تجارتی سکیم
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۹۷
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
تجارتی سکیم میں جماعت کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اس وقت پاکستان
بھی اور ہمارے آدمی بھی اس بات کے محتاج ہیں کہ وہ تجارتی اور صنعتی ترقی
میں حصہ لیں اور چونکہ ہماری جماعت تجارت کی طرف پوری توجہ نہیں کر رہی اس لئے جس طرح
جماعت کے افراد پر چندہ عام فرض ہے اسی طرح ان کے ذمہ ایک تجارتی چندہ بھی لگایا جائے
گا۔ یہ تجارت مشتر کہ کیلئے ایک جبری امانت کی سکیم ہوگی اور اس سے سارے ملک میں تجارتی
دُکانیں جاری کی جائیں گی اور پھر ترقی کرتے ہوئے بعض کارخانے بھی کھولے جائیں گے ۔
اس غرض کیلئے جو رقم جمع ہو گی وہ ساری کی ساری جماعت کی ہوگی اور نفع بھی جماعت کا ہی ہو
گا ۔ صرف اُن کو تجارت کی اہمیت اور اس کی ضرورت سمجھانے کیلئے یہ جبری طریق جاری کیا
جائے گا ۔ ۔ ماں باپ کا فرض ہوتا ہے اگر ان کے بچے محبت اور پیار سے کوئی بات نہ سمجھیں تو جبر
سے ان کو سمجھانے کی کوشش کی جائے ۔ آپ لوگ میرے اور سلسلہ کے بچے ہیں اگر آپ لوگوں
میں بیداری پیدا نہ ہوئی تو محض آپ کے فائدہ کیلئے ہر شخص کی حیثیت کے مطابق کچھ جبری چندہ
عائد کیا جائے گا۔ میں سمجھتا ہوں آجکل کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر ہر کمانے والے فرد
سے کم از کم ایک روپیہ چندہ لیا جائے اور جو لوگ زیادہ دے سکتے ہوں وہ زیادہ دیں تو مالی لحاظ
سے یہ کوئی خاص بوجھ نہیں ہوگا بلکہ اگر پچاس ساٹھ ہزار یا ایک لاکھ تک اس میں حصہ لینے والے
نکل آئے تو ممکن ہے یہ چندہ ایک روپیہ سے بھی کم کر دیا جائے مثلاً آٹھ آنے کر دیا جائے یا چار
آنے کر دیا جائے ۔ اس روپیہ سے جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ دُکانیں کھولی جائیں گی اور کچھ
کارخانے جاری کئے جائیں گے اور آہستہ آہستہ ان کو ترقی دینے کی کوشش کی جائے گی ۔ ہماری
جماعت زیادہ تر ملازموں اور زمینداروں کی جماعت ہے ۔ تجارت کی طرف اس کی بہت کم توجہ
ہے اور یہ توجہ نہیں ہو سکتی جب تک ایک رنگ کا جبران پر نہ کیا جائے۔ جبران پر نہ کیا جائے۔
پس میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ ہر شخص یا ہر جماعت پر کچھ نہ کچھ رقم اُس کی حیثیت
کے مطابق بطور چندہ عائد کر دی جائے گی اور اس سے تجارتی دُکانیں اور کارخانے قائم کئے
جائیں گے مالک وہی ہونگے ہم صرف مربی کے طور پر کام کریں گے۔
تجارتی لحاظ سے میں جماعت کو پھر اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آڑھت کا کام
انوار العلوم جلد ۱۹
۳۹۸
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
کرنے کی کوشش کریں مجھ سے کئی ڈپٹی کمشنروں نے ذکر کیا ہے کہ ہم تلاش کرتے ہیں مگر مسلمان
آڑھتی نہیں ملتا ۔ آڑھت کا ملتا ۔ آڑھت کا کام چھوٹے قصبات میں ایک ہزار روپیہ سے اور درم اور درمیانی قصبات
میں پانچ ہزار روپیہ سے اور اچھی منڈیوں مثلاً اوکاڑہ وغیرہ میں ہیں پچیس ہزار روپیہ سے چلایا
جا سکتا ہے ۔ پس دوستوں کو آڑھت کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے اور ایک ایک دو دو
ایکڑ زمین لینے کا خیال اپنے دلوں سے نکال دینا چاہئے ۔ تاجر مصیبت کے اوقات میں بھی
فائدہ میں رہتا ہے جہاں مصیبت آئی وہاں سے کام چھوڑ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے اور پھر جن
قوموں نے دنیا کو ہلانا ہو ان کیلئے تو بہت ہی ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی حرکت کو آزاد رکھیں ۔
اُنہیں اپنے وجود کو اس طرح باندھنا نہیں چاہئے کہ وہ ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف
حرکت نہ کر سکیں ۔ یہ چیز ایسی ہے جس کے متعلق دوستوں کا فرض ہے کہ وہ اور لوگوں کو بھی جوان
کے واقف ہوں سمجھائیں کہ زمین پر بیٹھے رہنے سے کیا فائدہ اگر کامیاب زندگی بسر کرنا چاہتے
ہو تو تجارت میں حصہ لو۔
میں نے بتایا ہے کہ میری کوشش یہ ہے کہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں صلح ہو جائے ۔ اس صلح
کے نتیجہ میں لازماً ہندوؤں کو ہمیں یہاں آباد کرنا پڑے گا اور مسلمانوں کو اُدھر آباد ہونا پڑے گا۔
اگر ہندوؤں کے آنے سے پہلے پہلے مسلمانوں نے اپنی تجارت کو مضبوط نہ کیا تو وہ سخت گھاٹے
میں رہیں گے اس لئے پیشتر اس کے کہ یہ تبدیلی واقعہ ہو میں چاہتا ہوں کہ ہماری تجارت اتنی
مضبوط ہو جائے کہ کوئی شخص اس کو تباہ کرنے کی جرات نہ کر سکے ۔
میں نے کل یہ بھی بتایا تھا کہ پاکستان کی حفاظت کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ فوجی فنون سیکھنے
کی طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ آج پھر میں اس امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں
کہ انہیں زیادہ سے زیادہ فوج میں بھرتی ہونے اور زیادہ سے زیادہ فوجی فنون سیکھنے کی کوشش
کرنی چاہئے ۔ جو لوگ ہوم گارڈ ز میں شامل ہو سکتے ہوں وہ ہوم گارڈ ز میں شامل ہو جائیں جو
نیشنل گارڈ میں شامل ہو سکیں وہ نیشنل گارڈ ز میں شامل ہو جائیں اور جو فوج میں شامل ہو سکتے ہیں
وہ بری، بحری اور فضائی فوج میں شامل ہونے کی کوشش کریں۔ اسی طرح لوگوں کو سمجھانا
چاہئے ۔ قادیان سے ہماری جماعت کو کیوں ہجرت کرنی پڑی؟ ہماری ہجرت اللہ تعالیٰ کی
انوار العلوم جلد ۱۹
پیشگوئیوں کے عین مطابق ہوئی ۔
۳۹۹
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
اب میں اس سوال کو لیتا ہوں جو کئی احمدیوں کے دلوں میں پیدا ہوتا ہے اور کل بھی میں
نے اشارہ اس کا ذکر کیا تھا کہ قادیان احمدیوں کے ہاتھ سے کیوں نکلا ؟ بار بار لوگ یہ سوال
کرتے ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگوں کے جذبات اس قدرا بھرے ہوئے ہوتے ہیں
کہ قادیان کا ذکر کرتے ہوئے وہ رو پڑتے ہیں حالانکہ وہ قادیان کے باشندے نہیں ہوتے پھر
جو قادیان کے رہنے والے ہیں وہ بھی قادیان سے میری جیسی محبت نہیں رکھ سکتے ۔ میرے
آبا و اجداد پانچ چھ سو سال سے قادیان میں رہتے چلے آئے ہیں اس لئے بہر حال دوسرے
لوگوں کو قادیان سے مجھ جیسی محبت نہیں ہو سکتی لیکن میری یہ حالت تھی کہ میں نے جس وقت اپنے
بیوی بچوں کو قادیان سے بھیجا ہے اُس وقت میری ایک بچی جس کی والدہ فوت ہو چکی ہے زچگی
کی حالت میں تھی ۔ چلہ کی حالت میں ایک عورت کالاری میں سوار ہونا بڑا مشکل ہوتا ہے اور
پھر قادیان کی جدائی تو اور بھی تکلیف دہ تھی ۔ وہ مجھ سے ملنے کیلئے آئی تو اس کی آنکھوں میں
آنسو بھرے ہوئے تھے جب وہ بغلگیر ہونے کیلئے آگے بڑھی تو میں نے اپنے ہاتھ سے اس کو
پیچھے ہٹا دیا اور میں نے اُس سے کہا یہ وقت رونے کا نہیں یہ کام کا وقت ہے نہ میں اس وقت
رونے کیلئے تیار ہوں اور نہ تمہیں رونے کی اجازت دے سکتا ہوں بلکہ میں اسے سخت کمزوری
سمجھتا ہوں کہ ہم قادیان کیلئے رونے لگ جائیں ۔ ہم خدا کے آگے روئیں گے اپنے گنا ہوں
کیلئے ، ہم خدا کے آگے روئیں گے اپنے دین کی ترقی کیلئے ، ہم خدا کے آگے روئیں گے اس
غرض کیلئے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں تقویٰ عطا ہوا اور دوسرے لوگوں کو بھی تقوی نصیب ہو
مگر میں اس بات کو ہرگز پسند نہیں کر سکتا کہ ہم قادیان کیلئے رونے بیٹھ جائیں ۔ ہم اس وقت
رونے بیٹھ گئے تو وہ کام کون کرے گا جو ہمارے سامنے ہیں ۔ میں نے تو اقرار کیا ہوا ہے کہ
قادیان کے غم میں اُسی دن میرا آنسو بہے گا جب اس کے ساتھ دوسرا آنسو اس خوشی میں بہے گا
کہ ہم قادیان میں داخل ہو رہے ہیں ۔ پس ہمارے آنسو رکے رہنے چاہئیں ، ہمارے دل
مضبوط ہونے چاہئیں ، ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے سپر د ہے ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم عورتوں
کی طرح بیٹھ کر رونے لگ جائیں ۔ وہ ہنڈیا جس کی بھڑاس نکل جاتی ہے اپنا ڈھکنا بھی ہلا نہیں
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۰۰
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
سکتی مگر وہ ہنڈیا جس کی بھڑاس بند رہتی ہے وہ اپنے ڈھکنے کو اُڑا کر رکھ دیتی ہے۔ پس ہمیں اپنے
جوش اپنے سینوں میں دبانے چاہئیں اور اُس دن کیلئے اپنی ساری جدوجہد وقف کر دینی چاہئے
جس دن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم پھر قادیان میں داخل ہوں اور پھر ہمیں فتح اور غلبہ حاصل ہو ۔
اُس دن کے آنے سے پہلے ہمارے آنسو قا دیان کیلئے نہیں بہنے چاہئیں ۔ ہم روئیں گے نیکی
حاصل کرنے کیلئے ، ہم روئیں گے اپنے اندر تقویٰ پیدا کرنے کیلئے مگر میرے نزدیک قادیان
کیلئے رونا اُس وقت تک حرام ہے جب تک قادیان ہمیں واپس نہیں مل جاتا اور کم از کم میں اس
کے لئے ہرگز تیار نہیں ہوں مگر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بعض لوگ جو کہتے ہیں کہ ہائے یہ کیا
ہو گیا ؟ اُنہیں معلوم ہونا چاہئے کہ وہی کچھ ہوا جو خدائی منشاء اور اس کی از لی تقدیر کا نوشتہ تھا۔
اس وقت جو کچھ ہوا اس کی خبر ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے ہی نہیں بلکہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے ملتی ہے ۔ آپ لوگ یعنی احمدی حضرت مرزا صاحب
کو جو بانی سلسلہ احمد یہ ہیں مسیح موعود علیہ السلام اور مہدی معہود علیہ السلام سمجھتے ہیں اور جو کچھ
مسیح موعود علیہ السلام اور مہدی معہود کے متعلق احادیث میں پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں ان کے
متعلق آپ لوگ یقین رکھتے ہیں کہ وہ بہر حال یا آپ کے زمانہ میں پوری ہو چکی ہیں یا اُنہوں
نے آپ کی جماعت کے ذریعہ اب پورا ہونا ہے کیونکہ پیشگوئیوں میں یہ دونوں پہلو ہوتے ہیں
بعض دفعہ تو جس شخص کا نام لیا جاتا ہے اُس کے زمانہ میں اور اُسی کے ہاتھ پر وہ پیشگوئی پوری ہو
جاتی ہے اور بعض دفعہ اس کے اتباع کے ہاتھ پر وہ پیشگوئی پوری ہوتی ہے یا مثلاً باپ دیکھ جاتا
ہے تو اس سے مراد اس کا بیٹا ہوتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رویا میں دیکھا کہ
قیصر و کسری کی کنجیاں آپ کو دی گئی ہیں کے لیکن یہ کنجیاں آپ کے بعد حضرت عمرؓ کے زمانہ میں
آئیں گویا کنجیاں دیکھی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تھیں مگر آئیں آپ کے اتباع کے
زمانہ میں ۔ پس پیشگوئیوں کا یہ ایک ضروری پہلو ہے کہ بعض دفعہ ایک پیشگوئی خود امام کے زمانہ
میں نہیں بلکہ اس کے اتباع کے زمانہ میں پوری ہوتی ہے۔
اس اصولی نکتہ کو بیان کرنے کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ احادیث میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی ہے کہ جب مسیح موعود دنیا میں مبعوث ہوگا تو پہلے اس کی دجال
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۰۱
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
سے لڑائی ہوگی ۔ اس کے بعد یا جوج اور ماجوج سے لڑائی کرنی پڑے گی ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ قَدْ اَخْرَجْتُ عِبَادًا لِي لَا يَدَانِ لَاحَدٍ
لِقِتَالِهِم هے میں نے دوقو میں ایسی نکالی ہیں جن کے مقابلہ کی کسی میں طاقت نہیں ہو گی
فَحَرِّزْ عِبَادِي إِلَى الطُّورِ پس تو میرے بندوں کو پہاڑ کی طرف لے کر چلا جا۔ یہ پیشگوئی
ہے جو مسیح موعود کے متعلق احادیث میں پائی جاتی ہے۔ میں نے بتایا ہے کہ یہ پیشگوئی بعض دفعہ
لفظاً کسی اور شخص کے متعلق ہوتی ہے مگر اس سے مراد اس کی اولا دیا اتباع ہوتے ہیں اس لئے یہ
ضروری نہیں کہ مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق جو پیشگوئی کی گئی ہے یہ خود مسیح موعود کے ہاتھ پر
پوری ہونے والی ہو چنانچہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک موقع پر بیان فرماتے ہیں کہ
انبیاء کے ساتھ ہجرت بھی ہے لیکن بعض رؤیا نبی کے اپنے زمانہ میں
پورے ہوتے ہیں اور بعض اولاد یا کسی متبع کے ذریعہ سے پورے ہوتے ہیں مثلاً
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قیصر و کسری کی کنجیاں ملی تھیں تو وہ ممالک حضرت عمرؓ کے
زمانہ میں فتح ہوئے ۔ کے
گویا ہجرت کے متعلق خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ تصریح فرمادی کہ ضروری نہیں
کہ یہ بات میرے زمانہ میں ہی ہو بلکہ ہو سکتا ہے کہ میرے کسی بیٹے کے زمانہ میں ہو جائے ۔
بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک
وقت میں دوقو میں نکلیں گی اور ان کا جتھ اتنا مضبوط ہوگا کہ ان کے مقابلہ کی کسی میں طاقت نہیں
ہو گی ۔ اُس وقت ہم اپنے مسیح موعود کو حکم دیں گے کہ تو ہمارے بندوں کو پہاڑ کی طرف لے جا۔
یہ پیشگوئی ہے جس کے ماتحت ہماری قادیان سے ہجرت ہوئی چنانچہ دیکھ لو تم اپنی مجلسوں
میں کیا کہا کرتے ہو کہ کس نے فساد برپا کیا ؟ تم ہمیشہ کہا کرتے ہو ہندوؤں اور سکھوں نے ۔ پس کیا کہا کرتے ہوکہ نے فساد برپا کیا؟ تم ہیشہ کہا کرتے ہو اور نے۔
یہی دوقو میں ہیں جن کے خروج کی احادیث میں خبر دی گئی تھی اور فرمایا گیا تھا کہ اَخْرَجْتُ
عِبَادًا لِي لَا يَدَانِ لِأَحَدٍ لِقِتَالِهِمْ فَحَرِّزْ عِبَادِى إِلَى الطُّور یا جوج اور ماجوج یہ دو قو میں
میں نے ایسی نکالی ہیں جن کے مقابلہ کی کسی میں طاقت نہیں ہوگی ۔ چنانچہ واقعات سے اس کا
ثبوت بھی مل گیا۔ علاقوں کے علاقے بغیر مقابلہ کئے مسلمانوں نے خالی کر دیئے اور چونکہ اس