مہاجرین کی آبادکاری

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۷۵
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
ہے۔ پس میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ہر جگہ بیداری پیدا کریں اور اپنے
اپنے چندوں کو بڑھانے کی کوشش کریں ۔ اس وقت حالت یہ ہے کہ قریباً ایک ثلث چندہ آ رہا
ہے۔ اصل میں تو زیادہ ہوگا کیونکہ بینک چیک توڑ کر نہیں دیتے اور کافی مقدار چیکوں کی ہمارے
دفتر میں پڑی ہوئی ہے اگر اس رقم کو شامل کر لیا جائے تب بھی چندوں میں خاصی کمی رہتی ہے ۔
وہ قوانین جو اس بارہ میں میں نے تجویز کئے ہیں شوری کے ممبروں کو بتا دیئے گئے ہیں ہر جگہ کی
جماعت کو چاہئے کہ ان پر عمل کرنے کی کوشش کرے۔
مہاجرین کی آباد کاری میں نے کل مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کی آبادی اور ان کی مشکلات کے متعلق کچھ امور بیان کئے تھے لیکن میں سمجھتا
ہوں ابھی اس بارہ میں مجھے مزید کچھ کہنے کی ضرورت ہے۔ چالیس لاکھ انسانوں کی مصیبت کوئی
معمولی مصیبت نہیں ۔ ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہم اس مصیبت کو کس طرح دور کر سکتے ہیں ۔ پس جو
کچھ میں نے کہا تھا اس پر میں مزید کچھ باتیں اس وقت کہنا چاہتا ہوں تا پبلک کو بھی ان باتوں کا
علم ہو جائے اور حکومت کی توجہ بھی ان باتوں کی طرف پھر جائے اور پھر وہ طبقہ جو پریس سے
تعلق رکھتا ہے اس کو بعد تحقیق میرے رائے کو صحیح سمجھے تو وہ بھی اس بارہ میں اپنے فرائض کو ادا
کرنے کی طرف توجہ کرے کیونکہ چالیس لاکھ مسلمانوں کی مصیبت دور کرنے کی کوشش کرنا ہر
شخص کا اخلاقی فرض ہے۔
میں دیکھتا ہوں کہ اس مصیبت میں لوگ ایسے پریشان ہو گئے ہیں کہ وہ مشکلات کے عجیب
عجیب حل تجویز کر رہے ہیں ۔ وہ حل در حقیقت ایسے ہیں جیسے کہتے ہیں کہ پرانے زمانہ میں ایک
لال بجھکڑ تھا جو ہر چیز کا کوئی عجیب سا نام رکھتا اور ہر مشکل کے حل کیلئے کوئی عجیب طریق کار تجویز ب سانام رکھتا اور ہر شکل کے حل کیلئے کوئی عجیب طریق کار تجور
کرتا ۔ ایک دفعہ ایک گاؤں میں کوئی عورت نئی نئی بیاہی آئی ۔ ساس سسر کہیں باہر گئے ہوئے تھے کرتا۔ ایک دفعہ ایک گاؤں مں کوئی عورت نی نی باری آئی ہے اس سر باہر گئے ہوئے تھے
اور وہ دالان میں گھونگھٹ نکالے بیٹھی تھی کہ باہر سے کوئی شخص آیا اس کے ہاتھ میں مٹھائی کا
ایک تھال تھا۔ اُس نے وہ تھال آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ فلاں گھر میں شادی تھی اُنہوں نے
مٹھائی کا حصہ تحفہ بھجوایا ہے وہ منہ چھپانے کیلئے ستون کے پیچھے کھڑی ہوگئی اور مٹھائی کا تھال
پکڑنے کیلئے اُس نے ایک ہاتھ ادھر سے اور ایک ہاتھ اُدھر سے نکال دیا اس نے تھال ہاتھ

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۷۶
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
میں پکڑا دیا۔ اب یہ حیران ہو کر سوچنے لگی کہ میں تھال کو پیچھے کس طرح لاؤں درمیان میں
ستون ہے اور میرا ایک ہاتھ ایک طرف سے رُکا ہوا ہے اور دوسرا ہاتھ دوسری طرف سے رُکا ہوا
ہے اس نے بہت سوچا مگر اسے اس مشکل کا کوئی حل نظر نہ آیا۔ آخر گھبرا کر وہ رونے لگی تھوڑی
دیر گزری کہ اس کی ساس اور خسر بھی آگئے وہ بھی ویسے ہی عقلمند تھے جیسے ان کی بہو عقلمند تھی ۔
اُنہوں نے بھی اپنی بہو کو اس مشکل میں دیکھ کر رونا شروع کر دیا کہ اب تو بہو کے ہاتھ کاٹنے
پڑیں گے اس کے سوا اور کیا علاج ہو سکتا ہے ۔ آخر کسی نے انہیں کہا کہ مشکل تو بڑی ہے لیکن
لال بجھکڑ کو بلا ؤ ممکن ہے وہ اس مشکل کا کوئی حل تجویز کر لے۔ لال بجھکڑ آیا اور اس نے یہ نظارہ
دیکھ کر تھوڑی دیر تک اپنا سر پکڑا۔ کچھ دیر غور کرتا رہا اور پھر کہنے لگا بات تو خطر ناک ہے لیکن میں
نے اس کا حل تجویر کر لیا ہے۔ تم چھت تو ڑو اور ستون کی اینٹیں علیحدہ کرنی شروع کر دو جب
اینٹیں اُتارتے اُتارتے اس کے ہاتھ تک ستون الگ ہو جائے تو اس کے ہاتھوں سے تھال
لے لینا۔ اُنہوں نے جب یہ تجویز سنی تو بہت خوش ہوئے ۔ اسے نذرانہ پیش کیا اور اس کی تجویز
پر عمل کرنے کیلئے تیار ہو گئے ۔ کوئی باہر سے آیا ہوا آدمی بھی یہ تمام باتیں سن رہا تھا اس نے کہا
بیوقوفو! یہ کیا کرنے لگے ہو آگے بڑھ کر اس کے ہاتھ سے تھال کیوں نہیں لے لیتے ۔ تھال لے لو
اس کے ہاتھ خود بخود پیچھے آجائیں گے۔ لال بجھکڑ نے یہ بات سنی تو وہ غصہ سے آنکھیں سرخ
کر کے کہنے لگا اس میں اُستادی کون سی ہوئی ، اُستادی تو اسی بات میں ہے جو میں نے بتائی
ہے۔ یہی حال بعض مسلمانوں کا ہے۔ چالیس لاکھ انسان کو مصیبت میں مبتلا دیکھ کر اُستادیاں
سوچی جا رہی ہیں اور جو سیدھے سادھے حل ہو سکتے ہیں اُن کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا ۔ بعض
لوگ ایسے بھی ہیں جن کو اپنے پرانے خیالات پھیلانے کا کوئی موقع نہیں ملتا تھا اب اُنہوں نے
سمجھا کہ یہ موقع اپنے خیالات کو پھیلانے کیلئے موزوں ہے۔ اس طرح وہ مشکلات دور کرنے
کی بجائے اپنے ہی خیالات پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں حالانکہ سیدھی سادی بات ہے آدمی
بھی موجود ہیں ، روزی کمانے کے ذرائع بھی ہمیں معلوم ہیں ، اعداد و شمار بھی ہمیں معلوم ہیں ،
ہمارا فرض ہے کہ ہم کا غذا اور قلم دوات لے کر بیٹھیں اور دیکھیں کہ حساب بنتا ہے یا نہیں ۔
واقعہ یہ ہے کہ مشرقی پنجاب اور ریاستوں میں ۵۶ لاکھ مسلمان تھے ۔ پنجاب کی ساری

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۷۷
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
آبادی کے متعلق جو اعداد و شمار جمع کئے گئے ہیں ان سے پتہ لگتا ہے کہ پنجاب کی آبادی میں
۲۹ فیصد غیر زراعت پیشہ ہیں اور باقی زراعت پیشہ مگر یہ تقسیم سارے ضلعوں میں برابر نہیں بعض
جگہ یہ نسبت زیادہ ہے اور بعض جگہ کم ۔ بہر حال تمام اضلاع کا جائزہ لینے پر یہ نسبت ۸۰ فیصدی
سے ۱۹ فیصدی قرار پاتی ہے یعنی کسی جگہ ۸۰ فیصدی ہے اور کوئی ضلع ایسا ہے جس میں 19 فیصدی
ہے اس کی اوسط ۲۹ فیصدی ہے اور یہی وہ نسبت ہے جو پنجاب کے غیر زراعت پیشہ لوگوں کی
قرار دی گئی ہے۔ اب ۲۹ فیصدی کی اوسط کو مد نظر رکھتے ہوئے مشرقی پنجاب کی آبادی کا اگر
جائزہ لیا جائے تو حقیقت واضح ہو جاتی ہے۔
مشرقی پنجاب میں اگر چہ مسلمان زیادہ تھے مگر مشرقی پنجاب کے شہروں میں زیادہ تر ہندو
بستے تھے کیونکہ قانون یہ ہے کہ جس قوم کی اقلیت ہوتی ہے وہ زیادہ تر شہروں میں مقیم ہوتی ہے ۔
یوپی کے شہروں میں مسلمان آبادی کی نسبت ہندوؤں سے زیادہ ہے اور پنجاب کے شہروں میں
ہندوؤں کی آبادی جو اقلیت میں تھے زیادہ تھی کیونکہ اقلیت والے ہمیشہ اپنی حفاظت کا ذریعہ
سوچتے ہیں اور وہ ذریعہ انہیں یہی نظر آتا ہے کہ ہم کسی جگہ اکٹھے ہو کر رہیں چنانچہ وہ شہروں میں
اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔ اس قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے مشرقی پنجاب کی شہری آبادی یا دوسرے
لفظوں میں یوں کہو کہ غیر زراعت پیشہ لوگوں کی آبادی زیادہ تھی ۔ اگر ۲۹ فیصدی کو ہی لے لیا
جائے تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے گل ۵۶ لاکھ مسلمان تھے ۔ گورنمنٹ کہتی ہے کہ ۴۶ لاکھ مسلمان
مغربی پنجاب میں پہنچا ہے ۵ لاکھ کو مار دیا گیا ہے اور پانچ چھ لاکھ کو جبری طور پر مرتد بنا لیا گیا
ہے۔ بہر حال ۴۶ لاکھ کا سوال ہم نے حل کرنا ہے ان میں سے غیر کا شتکار ۱۳ لاکھ ۲۴ ہزار ہیں نے
اور کاشتکار ۳۲ لاکھ ۶ے ہزار، گویا جو لوگ باہر سے آئے ہیں اور جن کے لئے ہم نے زمینوں
کا انتظام کرنا ہے وہ ۲ ۳ لاکھ ۶ ۷ ہزار ہیں ۔ اب ہم زمین کو دیکھتے ہیں کہ وہ کتنی ہے گورنمنٹ
کے ریکارڈ کے رو سے سکھوں اور ہندوؤں کی زمین ۱۷،۰۰۰، ۶۶ اور دوسرے غیر مسلموں کی
زمین ۴٬۰۶،۰۰۰ ایکڑ ہے گویا ۷۰ لاکھ ۲۳ ہزار ایکڑ زمین تھی ۔ اس میں جو غیر مسلموں کی
کاشت کردہ زمین تھی وہ ۵۸۱، ۳۶، ۴۸ ایکڑ تھی ۔ وہ زمینیں جن کے مسلمان مزارع تھے مگر
مالک ہندو ہونے کی وجہ سے بھاگ گئے وہ زمینیں اس سے مستثنیٰ ہیں کیونکہ ہم ان کے متعلق یہ

آج 10 میں سے 10 باقی