ہمیں مرکز بنانا پڑے گا
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۹۶
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں نے کیا کہ گاؤں والوں نے اگر روٹی دے دی تو کھالی نہ
دی تو بھو کے رہے اسی طرح وہ بھی کریں گے ۔ اگر بھیک مانگ کر گزارہ کرنا پڑا تو بھیک مانگنے
سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ اس طرح ہر مبلغ کو دو سال کی زندگی بغیر ایک پیسہ لئے سلسلہ کی
خدمت کیلئے وقف کرنی پڑے گی تا کہ آئندہ مشکلات برداشت کرنے کی اس کے اندر قابلیت
پیدا ہو جائے ۔
ایک مرکز کی ضرورت یہ بھی دوست جانتے ہیں کہ پاکستان میں آ آ جانے کی وجہ سے
ہم سب بکھرے ہوئے ہیں ہمارا نظام ایسا ہے کہ ایک جگہ
رہنے کے بغیر وہ پورے طور پر چل نہیں سکتا مثلاً مدرسہ اور کالج میں ہم اپنے لڑکوں کو دینیات کی
تعلیم دیتے ہیں اگر مدرسہ اور کالج ایسی جگہ نہ ہوں جہاں جماعت کے دوست آسانی کے ساتھ
اپنے لڑکوں کی تعلیم کیلئے بھیجو اسکیں تو لازماً ان کی تعلیم میں حرج واقعہ ہوگا اور دینیات کی تعلیم سے
وہ محروم رہ جائیں گے ۔ اسی طرح مثلاً جلسہ یا دوسرے اہم اجتماعات ہمارے لئے ضروری چیز
ہیں مگر ایسے اجتماع بھی بغیر مرکز کے نہیں ہو سکتے ۔ لاہور کتنا بڑا شہر ہے مگر یہاں بھی اسی وقت کی
وجہ سے مجھے یہ حکم دینا پڑا کہ دو ہزار سے زیادہ لوگ جلسہ پر نہ آئیں حالانکہ قادیان میں تھیں تھیں
ہزار آدمی آتے اور ہم اُن کا آسانی سے انتظام کر لیتے تھے۔ یہاں صرف دو ہزار آدمی آئے
ہوئے ہیں مگر اُن کے رہنے کا کہیں انتظام ہے اور کھانے کا کہیں انتظام ہے۔ اگر قادیان کی
طرح تیس ہزار آدمی یہاں آ جاتے تو ہم ان کو کہاں رکھتے ۔
ہمیں مرکز بنانا پڑے گا پس لازم نہیں اپنا کوئی مرکز بنانا پڑے گا اور اس مرکز کیلئے
ہم ہیں۔ پاس چونکہ اتنا ہم جگہ تلاش کر رہے ہیں ۔ ہمارے پاس چونکہ اتنا روپیہ نہیں
کہ ہم عمارتیں بنا سکیں اس لئے جب کسی مقام کو مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا تو وہاں گھاس پھونس تو
کی جھونپڑیاں بنائی جائیں گی تاکہ ہماری جماعت کے پھیلے ہوئے افرادا کٹھے رہ سکیں اور مشتر کہ
جدوجہد سے ہم اپنا پروگرام چلا سکیں ۔ دوستوں کو عموماً اور قادیان والوں کو خصوصاً یہ امر مد نظر
رکھنا چاہئے کہ جب مرکز کیلئے ہمیں کوئی جگہ ملے وہ فوراً وہاں اکٹھے ہو جائیں تا کہ مشترکہ
جدو جہد سے ہم آگے بڑھنے کی کوشش کر سکیں ۔
-