دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۱۷
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
یہ سوال اس وقت بزور اُٹھ رہا ہے کہ پاکستان کا دستور اسلامی ہو یا قومی؟ اس بحث میں
حصہ لینے والوں کی باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ آئین عام اور آئین اساسی میں فرق نہیں
سمجھتے ۔ آئین اساسی سے مراد وہ قانون ہوتے ہیں جن کی حد بندیوں کے اندر حکومت اپنا کام
چلانے کی مجاز ہوتی ہے اور جن کو وہ خود بھی نہیں توڑ سکتی ۔ بعض حکومتوں میں یہ آئین معین
صورت میں اور لکھے ہوئے ہوتے ہیں اور بعض میں صرف سابق دستور کے مطابق کام چلایا جاتا
ہے اور کوئی لکھا ہوا دستور موجود نہیں ہوتا ۔ یونائیٹیڈ سٹیٹس امریکہ مثال ہے اُن حکومتوں کی جن کا
دستور لکھا ہوا ہوتا ہے اور انگلستان مثال ہے اُن حکومتوں کی جن کا دستور لکھا ہوا نہیں اس کی بنیاد
تعامل سابق پر ہے۔
اسلام نام ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان پر نازل ہونے والی وحی پر ایمان لانے
کا ۔ پس اسلامی آئین اساسی کے معنی یہی ہوں گے کہ کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو قرآن
کریم ، سنت اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے خلاف ہو۔ قرآن کریم ایک غیر مشتبہ
دستور العمل ہے ، قول رسول بلحاظ سند کے ایک اختلافی حیثیت رکھتا ہے، بعض اقوالِ رسول
متفقہ ہیں ، بعض مختلفہ ۔ جو متفقہ ہیں وہ بھی کلام اللہ اور سنت رسول اللہ کا درجہ رکھتے ہیں ۔ جن
اقوالِ رسول کے متعلق مختلف فرق اسلام میں اختلاف ہے یا ایک ہی فرقہ کے مختلف علماء میں
اختلاف ہے ان کا قبول کرنا یا نہ کرنا اجتہاد کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اس لئے وہ آئین اساسی نہیں
کہلا سکتے ۔ اسی طرح قرآن کریم کی آیات میں سے وہ حصہ احکام کا جن کے معنوں میں

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۱۸
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
اختلاف پیدا ہو جاتا ہے وہ آیتیں تو آئین اساسی میں داخل سمجھی جائیں گی کیونکہ وہ غیر مشتبہ
ہیں لیکن اس کے الف یاب کے معنی آئین اساسی کا حصہ نہیں سمجھے جائیں گے بلکہ الف کو اختیار کر
لینا یاب کو اختیار کر لینا حکومت وقت کے اختیار میں ہوگا ۔ پس جہاں تک آئین اساسی کا سوال
ہے اگر پاکستان اسلامی آئین اساسی کو اختیار کرنا چاہتا ہے تو اُسے اپنے آئین میں یہ دفعہ رکھنی
ہوگی کہ پاکستان کے قوانین جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے قرآن وسنت پر مبنی ہوں گے اور جن
امور میں قرآن وسنت سے واضح روشنی نہ ملتی ہوگی اور اجتہاد کی اجازت ہوگی وہاں قرآن کریم ،
سنت اور کلام رسول کی روشنی میں قانون تجویز کئے جائیں گے۔ اگر قانون اساسی اسلامی نہیں
بلکہ حنفی یا شافعی یا حنبلی یا مالکی بنانا ہوگا تو پھر اُوپر کے قانون میں یہ بھی اضافہ کرنا ہوگا کہ یہ قانون قا
فلاں فلاں فرقہ کے علماء کے اجتہادوں پر مبنی ہوں گے مگر اس خصوصیت کی وجہ سے یہ قانون
اسلامی آئین نہیں بلکہ حنفی آئین یا شافعی آئین یا حنبلی آئین یا مالکی آئین کہلانے کے مستحق
ہوں گے کیونکہ اسلام کے لفظ میں تو سب ہی فرق اسلام شامل ہیں ۔
اسلامی اصول پر مبنی گورنمنٹ کے لئے چونکہ انتخاب کی شرط ہے اس لئے اگر اسلامی آئین
پر گورنمنٹ کی بنیا د رکھی جائے گی تو مندرجہ ذیل شرائط کو مد نظر مد نظر رکھنا ہوگا۔
اوّل: حکومت کا ہیڈ منتخب کیا جائے گا۔ انتخاب کا زمانہ مقرر کیا جا سکتا ہے کیونکہ پاکستان کا
ہیڈ خلیفہ نہیں ہوگا خلیفہ کو سارے مسلمانوں پر حکومت حاصل ہوتی ہے اور وہ صرف حکومت کا ہیڈ
نہیں ہوتا بلکہ مذہب کا بھی ہیڈ ہوتا ہے۔ پاکستان کے ہیڈ کو نہ دوسرے ملکوں کے مسلمان تسلیم
کریں گے اور نہ علماء مذہب کے مسائل میں اُس کو اپنا ہیڈ ماننے کے لئے تیار ہوں گے اس لئے
خلافت کے اصول پر اس کے اصول تو مقرر کئے جا سکتے ہیں مگر نہ وہ خلیفہ ہوسکتا ہے نہ خلافت
کے سارے قانون اُس پر چسپاں ہو سکتے ہیں ۔ خلافت کے اصول یہ ہیں ۔
(1) اُس کا تقرر انتخابی ہو ( اس انتخاب کے کئی طریق ہیں لیکن اس تفصیل میں جانے کی اس
وقت گنجائش نہیں ۔
(۲) وہ مملکت کے کام مشورہ سے چلائے ( مشورہ کے لئے اسلام کے تین اصول ہیں ) ہیں (1) عام
مسلمانوں سے مشورہ لینا یعنی ریفرینڈم ۔ (ii) چند تجربہ کار لوگوں سے مشورہ لینا یعنی

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۱۹
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
ایگزیکٹو باڈی سسٹم ۔ (iii) قوموں کے منتخب نمائندوں سے مشورہ لینا جیسے آجکل کی
پارلیمنٹس ہوتی ہیں۔ یہ تین طریقے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت ہیں )
لیکن جہاں تک خلافت کا سوال ہے خلیفہ مشورہ لینے کا پابند ہے مشورے پر عمل کرنے کا
پابند نہیں ۔
پس اگر سو فیصدی خلافت کے اصول پر پاکستان کا آئین بنایا جائے تو حکومت کا ہیڈ
ایگزیکٹو ہیڈ ہوگا ، ایگزیکٹو کا انتخاب اس کے اپنے اختیار میں ہو گا وہ تمام ضروری امور میں پبلک
کے نمائندوں سے مشورہ لے گا لیکن ان مشوروں پر کار بند ہونے کا پابند نہیں ہوگا۔ لیکن میں پہلے
بتا چکا ہوں کہ پاکستان کا ہیڈ خلیفہ نہیں ہوگا کیونکہ نہ ساری اسلامی حکومتیں اس کو ہیڈ تسلم کریں گی
نہ علماء اس کو مذہبی ہیڈ تسلیم کریں گے اس لئے ہم خلافت کے پس پردہ جواصول کارفرما ہیں ان
سے روشنی تو حاصل کر سکتے ہیں ان کی پوری نقل نہیں کر سکتے ۔ اور چونکہ خلافت اُس وقت تک
قائم نہیں ہو سکتی جب تک دنیا کی سب مسلمان حکومتیں اور افراد اس انتخاب پر متفق نہ ہو جائیں یا
اکثریت متفق نہ ہو جائے اور یہ ناممکن ہے اس لئے یہ کہنا کہ پاکستان کا آئین اساسی اسلام پر
مبنی ہو درست نہیں ۔ جس طرح انگریزی حکومت کے ماتحت ہمیں شریعت کے وہ احکام نافذ
کرنے کا اختیار نہ تھا جو حکومت کے متعلق تھے اور ہم اس کی وجہ سے گنہگار نہیں تھے اسی طرح
اسلامی آئین حکومت چونکہ خلافت سے تعلق رکھتا ہے اور خلافت کا قیام مسلمان افراد اور
حکومتوں کی اکثریت کے اتفاق کے بغیر ناممکن ہے اس لئے اگر ہم اس نظام کو قائم نہیں کرتے تو
ہم ہرگز خدا تعالیٰ کے سامنے مجرم نہیں کیونکہ اس نظام کے قائم کرنے کے لئے جو شرطیں اسلام
نے مقرر کی ہیں وہ شرطیں اس وقت پوری نہیں ہوتیں ۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان کی حکومت اسلامی اثر سے بالکل آزاد ہو؟ تو اس کا
جواب یہ ہے کہ ہرگز نہیں ۔ جو چیز ہمارے اختیار میں نہ ہو اس کے چھوڑنے میں تو ہم حق بجانب
کہلا سکتے ہیں لیکن جو چیز ہمارے اختیار میں ہوا سے چھوڑنے کا ہمیں کوئی حق حاصل نہیں ۔
انگریزی حکومت میں اگر ہم چور کا ہاتھ نہیں کاٹتے تھے تو ہم گنہگار نہیں ہوتے تھے لیکن اگر ہم نماز
نہیں پڑھتے تھے تب ضرور گنہگار ہوتے تھے ۔ اگر ہم ایک زانی کو کوڑے نہیں لگاتے تھے تو ہم

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۲۰
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
گنہگار نہیں ہوتے تھے لیکن اگر ہم روزے نہیں رکھتے تھے۔ تو ہم ضرور گنہگار ہوتے تھے ۔ پس جو نے
حصہ ہمارے اختیار میں نہیں اس کے نہ کرنے پر یقیناً ہم پر کوئی الزام نہیں لیکن جو حصہ ہمارے
اختیار میں ہے اس کے نہ کرنے پر یقیناً ہم پر الزام ہے۔ اسلامی آئین کے مطابق ہم اپنی
حکومت نہیں بنا سکتے کیونکہ اس کے لئے خلافت کی شرط ہے اور خلافت کی شرط کو پاکستان پورا
نہیں کر سکتا ۔ اسلامی خلیفہ سارے عالم اسلام کا سردار ہوتا ہے ، وہ مذہب اور حکومت دونوں کا
سردار ہوتا ہے، وہ سیاست اور انفرادی زندگی کا بھی سردار ہوتا ہے۔ یہ شرطیں پاکستان ہرگز
پوری نہیں کر سکتا لیکن جہاں تک قانون سازی اور انفرادی زندگی پر اسلامی احکام کے نفاذ کا
سوال ہے اس میں کوئی چیز ہمارے رستے میں روک نہیں بن سکتی ۔ پس اگر پاکستان کی کانسٹی ٹیوشن
میں مسلمان جن کی بھاری اکثریت ہوگی یہ قانون پاس کر دیں کہ پاکستان کے علاقے میں
مسلمانوں کیلئے قرآن اور سنت کے مطابق قانون بنائے جائیں گے ان کے خلاف قانون بنانا
جائز نہیں ہوگا تو گو اساس حکومت گلی طور پر اسلامی نہیں ہوگا کیونکہ وہ ہو نہیں سکتا مگر حکومت کا
طریق عمل اسلامی ہو جائے گا اور مسلمانوں کے متعلق اس کا قانون بھی اسلامی ہو جائے گا اور
اسی کا تقاضا اسلام کرتا ہے۔ اسلام ہرگز یہ نہیں کہتا کہ ہندو اور عیسائی اور یہودی سے بھی اسلام
پر عمل کروایا جائے بلکہ وہ بالکل اس کے خلاف کہتا ہے۔
اس اصولی تمہید کے بعد میں آئین کے لحاظ سے پاکستان کے مستقبل کے متعلق کچھ تفصیلی
نوٹ دیتا ہوں ۔
آئین کے لحاظ سے پاکستان کا مستقبل بہت عظیم الشان ہے کیونکہ اس کے باشندوں کی
کثرت اس منبع آئین میں یقین رکھتی ہے جس کی نسبت خالق جن وانس فرماتا ہے۔
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي لا یعنی میں نے
تمہاری ضرورتوں کے تمام مدارج کے لئے قانون بنا دیتے ہیں اور تمہاری ساری ہی
ضرورتوں کو قانون کے ذریعے سے پورا کر دیا ہے گویا قرآنی قانون ان من سو
بھی ہے۔ )EXTENSIVE( بھی ہے اور امیکس ٹن سؤ )INTENSIVE(
یہ سوال کہ ایک ہی قانون ہمیشہ کی ضرروتوں کو کس طرح پورا کر سکتا ہے؟ اس کا جواب

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۲۱
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
سمجھنے سے پہلے یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ آئین دو قسم کے ہوتے ہیں رجڈ (RIGID) اور
فلیکسپیل (FLEXIBLE)
یعنی غیر لچکدار اور لچکدار ۔ غیر لچکدار قانون : رار قانون میں یہ کمزوری ہوتی
ہے کہ اُس کو جلد جلد بدلنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے لیکن لچکدار قانون کو فوری بدلنے کی
ضرورت نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔ ان قانونوں کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کپڑے کا گر تہ اور سویٹر۔ کپڑے
کا بنا ہوا گر تہ بچے کے بڑھنے کے ساتھ جلدی جلدی تبدیل کرنا پڑتا ہے سویٹر بوجہ لچکدار ہونے
کے بہت دیر تک کام آتا رہتا ہے۔ ایسا لچکدار قانون گو دیر تک کام دیتا ہے لیکن اس میں یہ نقص
ہوتا ہے کہ وہ کبھی اپنے منبع سے بالکل دور چلا جاتا ہے اور نئی نئی تو جیہوں سے آخر اس کی شکل ہی
بدل جاتی ہے ۔ اسلام بعض حصوں میں انتہائی غیر لچکدار ہے مگر اس کی بعض تعلیمات انتہائی
لچکدار ہیں اور یہ اس کا غیر معمولی امتیاز اور غیر معمولی کمال ہے کہ اس کا غیر لچکدار قانون کبھی بھی
خلاف زمانہ نہیں ہوتا اور اس کا لچکدار قانون کبھی بھی ایسی شکل نہیں بدلتا کہ اپنے منبع سے بالکل
کٹ جائے اس لئے اسلام ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا قانون ہے ۔
دو
اب میں اصل سوال کو لیتا ہوں کہ آخر ایسا کس طرح ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ بعض
باتوں کا جواب ” کیوں اور کس طرح سے حل نہیں ہوتا بلکہ چیز کی حقیقت کو دیکھ کر حل ہوتا
ہے۔ اسلام کا کوئی حکم بھی ایسا نہیں جو زمانہ کی ضرورتوں سے پیچھے رہ گیا ہو خصوصاً اس زمانہ کے
لحاظ سے تو اسلام کے احکام کی خوبی دوبارہ ثابت ہو گئی ہے۔ طلاق ، نکاح بیوگان ، قریبی
رشتہ داروں سے شادی ، شراب کے استعمال کو حرام کرنا یہ وہ چیزیں ہیں جن پر پچھلے سو سال میں
شدت سے اعتراض ہوتا آیا ہے لیکن اب وہی معزز قو میں اور حکومتیں ان قانونوں کو اپنا رہی
ہیں ۔ کثرت ازدواج پر اعتراض ہوتا ہے مگر کیا اس تازہ مصیبت کے بعد بھی مسلمانوں کی سمجھ
میں اس کی حکمت نہیں آئی جب ہندوستان میں اسلام کی تبلیغی ترقی رکی تھی اُس وقت کے مسلمان
اگر کثرت ازدواج کے ذریعہ سے اسلامی نسل کو بڑھانا شروع کر دیتے تو آج یہ تباہی نہ آتی ۔
تمام قانونوں اور تمام اعمال کا خاص خاص زمانہ ہوتا ہے اُسی وقت ان کی قدر جا کر معلوم ہوتی
ہے۔ عقائد میں توحید کا مسئلہ لے لو۔ توحید پر دنیا نے کتنے اعتراض کئے لیکن اس صدی میں کیا
کوئی ملک اور کوئی قوم بھی باقی رہ گئی ہے جو تو حید کی قائل نہ ہو؟ ان تمام باتوں کو دیکھتے ہوئے

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۲۲
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
کوئی مسلمان شبہ ہی کسی طرح کر سکتا ہے کہ اسلام کے بعض قانون پرانے ہوئے ہیں ۔ آج سے
سو سال پہلے طلاق کا قانون بھی پرانا تھا ، شراب کا قانون بھی پرانا تھا ، جوئے کا قانون بھی پُرانا
تھا ، نکاح بیوگان کا قانون بھی پرانا تھا ، قریبی رشتہ داروں میں شادی بھی پرانی تھی ، اولاد میں
جائداد کی تقسیم بھی پرانی تھی لیکن اب چلا چلا کر ان باتوں کو دنیامان رہی ہے۔ کیا یہ بات ہماری
آنکھیں کھولنے کے لئے کافی نہیں کہ جو دو چار قابلِ اعتراض احکام رہ گئے ہیں وہ بھی اسی طرح
حل ہو جائیں گے جس طرح کہ پہلے حل ہوئے ۔ جہاں اسلام کے کئی قانون ایسے ہیں کہ جن پر
پہلے اعتراض ہوا اور اب دنیا ان پر عمل کرنے لگی ہے وہاں غیر مذاہب کا کوئی بھی حکم نہیں جس
کے متعلق یہ کہا جا سکے کہ اسلام کو اسے اپنانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔ پردہ کی مثال یہاں
چسپاں نہیں ہوتی اور سود کا سوال مختلف ہے کیونکہ سود لینے پر مسلمان بنکوں اور حکومتوں کے
قانونی دباؤ کی وجہ سے مجبور ہوتے ہیں لیکن جن غیر مسلم اقوام نے طلاق وغیرہ کے مسائل اختیار
کئے ہیں وہ کسی اسلامی دباؤ کی وجہ سے نہیں ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے ان سوالات کو بھی حل کر
سکتے ہیں ۔ جب بھی مسلمانوں میں سود کے متعلق اسلامی احکام جاری کرنے کا احساس پیدا ہوا
ہیں ۔
ہم یقیناً سود کو مٹا دیں گے ، ہم اسے مٹا سکتے ہیں اور اسلامی قانون کی برتری ثابت کر سکتے
حقیقت یہی ہے کہ اس زمانہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ قرآن کریم کی یہ آیت کہ
رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ کے یعنی کفار کے دل میں کئی بار خواہش
پیدا ہوتی ہے کہ کاش وہ بھی مسلمان ہوتے اور اسلامی قانون کی برتری سے فائدہ اُٹھاتے ۔ یہ
آیت اپنے اندر بڑی بھاری صداقت رکھتی ہے۔ ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اسلام ہر معاملہ
میں دخل دے کر عقل انسانی کو معطل کر دیتا ہے یہ اعتراض اسلام پر ہرگز نہیں پڑتا۔ اسلام تو کہتا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَسْلُوا عَنْ أَشْيَاء إِنْ تُبْدَلَكُمْ تَسُؤْكُمْ کے یعنی ہر
معاملہ کے متعلق سوال نہ کیا کرو کیونکہ قرآن کریم میں ہر امر کا بیان ہو جانا تمہارے لئے تکلیف کا
موجب ہوگا ۔ پس اسلام کا کمال صرف یہی نہیں کہ وہ ہر مسئلہ پر روشنی ڈالتا ہے بلکہ یہ بھی ہے کہ
وہ ایک حاوی تعلیم کے باوجود بہت سی جزئیات کو مسلمانوں کے لئے چھوڑ دیتا ہے تا کہ وہ اُن
کے لئے قانون بنائیں ۔ اسلام کی تعلیم اس لحاظ سے مندرجہ ذیل حصوں میں تقسیم ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۲۳
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
اوّل: اصولی تعلیم ۔ یہ غیر مبدل ہے اصولی طور پر ۔ مبدل ہے حالات مخصوصہ میں ۔ نماز
میں بیمار کا بیٹھ جانا یا نماز لیٹ کر پڑھنا ، وضو نہ کرنے کی صورت میں تیمم کر لینا ، رمضان کے مہینہ
میں سفر یا بیماری کی وجہ سے دوسرے دنوں میں روزہ رکھ لینا یہ سب حالات مخصوصہ کی تبدیلیاں
ہیں ۔ اس طرح جن ملکوں میں چوبیس گھنٹے سے دن یا رات بڑے ہوتے ہیں ان میں روزہ،
زکوۃ اور حج کے فرائض کو دوسرے ممالک کے دنوں اور مہینوں پر قیاس کر کے پورا کرنا یہ سب
غیر مبدل اصولی حکم کی تبدیلیاں ہیں جو حالات مخصوصہ میں ہو جاتی ہیں ۔
دوسرے جزوی تعلیم ۔ یہ کئی قسم کی ہے ۔
( الف ) غیر معین احکام ہیں جن کی کمیت یا کیفیت افراد یا جماعتوں پر چھوڑ دی گئی ہے جیسے نفلی
نماز نفلی صدقہ نفلی روزہ ، عمرہ ۔
(ب) مماثل حالات میں مسائل اخذ کرنے کا حق دیا ہے اس طرح قانون سازوں کے لئے
مواقع نکلتے ہیں ۔
(ج) جرائم بتائے ہیں سزا تجویز نہیں کی اس طرح بھی قانون سازی کے لئے مواقع نکالے
ہیں ۔
اسلامی قانون کے اصول یہ ہیں يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ }
ا ہر حکم کسی فائدہ کے لئے ہونا چاہئے ۔
۲۔ ہر نہی کسی نقصان کے دور کرنے کے لئے ہونی چاہئے ۔
۳۔ ہر حکم دنہی تزکیہ ذہن و قلب اور قومی ترقی کے مد نظر ہونے چاہئیں ۔
لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ، کوئی حکم ایسا نہیں ہونا چاہئے جو فرد یا قوم کی
طاقت سے بالا ہو۔ یہ طاقت جسمانی بھی ہوسکتی ہے امکانی بھی یعنی ظاہر میں طاقت ہو
لیکن امکانی ترقی کو نقصان پہنچادے اور ذہنی بھی یعنی قوم کی ذہنی قوتوں کو ضائع کر دے ۔
۵ قانون حریت ضمیر کو مارنے والا نہ ہو۔ وَلْيَحْكُمْ أَهْلُ الْإِنْجِيلِ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ
فيه
اور یہود کی نسبت ہے وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِنْدَهُمُ التَّوْرَيةُ
فِيهَا حُكْمُ اللَّهِ ثُمَّ يَتَوَلَّوْنَ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ - مسلمانوں کے متعلق فرمایا

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۲۴
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
۶
فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا انْزَلَ اللَّهُ ^
کوئی حکم فرد یا پارٹی کو نقصان پہنچانے والا نہ ہو ۔ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْخُلَطَاءِ لَيَبْغِي
بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَقَلِيلٌ مَا هُمْ !
کوئی حکم یا نفاذ حکم ایسا نہ ہو کہ کمزوروں کو ترقی سے روکے یا ترقی کے امکانات کو
خاص افراد یا اقوام میں محصور کر دے ۔ ما آفاء اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى
فيلهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَمَى وَالْمَسْكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ
كي لا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاء مِنْكُمْ
کوئی قانون ایسا نہ ہو کہ ایک قوم یا حکومت اُس کے ذریعہ سے دوسری اقوام پر نا جائز
فوقیت حاصل کرنا چاہے یا اسے دبانا چاہے ۔ تتَّخِذُونَ أَيْمَانَكُمْ دَخَلًا بَيْنَكُمْ
أن تَكُونَ أُمَّةً هِيَ أَرْبَى مِنْ أُمَّةٍ إِنَّمَا يَبْلُوكُمُ اللَّهُ بِهِ وَلَيُبَيِّنَنَّ
لَكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ مَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ الماس کے ماتحت زمیندار اور غیر زمیندار
میں فرق جائز نہیں ۔
اسلام قانون کو فردی پاکیزگی کے ساتھ وابستہ قرار دیتا ہے کیونکہ سوسائٹی کی اصلاح فرد کی
اصلاح کے ساتھ وابستہ ہے اور اچھے سے اچھا قانون فرد کے طوعی تعاون کے بغیر اچھا نتیجہ نہیں
دے سکتا اسی لئے اسلام فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ
مَن ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُم، ال اس لئے کوئی اسلامی آئین جاری نہیں ہو سکتا جب تک کہ فرد
ذاتی احکام پر پہلے عمل نہ کرے۔ اگر قانون کو کامیاب کرنے والی روح نہ ہو تو قانون کیا کر
سکتا ہے؟ ہر قانون توڑا جا سکتا ہے، ہر قانون کے مستثنیات ہیں اور ہر شخص اپنے آپ کو مستقٹے بنا
سکتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ ”میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وہ راضی نہ
ہوں تو بھی وہ قاضی غریب کو الو بنانے کے لئے سو جتن کر لیتے ہیں ۔
پس اسلامی آئین بنانے (جس کے معنی ہیں اسلامی سوسائٹی بنانے ) سے پہلے اسلامی فرد
بنانا ہوگا ورنہ یہ تو ظاہر ہے کہ جو اسلامی فرد نہ ہوگا اُسے آئین اسلام سے کیا دلچسپی ؟ جو ذاتی
احکام پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں وہ کیوں قومی آئین کے لئے فکرمند ہوگا اگر وہ ایسا کرے گا

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۲۵
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
تو کسی ذاتی غرض کے لئے ، اس لئے وہ آئین اسلام نہ بنائے گا بلکہ آئین اسلام کے نام سے
ایسا قانون بنائے گا جو اس کی ذات کے لئے مفید ہو۔ ایسا آئیکن یقیناً غیر اسلامی آئین سے بھی
خطرناک ہوگا کیونکہ وہ سوسائٹی کے لئے بھی مضر ہوگا اور اسلام کو بھی بگاڑنے اور بد نام کرنے
والا ہوگا۔
پس جب تک فرد اپنے ذاتی اعمال کو اسلام کے مطابق کرنے کے لئے تیار نہیں اسے کوئی
حق نہیں کہ اسلامی آئین بنانے کا مطالبہ کرے یا دعویٰ کرے ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ دیکھے
کہ اسلام کا آئین بنانے والے فردی قانونِ اسلام پر خود کار بند ہیں ۔
اب میں تفصیل کو لیتا ہوں ۔ اسلامی آئین کے جاری کرنے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہئے
کہ سو د حرام کرنا ہوگا ، موجودہ سنیما بند کرنے ہوں گے، اسلامی پردہ رائج کرنا ہوگا ، شراب
بند کرنی ہوگی ۔ انشورنس حرام ہوگا ، جو ا صرف بازاری نہیں بلکہ اس کے مشابہہ کھیلیں بھی
جو چانس گیمز کہلاتی ہیں منع ہوں گی ، ڈاڑھیاں رکھی جائیں گی ، مردوں کے لئے سونے کا
زیور یا استعمال کی چیز ، چاندی سونے کے برتن بلکہ تالیاں بجانا بھی منع کرنا ہوگا ، جاندار
کی مصوری اور ان تصویروں کی نمائش بھی نا جائز ہوگی ۔ اگر مسلمان اس کے لئے تیار
ہوں تو پھر وہ شوق سے اسلامی آئین جاری کریں لیکن اس کے لئے اس اعلان کی
ضرورت نہیں کہ وہ اسلامی حکومت جاری کریں گے کیونکہ قرآن کریم تو صاف کہتا ہے کہ
وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ ، کیا مسلمان دوسری اقوام کو مجرم
بنانا چاہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی اجازت کو چھین لیں گے اور قرآنی حکم پر عمل ہوگا کہ ہر مذہب
کے پیرو اپنے مذہب کے قانون کے مطابق عمل کریں گے تو پھر اس فتنہ کا دروازہ کھولنے کی کیا
ضرورت ہے کہ دوسرے مسلمانوں کو نقصان پہنچے یہ کیوں نہ کہا جائے کہ پاکستان میں مسلمانوں
کے باہمی معاملات اسلام کے مطابق طے ہوں گے اور دوسرے مذاہب اگر چاہیں تو ان کے
معاملات ان کے مذہب کے مطابق ورنہ ان کی کثرت رائے کے مطابق قانون بنا دیا جائے گا ۔
ان الفاظ میں وہی مطلب حاصل ہوگا جو اسلامی حکومت کے لفظوں میں ہے لیکن کسی کو اعتراض
کرنے یا بدلہ لینے کا حق نہیں ہوگا ۔ غیر مذاہب میں سے جو اعلان کر دیں کہ وہ اسلامی قانون یا

آج 10 میں سے 10 باقی