صداقت معلوم کرنے کا ایک اہم اصول

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۱۰
سیر روحانی (۴)
فرمایا ہے وہ فرماتا ہے وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ وَمَا أَدْرَكَ مَا الطَّارِقُ النَّجْمُ الثَّاقِبُ
یعنی ہم شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں رات کے آنے والے کو اور تمہیں کیا پتہ کہ وہ
رات کو آنیوالا کون ہے؟ وہ ایک چمکنے والا ستارہ ہے نجم کے معنے عام ستارہ کے بھی ہیں اور ثریا
کے بھی ہیں پس اس آیت میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ ایک ظلمت اور تاریکی کا زمانہ
اسلام پر آنے والا ہے ۔ اُس وقت ایک رات کو آنے والا آئے گا اور لوگوں کے دروازہ پر
دستک دے گا کہ میں تمہیں بچانے کے لئے آ گیا ہوں ۔ اب دیکھو یہ دستک دینے والا کوئی آدمی
ہی ہو گا ورنہ آسمانی ستارہ کو ہم طارق نہیں کہہ سکتے ۔
پر النَّجْمُ الثَّاقِبُ میں مہدی معہود کی خبر دی گئی ہے جس کا نور مومنوں کے لئے
برکت اور زندگی کا موجب ہوگا اور اس کی چوٹ دشمنوں کے لئے مہلک ہوگی ۔ اس سے پتہ لگتا
ہے کہ نجم ثاقب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ایک زندہ نشان ہو گا گویا یہ الزام جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر لگایا جاتا ہے کہ آپ نَعُوذُ بِاللَّهِ ضَالٌ ہیں ، غَاوِی ہیں نَاطِقُ
عَنِ الْهَوى ہیں اس کو دور کرنے کے لئے ایک ستارہ اُترے گا اور اس کا اُتر نا ثبوت ہوگا اس
بات کا کہ آپ ضال نہیں غاوِی نہیں ، نَاطِقُ عَنِ الْهَوَی نہیں ۔
صداقت معلوم کرنے کا ایک اہم اصول یہ ثبوت کیونکر ہوگا، اس کے لئے ایک موٹی بات جو ہر شخص سمجھ سکتا
ہے یہ ہے کہ کوئی جھوٹا آدمی یہ نہیں کہہ سکتا کہ جو تعلیم میں پیش کر رہا ہوں اس میں جب کبھی رخنہ
واقع ہو گا اُس وقت کوئی اور آدمی پیدا ہو جائے گا جو میرے کام کو سنبھال لے گا۔ یہ اتنی
نمایاں بات ہے کہ عیسائی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بڑی سختی سے اعتراضات کرنے کے
عادی ہیں وہ بھی اس بات پر قائم ہیں کہ کسی نبی کی صداقت کی علامت ہی یہ ہوتی ہے کہ اس کی
کسی اور نبی نے خبر دی ہو اور اس نے اپنے بعد کسی اور نبی کے ظہور کی پیشگوئی کی ہو۔
عیسائیوں کی دو غلطیاں اب جہاں تک اس اصول کا تعلق ہے ان کی یہ بات تو بچی ہے مگر وہ اس بات کو پیش کرتے وقت دو غلطیاں کرتے

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۱۱
سیر روحانی (۴)
ہیں ۔ اول تو یہ کہ وہ سمجھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد کسی آسمانی وجود کی خبر
نہیں دی اور اس طرح یہ بات ان کی صداقت کو رد کر دیتی ہے حالانکہ قرآن کریم نے متواتر
اس مضمون کو بیان کیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ثبوت ہی یہ ہے کہ جب
بھی ان کے دین پر حملہ ہو گا آسمان سے ایک ستارہ گرے گا جو حملہ آور کو مٹا کر یہ ثابت کر دیگا کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضال، غَاوِی اور نَاطِقُ عَنِ الْهَوَى نہیں ۔
دوسرے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پہلی کتب میں کوئی پیشگوئی
نہیں پائی جاتی وہ نادان یہ نہیں سمجھتے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق تو مسیح علیہ السلام
سے دس گنا پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں لیکن میں کہتا ہوں اگر انہی کی بات مان لی جائے کہ وہی
شخص سچا ہوتا ہے جس کے ظہور کی پہلے کسی نے خبر دی ہو تو ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ بتاؤ حضرت
عیسی علیہ السلام کو تم کیوں سچا سمجھتے ہو؟ وہ کہیں گے اس لئے کہ ملا کی نبی نے اس کے متعلق
پیشگوئی کی ۔ ہم کہیں گے ملا کی کو تم کیوں سچا سمجھتے ہو؟ وہ کہیں گے اس لئے کہ مثلاً حضرت داؤد
علیہ السلام نے اس کے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ ہم کہیں گے داؤد علیہ السلام کو تم کیوں سچا سمجھتے
ہوں؟ وہ کہیں گے اس لئے کہ حضرت موسیٰ نے اس کے متعلق پیشگوئی کی تھی ۔ ہم کہیں گے
۱۴
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو تم کیوں بچے سمجھتے ہو؟ وہ کہیں گے اس لئے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے اس کے متعلق پیشگوئی کی تھی ۔ ہم کہیں گے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو تم کیوں سچا سمجھتے ہو؟
وہ کہیں گے اس لئے کہ حضرت نوح علیہ السلام نے اس کے متعلق پیشگوئی کی تھی ۔ ہم کہیں گے کہ
نوح علیہ السلام کو تم کیوں سچا سمجھتے ہو؟ وہ کہیں گے اس لئے کہ آدم علیہ السلام نے اس کے متعلق
پیشگوئی کی تھی ۔ ہم کہیں گے کہ آدم کو تم کیوں سچا سمجھتے ہو؟ آدم کی تو کسی نے پیشگوئی نہیں کی اور
جب اس اصول کے مطابق آدم جھوٹا ہو گیا تو نَعُوذُ بِالله نوح بھی جھوٹا ہو گیا ، ابراہیم بھی جھوٹا
ہو گیا ، موسیٰ بھی جھوٹا ہو گیا ، داؤ د بھی جھوٹا ہو گیا ، ملا کی بھی جھوٹا ہو گیا اور عیسیٰ بھی جھوٹا ہو
گیا۔ غرض او پر چلو تب بھی عیسائیوں کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق جھوٹے ثابت ہوتے
ہیں اور نیچے اُتر و تب بھی عیسائیوں کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق وہ جھوٹے ثابت ہوتے
ہیں کیونکہ ان کے نزدیک مسیح آخری منجی تھا جس نے اپنے بعد کسی اور کے ظہور کی خبر نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی