کی اور قرآن حفظ
پھر مولانا کمال کشمیری اور مولانا یعقوب کشمیری سے فیض حاصل کیا اور فقہ اور حدیث پر
عبور حاصل کیا ۔ سترہ برس کی عمر میں درس و تدریس شروع کی ۔ انہوں نے عربی اور فارسی
میں متعد د رسالے رکھے ۔ انہوں نے حضرت خواجہ باقی باللہ کے ہاتھ پر بیعت کی ۔ خواجہ
صاحب نے جلد ہی انہیں خلافت سے نوازا۔ انہوں نے اکبر اعظم کے خود ساختہ دین الہی
کی بیخ کنی میں اہم کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے ایک سال تک قید و بند کی صعوبتیں
برداشت کیں ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۴۱۲ ۔ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء )
۱۹ سید احمد شہید بریلوی (۱۷۸۶ء ۔ ۱۸۳۱ء) ان کا سلسلہ نسب حضرت امام حسین تک جاتا
ہے۔ بالغ ہو کر حضرت شاہ عبدالعزیز دہلوی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ دہلی میں اور
ہندوستان کے مختلف شہروں میں تبلیغ و تربیت کا کام کیا۔ ۱۸۲۱ء میں حج کیا اور عرب میں

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۴۹
الفضل کے اداریہ جات
قیام کر کے عرب ممالک میں دعوت دین حق کا کام کیا ۔ سکھوں نے مسلمان عورتوں کو جبراً
سکھ بنا کر محبوس کرنا شروع کیا تو اس بات کا علم ہونے پر آپ نے سکھوں سے جہاد کا
اعلان کیا ۔ ۲۱ / دسمبر ۱۸۲۶ء میں زبردست جنگ میں سینکڑوں سکھ مارے گئے ۔ مسلمان
غداروں کو سکھوں نے اپنے ساتھ ملا لیا اور آپ نے ۶ رمئی ۱۸۳۱ء کے آخری معرکہ میں
بالاکوٹ میں شہادت پائی ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحه ۸۰۹ ۔ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ء )
۲۰ عبدالغفار خان (۱۸۸۱ء ۔ ۱۹۸۸ء) صوبہ سرحد کے سیاسی رہنما اور سرخ پوش تحریک کے
بانی ۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد جب حکومت کے خلاف تحریک شروع ہوئی تو وہ بھی اس میں
شریک ہوئے ۔ اس بناء پر انہیں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ ۱۹۲۹ء میں افغان جرگہ
اور سرخ پوش تحریک کی بنیا د رکھی ۔ یہ تحریک عام طور پر خدائی خدمت گار کے نام سے پہچانی
جاتی ہے۔ ۱۹۴۸ء میں پاکستان کے خلاف ساز باز کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے ۔
۱۹۶۵ء میں کابل چلے گئے اور اسے اپنا صدر مقام بنایا ۔ ۱۵ رنومبر ۱۹۶۹ ء کو انہیں بھارتی
حکومت نے جواہر لال نہرو انعام سے نوازا۔ سیاسی راہنما عبدالولی خان ان کے بیٹے
ہیں ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۹۶۴ ۔ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ ء )
پرارتھنا : حمد ، مناجات، التجا کرنا
۲۲ ڈومینین (Dominion) سلطنت یا عملداری ۔ ہر ایسا ملک جو اپنے داخلی معاملات میں
آزاد ہو۔
لنڈورے: لنڈورا ۔ دُم کٹا ۔ بے بس
۲۴ ایٹلی کلیمنٹ رچرڈ (Clement Richard Attlee) (۱۸۸۳ء۔ ۱۹۶۷ء)
برطانوی سیاستدان اور لیبر پارٹی کا لیڈر - ۱۹۲۴ ء اور ۱۹۲۹ء کی لیبر حکومتوں میں شامل
رہا ۔ ۱۹۳۵ء میں پارٹی کا لیڈر بنا۔ زمانہ جنگ کی مخلوط وزارت میں نائب وزیر اعظم تھا۔
۱۹۴۵ء میں پاسٹڈیم کا نفرس میں شرکت کے وقت وزیر اعظم بن گیا۔ اس کی حکومت نے
بیشتر صنعتوں کو قومی بنا دیا ۔ قومی اصول پر طبی امداد کا آغاز کیا۔ فلسطین کی حکمداری اور

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۵۰
الفضل کے اداریہ جات
ہندوستان پر تصرف ختم کر دیا۔ امریکہ سے تعلقات استوار کئے ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۱۶۷ ۔ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ ء )
۲۵ آویزش: چپقلش ، لڑائی ، فساد
۲۶ ارباب حل و عقد : حکومت کے معاملات میں تصرف و تسلط رکھنے والے لوگ ۔
۲۷ کتر و بیونت: کانٹ چھانٹ ، تراش خراش
۲۸ یوسف : ۱۰۹
۲۹ لن ترانیاں: شیخیاں ، ڈینگیں
۳۰ غضنفر علی خان را جا : ۱۸۹۴ ء کو پنڈ دادنخان ضلع جہلم میں پیدا ہوئے ۔ اپریل ۱۹۶۳ء میں
وفات پائی ان کا مقبرہ بھی پنڈ دادنخان میں ہے ۔ یہ ایک معز ز راجپوت گھرانے کے فرد
تھے ۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی ۔ ۱۹۲۳ء میں ہندوستان کی مرکزی مجلس وضع
قانون کے رکن بنے ۔ ۱۹۳۳ ء میں کونسل آف سٹیٹ کے رکن بنے۔ کچھ مدت
مہا راجہ الور کے وزیر بھی رہے۔ ۱۹۳۷ء میں پنجاب کی مجلس وضع قانون کے رکن رہے
اور پارلیمنٹری سیکرٹری بنے ۔ ۱۹۴۶ء کے انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر اسی مجلس کے
ڑکن ہوئے ۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پہلے وزیر زراعت و خوراک وصحت بنے ۔ پھر
وزیر مهاجرین و بحالیات، پھر عراق و ایران میں سفیر اور پھر ہندوستان میں ہائی کمشنر مقرر ، و
ہوئے ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱ ۱۰۳ ۔ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء )
ا لَا يَنْحَلُ : جو حل نہ ہو سکے ۔ مشکل
۳۲ بالشویک لفظی معنی زیادہ بڑا۔ روس کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا رکن ۔ انتہا پسند
اشتراکی انقلاب پسند۔
۳۳ وسن۔ وڈرو (Woodrow Willson) (۱۸۵۶ء ۱۹۲۴ء) امریکہ کا صدر
۱۹۱۳ء سے ۱۹۲۱ء تک رہا۔۱۹۰۲ء سے ۱۹۱۰ ء پرنسٹن یونیورسٹی کا کا صدر رہا۔ ۱۹۱۱ء تا صدر رہا
۱۹۱۳ ء نیو جرسی کا گورنر رہا۔ ولسن دنیا کو جمہوریت کے لئے محفوظ رکھنے کی خاطر جنگ کو

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۵۱
الفضل کے اداریہ جات
ضروری سمجھتا تھا۔ تصفیہ امن کے لئے چودہ نکات کا خاکہ تیار کیا یہ بہترین امریکی مقرر تھا۔ تھا ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۰۷ - ۰۸ ۱۸ ۔ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ ء )
۳۴ سٹالن : روسی کمیونسٹ آمر ۔ اس کا اصل نام ز و گشویلی تھا۔ انقلابی تحریک میں شامل ہونے
کے باعث اس نے سٹالن ( مرد آہن ) کا لقب اختیار کیا۔ پادری بننے کے لئے تعلیم
حاصل کی مگر مارکسی ہو گیا اس لئے درسگاہ سے خارج کیا گیا۔ ۱۹۴۵ء میں مالوٹوف کو
معزول کر کے وزارت عظمی سنبھالی ۔ روس پر ہٹلر کے حملہ کے بعد اس نے فوجی قیادت بھی
سنبھال لی ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۷۳۹ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء )
۳۵ اوڈیسا: بحیرہ اسود کے کنارے روس کی اہم بندرگاہ ہے۔ صنعتی مرکز ۔ اٹھارھویں صدی
کے اواخر میں ایک قدیم یونانی نو آبادی کے مقام پر تعمیر ہوا۔ ۱۹۰۵ء میں اس شہر سے
متعدد یہودی نکل گئے ۔ ۱۹۱۸ء سے ۱۹۲۰ ء تک متعدد مملکتیں یکے بعد دیگرے اس پر قابض
رہیں ۔ آخر بولشویکوں کے قبضہ میں آیا۔ دوسری عالمی جنگ میں رومانیہ اس پر مسلط ہو گیا
اور اس نے اسے تباہ کر کے دولاکھ اسی ہزار شہریوں کو قتل یا جلا وطن کیا۔
۳۶ عنان: لگام ۔ باگ
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۱۵۵ ۔ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ء )
۳۷ آئینگر ۔ ایس سر بنواس (۱۸۷۴ء ۔ ۱۹۴۱ء) ہندوؤں کے مذہبی اور رواجی قوانین کا
ماہر ۱۹۱۲ء سے ۱۹۱۶ ء تک مدراس یونیورسٹی کی سینٹ کا ممبر اور ۱۹۱۶ء سے ۱۹۲۰ء تک کی۔
مدراس سوشل ریفارم سوسائٹی کا صدر رہا۔ اسی عرصہ میں ایڈووکیٹ جنرل ہو گیا ۔ ۱۹۲۱ء
میں سی ۔ آئی ۔ اسی کے خطاب اور قانون ساز کونسل کی رکنیت سے دستبردار ہو گیا ۔ مرکزی
اسمبلی میں حزب مخالف کا ڈپٹی لیڈر رہا۔ مدراس کانگرس کی کامیابی اسی کے سبب ہوئی۔
۶
سائمن کمیشن کا سرگرم مخالف تھا۔ آزادی ہند لیگ قائم کی اور آزادی کے سوال پر نہرو کمیٹی
کی مخالفت کی ۔ ۱۹۳۰ ء میں سیاست سے دستکش ہو گیا۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۳۹ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء )
۳۸ لیاقت علی خان ( یکم اکتوبر ۱۸۹۵ ء - ۱۶ راکتو بر ۱۹۵۱ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۵۲
الفضل کے اداریہ جات
رستم علی خان کے دوسرے صاحبزادے۔ ۱۹۱۸ء میں ایم ۔اے۔ او کالج علی گڑھ سے بی ۔اے
کیا۔ پھر انگلستان چلے گئے جہاں سے انہوں نے ۱۹۲۴ء میں ان ٹمپل (Inner Temple)
سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ انگلستان میں قیام کے دوران سیاست میں حصہ لینا
شروع کیا ۔ ۱۹۲۶ء میں یو پی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور ۱۴ سال تک اس کے رکن
رہے ۔ ۱۹۳۷ ء میں مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے ۔ ۱۹۴۰ء میں مرکزی لیجسلیٹو
اسمبلی کا رکن منتخب کیا گیا ۔ ۱۹۴۵ء میں مسلم لیگ کے نمائندہ کے طور پر شملہ کا نفرنس میں
حصہ لیا ۔ ۱۹۴۶ء میں ہندوستان کے وزیر خزانہ بنے ۔ قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے
پہلے وزیر اعظم بنے ۔ دسمبر ۱۹۴۷ء تک وزیر خارجہ بھی رہے ۔ ۱۸ اکتوبر ۱۹۵۰ ء مسلم لیگ
کے صدر بنے ۔ ۱۶ راکتو برا ۱۹۵ ء کو ایک شخص سیدا کبر نامی کے ہاتھوں قتل ہوئے ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۳۴۵ - ۱۳۴۶ - مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء )
٣٩ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَ كُمْ فَاسِقٌ بِنَبَأُ فَتَبَيَّنُوا (الحجرات : )
۴۰ سن : ایک پودا جس کی چھال سے رسیاں بنتی ہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی