پاکستان مسلمانوں کے لئے طُور

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۰۲
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
کے ساتھ ہی مسیح موعود کے متعلق یہ خبر دی گئی ہے کہ اسے اپنے ساتھیوں کو طور کی طرف لے جانے جب دی گئی ہےکہ کو ور کی
کا حکم ہوگا اس لئے اس پیشگوئی سے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ اُس علاقہ کے متعلق پیشگوئی کی گئی
ہے جس علاقہ میں مسیح موعود کا مرکز ہوگا اور بتایا گیا ہے کہ اس علاقہ میں ان دوقوموں کا کوئی
مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ یہ مراد نہیں کہ پاکستان میں بھی ان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ اس جگہ
کے متعلق تو فرماتا ہے کہ فَحَرِّزْ عِبَادِى إِلَى الطُّورِ ۔ میرے بندوں کو پہاڑی کی طرف لے
جا۔ پہاڑ سے مراد ایسا مقام ہوتا ہے جو مضبوط اور محفوظ ہو۔
پاکستان مسلمانوں کے لئے طور چنانچہ اس وقت پاکستان کو خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کیلئے طور بنا دیا ہے اور یہاں ان کی
جانوں کی حفاظت ہوگی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کو دیکھا جائے تو ان میں بھی اسی قسم کے فتنوں
اور فسادات کا ذکر آتا ہے جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کو پیش آئے ۔ اسی طرح ان الہامات سے
یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ہماری ہماری جماعت جماعت کے کو ایک دن ہجرت بھی کرنی پڑے گی چنانچہ انچہ آپ آپ کا الہام
ہے۔ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا مَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ^
کیا جماعت احمد یہ میں داخل ہونے والوں کو ایسی بات پر چھوڑ دیا جائے گا کہ وہ کہتے ہیں
ہم ایمان لائے اور اُنہیں ان فتنوں میں نہیں ڈالا جائے گا جو پہلی جماعتوں کو پیش آئے ۔ اگر وہ
ایسا خیال کرتے ہیں تو یہ بالکل غلط ہے وہ فتنوں میں ضرور ڈالے جائیں گے، وہ پہلی قوموں کی
طرح ضرور جھنجھوڑے جائیں گے۔ کوئی بھی مامور آج تک ایسا نہیں گزرا جس کی جماعت صرف
چندے دے کر جیت گئی ہو۔ ہمیشہ اسے گردنیں کٹوانی پڑی ہیں تب اُسے کامیابی حاصل ہوئی
ہے۔ پھر آپ کا ایک الہام ہے داغ ہجرت ، یعنی ایک دن ہماری جماعت کو بھی ہجرت
کرنی پڑے گی ۔
دو
اسی طرح آپ کا ایک الہام ہے ۔
قَدْ جَاءَ وَقْتُ الْفَتْحِ وَالْفَتْحُ اَقْرَبُ - يَخِرُّونَ عَلَى الْمَسَاجِدِ - رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا إِنَّا
كُنَّا خَاطِئِينَ لَا تَشْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ )

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۰۳
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
فرماتا ہے فتح آگئی وہ فتح بہت ہی قریب ہے جب وہ فتح آئے گی تو تمہارے دشمن ماتھے
کے بل گریں گے اور کہیں گے اے ہمارے رب ! ہمیں معاف کر دے۔ ہم سے بہت خطا ہوئی
تب تم اسی طرح جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر یہ کہا کہ
لَا تَشْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ تم بھی کہو گے کہ جاؤ ہم تمہیں
کچھ نہیں کہتے ۔ گویا وہی الفاظ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر فرمائے تھے
اللہ تعالیٰ نے پھر انہی الفاظ کو بطور پیشگوئی نازل کر کے بتا دیا کہ تمہارے ساتھ بھی ایسا ہی ہونا
مقدر ہے۔
اسی طرح قرآن کریم کی وہ آیت جس میں ہجرت اور پھر فتح مکہ کی خبر دی گئی تھی آپ پر
بھی الہا ما نازل ہوئی یہ آیت کہ إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ "
یقیناً وہ عظیم الشان ہستی جس نے تجھ پر قرآن کریم کی اطاعت اور اس کی فرمانبرداری
فرض کی ہے اپنی ذات کی قسم کھا کر کہتی ہے کہ تجھے قادیان چھوڑنی پڑے گی لیکن ہم پھر تجھے اسی
قادیان میں واپس لائیں گے۔ یہی وحی قرآن کریم میں موجود ہے ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کی خبر دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ تم کو مکہ چھوڑنا پڑے گا
لیکن ہم پھر تجھے مکہ واپس دلائیں گے ۔ یہی الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر دوبارہ نازل کر
کے اللہ تعالٰی نے بتا دیا کہ تم کو بھی قادیان چھوڑنی پڑے گی مگر ہم اپنی ذات کی قسم کھا کر کہتے ہیں
کہ ہم پھر تجھے دوبارہ قادیان واپس لائیں گے ۔
پھر آپ کا الہام ہے يَأْتِي عَلَيْكَ زَمَنْ كَمَثَلِ زَمَنِ مُوسَى " یعنی جو کہ موسیٰ
علیہ السلام پرگزری وہ تجھ پر بھی گزرے گی اسی طرح آپ کا ایک رؤیا ہے آپ فرماتے ہیں :۔
” دیکھا کہ میں مصر کے دریائے نیل پر کھڑا ہوں اور میرے ساتھ بہت سے
بنی اسرائیل ہیں اور میں اپنے آپ کو موسیٰ سمجھتا ہوں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم
بھاگے چلے آتے ہیں ۔ نظر اُٹھا کر پیچھے دیکھا تو معلوم ہوا کہ فرعون ایک لشکر کثیر کے
ساتھ ہمارے تعاقب میں ہے اور اس کے ساتھ بہت سامان مثل گھوڑے گاڑیوں ،
رتھوں کے ہے اور وہ ہمارے بہت قریب آ گیا ہے میرے ساتھی بنی اسرائیل بہت

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۰۴
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
گھبرائے ہوئے ہیں اور اکثر ان میں سے بے دل ہو گئے ہیں اور بلند آواز سے
چلاتے ہیں کہ اے موسیٰ ! ہم پکڑے گئے تو میں نے بلند آواز سے کہا كَلَّا إِنَّ مَعِيَ
رَبِّي سَيَهْدِينِ اتنے میں میں بیدار ہو گیا اور زبان بیدار ہو گیا اور زبان پر یہی الفاظ جاری تھے ۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مصر سے ہجرت کرنی پڑی تھی اور فرعون آپ کے تعاقب میں نکلا
تھا یہ سارا واقعہ ایک نظارہ کی صورت میں آپ کو دکھایا گیا اور اس طرح بتایا گیا کہ دشمن نہ صرف
مارے گا بلکہ فرعون کی طرح وہ نکلنے بھی نہیں دے گا ۔ آپ فرماتے ہیں میں نے د نے دیکھا کہ میری
جماعت کے لوگ فرعون اور اس کے لشکر کے تعاقب کو دیکھ کر گھبرا گئے اور کہہ اُٹھے کہ اے موسیٰ
ہم پکڑے گئے ۔ تب میں نے کہا كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ ہرگز نہیں میرا رب میرے ساتھ
ہے اور وہ مجھے سلامتی کے ساتھ منزلِ مقصود پر لے جائے گا ۔ چنانچہ قادیان والے گواہ
ہیں ، سارے پنجاب میں بسنے والے لوگ گواہ ہیں کہ اگر کوئی جماعت دشمن کے حملہ سے
محفوظ رہ کر پاکستان پہنچی ہے تو وہ صرف قادیان والے ہی ہیں ۔ پھر آپ کا الہام ہے۔
مَصَالِحُ الْعَرَبِ مَسِيرُ الْعَرَبِ ، عرب کی مصلحتیں عرب میں چلنا۔ پھر آپ کو ایک کاغذ
دو
دکھائی دیا اُس پر لکھا تھا۔ با مراد ہے پھر ایک کاغذ دکھائی دیا اُس پر لکھا تھا ” رد بلا ،
مَسِيرُ الْعَرَبِ والے الہام کے متعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :۔
اس کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ عرب میں چلنا۔ شاید مقدر ہو کہ ہم
عرب میں جائیں۔ کا
میں نے بتایا ہے کہ ہمارا کام سارے مسلمانوں کو متحد کرنا اور عملی لحاظ سے اُن میں اشتراک
پیدا کرنا ہے۔ مصر اور عرب اسلامی ممالک ہیں اور پاکستان کے ساتھ ان کا اتحاد اسلام کی
آئندہ ترقی کیلئے ایک نہایت ہی بیش قیمت چیز ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام بنا
رہا ہے کہ ہمیں اسلامی ممالک کی طرف بھی توجہ کرنی پڑے گی اور عرب میں اس غرض کیلئے جانا پڑ
گیا۔ چنانچہ میری نیت اور ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اگلے سال ان تین جگہوں میں
سے کسی ایک جگہ میں ضرور جاؤں گا یا میں عرب جاؤں گا یا میں یورپ میں جاؤں گا یا میں امریکہ
میں جاؤں گا۔ میرا منشاء ہے کہ میں دورہ کر کے مسلمانوں کی تنظیم اور ان کے کام کو مضبوط کرنے

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۰۵
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
کی کوشش کروں پھر آپ کا ایک اور رویا بھی ہے۔ آپ فرماتے ہیں:۔
دو
ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک شخص میرا نام لکھ رہا ہے تو
آدھا نام اُس نے عربی میں لکھا ہے اور آدھا انگریزی میں لکھا ہے ۔ ۱۸
میں بتا چکا ہوں کہ آپ نے یہ وضاحت فرمائی ہے کہ بعض پیشگوئیاں میری اولاد کے ہاتھ
پر پوری ہونگی ۔ اس لحاظ سے اس رویا کی تعبیر یہ تھی کہ میری خلافت کا زمانہ دوحصوں میں تقسیم
ہوگا۔ کچھ حصہ میری خلافت کا انگریزوں کی ماتحتی میں گزرے گا اور کچھ حصہ عربی زبان سے تعلق
رکھنے والوں یعنی مسلمانوں کے ماتحت گزرے گا۔
اسی طرح آئینہ کمالات اسلام کی پیشگوئی بڑی واضح ہے یہ پیشگوئی آئینہ کمالات اسلام
کے صفحہ ۵۷۸ تا ۵۸۰ میں درج ہے میں اس وقت اس کا خلاصہ سنا دیتا ہوں ۔ آپ فرماتے
ہیں ۔
میں گھوڑے پر کہیں جانے کیلئے تیار ہوا جب باہر نکلا تو ایک لشکر دیکھا جو میری تباہی کیلئے نکلا
ہے لیکن میں نے اس کی پرواہ نہیں کی اور اپنے کام پر چلا گیا۔ اس کے بعد میں نے دیکھا ( گویا
لوٹ کر ) کہ ہزاروں آدمی فسادیوں کے لباس میں مشرکانہ چہروں والے میرے باغ کو کاٹنے
کیلئے باغ کی طرف گئے ہیں اور میں سمجھا کہ یہ میری جائداد کو برباد کر دیں گے اور میری ساری
زمین دشمنوں سے بھر گئی اور اس کا وطن بن گئی اور میں نے اُس وقت محسوس کیا کہ میں بے بس اور
ضعیف ہوں لیکن میں بڑھا کہ حقیقت حال معلوم کروں تب میں نے دیکھا کہ سب کے سب
وہاں مرے پڑے تھے جس پر میں نے خدا تعالیٰ کا شکر یہ ادا کیا ۔ 19
پس ہما را قادیان سے نکلنا اور ہجرت کرنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے عین مطابق ہے اس کے علاوہ خود میرے کشوف اور الہامات بھی
صریح طور پر ان واقعات کی خبر دے رہے تھے ۔ چنانچہ ۱۹۴۴ء میں میں لاہور میں تھا کہ مجھے خدا
نے بتایا کہ وہ موعود لڑ کا جس کی بانی سلسلہ احمدیہ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبر دی گئی تھی وہ میں ہی
ہوں ۔ یہ خواب میں نے قادیان میں جا کر سنا دی اور پھر لاہور میں ۱۲ / مارچ ۱۹۴۴ء کو جلسہ
کر کے ۱۲ ہزار کے مجمع کے سامنے میں نے اپنی یہ خواب سنائی ۔ اس خواب میں وضا حنا یہ ذکر آتا

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۰۶
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
ہے کہ دشمن کی فوج سے بھاگ کر میں ایک دوسرے ملک میں چلا گیا اور وہاں پہنچ کر میں نے
مقابلہ کیلئے تنظیم کی ۔
اس خواب کا ایک عجیب پہلو یہ ہے کہ لاہور میں ہی میں نے یہ خواب دیکھی تھی اور اب
تنظیم کیلئے بھی میں لاہور میں ہی آیا ہوں ۔
پھر ایک اور عجیب بات جو حیرت میں ڈالتی ہے یہ ہے کہ ہمارے آدمیوں نے اُس وقت
جو جلسہ گاہ تجویز کیا وہ یہی پٹیالہ ہاؤس کی زمین تھی جس میں اِس وقت ہمارا سالا نہ جلسہ ہو رہا
ہے اور یہی گھر اُس وقت ہمارے سامنے تھے جن میں اب ہمارے دفاتر وغیرہ ہیں اور یہی وہ
جگہ تھی جہاں میں نے بارہ ہزار کے مجمع کو اپنی خواب سنائی ۔ اب قادیان سے جب ہمیں ہجرت
کرنی پڑی اور لاہور آئے تو اُس وقت گورنمنٹ بھی مہاجرین کو مکانات بانٹ رہی تھی ۔ میں
نے بھی کوشش کی کہ ہمیں کوئی مکان مل جائے مگر اتفاق کی بات ہے ہمیں اپنی رہائش کی وہیں جگہ
ملی جہاں ۱۲ / مارچ ۱۹۴۴ء کو جلسہ کر کے میں نے اپنی خواب کا اعلان کیا تھا اور اب اُسی مقام پر
کھڑے ہو کر میں اپنی اس خواب کے پورا ہونے کا اعلان کر رہا ہوں ۔ اس کے علاوہ ہمارے
قادیان سے نکلنے ، دشمن کے فساد کرنے اور حلقہ مسجد مبارک کے سوا اور تمام مقامات پر اُس کے
غالب آجانے کی اللہ تعالیٰ نے مجھے ۱۹۴۱ء میں ہی خبر دے دی تھی اور پھر ایک خطبہ میں میں نے
بیان کی تھی اور ۲۱ / دسمبر ۱۹۴۱ء کے الفضل میں شائع ہو چکی ہے۔ میں یہ خواب لفظا لفظاً سنا دیتا
ہوں تا کہ پتہ لگے کہ کتنے واضح طور پر اللہ تعالیٰ نے ان تمام واقعات کی ہمیں قبل از وقت خبر
دے دی تھی ۔
میں نے دیکھا کہ میں ایک مکان میں ہوں جو ہمارے مکانوں سے جنوب کی طرف ہے
اور اس میں ایک بڑی بھاری عمارت ہے جو کئی منزلوں میں ہے اس کئی منزلہ عمارت میں میں بھی بڑی ہے جو ہے اس منزلہ "
ہوں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ یکدم غنیم حملہ کر کے آ گیا ہے اور اس غنیم کے حملہ کے مقابلہ کے
لئے ہم لوگ تیاری کر رہے ہیں ۔ میں اس وقت اپنے آپ کو کوئی کام کرتے نہیں دیکھتا مگر میں
ہوں کہ میں بھی لڑائی میں شامل ہوں یوں اس وقت میں نے نہ تو تو ہیں دیکھی ہیں
یہ
نہ کوئی اور سامانِ جنگ ، مگر میں سمجھتا بھی ہوں کہ تمام قسم کے آلات حرب استعمال کئے جا رہے

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۰۷
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
ہیں ۔ اس دوران میں میں نے محسوس کیا کہ وہاں پٹرول کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے میں تیزی سے اُتر
کر نچلی منزل میں آتا ہوں اور کہتا ہوں پٹرول ختم ہو گیا ہے ۔ اس وقت میں خیال کرتا ہوں کہ
ہمیں پٹرول موٹروں کے لئے نہیں چاہیے بلکہ دشمن پر پھینکے کے لئے پٹرول کی ضرورت ہے
چنانچہ مجھے کسی شخص نے بتایا کہ نیچے ایک تہہ خانہ ہے جس میں پٹرول موجود ہے اس پر ایک شخص
اس تہہ خانہ میں گیا اور چھ گیلن پٹرول کی بیرل لے کر آ گیا ساتھ ہی اُس کے دوسرے ہاتھ میں
ایک سیٹڑھی ہے تا کہ سیڑھی کی مدد سے وہ اوپر چڑھ کر دشمن پر پٹرول پھینک سکے یہ دونوں چیزیں
اُٹھا کر اس نے اوپر چڑھنا شروع کیا اور اتنی تیزی سے وہ چڑھنے لگا کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ گر
جائے گا چنانچہ میں اسے کہتا ہوں سنبھل کے چڑھو ایسا نہ ہو کہ گر جاؤ اور خواب میں میں حیران بھی
ہوتا ہوں کہ کیسا بہادر آدمی ہے کہ اس کے ہاتھ میں چھ گیلن یعنی تمیں سیر پٹرول ہے اور ہاتھ میں
سیڑھی ہے اور یہ اس بہادری سے چڑھتا چلا جاتا ہے۔ پھر یہ نظارہ بدل گیا اور مجھے یوں معلوم
ہوا کہ جیسے ہم اس مکان میں سے نکل آئے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دشمن غالب آ گیا ہے
اور ہمیں وہ جگہ چھوڑنی پڑی ہے باہر نکل کر ہم حیران ہیں کہ کس جگہ جائیں اور کہاں جا کر اپنی
حفاظت کا سامان کریں ۔ اتنے میں ایک شخص آیا اور اُس نے کہا کہ میں آپ کو ایک جگہ بتا تا
ہوں آپ پہاڑوں پر چلیں وہاں ایک اٹلی کے پادری نے گر جا بنایا ہوا ہے اور ساتھ ہی اس نے
بعض عمارتیں بھی بنائی ہوئی ہیں جنہیں وہ کرایہ پر مسافروں کو دے دیتا ہے وہاں چلیں وہ مقام
سب سے بہتر رہے گا۔ میں کہتا ہوں بہت اچھا۔ چنانچہ میں گائیڈ کو ساتھ لے کر پیدل ہی چل
پڑتا ہوں ایک دو دوست اور بھی میرے ساتھ ہیں ۔ چلتے چلتے ہم پہاڑوں کی چوٹیوں پر پہنچ گئے
مگر وہ ایسی چوٹیاں ہیں جو ہموار ہیں اس طرح نہیں کہ کوئی چوٹی اونچی ہو اور کوئی نیچی جیسے
عام طور پر پہاڑوں کی چوٹیاں ہوتی ہیں بلکہ وہ سب ہموار ہیں جس کے نتیجہ میں پہاڑ پر ایک
میدان سا پیدا ہو گیا ہے وہاں میں نے دیکھا کہ ایک پادری کالا سا کوٹ پہنے کھڑا ہے اور پاس
ہی ایک چھوٹا سا گر جا ہے اس آدمی نے پادری سے کہا کہ باہر سے کچھ مسافر آئے ہیں انہیں
ٹھہرنے کے لئے مکان چاہیے وہاں ایک مکان بنا ہوا نظر آتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ
پادری لوگوں کو کرایہ پر جگہ دیتا ہے اس نے ایک آدمی سے کہا کہ انہیں مکان دکھا دیا جائے وہ

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۰۸
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
مجھے مکان دکھانے کے لئے لے گیا اور ایک دوست اور بھی ہیں میں نے دیکھا وہ کچا مکان ہے
اور جیسے فوجی بار کیں سیدھی چلی جاتی ہیں اسی طرح وہ مکان ایک لائن میں سیدھا بنا ہوا ہے مگر
کمرے صاف ہیں میں ابھی غور کر رہا ہوں کہ جو شخص مجھے کمرہ دکھا رہا تھا اس نے خیال کیا کہ
کہیں میں یہ نہ کہہ دوں کہ یہ ایک پادری کی جگہ ہے ہم اس میں نہیں رہتے ایسا نہ ہو کہ ہماری
عبادت میں کوئی روک پیدا ہو چنانچہ وہ خود ہی کہنے لگا آپ کو یہاں کوئی تکلیف نہیں ہوگی کیونکہ
یہاں مسجد بھی ہے۔ میں نے اسے کہا کہ اچھا مسجد دکھاؤ اس نے مجھے مسجد دکھائی جو نہایت
خوبصورت بنی ہوئی تھی مگر چھوٹی سی تھی ہماری مسجد مبارک سے نصف ہو گی لیکن اس میں چٹائیاں
اور دریاں وغیرہ بچھی ہوئی تھیں اسی طرح امام کی جگہ ایک صاف قالینی مصلی بھی بچھا ہوا تھا۔
مجھے اس مسجد کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اور میں نے کہا کہ ہمیں یہ جگہ منظور ہے خواب میں میں نے
یہ خیال نہیں کیا کہ مسجد وہاں کس طرح بنائی گئی ہے مگر بہر حال مسجد دیکھ کر مجھے مزید تسلی ہوئی اور
میں نے کہا کہ اچھا ہوا مکان بھی مل گیا اور ساتھ ہی مسجد بھی مل گئی۔ تھوڑی دیر کے بعد میں باہر نکلا
اور میں نے دیکھا کہ اِکا دُکا احمدی وہاں آ رہے ہیں۔ خواب میں میں حیران ہوتا ہوں کہ میں
نے تو ان سے یہاں آنے کا ذکر نہیں کیا تھا ان کو جو میرے یہاں آنے کا پتہ لگ گیا ہے تو معلوم
ہوا کہ یہ کوئی محفوظ جگہ نہیں چاہے یہ دوست ہی ہیں لیکن بہر حال اگر دوست کو ایک مقام کا علم ہو
سکتا ہو تو دشمن کو بھی ہو سکتا ہے محفوظ مقام تو نہ رہا۔ چنانچہ خواب میں میں پریشان ہوتا ہوں اور
میں کہتا ہوں کہ ہمیں پہاڑوں میں اور زیادہ دور کوئی جگہ تلاش کرنی چاہیے۔ اتنے میں میں نے
دیکھا کہ شیخ محمد نصیب صاحب آگئے ہیں ۔ میں اس وقت مکان کے دروازے کے سامنے کھڑا
ہوں اُنہوں نے مجھے سلام کیا۔ میں نے ان سے کہا کہ لڑائی کا کیا حال ہے اُنہوں نے کہا دشمن
غالب آ گیا ہے میں کہتا ہوں کہ مسجد مبارک کا کیا حال ہے اُنہوں نے اس کا یہ جواب دیا کہ مسجد
مبارک کا حلقہ اب تک لڑ رہا ہے میں نے کہا اگر مسجد مبارک کا حلقہ اب تک لڑ رہا ہے تب تو
کامیابی کی امید ہے میں اس وقت سمجھتا ہوں کہ ہم تنظیم کے لئے وہاں آئے ہیں اور تنظیم کرنے
کے بعد دشمن کو پھر شکست دیں گے۔
اس کے بعد میں نے دیکھا کہ کچھ اور دوست بھی وہاں پہنچ گئے ہیں ان کو دیکھ کر مجھے اور

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۰۹
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
پریشانی ہوئی اور میں نے کہا کہ یہ تو بالکل عام جگہ معلوم ہوتی ہے حفاظت کے لئے یہ کوئی خاص
مقام نہیں ان دوستوں میں ایک حافظ محمد ابراہیم صاحب بھی ہیں اور لوگوں کو میں پہچانتا نہیں
صرف اتنا جانتا ہوں کہ وہ احمدی ہیں حافظ صاحب نے مجھ سے مصافحہ کیا اور کہا بڑی تباہی ہے
بڑی تباہی ہے پھر ایک شخص نے کہا کہ نیلے گنبد میں ہم داخل ہونے لگے تھے مگر وہاں بھی ہمیں
داخل نہیں ہونے دیا گیا میں نے نیلا گنبد لا ہور کا ہی سنا ہوا ہے واللہ اعلم کوئی اور بھی ہو بہر حال
اس وقت میں نہیں کہہ سکتا کہ نیلے گنبد کے لحاظ سے اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے البتہ اس وقت بات
کرتے کرتے میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ نیلا سمندر کا رنگ ہوتا ہے ممکن ہے کوئی خلیج ایسی
ہو جسے انگریز محفوظ سمجھتے ہوں مگر وہاں بھی تباہی ہو ۔
اس کے بعد حافظ صاحب نے کوئی واقعہ بیان کرنا شروع کیا اور اسے بڑی لمبی طرز سے
بیان کرنے لگے جس طرح بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بات کو جلدی ختم نہیں کرتے بلکہ
اسے بلا وجہ طول دیتے چلے جاتے ہیں اسی طرح حافظ صاحب نے پہلے ایک لمبی تمہید بیان کی
اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ جالندھر کا کوئی واقعہ بیان کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہاں بھی بڑی
تباہی ہوئی ہے اور ایک منشی کا جو غیر احمدی ہے اور پٹواری یا گرد اور ہے بار بار ذکر کرتے ہیں اور
کہتے ہیں کہ منشی جی ملے اور اُنہوں نے بھی اسی طرح کہا میں خواب میں بڑا گھبراتا ہوں کہ یہ
موقع تو حفاظت کے لئے انتظام کرنے کا ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ کوئی مرکز تلاش کیا
جائے اُنہوں نے منشی جی کی باتیں شروع کر دی ہیں چنانچہ میں ان سے کہتا ہوں کہ آخر ہوا کیا ؟
وہ کہنے لگے منشی جی کہتے تھے کہ ہماری تو آپ کی جماعت پر نظر ہے میں نے کہا بس یہی بات تھی
نا کہ منشی جی کہتے تھے کہ اب ان کی جماعت احمد یہ پر نظر ہے یہ کہہ کر میں انتظام کرنے کے لئے
۔ اُٹھا اور چاہا کہ کوئی مرکز تلاش کروں کہ آنکھ کھل گئی ۔
خواب سے بیدار ہونے کے بعد اس کی تعبیر میرے ذہن میں یہ آئی کہ اس سے مراد کوئی
مقامی فتنہ ہے جس میں دشمن سے ہماری جماعت کو کوئی نقصان پہنچے گا کیونکہ سارے نام اپنی
جماعت سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ہی تھے مگر نو بجے کے قریب جیسا کہ ریڈیو کی خبروں
کی رپورٹ مجھے ملی اس وقت معلوم ہوا کہ جاپان نے یکدم حملہ کر دیا ہے اور وہ بہت سا آگے

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۱۰
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
بڑھ آیا ہے میں نے جیسا کہ بتایا ہے بعض دفعہ مقامی نظارے دکھائے جاتے ہیں مگر ان سے مراد
دور کے نظارے ہوتے ہیں مسجد مبارک کے حلقے کی طرف سے لڑائی جاری رہنے کا غالباً یہ مفہوم
ہے کہ بعض انگریزی علاقے جاپانی گھیر لیں گے مگر انگریز برابر لڑتے رہیں گے چنانچہ اب بھی
بعض علاقے ایسے ہیں جن کے چاروں طرف جاپانی فوجیں پہنچ گئی ہیں مگر ایسی حالت میں
انگریزوں نے مقابلہ جاری رکھا تو امید ہے کہ ان کی شکست فتح میں بدل جائے گی ۔ ۲۰
اس رویا پر غور کر کے دیکھ لو اس میں لڑائی کا بھی ذکر ہے، قادیان سے نکلنے کا بھی ذکر ہے،
یہ بھی ذکر ہے کہ قادیان میں صرف مسجد مبارک کا حلقہ ہی آخر وقت تک قائم رہے گا ۔ چنانچہ اس
وقت وہاں احمدی حلقہ مسجد مبارک میں ہی بیٹھے ہیں ، باقی سب قادیان خالی ہو چکا ہے ۔ پھر اس
میں جالندھر کا خاص طور پر نام آتا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہاں بڑی تباہی ہوگی یہ بھی ذکر آتا ہے
کہ اُس وقت جماعت احمدیہ کی لوگ خاص طور پر تعریف کریں گے ۔ یہ سارے واقعات ایسے
ہیں جو لفظا لفظاً پورے ہو چکے ہیں صرف نیلا گنبد کا لفظ ایسا ہے جس کی تعبیر عام طور پر لوگ نہیں
سمجھ سکتے ۔ سو یا د رکھنا چاہئے کہ گزشتہ فسادات کے ایام میں ہر جگہ یہی طریق رائج رہا ہے کہ
پہلے سکھ حملہ کرتے اور پھر گورنمنٹ کے سپاہی لوگوں کو نیلے گنبد یعنی آسمان کے نیچے ریفیوجی کیمپ
میں جمع کر دیتے مگر خواب میں بتایا گیا تھا کہ ریفیوجی کیمپوں میں بھی اُن کو امن نہیں ملے گا اور
وہاں بھی ان پر حملے جاری رہیں گے ۔ چنانچہ سب لوگ جانتے ہیں کہ ریفیوجی کیمپوں میں بھی
مسلمانوں کو امن نہیں تھا اور وہاں بھی یہی کہا جاتا تھا کہ چلو پاکستان کو، چلو پاکستان کو ۔ اس
خواب میں جو پادری دکھایا گیا ہے اس کی بھی ایک تعبیر ہے مگر مصلحتا میں ابھی بتا تا نہیں کیونکہ اس
کے اظہار میں نقصان ہے ۔
پھر ابھی جو میں نے آیتیں پڑھی ہیں یہ وہی آیتیں ہیں جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ جو میں نے آیتیں پڑھی ہیں یہودی
وسلم کو ہجرت اور فتح مکہ کی خبر دی گئی تھی اور عجیب بات یہ ہے کہ انہی آیات کا ایک ٹکڑا اللہ تعالیٰ
نے مجھ پر بھی الہاما نازل فرمایا اور اس طرح بتا دیا کہ جو کچھ صحابہؓ کے ساتھ ہوا تھا وہی کچھ
ہمارے ساتھ ہونے والا ہے جس طرح صحابہؓ کو ملک چھوڑنا پڑا اسی طرح ہمیں بھی قادیان
چھوڑنا پڑے گا اور جس طرح صحابہؓ کو پھر مکہ واپس ملا اسی طرح ہمیں بھی قادیان واپس ملے

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۱۱
تقریر جلسہ سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
گا ۔ چنانچہ ۲۲ را پریل ۱۹۴۴ ء کو مجھے یہ الہام ہوا جو ۲۹ اپریل ۱۹۴۴ء کے الفضل میں شائع ہو
چکا ہے کہ واجْعَلْ لِي مِن لَّدُنْكَ سُلْطنًا نَصِيرًا اے میرے رب ! مجھے اپنے پاس سے
غلبہ اور کامیابی عطا فرما۔ یہ الہام اس آیت کا ایک ٹکڑا ہے کہ وقُلْ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ
صِدْقٍ وَاخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِن لَّدُنْكَ سُلْطَنَا نَصِيرًا گویا جس
طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ چھوڑنا پڑا اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے بتا دیا تھا کہ تمہیں
بھی قادیان چھوڑنا پڑے گا مگر اس کے بعد اللہ تعالیٰ ہمیں پھر قادیان واپس لائے گا۔
اسی طرح جب باؤنڈری کمیشن بیٹھا ہوا تھا تو ایک دن روزہ کی حالت میں میں دعا کر
رہا تھا کہ یکدم مجھے الہام ہوا أَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعاً کہ تم جہاں کہیں بھی ہو گے
اللہ تعالیٰ تمہیں ضرور اکٹھا کر کے واپس لائے گا۔ میں نے اُسی وقت دوستوں کو یہ الہام سنا دیا
اور انہیں بتا دیا کہ جماعت احمد یہ کو پریشان ہونا پڑے گا مگر خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ
أَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعاً تم جہاں کہیں بھی چلے جاؤ گے اللہ تعالیٰ پھر تمہیں اکٹھا کر
دے گا۔
یہ پیشگوئیاں ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے قبل از وقت بتائی جا چکی ہیں اور جن کا ایک
حصہ بڑی شان کے ساتھ پورا ہو چکا ہے ۔ جس خدا نے ان پیشگوئیوں کو پورا کیا ہے ہمیں یقین
ہے کہ وہ اس کے دوسرے حصوں کو بھی جو ہماری کامیابی اور دشمن کی شکست کے ساتھ تعلق رکھتے
ہیں ضرور پورا کرے گا۔ پس غم اور تکالیف کے واقعات رونما ہونے پر مت گھبرا ؤ بلکہ یقین رکھو
کہ جب غم کی خبریں پوری ہو چکی ہیں تو خوشی کی خبریں بھی ضرور پوری ہونگی۔ تمہیں خدا تعالیٰ نے
قبل از وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خود میرے ذریعہ بتا
دیا تھا کہ ملک میں فتنہ پڑے گا ۔ مشرقی پنجاب جس میں جالندھر بھی شامل ہے تباہی و بربادی کا
شکار ہوگا ۔ مسلمان گھروں سے نکالے جائیں گے، مال و املاک سے محروم کئے جائیں گے اور
ریفیوجی کیمپوں میں اُن کو اکٹھا کیا جائے گا مگر وہاں بھی اُن کو امن سے نہیں رہنے دیا جائے گا۔
اس کے مقابلہ میں ہم بھی قادیان سے نکلیں گے مگر صرف تیاری کیلئے ورنہ ہم دوبارہ قادیان میں
ضرور جائیں گے اور ایک فاتح کی حیثیت میں جائیں گے ۔ پس غم مت کرو اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۱۲
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
اور اس کے منشاء پر ناراضگی مت ظاہر کرو۔
صحابہ جب مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ گئے تو حضرت بلال کو ایک دن تیز بخار چڑھا۔
بخار کی حالت میں اُنہوں نے یہ کہتے ہوئے رونا شروع کر دیا کہ ہائے مکہ ! ہم کو تو تیری وادیاں
یاد آتی ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سنی تو آپ ناراض ہوئے اور فرمایا تم یہ کیا
کہہ رہے ہو خدا نے اپنی تقدیر نازل کی ہے اور تم رور ہے ہو ۔ اسی واقعہ کو مد نظر رکھتے ہوئے میں
نے قادیان کی جدائی میں آنسو بہانے سے منع کیا ہے۔ بے شک تم اپنے دلوں سے قادیان کی
یاد کو حکومت کرو۔ تم نے قادیان لینا ہے اور ضرور لینا ہے مگر وہ کام نہ کرو جن سے تمہاری ہمتوں
کے پست ہونے کا امکان ہو ۔ تم اپنے آنسومت بہاؤ ، اپنی کمر ہمت کو مضبوط کرو اور قربانی اور
ایثار کی روح اپنے اندر پیدا کرو۔ پھر یا د رکھو تمہارے مد نظر صرف قادیان لینا نہ ہو بلکہ دنیا کے
گوشے گوشے میں اسلام کو پھیلانا تمہارا کام ہو۔ یہی فرض ہے جو ہر وقت تمہاری آنکھوں کے
سامنے رہنا چاہئے مگر اس کام کیلئے اپنے دلوں میں انقلاب پیدا کرنا سب سے پہلا اور اہم ترین
فرض ہے ۔ اگر تم اپنے اندر انقلاب پیدا کرنے کیلئے تیار نہیں تو گویا تم یہ چاہتے ہو کہ تمہارا گھر تو
تمہیں ملے مگر تم یہ نہیں چاہتے کہ خدا تعالیٰ کا گھر اُس کو واپس ملے ۔ خدا کا گھر مومن کا دل ہوتا
ہے تم اپنے دلوں کو پاک بناؤ ۔ تم ہر قسم کے گندے اور نا پاک خیالات سے خدا تعالیٰ کے گھر کو
صاف کر کے اُس کے حوالے کرو اور اُس سے کہو اے خدا ! ہم نے تیرے گھر سے سکھوں اور
ہندوؤں کو نکال دیا ہے۔ اب تو آسمان سے اُتر اور ہمارے گھر سے بھی سکھوں اور ہندوؤں کو
نکال دے۔ جب تم ایسا کرو گے تو خدا تعالیٰ کی مدد تمہارے لئے آسمان سے نازل ہوگی اور وہ
کہے گا تم نے میرے دشمنوں کو میرے گھر سے نکال دیا ہے اب میں بھی تمہارے دشمنوں کو
تمہارے گھر سے نکال رسے نکال دیتا ہوں ۔ یہ تبدیلی اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرو اور خدا تعالیٰ سے
دعائیں کرو کہ دنیا کے گوشے گوشے میں پھر اسلام کا ڈنکا بجے ۔ تمام شیطانی فلسفے مٹ جائیں اور
ایک خدا، ایک قانون ، ایک کتاب اور ایک رسول کی حکومت دنیا میں قائم ہو جائے ۔ اے خدا !
تو ایسا ہی کر۔ آمین
ے یہ غیر مطبوعہ تقریر ہے۔
-

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۱۳
بنی اسرائیل: ۷۹ تا ۸۲
آهنسا:
السيرة الحلبية جلد ۲
۲۸ صفحه ۳۳۴ مطبوعه مصر ۲۵
۱۹۳۵ء
۶،۵ مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال
کو
تذکره صفحه ۵۶۴ ۔ ایڈیشن چهارم
تذکره صفحه ۸۵ ۔ ایڈیشن چهارم
تذکرہ صفحہ ۷۷۲۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۲۱۳ ۔ ایڈیشن چہارم
ا تذکرہ صفحہ ۳۰۷۔ ایڈیشن چہارم
۱۲
تذکرہ صفحہ ۴۴۶ ۔ ایڈیشن چہارم
تذکره صفحه ۴۵۴ - ایڈیشن چہارم
تذکره صفحه ۵۶۳ ۔ ایڈیشن چهارم
ها تذکره صفحه ۵۶۳ - ایڈیشن چهارم
K
A
تذکره صفحه ۵۶۴ ۔ ایڈیشن چهارم
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء
۱۹ تذکره صفحه ۲۲۳ تا ۲۲۸ ۔ ایڈیشن چہارم - آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵
صفحه ۵۷۸ تا ۵۸۰
الفضل ۲۱ / دسمبر ۱۹۴۱ ء صفحه ۳

آج 10 میں سے 10 باقی