تیسرا نقص
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۷۹
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
فریب کرتا اس کا ہمسایہ فوراً اس کے خلاف رپورٹ کر دیتا۔ یہ طبعی بات ہے کہ اگر ایک شخص کو
چار ایکڑ زمین مل رہی ہو اور دوسرا فریب سے ۵۸ ایکڑ زمین لے لے تو زمیندار اس کو
برداشت نہیں کر سکتا وہ ضرور کوشش کرے گا کہ اس کا پردہ چاک کرے اور اسے اِس زمین سے
بے دخل کرے ۔ مگر اب حالت یہ ہے کہ جن کمیوں کے نام پر زمینیں حاصل کی گئی ہیں وہ مثلاً بیٹھے
ہیں سیالکوٹ میں اور یہ لائل پور بیٹھا ہے اس نے ان کے نام پر زمینیں حاصل کر لی ہیں اور
انہوں نے اپنے اپنے نام پر زمیندار بن کر زمینیں حاصل کر لی ہیں ۔ میرے نزدیک یہ تمام نقص
ان کو پھیلانے کے نتیجہ میں پیدا ہو رہے ہیں ۔ کثرت سے ایسی مثالیں ملتی ہیں ہر خاندان کے
جتنے افراد تھے ان کی تعداد سے زیادہ زمین اُنہوں نے لے لی ہے۔
دوسر انقص دوسرا نقص یہ واقعہ ہوا کہ جوغیر کا شکار تھے ہی کہ تاجر اور وکلا بھی انہوں
نے بھی بہانے بنا بنا کر زمین لے لی ہے۔ حالانکہ یہ واضح بات ہے کہ یہ زمین
کا شتکاروں کو مل سکتی تھی غیر کا شتکاروں کو نہیں ۔ بے شک وہ لئے ہوئے آئے ہیں مگر بہر حال
زمین کے متعلق جو قانون ہے اُس کی ضرور پابندی کی جائے گی یہ نہیں ہو سکتا کہ کاشتکاروں کا
حصہ غیر کا شتکار لے جائیں مگر ہوا یہی کہ تاجر اور وکلاء اور دوسرے لوگ بھی جو غیر زراعت پیشہ
تھے اور بہانے بنا بنا بنا بنا کرز کر زمین ! حاصل کرتے چلے گئے حالانکہ یہ زمین اس طرح تو تقسیم نہیں ہو رہی
تھی جس طرح شادی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی جاتی ہے اور جو جی چاہے لے لیتا ہے یہ تو
مصیبت کے وقت مستحقین کی مدد کی جا رہی تھی ۔ گورنمنٹ اپنے حالات کے مطابق کاشتکاروں
کی جو زیادہ سے زیادہ مدد کر سکتی تھی وہ کر رہی تھی یہ کسی بادشاہ کے بیٹے کی شادی کی تقریب نہیں
تھی کہ غیر کا شتکار بھی زمینیں لینے لگ جاتے بہر حال یہ دوسرا نقص بھی شدید طور پر واقع ہوا۔
تغییر انقص تیسری بات یہ ہوئی کہ بعض جگہ زمینیں محفوظ ہیں مگر دکھایا یہ گیا ہے کہ وہ زمینیں
لوگوں کو دے دی گئی ہیں ۔ یہ کس طرح ہوا ہے اس کے متعلق ایک دو باتوں کا
بیان کرنا سیاستاً مفید نہیں ورنہ مجھے وہ جگہیں معلوم ہیں ، وہ زمینیں معلوم ہیں اور میں اس بات کو
قطعی شواہد کی بناء پر ثابت کر سکتا ہوں ۔ مثال کے طور پر یوں سمجھ لو کہ جالندھر کا کوئی پٹواری ہے
اسے پتہ نہیں کہ اس کے رشتہ دار کہاں کہاں ہیں وہ لکھ کر دے دیتا ہے کہ اتنی زمین چالیس
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۸۰
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
آدمیوں کو دے دی گئی ہے مگر وہ زمین در حقیقت محفوظ ہوتی محفوظ ہوتی ہے اور وہ انتظار کر رہا ہوتا ہے اُس
وقت کا جب اُس کے رشتہ دار اس کے پاس آئیں اور وہ اُنہیں زمین دے۔ پٹواریوں کے
کھاتے دیکھے جائیں تو ہزاروں ہزار ایکڑ زمین ایسی نکلے گی جو اُنہوں نے اپنے رشتہ داروں
کے لئے رکھ لی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے اس طرح بھی کیا ہے کہ جس وقت یہاں سے
لوگ بھاگے اُنہوں نے پٹواریوں سے مل کر اصل کا شتکار کے نام کی بجائے اپنا نام چڑھا لیا۔
پھر اس میں کچھ دست غیب بھی چل رہا ہے۔ بہر حال زمینوں کی جو تقسیم کی گئی ہے اس میں بہت
سے نقائص ہیں ۔ اگر اب بھی کسی دیانتدار افسر کو مقرر کیا جائے تو جتنے لوگ آ چکے ہیں ان سب
کیلئے یہی زمین کافی ہو سکتی ہے۔ پھر یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ ساری زمین ابھی ۴۸ لاکھ ایکڑ ہی
نہیں بلکہ اس سے زیادہ ہے یہ وہ زمین ہے جو پہلے سکھوں اور ہندوؤں کی ملکیت تھی ۔ اس کے
علاوہ وہ ہزار ہا ایکٹر بلکہ لاکھ دولاکھ ایکڑ زمین ایسی ہے جو گورنمنٹ کی پراپرٹی ہے سال دوسال
کیلئے وہ اس زمین کے ٹھیکے دے دیتی تھی اس میں بھی ہندو اور سکھ زیادہ ٹھیکیدار تھے لیکن بہر حال
مالک گورنمنٹ تھی سکھ اور ہندو عارضی ملکیت کے طور پر کام کر رہے تھے وہ زمین بھی پڑی ہے اگر
اس کو بھی ملا لیا جائے تو زمین پچاس لاکھ ایکڑ تک پہنچ جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ طریق
کار کو مد نظر رکھتے ہوئے تقسیم ہونے کے بعد زمین چار پانچ لاکھ ایکڑ بچنی چاہئے بلکہ اس سے بھی
زیادہ کیونکہ کئی زمیندار ایسے ہیں جن کی مشرقی پنجاب میں کافی زمینیں تھیں ۔ میرے نزدیک
۱۳ فیصدی زمین بڑے زمینداروں کے پاس تھی ، اس کے معنی یہ ہیں کہ چھ لاکھ ایکڑ زمین بیچ
جائے گی کیونکہ ان کو اتنی زمین نہیں ملے گی جتنی مشرقی پنجاب میں چھوڑ آئے ہیں ۔ واقعہ یہ ہے
کہ مغربی پنجاب میں سکھوں ، ہندوؤں اور دوسرے غیر مسلموں کی زمین ۷۰ لاکھ تئیس ہزار ایکڑ ۷۰ لاکھ
تھی اس کے مقابلہ میں مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کی زمین ۵۸۱ ، ۳۶، ۴۸ ایکڑ تھی گویا جتنی
زمین مشرقی پنجاب میں تھی اس سے زیادہ یہاں موجود ہے ۔ اور چونکہ بڑے بڑے زمینداروں
کو حصہ نہیں ملنا یا خیال کیا جاتا ہے کہ نہیں ملے گا اگر کسی نے چوری چھپے لے لیا ہو تو اور بات ہے
لئے بہر حال یہاں پانچ سات لاکھ ایکڑ زمین بچتی ہے کم نہیں بچتی ۔ پس موجودہ
حل موجود ہے پھر میں کہتا ہوں ہمیں یہ بھی تو دیکھنا چاہئے کہ سکھ اور ہند و صرف زمیندار ہی نہیں