خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کردیں گے
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۶۳
خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۴۷ء بمقام لاہور )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
آج کا جلسہ غیر معمولی حالات میں منعقد ہو رہا ہے ۔ گزشتہ سال قادیان میں جلسہ سالانہ
کے موقع پر کوئی احمدی یہ قیاس بھی نہیں کر سکتا تھا کہ اگلے جلسے کے موقع پر ہم اپنے مرکز سے محروم
ہوں گے اور ہمیں کسی اور جگہ پر اپنا جلسہ کرنا پڑے گا ۔ جگہوں کے لحاظ سے تو ساری جگہیں ہی
ایک جیسی حیثیت رکھتی ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ۔ جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ
كُلُّهَا مَسْجِدًال یعنی میرے لئے ساری ہی زمینیں مسجد بنادی گئی ہیں ۔ اگر ہر جگہ ہی خدا کی
سجدہ گاہ بن سکتی ہے تو وہ مومن کے لئے جلسہ گاہ بھی بن سکتی ہے لیکن بہر حال عادتیں ، تعلقات
اور محبتیں ضرور قلب پر اثر ڈالنے والی چیزیں ہیں اور ہر چیز انسان کو عجیب معلوم ہوتی ہے ۔ اگر
کرائے کا ایک مکان بھی تبدیل کیا جائے تو تکلیف ہوتی ہے اگر کوئی شخص اپنی ملکیت کا مکان بھی
خود اپنی مرضی سے فروخت کرتا ہے تو اسے بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے تو پھر وہ جگہ چھوڑ نے پر
کیوں تکلیف محسوس نہ ہو جو ہماری نگاہ میں مقدس تھی ۔ جو ہمارے نزدیک روحانی ترقی کا ذریعہ
تھی ، جو ہمارے نزدیک دین کی اشاعت اور تبلیغ کا مرکز تھی اور جس سے ہمیں جبری طور پر اور
ایسے طور پر محروم کر دیا گیا ہے کہ جب تک حالات پھر پلٹا نہ کھائیں ہم آسانی سے وہاں نہیں
جا سکتے ۔ یہ چیز تکلیف دہ تو ضرور ہے ، اس سے دل مجروح تو ضرور ہوتے ہیں لیکن مومن ہاں وہ
سچا مؤمن جو محض سُن سُنا کر خدا پر ایمان نہیں لاتا بلکہ جس کا ایمان پورے یقین اور وثوق پر مبنی
ہے وہ جانتا ہے اور خوب جانتا ہے کہ یہ تغیر ایک عارضی تغیر ہے اسے خوب معلوم ہے کہ قادیان
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۶۴
خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے
چاہیے ہمار
میری چیز ہے وہ میری ہے کیونکہ میرے خدا نے وہ مجھے دی ہے گو آج ہم قادیان نہیں جا سکتے ، گو
آج ہم اس سے محروم کر دیئے گئے ہیں لیکن ہمارا ایمان اور ہمارا یقین ہمیں بار بار کہتا ہے کہ
قادیان ہمارا ہے وہ احمدیت کا مرکز ہے اور ہمیشہ احمدیت کا مرکز رہے گا ۔ (انشاء الله )
حکومت خواہ بڑی ہو یا چھوٹی بلکہ حکومتوں کا کوئی مجموعہ بھی ہمیں مستقل طور پر قادیان سے محروم
نہیں کر سکتا ۔ اگر زمین ہمیں قادیان لے کر نہ دے گی تو ہمارے خدا کے فرشتے آسمان سے
اُتریں گے اور ہمیں قادیان لے کر دیں گے ( نعرہ ہائے تکبیر ) اور جو طاقت بھی اس راہ میں
حائل ہو گی وہ پارہ پارہ کر دی جائے گی ، وہ نیست و نابود کر دی جائے گی ۔ قادیان خدا نے
ہمارے ساتھ مخصوص کر دیا ۔ ردیا ہے اس لئے وہ ہمیں آپ قادیان لے کر دے گا ۔ انشاء الله
پس ہمارے دل غمگین نہ ہوں تم پر افسردگی طاری نہ ہو کہ یہ کام کا وقت ہے اور کام کے
وقت میں افسردگی اچھی نہیں ہوتی بلکہ کام کے وقت میں ہم میں نئی زندگی اور نئی روح پیدا ہو جانی
ہمارے بوڑھے جوان ہو جانے چاہئیں او اور ہمارے جوان ۔ ، جوان پہلے سے بہت زیادہ طاقتور ہو
جانے چاہئیں ۔ ہم مذہبی لوگ ہیں حکومتوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہمارا کام دلوں کو فتح کرنا
ہے نہ کہ زمینوں کو ۔ ہمارا یہ کام دوسرے کاموں سے بہت زیادہ اہم اور ضروری ہے۔ پس ہمیں
دوسروں کی نسبت زیادہ ہمت اور قربانی کرنی چاہئے ۔ آؤ ہم اپنے رب کے حضور دعا کرتے
ہوئے یہ التجا کریں کہ اے ہمارے رب ! ہمارے دلوں ، ہمارے جسموں اور ہمارے سامانوں
کی کمزوری اور قلت کو تو خوب جانتا ہے ہم ہر طرح بے کس ، بے بس اور ناتواں ہیں ، ہمارے
پاس تیرے حضور پیش کرنے کے لئے ایک ہی چیز ہے اور وہ ہے ہمارا ٹوٹا پھوٹا کمزور ناقص اور
کرم خوردہ ایمان ۔ ہم تیری محبت کے اس نقطے کا واسطہ دے کر جو اس پر موجود ہے اس ایمان کو
تیرے حضور پیش کرتے ہیں ۔ تو ہم پر رحم فرما، ہمارے مردہ ایمانوں کو زندہ کر اور ہمیں ہمارے
مقصد میں کامیاب فرما۔ اے ہمارے ربّ! تیرے سب بندے ہمارے بھائی ہیں خواہ وہ
پاکستان میں رہتے ہیں یا ہندوستان میں ، خواہ وہ ایشیاء میں رہتے ہیں یا یورپ میں ، خواہ وہ
ہمارے کتنے ہی دشمن ہوں تو ان کے متعلق ہمارے دلوں کے کینے اور بغض اور بغض کو نکال دے اور ان
کے دلوں میں دین سے بے رغبتی کی جگہ اپنی محبت پیدا فرما دے اور ہمیں ہمارے مقصد میں
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۶۵
خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے
کامیاب کرتا تیری بادشاہت اسی طرح زمین پر بھی قائم ہو جائے جس طرح کہ وہ آسمان پر
ہے۔
( الفضل ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء )
مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۴۸ دار الفکر بیروت میں یہ الفاظ ہیں ۔ جعلت الارض
كلها لي ولامتي مسجدا
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۶۷
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
( غیر مطبوعہ )
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني