پیش لفظ
انوارالعلوم (جلد 2)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو حضرت
९९
المصلح الموعود خلیفۃ المسیح الثانی کی پر معارف تصنیفات انوار العلوم کی دوسری جلد احباب
جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ الحمد لله على
ذالكم
انوار العلوم کی احباب جماعت ایک عرصہ سے بہ شدت انتظار کر رہے تھے۔ حضور
کے ابتدائی رشحات و فیوض مختلف رسالوں کتابوں اور اخباروں میں بکھرے پڑے تھے اور ان
میں سے اکثر ایک عرصہ سے نایاب ہو چکے تھے۔ جیسا کہ احباب کو بخوبی علم ہے اس ابتدائی
زمانہ میں تقاریر کو قلمبند کرنے کا کوئی جماعتی انتظام نہیں تھا۔
مزید بر آن طباعت و اشاعت کا بھی کوئی مرکزی ادارہ نہیں تھا۔ اس کے باوجود ہمارے
بعض علم دوست اور مخلص بزرگوں نے ان تقاریر کو قلمبند کیا اور بعض ایسے ہی اور دوستوں
نے ان کی طباعت و اشاعت کا کام کیا جس سے علوم کے یہ انوار محفوظ تو ہو گئے لیکن ان کی
طباعت و اشاعت اس طرح نہ ہو سکی جس طرح ان کا حق تھا۔
فضل عمر فاؤنڈیشن نے ان انوار کو جمع کرکے احباب کی خدمت میں پیش کرنے کا بیڑہ
اٹھایا ہے۔ اشاعت کے کام کا تجربہ رکھنے والے احباب ہی ان وقتوں اور مشکلات کا اندازہ کر
سکتے ہیں جو ایسے کاموں میں متوقع اور غیر متوقع طور پر پیش آجاتی ہیں۔
ان کتب میں قرآن مجید کتب تفاسیر احادیث بائبل اور تاریخ و سیرت کے جو حوالہ
جات آئے ہیں ان کے اصل ماخذ کی نشان دہی کر دی گئی ہے۔ جو حوالہ جات باوجود تلاش
کرنے کے نہیں مل سکے انہیں آئندہ ایڈیشن میں حوالہ مل جانے پر شامل کر دیا جائے گا۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حضور کی جو کتب و تقاریر جو اس جلد میں شامل ہیں اس
وقت کی ہیں جبکہ حضور پچیس سالہ نوجوان تھے۔ اس عمر میں اتنی علمی پختگی، روانی، قوم کا
درد، عزم و ولولہ اور ایمان و توکل دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ اس مجموعہ کی ہر سطر یہ اعلان کر
رہی ہے کہ
وو
وہ جلد جلد بڑھے گا اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا"
اللہ تعالیٰ کے لامتناہی احسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حضور نہایت عاجزی سے عرض
کرتے ہیں۔
میں اپنے مولیٰ کے احسانات کا شکریہ کس منہ سے ادا کروں اور اس کے احسانات
کو کس زبان سے گنوں کہ میرا منہ اور میری زبان اس کام کو پورا نہیں کر سکتے۔
میرے جسم کا ذرہ ذرہ بھی اگر گویا ہو تو اس کے بحر عطایا کے ایک قطرہ کا شکریہ ادا
نہ ہو سکے۔ ایسے خطرناک متلاطم سمندر میں سے جماعت کا جہاز گزرے اور میرے
جیسے نا تجربہ کار اور ناواقف اور کمزور ملاح کے ہاتھوں میں اس کی پتوار ہو اور پھر
بھی کشتی سلامت گزر جائے یہ کس کا کام ہو سکتا ہے؟ صرف خدا کا ۔۔۔۔ میرے
پیارے رب! تو آپ ہی بتا کہ ہم کس طرح تیرے احسانات کا شکریہ ادا کریں
کیونکہ ہماری عقلیں کو تاہ اور ہمارے فہم کمزور ہیں۔ ہم تیرے پہلے بھی محتاج تھے
اور اب بھی محتاج ہیں اور آئندہ بھی تیرے ہی محتاج ہونگے۔ پھر ہمیں اے بادشاہ
سوال کرنے میں کیا شرم ہو۔ وہ شخص جس نے کبھی سوال نہ کیا ہو شرماتا
ہے لیکن جو ہر وقت مجسم سوال بنا رہے اسے سوال کرتے ہوئے کیا شرم آسکتی
ہے۔ پس اے میرے رب! تیرے حضور میں عاجزانہ عرض کرتا ہوں اسے قبول
فرما کہ بادشاہوں کے دروازوں سے گدا خالی ہاتھ نہیں لوٹا کرتے ۔۔۔۔۔ ہم سب ملکر
تیرے نام کو دنیا پر روشن کریں۔ طاقتور شہنشاہ! یہ تیرے لئے کچھ مشکل
تجھ سے سو
نہیں ؟؟
شکریہ اور اعلان ضروری صفحہ ۵٬۴)
حضور کی علمی رہنمائی، تربیت، روحانی فیوض اور دعاؤں کی برکات سے ہمیشہ مستفیض
ہونے کے لئے یہ مجموعہ بہترین مواقع مہیا کرتا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اس سے استفادہ کرنے
اور زیادہ سے زیادہ برکات حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس جلد کی تیاری کے سلسلہ میں خاکسار
کا خصوصی
طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔ کتب کی پروف ریڈنگ اور مسودات مسودات کی تصحیح کے سلسلہ میں
انہوں نے مسلسل کئی ماہ تک بہت ہی محنت اور خلوص سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا
ہے۔ فجزاه الله احسن الجزاء
کی رہنمائی بھی ہمارے لئے بہت ہی
سہولت کا موجب ہوئی ادارہ ان کا بے حد شکر گزار ہے۔
بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔ انوار العلوم"
جلد نمبر ۲ کی تیاری کے مختلف مراحل میں ان کے تجربہ اور مفید مشوروں سے خاکسار نے
بہت فائدہ اٹھایا ۔ اللہ تعالیٰ ان کو احسن جزاء عطا فرمائے۔ آمین۔
کا بھی خاکسار ممنون
ہے۔ حوالہ جات کی تلاش کے سلسلہ میں انہوں نے بڑی محنت اور لگن سے کام کیا اور بہت
سے ایسے حوالہ جات جو باوجود کوشش کے مل نہیں رہے تھے ان کو تلاش کرنے کی توفیق
پائی۔
پروف ریڈنگ، مسودات کی تصحیح اور ان کی نظر ثانی یہ سب کام بہت وقت اور محنت
چاہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ان کے ساتھ کئی مربیان نے نہایت اخلاص اور بشاشت سے ادارہ
کی عملی معاونت فرمائی خاکسار ان کا احسان مند ہے۔ خصوصیت سے
قابل ذکر ہیں۔ فجزاهم الله احسن الجزاء
بھی خصوصی شکریہ کا مستحق ہے جن کی عملی معاونت
کے بغیر اس جلد کی تیاری ممکن نہیں تھی۔
دوسری جلد احباب کے ہاتھوں میں ہے۔ احباب جماعت کی مسلسل دعاؤں کی بے حد
ضرورت ہے۔ خدا کرے کہ ہم اس قابل ہو سکیں کہ اس قیمتی خزانے اور روحانی مائدے کو
جلد از جلد احباب کی خدمت میں پیش کر سکیں۔ وما توفیقی الا بالله
خاکسار