پاکستان کا مستقبل بحیثیت نباتی دولت کے
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۵۵
پاکستان کا مستقبل
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
پاکستان کا مستقبل
نباتی ، زرعی ، حیوانی اور معنوی دولت کے لحاظ سے
میں نے بے تاریخ کو مینار ڈ ہال میں اس مضمون پر ایک تقریر کی تھی چونکہ وقت کم تھا اور
مضمون زیادہ اس کے کئی حصے بیان کرنے سے رہ گئے تھے اور کئی کھول کر بیان نہ ہو سکے ۔ چونکہ
سننے اور پڑھنے میں فرق ہوتا ہے پڑھتے وقت انسان زیادہ غور سے کام لے سکتا ہے اور مختصر
اشاروں کو بھی سمجھ سکتا ہے اس لئے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اپنی لکھی ہوئی مختصر یادداشت کو
شائع کر دوں تا کہ مضمون کا ایک مکمل نقشہ بھی ذہن میں آجائے اور یادداشت کے طور پر بھی ان
لوگوں کے ہاتھ میں رہے جو اس میں بیان کردہ مضامین پر مزید غور کرنا چاہتے ہیں ۔
پاکستان کا مستقبل بحیثیت نباتی دولت کے ملک کی حفاظت اور اس کی ترقی کے لئے سوختنی اور تعمیری
لکڑی کا وجود نہایت ضروری ہے۔ سوختنی لکڑی کو کلے کا بھی کام دے سکتی ہے۔ پُرانے زمانہ
کے تمام بڑے شہروں کے ارد گر سوختنی لکڑی کے رکھ بنائے جاتے تھے جہاں سے شہروں کو لکڑی
مہیا کی جاتی تھی اور قصبات میں زمینداروں کے ذمہ لگایا جاتا تھا کہ وہ درخت لگا ئیں اور انہیں
چھوٹے درخت کاٹنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی تا کہ لکڑی ضائع نہ ہو۔ ہر گاؤں میں اتنے
درخت بوئے جاتے تھے کہ اس گاؤں کی سوختنی اور تعمیری ضرورتیں ان سے پوری ہو سکتی تھیں ۔
انگریز چونکہ ایک صنعتی ملک کے رہنے والے ہیں ان کی حکومت کے زمانہ میں دیہات کی
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۵۶
پاکستان کا مستقبل
اقتصادی اور تمدنی حالت کی طرف توجہ کم ہو گئی اور شہروں کی طرف توجہ بڑھ گئی اس لئے پرانا
نظام قائم نہ رہ سکا اور درخت کٹتے کٹتے گاؤں ننگے ہوئے اور مسلمان بھی ہندوؤں کی نقل میں
جانور کا گوبر چولہوں میں جلانے لگے حالانکہ گوبر کا جلانا صفائی کے لحاظ سے بھی اور زراعتی لحاظ
سے بھی نہایت مضر ہے۔ بائبل میں یہودیوں کی سزا کے متعلق آتا ہے کہ تم انسان کے پاخانہ
سے روٹی پکا کر کھاؤ گے گو یہاں انسانی پاخانہ کا ذکر ہے مگر جانور کا پاخانہ بھی تو گندی شے
ہے خواہ نسبتاً کم ہو اور اس سے روٹی پکانی بھی یقیناً ایک سزا ہے۔ اس حوالہ کے مطابق گو بر کا
چولہوں میں استعمال خدائی سزا اور قوم کی ذلت کی علامت ہے۔ پس مسلمانوں کو اس سے بچنا
چاہئے تھا مگر دیہاتی اقتصادی حالت کے خراب ہو جانے کی وجہ سے وہ بھی مجبور ہو کر ہندوؤں
کے پیچھے چل پڑے جو گائے کے گوبر کو متبرک خیال کرتے ہیں اور اسے چولھے میں جلانا تو الگ
رہا کھانے کی چیزوں میں ملانے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔ پاکستانی حکومت کا فرض ہے کہ وہ
ایسا انتظام کرے کہ سوختنی لکڑی کثرت سے تمام دیہات اور قصبات میں مل سکے اتنی کثرت سے
کہ زمینداروں کو جلانے کے لئے اوپلوں کی ضرورت پیش نہ آئے ۔ میرے نزدیک پاکستانی
حکومت کو پانچ پانچ چھ چھ گاؤں کا ایک یونٹ بنا کر ان کی ایک پنچایت بنا دینی چاہئے جو
اقتصادی اور صحت انسانی کے قیام کی ضرورتوں کے مہیا کرنے کی ذمہ دار ہو۔ ان گاؤں کے
درمیان میں ایک حصہ درختوں کے لگانے کے لئے مخصوص کر دیا جائے یہ درخت تعمیری کاموں
کے لئے مخصوص ہوں ۔ اس کے علاوہ ہر گاؤں میں چراگاہوں کی حفاظت ان کے سپرد ہو۔
جہاں چرا گا ہیں ہیں وہ ان پنچایتوں کے سپرد کی جائیں اور جہاں نہیں ہیں حکومت خود چرا گا ہیں
بنا کر ان پنچایتوں کے سپرد کرے اور ہر گاؤں میں حکومت اتنے درخت سوختنی لکڑی کے لگوائے
جو اس گاؤں کی ضرورت کو پورا کر سکیں اور ان پنچایتوں کا فرض ہو کہ وہ دیکھتی رہیں کہ ہر گاؤں
مقررہ تعداد میں درخت کو لگاتا رہتا ہے۔ اگر یہ انتظام یہ انتظام جاری کیا جائے تو یقیناً سوختنی لکڑی کا
سوال حل ہو جائے گا اور گو بر کھاد کے لئے بچ جائے گا جس سے ملک کی زراعت کو بھی فائدہ پہنچے
گا۔ ہر ایسے قصبہ کے لئے جس کی آبادی دس ہزار سے زیادہ ہو قصبہ سے کچھ فاصلہ پر ڈسٹرکٹ
بورڈوں کی نگرانی میں سوختنی لکڑی کی رکھیں بنوانی چاہئیں بلکہ میرے نزدیک تو جس طرح
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۵۷
پاکستان کا مستقبل
ڈسٹرکٹ بورڈ مقرر ہیں اسی طرح پر ضلع میں اس کی میونسپل کمیٹیوں کا ایک مشترکہ بورڈ ہونا
چاہئے جس کے سپرد اس قسم کے رفاہ عام کے کاموں کی نگرانی ہو اس طرح میونسپل کمیٹیوں کے
کاموں میں ہم آہنگی بھی پیدا ہو جائے گی اور باہمی تعاون سے ترقی کے نئے راستے بھی نکلتے
جائیں گے۔ پچاس ہزار سے اوپر کے جو شہر ہوں ان کے لئے سوختنی لکڑی کے رکھ بنانا صوبہ داری
حکومت کا فرض ہو۔ ان شہروں کے لئے شہر کے ایسی طرف زمین حاصل کر کے جس طرف شہر
کے بڑھاؤ کا رُخ نہ ہو دو تین میل فاصلہ پر سوختنی لکڑی کی رکھیں بنا دینی چاہئیں جہاں سے شہر
میں لکڑی سپلائی ہوتی رہے۔ پچاس ہزار آدمی کی آبادی یا اس سے زیادہ کے شہروں کے لئے
جتنی سوختنی لکڑی کی ضرورت ہوتی ہے اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ایک اقتصادی یونٹ ہوگا اور
حکومت کو اس نظام میں کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا بلکہ نفع ہی ہوگا ۔ اس انتظام کے علاوہ مرکزی
حکومت کے انتظام کے ماتحت بعض بڑے بڑے رکھ بنانے چاہئیں تا ضرورت کے موقع پر ملک
کو سوختنی لکڑی مہیا کی جاسکے اور اگر کسی وقت کوئلہ کی کمی ہو تو کارخانے اس لکڑی کے ذریعہ سے
چلائے جاسکیں ۔ دوسرے ڈسٹر کٹوڈ سٹیلیشن Destructive Distillation) کے ذریعہ
بہت سارے کیمیائی اجزاء ملک کے استعمال اور بیرونی دساورے کے لئے پیدا کئے جا سکتے ہیں ۔
ڈسٹر کٹو ڈسٹیلیشن زیادہ تر سخت لکڑی سے کیا جاتا ہے جیسے کیکر شیشم ، پھلائی وغیرہ اس ذریعہ سے
سپرٹ بھی پیدا کیا جا سکتا ہے جو جنگی ضرورتوں کے بھی کام آئے گا اور کئی کیمیاوی کارخانوں
میں بھی استعمال ہوگا ۔ اس کے علاوہ ایسی ٹون ، ایسٹک ایسڈ اور فارمیلڈی ہائیڈ بھی اس سے
بنائے جا سکتے ہیں ۔ اوّل الذکر بارود کے بنانے میں کام آتا ہے اور آخرالذکر پلاسٹک کے
بنانے میں کام آتا ہے۔ شیشم اور کیکر کا درخت بہت حد تک تعمیری ضرورتوں کو بھی پورا کر سکتے
ہیں ۔ آجکل تعمیری ضرورتوں کے لئے زیادہ تر دیودار کی قسم کی لکڑیاں استعمال ہوتی ہیں جیسے
دیار ، کیل ، پڑتل اور چیل یہ لکڑیاں پہاڑوں پر ہوتی ہیں ۔ پہلے کشمیر، چنبہ اور منڈی سے یہ مہیا
کی جاتی تھیں ۔ ریلوں کی لائنیں بنانے میں یہی لکڑی کام دیتی تھی کیونکہ ریل پر بچھائی جانے
والی شہتیریاں ہر وقت ننگی رہتی ہیں اور اُن پر بارش کا پانی پڑتا ہے عام لکڑی زیادہ دیر تک گیلی
رہنے سے خراب ہو جاتی ہے۔ دیار کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ گیلے ہونے سے خراب نہیں ہوتی ان