مینارہ محمدی کی نقل میں بعض اور چھوٹے چھوٹے مینار
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۵۴۶
سیر روحانی (۴)
ہونے لگ جاتے ہیں ۔ یہ مینار ہمیشہ تیار ہوتے رہے اور ہوتے چلے جائیں گے ۔ جو شخص یہ
کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی اُمت میں ایسے لوگ پیدا نہیں ہو
سکتے جو خدا کے مقرب ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں خدا تعالیٰ سے ہم
کلام ہونے کا شرف رکھتے ہوں وہ جھوٹا ہے ۔ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتا
ہے وہ آپ کے فیضان کو بند کرتا ہے ہم جانتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت
بھی زندہ تھے جب آپ جسدِ عنصری کے ساتھ اس دنیا میں موجود تھے اور اس وقت بھی زندہ
ہیں جب آپ دنیا سے جا چکے ہیں۔ دنیا پیدا ہو گی اور فنا ہو گی لوگ آئیں گے اور مریں گے
انسانی نسل دنیا میں پیدا ہو گی اور مٹے گی مگر میرا رسول ہمیشہ کے لئے زندہ ہے جو شخص اس کے
خلاف کہتا ہے وہ جھوٹا ہے اور اگر اس پر کوئی مجھے پھانسی بھی دینا چاہے تو میں پھانسی کے تختہ
پر بھی چڑھنے کے لئے تیار ہوں ۔
مینارہ محمدی کی نقل میں بعض اور چھوٹے چھوٹے مینار پھر اس مینارہ محمدی کی نقل
میں بعض اور چھوٹے
چھوٹے منارے بھی تیار ہوئے ہیں جس طرح کہ ایک بڑا مینارہ تیار ہوا ہے جس کے متعلق خود
الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ نے خبر دی تھی اور قرآن کریم نے بھی کہا تھا کہ وَلَقَدْرَاهُ نَزْلَةً أُخْرى
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَھی اور ان مناروں کی خبر قرآن کریم میں یوں دی گئی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے اللَّهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي
زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبْرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا
شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِى
اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ فِي
بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيْهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ
رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَ لَا بَيْعٌ عَنْ ذِكرُ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلُوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكُوةِ
يَخَافُونَ يَوْماً تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَ الْاَبْصَارُ لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ
مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُم مِّنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ۔
انوار العلوم جلد ۱۹
۵۴۷
سیر روحانی (۴)
یعنی اللہ آسمانوں اور زمینوں کا نور ہے مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ اس کے نور
کی کیفیت یہ ہے کہ جیسے ایک طاقچہ ہو اور اس طاقچہ میں ایک چراغ ہو۔ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ
اُس طاقچے کے پیچھے ایک REFLECTOR لگا ہوا ہو الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ اور وه
REFLECTOR اتنا صاف اور عمدہ ہو جیسے ایک چمکتا ہو استارہ ہوتا ہے يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ
مُبْرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ اور وہ چراغ ایک مبارک درخت سے جو زیتون کی قسم میں سے ہے جلایا جاتا ہو
لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ نہ وہ شرقی ہے نہ غربی يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ قریب ہے
کہ اس کا تیل آپ ہی آپ جل اُٹھے خواہ اسے آگ نہ دکھائی جائے مگر چونکہ اسے آگ بھی
دکھائی گئی ہے اس لئے نُورٌ عَلى نُورٍ نور پر نور نازل ہونا شروع ہو گیا ہے يَهْدِی اللَّهُ لِنُورِهِ
مَنْ يَشَاءُ اِس نور کے لئے جس کو چاہتا ہے وہ ہدایت دیتا ہے وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ
لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ اور اللہ تعالیٰ لوگوں کے لئے اپنے دین کی تفاصیل بیان
کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر بات کو جاننے والا ہے ۔
اس کے بعد اللہ تعالیٰ اس مضمون کو بیان فرماتا ہے کہ خدا کا یہ نورکس مینار پر رکھا جاتا
ہے فرماتا ہے فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَن تُرْفَعَ یہ نور ان گھروں میں رکھا جائے گا جن کے متعلق
خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ وہ دنیا میں میناروں کی طرح بلند کئے جائیں ۔ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ
يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ
الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكوة اور جن میں رات اور دن خدا کا ذکر کیا جاتا ہے اور صبح و شام اس کی
تسبیح کی جاتی ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کو تجارت اور خرید و فروخت خدا کے ذکر اور نمازوں کے قیام
کی ادائیگی سے غافل نہیں کرتی ۔ يَخَافُونَ يَوْماً تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالَّا بُصَارُ اور وہ اُس
دن سے ڈرتے ہیں جس دن انسانوں کے دل دھڑکنے لگ جائیں گے اور ان کی آنکھیں جھک
جائیں گی ۔ لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهِ تاکہ اللہ تعالیٰ ان کے
اعمال کے اعلیٰ حصے کا اُن کو بدلہ دے اور اپنے فضل سے ان کے انعامات انعامات میں اور بھی زیادتی
کرے ۔ وَاللَّهُ يَرْزِقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق
عطا کرتا ہے۔