کسریٰ شاہِ ایران کا عبرت ناک انجام

انوارالعلوم (جلد 19)

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۱۶
سیر روحانی (۴)
کہ تم اس دربان کے ہاتھوں اسی طرح مار کھاؤ جس طرح تم نے اسے مارا ہے۔ اس کے بعد
اُس نے ٹالسٹائے کو کہا ٹالسٹائے ! اُٹھو اور اس شہزادے کو مارو۔ روسی قانون کے مطابق کسی
فوجی کو کوئی غیر فوجی نہیں مار سکتا ۔ شہزادہ نے کہا میں فوجی ہوں اور یہ ٹالسٹائے سویلین ہے یہ مجھے
مار نہیں سکتا ۔ بادشاہ نے کہا کیپٹن ٹالسٹائے ! میں تمہیں کہتا ہوں کہ تم شہزادہ کو مارو۔ اُس نے
مارنے کے لئے کوڑا اٹھایا تو شہزادہ نے کہا میں زار روس کا جرنیل ہوں اور جرنیل کو کوئی
غیر جرنیل نہیں مار سکتا ۔ بادشاہ نے کہا جنرل ٹالسٹائے ! میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ تم شہزادہ کو
مارو۔ اس پر شہزادہ نے پھر روسی کانسٹی ٹیوشن کا حوالہ دے کر کہا کہ کسی نواب کو کوئی غیر نواب نہیں
مار سکتا ۔ بادشاہ نے کہا اچھا کاؤنٹ ٹالسٹائے ! اُٹھو اور شہزادہ کو مارو۔ گویا دربان سے اُسی
وقت اُس نے اُسے کاؤنٹ بنا دیا اور شہزادہ کو اس کے ہاتھوں سے سزا دلوائی۔
کفار کو انتباه
اسی طرح فرماتا ہے عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوای محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
زبر دست طاقتیں رکھنے والے خدا نے مبعوث فرمایا ہے۔ تم سمجھتے ہو
کہ یہ ایک غریب انسان ہے، تم سمجھتے ہو کہ یہ ایک بیوہ کا بیٹا ہے، اگر تم نے اس کے پیغام پر کان
نہ دھرا تو کیا ہوگا ۔ جس کا خط لے کر یہ تمہاری طرف آیا ہے، جس کے پیغام کا حامل بنا کر یہ
تمہاری طرف مبعوث کیا گیا ہے وہ شَدِيدُ الْقُوی ہے تم نے اسے ہاتھ لگایا تو تم شدید سزا
پاؤ گے چنانچہ دیکھ لو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھیڑنے والوں کو کیسا عذاب ملا اور وہ کتنی
عبرت ناک حالت کو پہنچے ۔
کسری شاہ ایران کا عبرت ناک انجام یہودی مسلمانوں کے ہمیشہ ہی ممنونِ احسان رہے ہیں مگر وہ
مسلمانوں کے ممنونِ احسان بھی رہے اور پھر دشمنی بھی کرتے رہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان پر بڑے بڑے احسانات کئے تھے مگر انہوں نے ہمیشہ آپ کی مخالفت کی اور بیرونی
حکومتوں کو آپ کے خلاف اکسانے میں کوئی کسر نہ اُٹھا رکھی ۔ جب ان کے تاجر ایران جاتے تو
وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہمیشہ کسری کے کان بھرتے ۔ اسی طرح خطوں میں
بھی اسے لکھتے رہتے کہ عرب میں ایک ایسا ایسا آدمی طاقت پکڑتا جاتا ہے اگر اس کی حکومت

انوار العلوم جلد ۱۹
۵۱۷
سیر روحانی (۴)
قائم ہو گئی تو وہ ایران پر حملہ کر دے گا۔ بادشاہ کم عقل تھا وہ یہودیوں کے اس فریب میں آ گیا
اور اس نے یمن کے گورنر کو خط لکھا کہ عرب میں جو نیا مدعی نبوت پیدا ہو ا ہے تم اُسے گرفتار کر کے
میرے پاس بھیج دو۔ یمن کے گورنر نے دو آدمی بھجوائے ۔ اُس وقت ایران کی طاقت ویسی ہی
تھی جیسے اس وقت امریکہ اور روس کی ہے اور عرب والوں کی حالت ایسی تھی جیسے سرحدی قبائل
کی ہے ۔ گورنر یمن نے اپنے سپاہیوں کو بھیجتے ہوئے ان کے ذریعہ آپ کو یہ پیغام بھجوایا کہ مجھے
یہ تو معلوم نہیں کہ آپ کا قصور کیا ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ آپ چلے آئیں میں آپ کی سفارش کر
کے شاہ ایران کے پاس بھیجوا دونگا کہ اگر اس شخص کا کوئی قصور بھی ہے تو اسے معاف کر دیا
جائے ۔ وہ دونوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا کہ
ہمیں گورنر یمن نے آپ کو اپنے ساتھ لانے کے لئے بھیجا ہے اور یہ یہ پیغام بھی دیا ہے۔ اگر
آپ نے انکار کیا تو بادشاہ کی فوجیں عرب پر دھاوا بول دیں گی اور تمام ملک ایک مصیبت
میں مبتلاء ہو جائے گا اس لئے مناسب یہی ہے کہ آپ ہمارے ساتھ تشریف لے چلیں ، گورنر
یمن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آپ کی سفارش کر دیں گے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اس کا جواب تمہیں پھر دونگا۔ دونگا ۔ آپ نے اللہ تعالیٰ سے دُعا کرنی شروع کی کہ وہ اس معاملہ
میں آپ کی مدد فرمائے دوسرے دن جب وہ ملے تو آپ نے فرمایا کہ ایک دن اور ٹھہر جاؤ۔
جب تیسرا دن ہوا تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے کہا آج ہمیں
آئے ہوئے تین دن ہو گئے ہیں آپ ساتھ چلئے ایسا نہ ہو کہ یہ معاملہ بگڑ جائے اور تمام عرب پر
مصیبت آ جائے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیکھو! اپنے گورنر سے جا کر کہدو کہ
میرے خدا نے آج رات تمہارے خدا وند کو مار دیا ہے ۔ ایرانی لوگ اپنے بادشاہ کو خداوند کہا
کرتے تھے انہوں نے کہا آپ یہ کیا فرماتے ہیں؟ اپنے آپ پر اور اپنی قوم پر رحم کیجئے اور
ہمارے ساتھ چلئے ۔ آپ نے فرمایا میں نے تمہیں جواب تو دے دیا ہے جاؤ اور گورنر یمن کو یہی
بات کہہ دو۔ وہ واپس آگئے اور انہوں نے یمن کے گورنر سے یہ بات کہہ دی ۔ اُس نے سن کر کہا
کہ یا تو یہ شخص پاگل ہے اور یا واقعہ میں خدا تعالیٰ کا نبی ہے ہم چند دن انتظار کرتے ہیں اور
دیکھتے ہیں کہ آیا اس کی بات سچی ثابت ہوتی ہے یا نہیں ۔
میں

آج 10 میں سے 10 باقی