تفسیر انگریزی مع دیباچہ پہلے دس پارے کی اشاعت
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
٣٧٠
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
ہیں اس لئے ان نوٹوں کو دیکھنے کے بعد میں نے یہی فیصلہ کیا کہ اس تقریر کو کسی دوسرے موقع پر
اُٹھا رکھوں اور آج وہ متفرق باتیں بیان کر دوں جو اس تقریر کے ساتھ میں بیان کرنا چاہتا تھا
اور جن سے وہ تقریر اور بھی لمبی ہو جاتی ۔
66
وہ مضمون جو آج کے لئے میں نے اختیار کیا تھا اور جسے میں اب بیان نہیں کر رہا ” سیر روحانی “
کا یہ حصہ تھا کہ میں نے اپنے سفر میں بڑے بڑے مینار دیکھے جو بادشاہوں نے تیار کرائے تھے ۔
مجھے اُن بلند و بالا میناروں کو دیکھ کر یہ خیال آیا کہ اسلام نے بھی ان مادی میناروں سے ایک
بہت زیادہ بلند اور بہت زیادہ شاندار مینار بنایا ہے جس میں وہ ساری خصوصیتیں پائی جاتی ہیں
جو میناروں میں رکھی جانی مقصود تھیں اور جو دوسرے میناروں میں نہیں پائی جاتیں ۔
تفسیر کبیر کی اشاعت ایک بات میں دوستوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پانچ دس
سال فتنوں کی وجہ سے قرآن کریم کی تفسیر کا کوئی حصہ شائع
نہیں ہو سکا کچھ حصہ لکھا گیا تھا مگر فتنوں کی وجہ سے وہ وقت پر نہ چھپ سکا اور کا پیاں پتھر سے
اُچٹ گئیں اور اس طرح وہ لکھا ہوا حصہ ضائع ہو گیا ۔ اب مضمون یہاں پہنچ گیا ہے تھوڑا سا
مضمون دینا ہے مگر مشکل یہ پیش آ گئی کہ کاغذ قادیان میں ہی رہ گیا ہے اور اب اُس سائز اور
طرز کا کا غذ نہیں ملتا ۔ ہم تلاش میں لگے ہوئے ہیں کہ خواہ مہنگا ملے تو بھی کاغذ لے لیا جائے اور
تفسیر کی تیسری جلد جلد سے جلد شائع کر دی جائے مگر ابھی تک سامان میسر نہیں آسکا ممکن ہے
مارچ یا اپریل کے آخر تک شائع ہو جائے ۔ اسی طرح پہلے نصف پارہ کی ایک جلد چھپی ہوئی
موجود ہے صرف تھوڑا سا مضمون لکھ کر اس کو مکمل کیا جا سکتا ہے اس حصہ کو بھی جلد شائع کرنے کا
ارادہ ہے مگر فتنوں کی وجہ سے ابھی تک یہ کام بھی نہیں ہو سکا ۔
سے ہمارا
تفسیر انگریزی مع دیباچہ لیکن اس اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل
انگریزی ترجمۃ القرآن جو دس پاروں کی تفسیر پر
پہلے دس پارے کی اشاعت مشتمل ہے اور جس کا حجم چودہ پندرہ سو صفحات تک
ہے شائع ہو گیا ہے۔ اس میں دو سو صفحات سے اوپر کا میں نے دیباچہ لکھا ہے جس میں اسلام کی
وہ خوبیاں بیان کی گئی ہیں جو اسے دوسرے مذاہب پر فضیلت بخشتی ہیں اس کی تعلیمات کا خلاصہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۷۱
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
بیان کیا گیا ہے جس مقدس و مطہر انسان پر قرآن کریم نازل ہوا ہے اس کی پاک زندگی کا خاکہ
کھینچا گیا ہے ، قرآن کریم کے متعلق انبیائے سابقین کی وہ پیشگوئیاں جو پہلی کتب میں پائی جاتی
ہیں ان کا خلاصہ ذکر کیا گیا ہے، اسی طرح اور کئی اہم مضامین اس دیباچہ میں بیان کئے گئے
ہیں۔ اس دیباچہ کو الگ بھی شائع کرنے کا ارادہ ہے غالباً اُردو میں پانچ چھ سو صفحات کی کتاب
بن جائے گی ۔ اِنْشَاءَ اللہ کاغذ کے میسر آنے پر اُردو میں بھی اور گورمکھی میں بھی اور ہندی میں
بھی یہ دیباچہ شائع کر دیا جائے گا۔ یورپ اور امریکہ والوں کیلئے یہ دیباچہ الگ کتابی صورت
میں آکسفورڈ پر لیس یا کسی اور پریس میں شائع کروایا جائے گا۔ یہ قرآن کریم جلد ساز کے پاس
تھا مگر اب جلد بندی کا کام ختم ہو چکا ہے ارادہ یہ ہے کہ اس کے بعض نسخے یورپ اور امریکہ
بھی بھیجوا دئیے جائیں ان کی جلد میں اعلیٰ درجہ کی بندھوائی جائیں گی اور وہ بڑے آدمی جو کسی نہ
کسی رنگ میں ملک میں امتیازی حیثیت رکھتے ہیں ان میں یہ نسخے تقسیم کئے جائیں گے۔ اسی
طرح مشہور لائبریریوں میں کچھ نسخے بھجوائے جائیں گے اور کچھ نسخے جماعت کیلئے مخصوص رہیں
گے۔ مگر چونکہ اس کی خریداری کیلئے دوستوں کی طرف سے پیشگی رقوم آچکی ہیں اس لئے اب
خریداری کیلئے کوئی نیا نام بھجوانے کا فائدہ نہیں ۔ ایک ہزا ر نسخہ جماعت کیلئے مخصوص کیا گیا تھا مگر
درخواستیں تیرہ چودہ سو آ چکی ہیں پس اب درخواست دینے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ صرف اس تفسیر
کی اشاعت کا میں اعلان کرتا ہوں اب جن دوستوں کی خواہش ہو وہ یہی کر سکتے ہیں کہ دوسروں
سے عاریہ لے کر پڑھ لیں اور فائدہ اُٹھا ئیں ۔
میں اس موقع پر اس بات کا بھی افسوس کے ساتھ ذکر کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ انگریزی
ترجمۃ القرآن کا کام جن کے سپر د تھا یعنی مولوی شیر علی صاحب وہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت
تھوڑے دن ہوئے وفات پاگئے ہیں ترجمہ تو وہ سارے قو ترجمہ تو وہ سارے قرآن کا کر چکے تھے اور مختصر نوٹ بھی
لکھ چکے تھے ، اب میرے نوٹوں کو دیکھ کر اُن کا خلاصہ تیار کر رہے تھے ۔ میرے نوٹ چونکہ لمبے
تھے اس لئے وہ ان کا خلاصہ تیار کرتے تھے مگر اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت وہ وفات پاگئے ۔
میں سمجھتا ہوں اُنہیں قادیان سے نکلنے کا جو صدمہ پہنچا تھا اُس کو وہ برداشت نہیں کر سکے اب ان
کی جگہ ملک غلام فرید صاحب کو مقرر کیا گیا ہے ۔ بہت سا کام دوسری جلد کا بھی ہو چکا ہے اور