جڑی بوٹیاں

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۵۹
پاکستان کا مستقبل
سے دیا سلائی کی تیلیاں بن سکتی ہیں اور یہ درخت اتنی مقدار میں پائے جاتے ہیں کہ اگر ان سے
دیا سلائی کی تیلیاں بنائی جائیں تو نہ صرف پاکستان بلکہ سارے ہندوستان کی ضرورتیں اس سے
پوری ہو سکتی ہیں ۔ ضرورت ہے کہ ایسا کارخانہ بنایا جائے جو بلوچستان میں یہ تیلیاں بنا کر
دیا سلائی کے کارخانوں کے ں کے پاس فروخت کرے اور یہ صنعت جس کی سب سے بڑی مشکل ان
تیلیوں کا مہیا ہونا ہے پاکستان میں فروغ پا سکے۔ لکڑی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں
فوراً پلاسٹک کے کارخانے جاری کرنے کی کوشش کرنی چاہئے مگر چونکہ یہ سوال میری تقریر کے
زراعتی حصہ کے ساتھ متعلق ہے میں اس کا ذکر آگے چل کر کروں گا ۔
ا
جڑی بوٹیاں جنیاتی دولت کا اک بڑا جزو جڑی بوٹیاں بھی ہوتی ہیں۔ مالی جڑی بوٹیاں کشمیر، چنبہ ، چترال ، صوبہ سرحد اور بلوچستان میں ملتی ہیں ۔ کشمیر کا سوال
مشتبہ ہے اور چنبہ قطعی طور پر انڈین یونین میں شامل ہو چکا ہے اس لئے پاکستان میں جڑی بوٹیاں
چترال ، صوبہ سرحد اور بلوچستان میں سے جمع کی جاسکتی ہیں اور پاکستان کی خوش قسمتی سے ان
تینوں علاقوں میں کافی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں بلکہ بعض جڑی بوٹیاں ایسی نادر ہیں کہ دنیا کے
بعض دوسرے حصوں میں نہیں ملتیں۔ بلوچستان کی جڑی بوٹیوں کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ اُن
میں الکلائیڈ جو کہ دواؤں کا فعال جزو ہوتا ہے دوسرے علاقوں کی نسبت زیادہ پائے جاتے ہیں
اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بلوچستان میں بارشیں کم ہوتی ہیں ۔ جڑی بوٹیوں سے بہت سی ادویہ اور
کیمیاوی اجزاء تیار کئے جاتے ہیں ابھی تک ہندوستان کی جڑی بوٹیاں کامل سائنٹیفک تحقیقات
سے محروم ہیں اور ہزاروں ہزار مفید ادویہ اور کیمیاوی اجزاء اُن میں مخفی پڑے ہوئے ہیں۔ مخفی
یورپ کے لوگ قدرتی طور پر پران ان ادویہ کی تحقیق کرتے ہیں جو جو اُن کے کے ملکوں کی جڑی بوٹیوں سے
بنائی جاسکتی ہیں یا جو آسانی سے اُن کے قبضہ میں آ سکتی ہیں تا کہ اُن کا تجارتی نفع انہیں کو ملے ۔ تا
اب پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اس کے لئے موقع ہے کہ اپنی نباتی دولت سے زیادہ سے
زیادہ فائدہ اُٹھائے ۔ اگر ایک محکمہ بنا دیا جائے جو جڑی بوٹیوں کے الکلائیڈز اور دوسرے
کیمیاوی اجزاء دریافت کرے تو تھوڑے ہی عرصہ میں بیسیوں کئی دوائیں پاکستان میں ایجاد
ہو جائیں گی جو دنیا کی ساری منڈیوں میں اچھی قیمت پر پک سکیں گی ۔ حکیم اجمل خاں صاحب

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۶۰
پاکستان کا مستقبل
مرحوم کو اس کا خیال آیا تھا اور انہوں نے طبیہ کالج دہلی کے ساتھ ایک چھوٹی سے لیبارٹری اس
کام کے لئے مقرر کر دی تھی۔ مشہور ہندوستانی سائنسدان چوہدری صدیق الزمان صاحب اس
کے انچارج مقرر کئے گئے تھے اور انہوں نے بنگال کی مشہور بوٹی چھوٹی چندن پر تجربات کر کے
اس کا الکلائیڈ معلوم کر لیا تھا مگر ہندوستانی روایتی پھوٹ کا شکار محکمہ ہو گیا ۔ چوہدری
صدیق الزمان صاحب کو حکومت ہند میں ایک اچھی جگہ مل گئی اور ان کے جانے کے ساتھ ہی یہ
محکمہ بھی ختم ہو گیا ۔ اب چو ہدری صدیق الزمان صاحب حکومت پاکستان میں آ لستان میں آگئے ہیں اُن کے
مشورہ سے یا اُن کی نگرانی میں اس قسم کا محکمہ پھر کھولا جا سکتا ہے۔ شاید ایک لاکھ یا ڈیڑھ لاکھ
روپیہ سالانہ کے خرچ سے ابتدا ابتدائی لیبارٹری قائم کی کی جاسکتی ہے اور ، اور پھر آہستہ آہستہ اُس سے
لاکھوں بلکہ کروڑوں روپیہ کا نفع حاصل ہونے کی امید پیدا ہو سکتی ہے۔ بعض جڑی بوٹیاں طبی
طور پر اتنی مفید ہیں کہ انگریزی دوائیں اُن کا مقابلہ نہیں کر سکتیں مگر مشکل یہ ہے کہ اُن کے
استعمال کا طریق ایسا ہے کہ آجکل کے نزاکت پسند لوگ اس کی برداشت نہیں کر سکتے ۔ اگر
الکلائیڈز اور دوسرے فعال اجزاء نکال لئے جائیں یا ایکسٹیٹ بنائے جائیں تو یقیناً نہ صرف
طب میں ایک مفید اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کی دولت میں بھی ایک عظیم اضافہ ہوگا ۔ ادویہ کے
علاوہ جڑی بوٹیوں میں بعض اور کیمیاوی اجزاء بھی ہیں جو مختلف صنعتوں میں بڑا کام آ سکتے ہیں
چنانچہ بہت سی بوٹیوں کے نغدوں سے سے کشتے بنائے جاتے ہیں آخر ان کے اندر ایسے اجزاء ہیں
جو کہ دھاتوں کو تحلیل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں اگر ان کو الگ کر لیا جائے تو نہ صرف کشتے بنانے
آسان ہو جائیں گے بلکہ اور کئی قسم کی صنعتیں جاری کرنے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔
لد
الفضل لاہور ۹ / دسمبر ۱۹۴۷ء )
سوساسی لاہور ۱۹۴۳ء
حزقی ایل باب ۴ - آیت ۱۲ ۔ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لا
دساور : (۱) غیر ملک یا غیر ممالک ۔ (۲) غیر ملک کی منڈی ۔ (۳) سوداگری کا مال جو
غیر ملک سے آئے ۔ (۴) وہ جگہ جہاں ہر ایک چیز فروخت کے لئے جمع کریں ۔
نغدوں:

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۶۱
خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے
خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی