ہالینڈ اور جرمن کے نو مسلم

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۸۲
سیر روحانی (۴)
اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے ۔ نئی نئی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں اور سلام قبول کرنے والوں وہاں کے نو مسلم اپنی قربانی اور اخلاص میں ترقی کر رہے ہیں تو پھر یہ رقم معمولی رقم نظر نہیں آتی
یہ رقم یقیناً پچیس ہزار سے پچیس لاکھ ، پچیس لاکھ سے پچیس کروڑ اور پچیس کروڑ سے پچیس ارب
بننے والی ہے ۔ اِنْشَاءَ اللہ تَعَالٰی ۔
ہالینڈ اور جرمن کے نو مسلم حضور نے اس امر پر بھی خوشی ظاہر فرمائی کہ ہالینڈ اور
جرمنی کے نو مسلموں میں دیگر ممالک کی نسبت تبلیغ اسلام
کا بہت زیادہ جوش پایا جاتا ہے۔ ان میں یہ خواہش بھی پائی جاتی ہے کہ وہ اپنا وطن چھوڑ کر یہاں
آئیں اور یہاں پر اسلامی تعلیم حاصل کر کے واپس جائیں اور اپنے ملکوں میں تبلیغ کریں چنانچہ
ایک جرمن نو مسلم جن کا اسلامی نام عبدالشکور رکھا گیا ہے ان کے متعلق اطلاع ملی ہے کہ اُن کے کا
پاسپورٹ کا انتظام ہورہا ہے اور وہ عنقریب تعلیم حاصل کرنے کیلئے یہاں آجائیں گے۔
الفضل لا ہور ۳۰ مارچ ۱۹۴۸ ء )
میری آج کی تقریر کا موضوع ”سیر روحانی ہے یہ میری اِس مضمون کی تقریروں کا چوتھا
نمبر ہے۔ ان تقریروں کا محرک میرا ایک سفر ہوا تھا جو میں نے ۱۹۳۸ء میں کیا ۔ میں اس سال
پہلے سندھ گیا وہاں سے کراچی ، کراچی سے بمبئی اور بمبئی سے حیدر آباد کا سفر کیا۔ ہر جگہ کے
دوستوں نے مجھے وہاں کی اہم اور قابلِ دید جگہیں دکھانے پر اصرار کیا اور چونکہ میری ایک
بیوی ، بیٹی اور ہمشیرہ بھی ساتھ تھیں ، اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ یہ قدیم آثار خود بھی
دیکھوں اور ان کو بھی دکھاؤں ، خصوصاً حیدر آباد ، آگرہ اور دلّی کے پرانے آثار دیکھنے کا ہمیں
موقع ملا ۔ جب ہم دلی پہنچے تو ہم غیاث الدین تغلق کا قلعہ دیکھنے کے لئے گئے یہ قلعہ ایک اونچی
جگہ پر واقع ہے اور ٹوٹا ہوا ہے ، لیکن سیڑھیاں قائم ہیں میری ایک بیوی اور لڑ کی اس قلعہ کے
اوپر چڑھ گئیں ۔ میں اُس وقت نیچے ہی تھا اوپر چڑھ کر انہوں نے مجھے کہا کہ یہاں بڑا اچھا نظارہ
ہے، ساری دلّی اس قلعہ پر سے نظر آ رہی ہے آپ بھی آئیں اور اس نظارہ سے لطف اندوز
ہوں ۔ میرا سر چونکہ اونچائی پر چڑھنے سے چکرانے لگتا ہے اس لئے پہلے تو میں نے انکار کیا، لیکن
پھر ان کے اصرار پر میں بھی اوپر چڑھ گیا اور میں نے دیکھا کہ واقعہ میں وہ ایک عجیب نظارہ تھا ۔

انوار العلوم جلد ۱۹
۴۸۳
سیر روحانی (۴)
ساری دتی دتی نظر آ آرہی رہی تھی اور یوں معلوم ہوتا تھا جیسے ایک فلم آنکھوں کے سامنے پھر رہی ، ہو، نہ
صرف نئی اور پرانی دلی بلکہ اس کے قلعے، مزار ، لائیں اور مسجد میں سب آنکھوں کے سامنے تھیں
اور ایک ہی وقت دتی کے یہ پرانے آثار تاریخی شواہد کو میرے سامنے پیش کر رہے تھے ۔
میں نے ان آثار کو دیکھا اور اپنے دل میں کہا کہ ان میں سے ہر چیز ایسی ہے جس کی کسی نہ
کسی خاندان سے یا کسی نہ کسی قوم یا مذہب سے نسبت ہے۔ یہ آثار ان قوموں کے لئے فخر کا
موجب تھے لیکن آج وہ قو میں مٹ چکی ہیں اور ان آثار کو بنانے والوں کا نام ونشان بھی نہیں پایا
جاتا ، بلکہ بعض جگہوں پر تو اُن کا دشمن قابض ہے اور وہ تو میں جنہوں نے یہ یادگاریں قائم کی تھیں
محکومیت اور ذلت کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔ یہ ایک عبرت کی بات تھی جو میرے دل میں پیدا ہوئی
اور میں سوچتے سوچتے انہی خیالات کی رو میں کھویا گیا اور میری توجہ ان یادگاروں پر مرکوز ہوگئی ۔
تھوڑی دیر کے بعد مجھے پیچھے سے آواز آئی کہ اب آجا ئیں بہت دیر ہو گئی ہے، لیکن میرے
خیالات کی رو میرے قابو سے باہر تھی ۔ میں نے اُس وقت سوچا اور غور کیا کہ یہ مادی آثار جو دنیا
میں اپنی یادگاریں قائم کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں ، کیا ان کے مقابلہ میں ہمارے خدا نے بھی
کچھ آثار بنائے ہیں؟ اور اگر بنائے ہیں تو ان خدائی آثار اور یادگاروں کی کیا کیفیت ہے اور یہ
مادی آثار ان کے سامنے کیا حقیقت رکھتے ہیں؟ میں نے سوچنا شروع کیا کہ جن لوگوں نے یہ
قلعے بنائے اور دنیا کے سامنے اپنی طاقت اور قوت کا مظاہرہ کیا ، کیا اس کے مقابلہ میں ہمارے خدا
نے بھی کوئی قلعہ بنایا ہے ۔ یا جن لوگوں نے دنیا میں بڑے بڑے مینار بنائے ہیں کیا ان کے
مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے بھی کوئی مینار قائم کیا ہے۔ اسی طرح دُنیوی مینا بازاروں کے مقابلہ میں کیا
خدا تعالیٰ نے بھی کوئی مینا بازار بنایا ہے یا دنیوی دیوان عام اور دُنیوی دیوانِ خاص جو بادشاہوں
نے بنائے، کیا ان کے مقابلہ میں روحانی عالم میں بھی کوئی دیوان عام اور دیوانِ خاص پائے
جاتے ہیں۔ اسی طرح یہ دریا اور سمندر جو قدرتی طور پر دنیا میں بہہ رہے ہیں ، کیا ان کے مقابلہ
میں اسلام میں بھی کوئی ایسی یادگاریں پائی جاتی ہیں ؟ آخر سوچنے اور غور کرنے کے نتیجہ میں
میرے دل میں قرآن کریم کی کئی آیات آتی چلی گئیں اور مجھے معلوم ہوا کہ یہ دنیا کی یادگاریں
انہی یادگاروں کا صرف ایک ظاہری نشان ہیں اور یہ آثاران روحانی آثار کی طرف توجہ دلانے

آج 10 میں سے 10 باقی