ایک روسی بادشاہ کا واقعہ

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۱۴
سیر روحانی (۴)
شدید القوی ہستی کی طرف سے قرآن کریم کا نزول دوسری بات جو اس آیت
میں بیان کی گئی ہے اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی ایک واضح اور روشن دلیل ہے وہ یہ ہے کہ عَلَّمَة
شَدِيدُ القوى یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو قر آن ملا ہے وہ ایک زبردست طاقتوں
والے خدا کی طرف سے ملا ہے یہ سیدھی بات ہے کہ پیغام کی اہمیت کا تعلق پیغام بھجوانے والے
کے ساتھ ہوتا ہے اگر پیغام بھجوانے والا کمزور ہو تو وہ اپنے پیغامبر کی حفاظت نہیں کر سکے گا اور
اگر پیغام بھجوانے والا طاقتور ہو تو اس کے پیغامبر کو کوئی شخص چھیڑنے کی طاقت نہیں رکھے گا۔
عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوی میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جس
ہستی نے قرآن کریم دے کر بھیجا ہے وہ ایک طاقتور ہستی ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت
نہیں کر سکتی ۔
ایک روسی بادشاہ کا واقعہ ٹالٹائے روس کا ایک مشہور مصنف گزرا گزرا ہے جو لینن اور
مارکس وغیرہ کے بعد ان چوٹی کے لوگوں میں سے تھا
جنہوں نے بالشویزم کی اشاعت میں سب سے بڑا حصہ لیا ہے۔ اب بھی دنیا کی اکثر زبانوں
میں اس کی تصانیف کے تراجم پائے جاتے ہیں ۔ اس شخص کا ایک دادا سات آٹھ پشت پہلے پیٹر
بادشاہ کے زمانہ میں اس کا دربان ہوا کرتا تھا ایک دن بادشاہ کو کوئی ضروری کام تھا اور وہ اپنی
قوم کی بہتری کے لئے کوئی سکیم سوچ رہا تھا۔ اس نے ٹالسٹائے کو حکم دیا کہ آج کسی شخص کو اندر
آنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اگر کوئی شخص اندر آئے گا تو میرا دماغ مشوش ۲۵ ہو جائے گا
اور میں سکیم کو پوری طرح تیار نہیں کر سکوں گا۔ وہ ٹالسٹائے کو تاکید کر کے اپنے کمرہ میں آ گیا مگر
بدقسمتی سے اُسی وقت ایک شہزادہ آیا اور اس نے اندر داخل ہونا چاہا۔ ٹالسٹائے نے اپنے ہاتھ
اس کے دروازہ کے آگے پھیلا دیئے اور کہا آپ اندر نہیں جاسکتے بادشاہ کا حکم ہے کہ کسی شخص کو
اندر نہ آنے دیا جائے۔ اُس وقت تک روس کا قانون ابھی منظم نہیں ہوا تھا اور لارڈوں ،
نوابوں اور شاہی خاندان والوں کے بڑے حقوق سمجھے جاتے تھے اس دستور کے مطابق شہزادہ کو
قلعہ کے اندر داخل ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا تھا بلکہ اُن سے اُتر کر بعض اور لوگوں کے لئے

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۱۵
سیر روحانی (۴)
بھی یہی دستور تھا ۔ جب دربان نے شہزادہ کو روکا تو وہ کھڑا ہو گیا اور اس نے کہا کیا تم نہیں
جانتے کہ میں کون ہوں؟ اس نے کہا میں خوب جانتا ہوں آپ فلاں گرینڈ ڈیوک ہیں ۔ اس
نے کہا کیا تم کو معلوم نہیں کہ مجھ کو ہر وقت اندر جانے کی اجازت ہے؟ دربان نے جواب دیا
میں خوب جانتا ہوں ۔ یہ سن کر وہ پھر آگے بڑھا اور اندر داخل ہونے لگا ۔ دربان نے پھر اُسے
روکا اور کہا حضور بادشاہ سلامت کا حکم ہے کہ آج کسی شخص کو اندر نہ آنے دیا جائے ۔ اُسے سخت
غصہ آیا اس نے کوڑا اٹھایا اور دربان کو مارنا شروع کیا کچھ دیر مارنے کے بعد اس نے سمجھا کہ
اب اسے ہوش آ گیا ہو گا وہ پھر اندر داخل ہونے لگا مگر ٹالسٹائے پھر راستہ روک کر کھڑا ہو گیا
اور اس نے ہاتھ جوڑ کر کہا حضور بادشاہ کا حکم ہے کہ کوئی شخص اندر داخل نہ ہو۔ شہزادہ نے پھر
اسے مارنا شروع کر دیا وہ سر جھکا کر مار کھاتا رہا مگر جب تیسری دفعہ شہزادہ اندر داخل ہونے لگا تو
پھر اس نے ہاتھ پھیلا دیئے اور کہا اندر جانے کی اجازت نہیں بادشاہ نے منع کیا ہوا ہے۔ شہزادہ
نے پھر اسے مارنا شروع کر دیا اتفاق کی بات ہے کہ جب پہلی دفعہ شہزادہ نے دربان کو مارا تو
شور کی آواز بادشاہ کے کان تک پہنچ گئی اور اُس نے بالاخانہ کی کھڑکی سے یہ نظارہ دیکھنا شروع کر
دیا ۔ جب تیسری دفعہ شہزادہ اُسے مار رہا تھا تو بادشاہ نے اُسے آواز دی کہ ٹالسٹائے اِدھر آؤ۔
ٹالسٹائے اندر گیا اور اُس کے ساتھ شہزادہ بھی بڑے غصے کی حالت میں بادشاہ کے پاس پہنچا اور
اُس نے کہا آج دربان نے میری سخت ہتک کی ہے ۔ بادشاہ نے پوچھا کیا ہوا؟ شہزادہ نے کہا
میں اندر آنا چاہتا تھا مگر ٹالسٹائے مجھے اندر نہیں آنے دیتا تھا۔ بادشاہ نے ایسی شکل بنا کر کہ گویا
اس واقعہ کا اسے کوئی علم نہیں کہا ٹالسٹائے ! تم نے شہزادے کو اندر داخل ہونے سے کیوں روکا ؟
اس نے کہا حضور آپ کا حکم تھا کہ آج کسی شخص کو اندر داخل نہ ہونے دیا جائے ۔ بادشاہ نے
شہزادے کی طرف دیکھا اور کہا کیا اس نے تم کو بتایا تھا کہ میں نے یہ حکم دیا ہے کہ کسی شخص کو اندر
نہ آنے دیا جائے؟ اس نے کہا بتایا تو تھا مگر شہزادہ کو کوئی دربان روک نہیں سکتا ۔ بادشاہ نے کہا
میں جانتا ہوں کہ شہزادہ کو کوئی روک نہیں سکتا مگر بادشاہ روک سکتا ہے۔ تم نے شہزادہ ہو کر
قانون کی بے حرمتی کی ہے اور اس نے دربان ہو کر قانون کی عظمت کو سمجھا ہے۔ اور پھر باوجود
اس کے کہ اس نے تمہیں بتا دیا تھا کہ یہ میرا حکم ہے پھر بھی تم نے اسے مارا اب اس کی سزا یہ ہے

آج 10 میں سے 10 باقی