اَلکُفرُمِلَّةُ وَّاحِدَةُ
انوارالعلوم (جلد 19)
انوار العلوم جلد ۱۹
۵۷۱
الْكُفُرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
الْكُفُرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ
وہ دن جس کی خبر قرآن کریم اور احادیث میں سینکڑوں سال پہلے سے دی گئی تھی ، وہ
دن جس کی خبر تو رات اور انجیل میں بھی دی گئی تھی ، وہ دن جو مسلمانوں کے لئے نہایت ہی
تکلیف دہ اور اندیشناک بتایا جاتا تھا معلوم ہوتا ہے کہ آن پہنچا ہے ۔ فلسطین میں یہودیوں کو
پھر بسایا جا رہا ہے ۔
کشمیر کا معاملہ پاکستان کے کے لئے نہایت اہم ہے لیکن فلسطین کا ن کا معاملہ سارے مسلمانوں
کیلئے نہایت اہم ہے۔ کشمیر کی چوٹ بالواسطہ پڑتی ہے فلسطین کی چوٹ بلا واسطہ پڑتی ہے۔
فلسطین ہمارے آقا اور مولی کی آخری آرام گاہ کے قریب ہے جن کی زندگی میں بھی یہودی ہر
قسم کے نیک سلوک کے باوجود بڑی بے شرمی اور بے حیائی سے ان کی ہر قسم کی مخالفتیں کرتے
رہے، اکثر جنگیں یہود کے اُکسانے پر ہوئی تھیں ۔ کسری کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل
کروانے پر اُنہوں نے ہی اُکسایا تھا۔ خدا نے ان کا منہ کالا کیا مگر اُنہوں نے اپنے خبث باطن
کا اظہار کر دیا۔ غزوہ احزاب کی لیڈری یہو دہی کے ہاتھ میں تھی ، سارا عرب اس سے پہلے کبھی
اکٹھا نہ ہوا تھا مکہ والوں میں ایسی قوت انتظام تھی ہی نہیں ۔ یہ مدینہ سے جلا وطن شدہ یہودی
قبائل ہی کا کارنامہ تھا کہ اُنہوں نے سارے عرب کو اکٹھا کر کے مدینہ کے سامنے لا ڈالا ۔ خدا
نے ان کا بھی منہ کالا کیا مگر یہود نے اپنی طرف سے کوئی کسر باقی نہ رکھی ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے اصل و اصل دشمن تو مکہ والے تھے مگر مکہ والوں نے کبھی دھو کے سے آپ کی جان لینے کی
کوشش نہیں کی ۔ آپ جب طائف گئے اور ملک کے قانون کے مطابق مکہ کے شہری حقوق سے
آپ دستبردار ہو گئے مگر پھر آپ کو لوٹ کر مکہ میں آنا پڑا تو اُس وقت مکہ کا ایک شدید ترین دشمن
آپ کی امداد کیلئے آگے آیا اور مکہ میں اُس نے اعلان کر دیا کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
انوار العلوم جلد ۱۹
۵۷۲
الكفُرُ مِلَّة وَاحِدَةً
وآلہ وسلم کو شہریت کے حقوق دیتا ہوں۔اپنے پانچوں بیٹوں سمیت آپ کے ساتھ مکہ میں داخل
ہوا اور اپنے بیٹوں سے کہا کہ محمد ہمارا دشمن ہی سہی پر آج عرب کی شرافت کا تقاضا ہے کہ جب وہ
ہماری امداد سے شہر میں داخل ہونا چاہتا ہے تو ہم اس کے مطالبہ کو پورا کریں ورنہ ہماری عزت
باقی نہیں رہے گی اور اس نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ اگر کوئی دشمن آپ پر حملہ کرنا چاہے تو تم میں
سے ہر ایک کو اس سے پہلے مر جانا چاہئے کہ وہ آپ تک پہنچ سکے لے یہ تھا عرب کا شریف
دشمن۔اس کے مقابلہ میں بدبخت یہودی جس کو قرآن کریم مسلمان کا سب سے بڑا دشمن قرار
دیتا ہے اس نے رسول کریم ﷺ کو اپنے گھر پر بلایا اور صلح کے دھوکا میں چکی کا پاٹ کو ٹھے پر
سے پھینک کر آپ کو مارنا چاہا۔خدا تعالیٰ نے آپ کو اس کے منصوبہ کی خبر دی اور آپ سلامت
وہاں سے نکل آئے کے یہودی قوم کی ایک عورت نے آپ کی دعوت کی اور زہر ملا ہوا کھانا
آپ
کو کھلایا آپ کو خدا تعالیٰ نے اس موقع پر بھی بچا لیا سکے مگر یہودی قوم نے اپنا اندرونہ ظاہر
کر دیا۔یہی دشمن ایک مقتدر حکومت کی صورت میں مدینہ کے پاس سر اُٹھانا چاہتا ہے شاید اس
نیت سے کہ اپنے قدم مضبوط کر لینے کے بعد وہ مدینہ کی طرف بڑھے۔جو مسلمان یہ خیال کرتا
ہے کہ اس بات کے امکانات بہت کمزور ہیں اُس کا دماغ خود کمزور ہے۔عرب اس حقیقت کو
سمجھتا ہے عرب جانتا ہے کہ اب یہودی عرب میں سے عربوں کو نکالنے کی فکر میں ہے اس لئے وہ
اپنے جھگڑے اور اختلاف کو بھول کر متحدہ طور پر یہودیوں کے مقابلہ کے لئے کھڑا ہو گیا ہے مگر
کیا عربوں میں یہ طاقت ہے؟ کیا یہ معاملہ صرف عرب سے تعلق رکھتا ہے؟ ظاہر ہے کہ نہ عربوں
میں اس مقابلہ کی طاقت ہے اور نہ یہ معاملہ صرف عربوں سے تعلق رکھتا ہے۔سوال فلسطین کا
نہیں ، سوال مدینہ کا ہے، سوال یروشلم کا نہیں سوال خود مکہ مکرمہ کا ہے۔سوال زید اور بکر کا نہیں
سوال محمد رسول اللہ ﷺ کی عزت کا ہے۔دشمن با وجود اپنی مخالفتوں کے اسلام کے مقابل پر
اکٹھا ہو گیا ہے، کیا مسلمان با وجود ہزاروں اتحاد کی وجوہات کے اس موقع پر اکٹھا نہیں ہوگا۔۔ہمارے لئے یہ سوچنے کا موقع آگیا ہے کہ کیا ہم کو الگ الگ اور باری باری مرنا چاہئے یا اکٹھے
ہو کر فتح کیلئے کافی جدو جہد کرنی چاہئے۔میں سمجھتا ہوں وہ وقت آ گیا ہے جب مسلمانوں کو یہ
فیصلہ کر لینا چاہئے کہ یا تو وہ ایک آخری جدو جہد میں فنا ہو جائیں گے یا گلی طور پر اسلام کے
انوار العلوم جلد ۱۹
۵۷۳
الْكُفُرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ
خلاف ریشہ دوانیوں کا خاتمہ کر دیں گے۔ مصر ، شام اور عراق کا ہوائی بیڑہ سو ہوائی جہازوں
سے زیادہ نہیں لیکن یہودی اس سے دس گنا بیڑہ نہایت آسانی سے جمع کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ میں
سمجھتا ہوں مسلمان اب بھی دنیا میں اتنی تعداد میں موجود ہیں کہ اگر وہ مرنے پر آئیں تو اُنہیں
کوئی مار نہیں سکے گا لیکن میری یہ امید میں کہاں تک پوری ہو سکتی ہیں اللہ ہی اس کو بہتر جانتا ہے۔
آج ریزولیوشنوں سے کام نہیں ہو سکتا آج قربانیوں سے کام ہوگا۔ اگر پاکستان کے
مسلمان واقعہ میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنی حکومت کو توجہ دلائیں کہ ہماری جائدادوں کا کم سے کم
ایک فیصدی حصہ اس وقت لے لے۔ ایک فیصدی حصہ سے بھی پاکستان کم سے کم ایک ارب
روپیہ اس غرض کیلئے جمع کر سکتا ہے اور ایک ارب روپیہ سے اسلام کی موجودہ مشکلات کا بہت
کچھ حل ہو سکتا ہے ۔ پاکستان کی قربانی کو دیکھ کر باقی اسلامی ممالک بھی قربانی کریں گے اور یقیناً
پانچ چھ ارب روپیہ جمع ہو سکے گا جس سے فلسطین کے لئے باوجود یورپین ممالک کی مخالفت کے
آلات جمع کئے جا سکتے ہیں ۔ ایک روپیہ کی جگہ پر دو ، دو روپیہ کی جگہ پر تین تین روپیہ کی جگہ پر
چار اور چار روپیہ کی جگہ پر پانچ خرچ کرنے سے کہیں نہ کہیں سے چیزیں مل جائیں گی ۔ یورپین
لوگوں کی دیانتداری کی قیمت ضرور ہے خواہ وہ قیمت گراں ہی کیوں نہ ہوا نہیں خریدا جا سکتا ہے
خواہ بڑھیا بولی پر۔ مگر بولی دینے کیلئے جیب بھی بھری ہوئی ہونی چاہئے ۔
پس میں مسلمانوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس نازک وقت کو سمجھیں اور یا د رکھیں کہ آج
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَة لفظ بلفظ پورا ہو رہا ہے۔ یہودی اور
عیسائی اور دہر یہ مل کر اسلام کی شوکت کو مٹانے کیلئے کھڑے ہو گئے ہیں۔ پہلے فرداً فرداً یورپین
اقوام مسلمانوں پر حملہ کرتی تھیں مگر اب مجموعی صورت میں ساری طاقتیں مل کر حملہ آور ہوئی ہیں
اور آؤ ہم سب مل کر ان کا مقابلہ کریں کیونکہ اس معاملہ میں ہم میں کوئی اختلاف نہیں۔
دوسرے اختلافوں کو ان امور میں سامنے لانا جن میں اختلاف نہیں نہایت ہی بیوقوفی اور
جہالت کی بات ہے۔ قرآن کریم تو یہود تک سے فرماتا ہے۔
قُلْ يَا هل الكتب تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا
اللهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ ]
انوار العلوم جلد ۱۹
۵۷۴
الْكُفُرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ
اتنے اختلافات کے ہوتے ہوئے بھی قرآن کریم یہود کو دعوت اتحاد دیتا ہے کیا اس موقع دیتا
پر جب کہ اسلام کی جڑوں پر تبر رکھ دیا گیا ہے، جب مسلمانوں کے مقامات مقدسہ حقیقی طور پر
خطرے میں ہیں وقت نہیں آیا کہ آج پاکستانی ، افغانی، ایرانی ، ملائی ، انڈونیشین ، افریقن اور
تر کی یہ سب کے سب اکٹھے ہو جائیں اور عربوں کے ساتھ مل کر اس حملہ کا مقابلہ کریں جو
مسلمانوں کی قوت کو توڑنے اور اسلام کو ذلیل کرنے کیلئے دشمن نے کیا ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قرآن کریم اور حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہودی ایک دفعہ پھر
فلسطین میں آباد ہوں گے لیکن یہ نہیں کہا گیا کہ وہ ہمیشہ کے لئے آباد ہوں گے ۔ فلسطین پر ہمیشہ
کی حکومت تو عِبَادَ اللهِ الصَّالِحُونَ کے لئے مقرر کی گئی ہے۔ پس اگر ہم تقویٰ سے کام لیں تو
اللہ تعالیٰ کی پہلی پیشگوئی اس رنگ میں پوری ہو سکتی ہے کہ یہود نے آزاد حکومت کا وہاں اعلان
کر دیا ہے لیکن اگر ہم نے تقویٰ سے کام نہ لیا تو پھر وہ پیشگوئی لمبے وقت تک پوری ہوتی چلی
جائے گی اور اسلام کے لئے ایک نہایت خطرناک دھنگا ثابت ہو گی ۔
سے،
پس ہمیں چاہئے کہ اپنے عمل سے، اپنی قربانیوں سے ، اپنے اتحاد سے ، اپنی دعاؤں
اپنی گریہ و زاری سے اِس پیشگوئی کا عرصہ تنگ سے تنگ کر دیں اور فلسطین پر دوبارہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت کے زمانہ کو قریب سے قریب تر کر دیں اور میں سمجھتا ہوں
اگر ہم ایسا کر دیں تو اسلام کے خلاف جور و چل رہی ہے وہ اُلٹ پڑے گی ۔ عیسائیت کمزوری و
انحطاط کی طرف مائل ہو جائے گی اور مسلمان پھر ایک دفعہ بلندی اور رفعت کی طرف قدم
اُٹھانے لگ جائیں گے ۔ شاید یہ قربانی مسلمانوں کے دل کو بھی صاف کر دے اور ان کے دل
بھی دین کی طرف مائل ہو جائیں اور پھر دنیا کی محبت ان کے دلوں سے سرد ہو جائے ۔ پھر خدا
اور اُس کے رسول اور اُن کے دین کی عزت اور احترام پر آمادہ ہو جائیں ۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
امام جماعت احمد یہ
( الفضل ۳۱ رمئی ۱۹۴۸ء )
انوار العلوم جلد ۱۹
۵۷۵
ا طبقات ابن سعد جلد ا صفحه ۲۱۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۵ء
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۲۸ - ۱۲۹ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
بخاری کتاب الهبة باب قبول الهدية من المشركين
ال عمران: ۶۵
الْكُفُرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ
انوار العلوم جلد ۱۹
۵۷۷
مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب
مسلمانان بلوچستان سے
ایک اہم خطاب
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني