اصل چیز اسلامستان کا قیام ہے

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۸۷
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
ہمیں مل گیا تو اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اصل وطن کی یاد اپنے دلوں میں زندہ رکھیں اور ہندو
اور مسلمان دونوں باہمی تعاون اور اتفاق کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں اور جیسا کہ
میں نے بتایا ہے میری پہلی کوشش یہی ہوگی کہ ہندوستان یونین اور پاکستان میں سمجھوتہ کرایا
جائے تا کہ دونوں مل کر کام کریں اور اتفاق اور اتحاد کے ساتھ رہیں لیکن اس کے ساتھ ہی میری
دوسری کوشش یہ ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنایا جائے ۔ جب سے میں یہاں آیا ہوں میں نے
پاکستان کی مضبوطی کے متعلق حکومت کے ذمہ دار افسروں کے سامنے مختلف امور رکھے ہیں اور
میں سمجھتا ہوں شاید اللہ تعالیٰ اس حکمت کے ماتحت مجھے قادیان سے نکال کر یہاں لایا ہے۔
مسلمانوں کی ایک مضبوط حکومت کے قیام میں میں اُن کی مدد کر سکوں اور پاکستان آئندہ بننے
والے اسلامستان کی ایک مضبوط اساس بن جائے ۔ جس طرح میں یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ
ہندوستان کے متعلق یہ کہا جائے کہ اس کا پاکستان کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا یا یہ کہا جائے کہ اب
ہم اس ملک کے باشندے نہیں رہے اسی طرح میں یہ بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ پاکستان کو
کوئی ضعف پہنچے مگر پھر بھی یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان ایک چھوٹی چیز ہے ہمیں اپنا قدم اس
سے آگے بڑھانا چاہئے ۔ بیشک پاکستان بھی ایک اہم چیز ہے ۔ بے شک عرب بھی ایک اہم چیز
ہے۔ بیشک حجاز بھی ایک اہم چیز ہے، بے شک مصر بھی ایک اہم چیز ہے، بے شک ایران بھی
ایک اہم چیز ہے مگر پاکستان اور عرب اور حجاز اور دوسرے اسلامی ممالک کی ترقیات صرف پہلا
قدم ہیں ۔
اصل چیز اسلامستان کا قیام ہے اصل چیز دنیامیں اسلامستان کا قیام ہے۔ ہم نے پھر سارے مسلمانوں کو ایک ہاتھ پر اکٹھا
کرنا ہے ، ہم نے پھر اسلام کا جھنڈا دنیا کے تمام ممالک میں لہرانا ہے، ہم نے پھر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا نام عزت اور آبرو کے ساتھ دنیا کے کونے کونے میں پہنچانا ہے۔ ہمیں
پاکستان کے جھنڈے بلند ہونے پر بھی خوشی ہوتی ہے، ہمیں مصر کے جھنڈے بلند ہونے پر بھی ر ۔
خوشی ہے ، ہمیں عرب کے جھنڈے بلند ہونے پر بھی خوشی ہوتی ہے، ہمیں ایران کے جھنڈے بلند
ہونے پر بھی خوشی ہوتی ہے مگر ہمیں حقیقی خوشی تب ہوگی جب سارے ملک آپس میں اتحاد کرتے

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۸۸
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
رہے ہیں
ہوئے اسلامستان کی بنیاد رکھیں ۔ ہم نے اسلام کو اس کی پرانی شوکت پر پھر قائم کرنا ہے ۔ ہم
نے خدا تعالیٰ کی حکومت دنیا میں قائم کرنی ہے ۔ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت
دنیا میں قائم کرنی ہے، ہم نے عدل اور انصاف کو دنیا میں قائم کرنا ہے اور ہم نے عدل و
انصاف پر مبنی پاکستان کو اسلامک یونین کی پہلی سیڑھی بنانا ہے یہی اسلامستان ہے جو دنیا میں حقیقی
امن قائم کرے گا اور ہر ایک کو اس کا حق دلائے گا۔ جہاں روس اور امریکہ فیل ہوا صرف مکہ
اور مدینہ ہی اِنْشَاءَ اللہ کامیاب ہوں گے ۔ یہ چیزیں اس وقت ایک پاگل کی بڑ معلوم
ہوتی ہیں مگر دنیا میں بہت سے لوگ جو عظیم الشان تغیر کرتے ہیں وہ پاک پاگل ہی کہلاتے ر۔
اگر مجھے بھی لوگ پاگل کہہ دیں تو میرے لئے اس میں شرم کی کوئی بات نہیں ۔ میرے دل میں
ایک آگ ہے، ایک جلن ہے، ایک تپش ہے جو مجھے آٹھوں پہر بے قرار رکھتی ہے۔ میں اسلام
کو اس کی ذلت کے مقام سے اُٹھا کر عزت کے مقام پر پہنچانا چاہتا ہوں ۔ میں پھر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانا چاہتا ہوں ۔ میں پھر قرآن کریم کی
حکومت کو دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہوں ہمیں نہیں جانتا کہ یہ بات میری زندگی میں ہو گی یا میرے
بعد لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ میں اسلام کی بلند ترین عمارت میں اپنے ہاتھ سے ایک اینٹ لگانا
چاہتا ہوں یا اتنی اینٹیں لگانا چاہتا ہوں جتنی اینٹیں لگانے کی خدا مجھے توفیق دے دے۔ میں اس
عظیم الشان عمارت کو مکمل کرنا چاہتا ہوں یا اس عمارت کو اتنا اونچا لے جانا چاہتا ہوں جتنا اونچا
لے جانے کی اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے اور میرے جسم کا ہر ذرہ اور میری روح کی ہر طاقت اس
کام میں خدا تعالیٰ کے فضل سے خرچ ہو گی اور دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی میرے اس
ارادہ میں حائل نہیں ہوگی ۔
میں جماعت کے دوستوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنے نقطہ نگاہ کو بدلیں ۔ وہ زمانہ گیا جب کے دوستوں سے بھی کہتا ہو
ایک غیر قوم ان پر حکمران تھی اور وہ محکوم سمجھے جاتے تھے۔ میں اُس زمانہ میں بھی اپنے آپ کو
غلام نہیں سمجھتا تھا لیکن چونکہ ایک غیر قوم ہم پر حکمران تھی کبھی کبھی خواہش پیدا ہوتی کہ ہندوستان
کو چھوڑ دیں اور کسی اسلامی ملک میں جا کر رہنا شروع کر دیں مگر اب اللہ تعالیٰ کا یہ کتنا بڑا
احسان ہے کہ بجائے اس کے کہ ہم جہازوں میں بیٹھتے اور دُور کسی اسلامی ملک مثلاً عرب یا حجاز

انوار العلوم جلد ۱۹
۳۸۹
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
میں جاتے قادیان سے صرف اٹھائیس میل کے فاصلہ پر اُس نے ہمیں وہ ملک دے دیا جو عمل
کرے یا نہ کرے کہلا تا خدا کا ہے ، کہلا تا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ میں ملک کی تقسیم
کا حامی نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑی خوشی کا مقام ہے کہ چاہے اُس نے
ایک چھوٹی چیز دے دی مگر اپنی تو دے دی ۔ اُس ملک میں اگر میں یہ کہوں کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم یوں کہتے ہیں تو سننے والا میری بات سن کر ہنس پڑے گا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ میرا کیا تعلق ہے۔ یہاں کوئی میری بات مانے نہ مانے ، سُنے نہ سُنے جب میں
یہ کہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کہتے ہیں تو وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا میرے ساتھ کیا تعلق ہے کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ایک حکومت
قائم ہوگئی ہے ۔ وہ حقیقت میں ایسی ہے یا نہیں یہ ایک الگ سوال ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ایک حکومت قائم ہے ۔ پس اس تصور سے میری خوشی کی کوئی
انتہا نہیں رہتی ۔ میں اُن غموں کو بھول جاتا ہوں جو ہندوستان میں ہمیں پیش آئے اس لئے کہ
میرا مکان میرے ہاتھ سے جاتا رہا مگر میرے آقا کو ایک مکان مل گیا۔ یہ درست ہے کہ
چوالیس لاکھ مسلمانوں کے مکان اُن کے ہاتھ سے جاتے رہے، وہ گھروں سے بے گھر ہو گئے ،
وہ جائدادوں سے بے دخل ہو گئے مگر ایک ایسی جگہ ضرور پیدا ہوگئی ہے جس کے متعلق محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ میری جگہ ہے اور یہ خوشی ہماری اپنی جائدادوں کے کھوئے
جانے سے بہت زیادہ ہے۔ مثل مشہور ہے کہ مجھے کھڑا ہونے کی جگہ دو بیٹھنے کی جگہ میں آپ ہی
بنا لوں گا ۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کھڑے ہونے کی جگہ دی ہے اب وہ بے وقوف ہوگا اگر وہ
کھڑا ہی رہے اور بیٹھنے کی جگہ نہ بنائے مگر یہ کہ وہ کس طرح جگہ بنائے یہ ایک لمبا مضمون ہے
جس کے بیان کرنے کی اس وقت گنجائش نہیں لیکن میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم یہ جگہ بنا سکتے ہیں
اور بغیر فساد اور لڑائی کے بنا سکتے ہیں ۔ گاندھی جی کہا کرتے تھے کہ میں آہنسا کے سے ( وہ آہنسا
جس کی چادر کی دھجیاں تک ان کے پیروؤں نے اُڑا دی ہیں ) ہندوستان سے انگریزوں کو نکال
سکتا ہوں ۔ مگر میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ اسلام کی اہنسا اور اس کی محبت اور امن کی تعلیم سے
آپ لوگ ساری دنیا کے بادشاہ بن سکتے ہیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ان طریقوں کو

آج 10 میں سے 10 باقی