مستقبل آدمیوں سے بنا کرتا ہے
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۸۳
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
کی ضرورت نہیں ، ہمارا ہادی اور ہمارا راہنما قرآن ہے جس میں سارے علاج موجود ہیں اور
اس میں جو علاج بتایا گیا ہے وہ نسل کو بڑھانا ہے مگر ہوشیاری اور بیداری سے ۔اس سے رزق
کی مشکلات بھی حل ہو جائیں گی دولت کے رستے بھی نکل آئیں گے اور سیاسی ضعف بھی طاقت
میں بدل جائے گا۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ کیوں یہ کہا جاتا ہے کہ باہر سے چالیس لاکھ آدمی آ گیا
ہے یہ چالیس لاکھ آدمی کھائے گا کہاں سے؟ حالانکہ اس چالیس لاکھ کو شامل کر کے بھی پاکستان کا
رقبہ اتنا زیادہ ہے کہ ابھی اس میں اور بھی بہت سے لوگوں کے سمانے کی گنجائش موجود ہے ۔
مغربی پنجاب کی آبادی ایک کروڑ ستر لاکھ ہے اور سارے مغربی پاکستان کی آبادی
۲ کروڑ ستر لاکھ ہے لیکن سارے پاکستان کا جو رقبہ ہے وہ بشمولیت بلو چستان تین لاکھ ۷۳ ہزار
میل کے قریب ہے ۔ کشمیر ملے تو یہ رقبہ اور بھی بڑھ جائے گا اور چار لاکھ سے اوپر ہو جائے
گا۔ انگلستان ، ویلیز اور سکاٹ لینڈ کا رقبہ اٹھاسی ہزار میل ہے اور ۸۸ ہزار میل رقبہ میں اس
وقت ۳ کروڑ ۷۵ لاکھ آدمی بس رہے ہیں ۔ پہلے یہ آبادی چار کروڑ تھی مگر اب گر رہی ہے گویا
انگلستان ، ویلز اور سکاٹ لینڈ کے رقبہ سے یہ چار گنا بڑا ملک ہے اور چونکہ وہاں ۸۸ ہزار میل
کے رقبہ میں ۳ کروڑ ۷۵ لاکھ آبادی ہے اس حساب سے پاکستان کی کل آبادی اٹھارہ کروڑ ہونی
چاہئے لیکن ہے سات کروڑ ، گویا ابھی گیارہ کروڑ کی آبادی بڑھ سکتی ہے۔ یہ دیکھ کر کہ انگلستان
زراعتی ملک نہیں دوسرے اس وقت وہاں آبادی کم ہو رہی ہے اس کی آبادی میں کروڑ سے بھی
اوپر جا سکتی ہے صرف توجہ اور ان ذرائع سے کام لینے کی ضرورت ہے جو اللہ تعالیٰ نے آبادی کی
ترقی کیلئے مقرر فرمائے ہیں ۔
مستقبل آدمیوں سے بنا کرتا ہے میں نے جیسا کہ پچھلے دنوں بھی بیان کیا تھا
مستقبل آدمیوں سے بنا کرتا ہے۔ مستقبل زمین سے بنا کرتا ہے۔
سے نہیں بنتا۔ بغیر اس کے کہ انسان کے پاس زمین کا کوئی ٹکڑا ہو جب وہ محنت کرتا ہے تو کسی نہ
کسی طرح اپنی روزی ضرور کما لیتا ہے بلکہ جائز باتیں تو الگ رہیں اگر انسان نا جائز رنگ میں
ہی روزی کمانے کے وسائل سوچنے لگے تو وہ سو طریق سوچ لیتا ہے۔
مجھے ایک عزیز نے سنایا کہ کشمیر میں جب گزشتہ ایجی ٹیشن ہوئی تو اُس وقت وہاں کے انگریز
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۸۴
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
ریزیڈنٹ مسٹر ویکفیلڈ کو شکایت پہنچی کہ ایک کشمیری پنڈت لوگوں سے بڑی کثرت کے ساتھ
رشوت لیتا ہے ۔ اُس نے اُس کشمیری پنڈت کو بُلایا اور اُسے ایک دفتر میں لگا دیا۔ چند دنوں کے
بعد اُس کے متعلق دریافت کیا گیا تو لوگوں نے بتایا کہ وہ خوب رشوت لیتا ہے اس پر اُسے
دوسرے دفتر میں تبدیل کر دیا گیا مگر پھر بھی رشوت لیتا چلا گیا ۔ آخر اسی طرح یکے بعد دیگرے
اُسے تمام دفتروں میں پھرایا گیا مگر جہاں بھی جاتا اُس کے متعلق یہی رپورٹ آتی کہ وہ خوب
رشوت لیتا ہے۔ آخر تنگ آ کر مسٹر ویکفیلڈ نے اسے دریائے جہلم پر اسلام آباد کے موڑ کے
قریب بٹھا دیا اور اُسے کہا گیا کہ تمہاری سوائے اس کے اور کوئی ڈیوٹی نہیں کہ تم صبح سے شام تک
دریا کی لہریں گنتے رہا کرو۔ اس نے سمجھا یہ کام تو ایسا ہے جس میں وہ کسی سے رشوت نہیں لے
سکتا ۔ مگر چند دنوں کے بعد جب اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو لوگوں نے بتایا کہ اس نے تو
غضب کر دیا۔ اس نے تو اتنی رشوت لی ہے جس کی کوئی حد ہی نہیں ۔ جو لوگ کشمیر گئے ہیں وہ
جانتے ہیں کہ کشمیری کشتیوں کے ذریعہ سبزی ترکاری سرینگر میں بیچنے کیلئے لے جایا کرتے ہیں وہ
چونکہ لہریں گننے کیلئے بیٹھا ہوتا تھا جب بھی کسی کشتی نے آنا وہ فوراً کشتی والے کو آواز دیتا کہ ٹھہر
جاؤ تمہیں آگے آنے کی اجازت نہیں میں سرکاری کام کر رہا ہوں اگر تم آگے بڑھے تو میں لہریں
ٹھیک طور پر نہیں گن سکوں گا ۔ آخر اس بے چارے نے کچھ رشوت پیش کرنی اور پھر اُسے آگے
آنے کی اجازت ملنی ۔ اس طرح وہ ہر کشتی والے کو ٹھہرا کر اُس سے کچھ نہ کچھ رقم لے لیتا۔ کسی
سے چار آنے کسی سے آٹھ آنے اور کسی سے رو پیدا اور شام کو جب واپس آتا تو اس کی جیب میں
کافی روپیہ ہوتا ۔
غرض جب انسان بُری بات سوچنے لگے تو بھی سو راستہ نکال لیتا ہے اور اچھی بات سوچنے
لگے تو بھی سو راستہ نکال لیتا ہے۔ یہ خیال کر لینا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک طرف تو یہ تعلیم دی ہے کہ
اپنی نسل کو محدود کرنے کی کوشش نہ کرو اور دوسری طرف اس نے اپنے رزق کو محدود کر دیا ہے
ایک ایسی بات ہے جسے کوئی مومن تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہو سکتا ۔ اگر قرآن کریم خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے تو یہ ناممکن امر ہے اور اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے
رسول ہیں تو ہمارے لئے گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں ۔ اگر ہمارا خدا ، ہمارا قرآن اور ہمارے