اسلامی نظام اقتصادی
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۲۶
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
اُس کے فلاں حصہ کی پیروی کریں گے ان پر اسلامی قانون عائد کر دیا جائے گا۔
اب رہ جاتا ہے وہ حصہ قانون کا جو حکومت سے تعلق رکھتا ہے اس میں اسلامی قانون کی
روشنی میں ملکی قانون بنایا جا سکتا ہے بہر حال اسلامی ملک میں مسلمانون ہی کی زیادتی ہوگی اس
طرح کوئی بھی جھگڑا پیدا نہیں ہوتا اور اسلام کا منشاء بھی پورے طور پر بغیر کسی کمی کے پورا ہو جاتا
ہے ورنہ د ور نہ دشمن کو اشتعال ہو کر دوسرے مسلمانوں کو نقصان ہوتا ہے اور قرآن کریم فرماتا ہے
ا
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ "
اوپر کی تمہید کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ اسلامی اصولوں کے مطابق بنائی ہوئی پارٹی کا نام
سوشل ڈیموکریٹک انٹرنیشنل رکھا جا سکتا ہے اور اس کا وہ حصہ جو صرف مسلمانوں پر مشتمل
اسلامک سوشل ڈیموکریٹک انٹرنیشنل کہلا سکتا ہے۔
ہو
اسلامی نظام اقتصادی اسلام کے اصول کے مطابق اصل مالک خدا تعالٰی ہے اس نے سب چیزیں بنی نوع انسان کے لئے پیدا کی ہیں اس
لئے ہر اک کی کمائی میں دوسروں کا حق ہے۔ وہ حق زکوۃ اور عشر اور خمس کے ذریعہ ادا کیا جاتا
ہے جو حکومت لیتی اور غرباء پر استعمال کرتی ہے یا پبلک کاموں پر ۔
اس روپیہ کے استعمال میں یہ امر مد نظر رکھا جاتا ہے کہ تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَاءِ هِمْ وَ تُرَدُّ عَلَى
فُقَرَائِهِمُ ها، مگر اس کے ساتھ یہ امر بھی کہ امیر وغریب کے کھانے ، کپڑے کا انتظام حکومت
کرتی ہے ، راشن سسٹم ہر وقت جاری رہتا ہے خو د رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل اس کا مؤید
ہے۔ بحرین کا بادشاہ مسلمان ہوا تو آپ نے اُس کو لکھا کہ جن کے پاس زمین نہ ہو اُن کو چار
درہم اور مناسب کپڑا بطور گزارہ دیا جائے ۔ حضرت عمر نے اسلامی احکام اور اس عمل کے
مطابق ہر مسلمان کی خوراک ولباس کا انتظام کیا اور مفت راشن کا سسٹم جاری کیا مگر اس کے
علاوہ احسان اور صدقہ کو بھی اسلام نہیں مٹاتا اور انفرادی ترقی کے راستے کھلے چھوڑتا ہے۔
زمین کی ملکیت کے بارہ میں اسلام نے ہرگز روک نہیں ڈالی جو حوالے پیش کئے جاتے
ہیں وہ سرکاری زمین یا عطیات سر کا ریا غصب حکام کے بارہ میں ہیں ۔ ایک حوالہ بھی خرید کردہ
یا ورثہ کی زمین کے متعلق نہیں ہے ۔ انصار صحابہؓ نے خود نصف زمین دینی چاہی مگر مہاجرین نے
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۲۷
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
نہیں لی ۔ فتوحات کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یا یہ زمین مہاجرین کے
پاس رہنے دو یا اپنی نصف ان کو دے دو اور یہاں سے نصف لے لو۔ صاف ظاہر ہے کہ یہ
معاملہ بالکل جدا گانہ ہے، یہ انصار کے شک کو دور کرنے کے لئے تھا اور اس میں کیا شک ہے کہ
حکومت کا مال غرباء کے پاس جانا چاہئے ۔ انصار نے جواب دیا کہ ہم دونوں باتوں پر راضی
نہیں ہم یہ چاہتے ہیں کہ نئی آمدہ زمین مہاجرین کو ہی دی جائے اور ہماری زمین کا نصف بھی مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول نہ کیا۔
مساوات رکھنے کا اسلامی نظام (۱) زکوۃ (۲) سود کی ممانعت (۳) ورثہ (۴) برتھ
کنٹرول کی ممانعت (۵) بھاؤ بڑھانے یا گھٹانے کو نا جائز قرار دیا ۔ (۶) سادہ زندگی خوراک،
لباس، رہائش اور زیور میں ، تمام افراد کا کھانا کپڑا اور مکان حکومت کے ذمہ ہے۔ حکومت کو یہ
اختیار حاصل ہے کہ کسی قانون کے غلط استعمال پر اس قانون میں جزوی تبدیلی عارضی طور پر کر
دے چنانچہ حضرت عمر نے ایک وقت میں تین طلاق دینے والے کی تین طلاقوں کو تین ہی قرار
دینے کا فیصلہ فرمایا حالانکہ اصل میں وہ تین نہیں بلکہ ایک ہی ہیں ۔ آپ کی غرض شریعت کی
حد بندیوں کو توڑنے والے کو سزا دینا تھی ۔
اسلامی احکام کی خصوصیات عورت کے حقوق ، اولاد کے حقوق ، عوام کے حقوق ، ملازموں
کے حقوق ، مجرموں کے حقوق ، مساوات انسانی اور بین الاقوامی تعلقات پر روشنی ڈالی ہے
دوسری شرائع اس بارہ میں خاموش ہیں ۔
اسلام کے بعض اہم مسائل جن پر اعتراض کیا جاتا ہے ۔
ا۔ زنا کی سزا رجم بہت سخت ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن کریم میں اس سزا کا ذکر
نہیں قرآن کریم الزانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةً
جلدة ال زانی مرد یا زانی عورت کو سو کوڑے لگاؤ اور جو جھوٹا الزام لگائے اُسے ۸۰ کوڑے
لگاؤ ان دونوں حکموں کے بعد فرماتا ہے اِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ
فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ
لا تَعْلَمُون کے پس یہ سو کوڑے بھی فحش کی سزا ہیں ظاہر ہے کہ جو اس طرح زنا کرے گا کہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۲۸
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
چار گواہ اُس کے فعل کے مل سکیں گے وہ زنا سے زیادہ فحش کا مرتکب ہوگا اور فحش ہی کی یہ سزا
ہے۔ اب رہا یہ سوال کہ زنا کی کیا سزا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ زنا کی سزا خدا تعالیٰ کے
ہاتھ میں ہے چنانچہ زانی کے متعلق فرماتا ہے يلق آنا ما ، یعنی وہ اپنے گناہ کی سزا خدا
سے پائے گا ہاں زنا کو روکنے کے لئے شریعت اسلامیہ نے اس کے مبادی کو روکا ہے مثلاً غیر محرم
مرد وعورت کے اختلاط کو روکا ہے ۔
۲۔ چوری کی سزا قطع ید - وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا و یہ سزا
سخت بتائی جاتی ہے ۔ جواب یہ سزا ہر چوری کی نہیں بلکہ اس کے لئے شرطیں ہیں ۔
اول: چوری اہم ہو ۔
-
دوم: بلا ضرورت ہو یعنی عادةً - طعام کی چوری پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سزا نہ دی ۔
اسی طرح بھاگے ہوئے غلام کے متعلق ہے کہ ہاتھ نہ کاٹے جائیں گے جس کی یہ وجہ ہے
کہ وہ کما نہیں سکتا اور بھوک سے مجبور ہے۔
سوم : تو بہ سے پہلے گرفتار ہو تب سزا ملے گی ۔
چهارم: مال چوری کر چکا ہو صرف کوشش سرقہ نہ ہو۔
پنجم : اس کی چوری مشتبہہ نہ ہو یعنی اشتراک مال کا مدعی نہ ہو، جن کے گھر سے چوری کرے وہ
اس کے عزیز یا متعلق نہ ہوں جن پر اُس کا حق ہو ( بیت المال کی چوری پر حضرت عمرؓ نے
سزا نہ دی ) مثلاً کسی مذہبی جنون کے ماتحت ہو۔ جیسے بہت چرا لینا۔ یہ مذہبی دیوانگی کہلائے
گی اور حکومت تعزیری کار روائی کرے گی ہاتھ کاٹنے کی سزا نہ دی جائے گی یا جوش انتقام
میں چوری کرے جیسے جانوروں کی چوری کرتے ہیں یا جبرا چوری کرائی جائے ۔
ششم : وہ شخص نا بالغ نہ ہو۔
هفتم : عقلمند ہو بیوقوف یا فاتر العقل نہ ہو۔
ہشتم : اُس پر اصطلاح چور کا اطلاق ہو سکتا ہو ۔ چور سے مال واپس دلوایا جائے گا۔
۔ ڈاکہ، بغاوت اور ارتداد باغیانہ کی سزا قتل ہے۔ اِنَّمَا جَزَؤُا الَّذِينَ
يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۲۹
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
اوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ کے اس میں
چار الگ سزائیں بتائی ہیں ۔ یہ سزائیں جرم کی نوعیت کے لحاظ سے ہیں اگر ایسے لوگ ساتھ قتل
کرتے ہوں تو قتل کئے جائیں گے، صلیب دیتے ہوں تو صلیب دیے جائیں گے، ہاتھ پاؤں
کاٹتے ہوں تو ان سے یہی کیا جائے گا، محض دنگا فساد کرتے ہوں تو قید یا جلا وطنی کی سزا دی
جائے گی اس پر کیا اعتراض ہے؟ اگر مسلمان یہی معاملہ غیر اسلامی حکومت میں کرے اور اس
سے یہی سلوک ہو تو مسلمانوں کو کیا اعتراض؟
سوال یہ ہے کہ باغی کافی تھا مرتد کو کیوں شامل کیا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ مرتد کا ذکر اس
لئے ضروری تھا کہ وہ جنگی سپاہیوں کے حق کا مطالبہ نہ کرے جو با وجود قتل کے قاتل نہیں بن
جاتے اور قتل نہیں کئے جاتے ۔ مرتد کے قتل کے خلاف یہ بھی دلیل ہے کہ پھر اُن کو بھی حق پہنچتا
ہے لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ
میں اس حق کی طرف اشارہ ہے۔
غلامی اسلام میں نہیں جنگی قیدیوں کا ذکر ہے اور اُن کے بارہ میں حکم ہے
إمَّا مَنَّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءً حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا اے اور جس کو فداء حاصل نہ ہو
اُس کے لئے ”کتابت کا حکم ہے پس غلامی کی کوئی صورت بھی موجود نہیں ۔ جنگی قیدیوں کا ذکر
ہے جو ہر زمانہ میں پکڑے جاتے ہیں اور ہر حکومت پکڑتی ہے اس کے علاوہ بھی اسلام نے
قیدیوں کی آزادی کے مختلف حکم دیتے ہیں ۔
قصاص قتل اس میں معافی کی اجازت ہے خواہ خطا کی دیت ہو خواہ عمد کی سزا ہو مگر حکومت
شرارت میں دخل دے گی ۔
قصاص اعضاء مار پیٹ کا وَالسِّنَّ بِالسِّنِّ ۲۲ وغیرہ ۔ ہاں جلانے کی اجازت نہیں نہ ہتک
کر نیکی ۔ اس قسم کی سزا کا ہونا امن کے لئے ضروری ہے مگر اس میں بھی عفو یا دیت جائز ہے اور
عمد کی شرط ہے ہاں قاضی دباؤ اور ڈر کی صورت میں معافی کو برطرف کر سکتا ہے ۔ کرسکتا ہے۔
ملزم کی تعذیب بلکہ مجرم کی بھی جائز نہیں ۔ اسے روکنے کے لئے اقرار جرم کے بعد انکار جرم
کو جائز رکھا گیا ہے۔ جبری جرم ، جرم نہیں بلکہ جرم کروانے والا مجرم ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۳۰
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
حکومت عوام کی ہے۔ انتخاب ضروری ہے، ریفرنڈم بھی اسلام سے ثابت ہے اور مشورہ بواسطہ
نمائندگان بھی ان اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الْآمُنَتِ إِلَى أَهْلِهَا ، وَإِذَا حَكَمْتُمْ
بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ ٢٣ وَ أَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ ۲۴
وَ شَاوِرْهُمْ فِي الأمر ۲۵ اور پھر حدیث نبوی لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ ٢٦ اس باره
میں مشعل راہ ہیں ۔
مزدوروں کے متعلق احکام اسلامی مزدور کی مزدوری فوراً ادا ہو، اُس پر سختی نہ کی جائے،
اُس سے وہ کام نہ لیا جائے جو انسان خود نہ کرے، اس کی مزدوری کا جھگڑا حکومت کے ذریعہ
چکا یا جا سکتا ہے۔
بین الاقوامی جھگڑوں کے متعلق لیگ آف نیشنز کا اصول مقر رفرمایا ہے فرماتا ہے
وَإِنْ طَائِفَتْنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِنْ بَغَتْ إِحْدُ بِهُمَا
عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِيءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ فَإِن فَاءَتْ
ث
فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ كَ
ا۔ جب دوقو میں لڑیں تو دوسری اقوام مل کر اُن میں صلح کرائیں ۔
اگر کوئی فریق صلح پر راضی نہ ہو تو دوسری سب اقوام اُس کی مدد کریں جو صلح پر آمادہ ہے اور
۲
جنگ کرنے والی قوم سے لڑیں ۔
۔ جب جنگ کرنے والی قوم جنگ بند کر دے تو یہ بھی جنگ بند کر دیں ۔
۴۔ اس کے بعد پھر اصل جھگڑے کے متعلق باہمی تصفیہ کیا جائے ۔
بوجہ اس کے کہ ایک قوم نے پہلے صلح پر رضا مندی ظاہر نہ کی تھی اُس سے سختی نہ کی جائے بلکہ
تنازع کا فیصلہ انصاف سے کیا جائے ۔
اس وقت مسلمانوں میں مفتی ہیں لیکن مقنن اور قاضی نہیں ہیں اور ادھر حکم ہے
كُونُوا رَبَّانِین ۲۸ آہستگی سے دین کو جاری کرو یعنی اسلامی قانون کو جاری کرنے میں
نہایت غور اور فکر اور سہولت کی ضرورت ہے مگر بہت سے احکام فوراً جاری کئے جاسکتے ہیں اور
کوئی وجہ نہیں کہ جاری نہ کئے جائیں ۔ مجلس قانون ساز کے متعلق وقت یہ ہے کہ اسلام ہر شخص کا
انوار العلوم جلد ۱۹
۴۳۱
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
عالم دین ہونا ضروری قرار دیتا ہے لیکن اس زمانہ میں عیسائیوں کی طرح علماء اور عوام کا الگ
الگ فرقہ بن گیا ہے اس مشکل کو کون فو را حل کر سکتا ہے کہ مقنن ، اقتصادی ماہر ، اور سیاسی ماہر
دین نہیں جانتے ۔ دین جاننے والے مقنن اقتصادی ماہر اور سیاسی ماہر نہیں ہیں منہ سے دعویٰ کرنا
اور بات ہے مگر حقیقت ۔ ہے مگر حقیقت یہی ہے حالانکہ ہمارے آقا جرنیل بھی تھے، اقتصادی ماہر بھی ، سیاسی ماہر
بھی مقنن بھی تھے ، مفتی بھی تھے اور قاضی بھی تھے ۔ فِدَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى
مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ -
تاریخ احمدیت جلدا اصفحه ۴۲۵)
المائده: ۱۰۲
المائدة: ۴
الحجر : ٣
البقرة : ١٣٠
۱۳۰
البقرة: ۲۸۷
المائده : ۴۸
ك المائده: ۴۴
المائده : ۴۹
ص: ۲۵
ا الحشر : ٨ ال النحل: ٩٣ ۱۲ المائده :۱۰۶
۱۳ المائده: ۴۵
الانعام: ۱۰۹
بخارى كتاب الزكواة باب وجوب الزكوة
النور: ٣
كام النور : ٢٠
الفرقان : ۶۹
19 المائده : ۳۹ ۲۰ المائده: ۳۴ ال محمد: ۵
۲۲ المائده: ۴۶
۲۵ ال عمران : ۱۶۰
۲۳ النساء : ۵۹ ۲۴ الشورى: ۳۹
۲۶ کنز العمال جلد ۵ صفحه ۶۴۸ - مطبوعہ حلب ۱۹۷۱ ء میں بِالْمَشْوَرَةِ کی بجاۓ عَنْ مَشْوَرَةٍ
کے الفاظ ہیں۔
۱۰
الحجرات : ١٠
ال عمران : ۸۰
انوار العلوم جلد ۱۹
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
کمیسے
خلیفة المسیح الثاني