تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 2)
انوار العلوم جلد ۲
تعارف کتب
بسم الله الرحمن الرحیم
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
یہ انوار العلوم کی دوسری جلد ہے ۔ جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی کی درج ذیل
دس (۱۰) کتب پر مشتمل ہے۔ یہ جلد حضرت فضل عمر کے زمانہ خلافت کی ابتداء ۱۴ مارچ ۱۹۱۴ء تا
مارچ ۱۹۱۵ء کے دور پر مشتمل ہے۔
(1) کلمات طیبات
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۱۴- مارچ ۱۹۱۴ء کو خلیفہ منتخب ہونے کے بعد بیعت لینے سے قبل
جو خطاب فرمایا وہ کلمات طیبات کے نام سے شائع ہوا۔
اس میں آپ نے منصب خلافت کی عظمت اور خلیفہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کے غیر معمولی تعلق
اور تائید کا مضمون بیان فرمایا اور سب افراد جماعت کو اطاعت اور دعاؤں کی طرف متوجہ کیا۔
(۲) کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے
حضرت خلیفة الم المسیح الثانی نے اپنی خلافت کے ایک ہفتہ بعد یعنی ۲۱ مارچ ۱۹۱۴ء کو یہ ۱۹۱۴ء کو یہ پُر شوکت -
ٹریکٹ شائع کیا۔ آپ نے فرمایا : :
" مجھے اس مضمون کے لکھنے کی اس لئے یہ ضرورت پیش آئی ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ
جماعت میں تفرقہ کے آثار ہیں۔ اور بعض لوگ خلافت کے خلاف لوگوں کو جوش دلا
رہے ہیں۔ یا کم سے کم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ خلیفہ ایک پریزیڈنٹ کی حیثیت میں
ہو اور یہ کہ ابھی تک جماعت کا کوئی خلیفہ نہیں ہوا مگر میں اس اعلان کے ذریعہ سے تمام
جماعت کو اطلاع دیتا ہوں کہ خلیفہ کا ہونا ضروری ہے ۔۔۔۔۔ خدا نے جسے خلیفہ بنانا تھا بنا
انوار العلوم جلد ۲
१९
دیا اور اب جو شخص اس کی مخالفت کرتا ہے۔ وہ خدا کی مخالفت کرتا ہے "
تعارف کتب
آپ نے آیات قرآنیہ اور حضرت مسیح موعود کے اقوال سے اس بات کو ثابت کیا کہ حضرت
مسیح موعود کے بعد بھی خلافت کا قیام ضروری تھا۔ اور حضرت خلیفہ المسیح الاول کا دور خلافت اس
پر شاہد ہے۔ اور اب خدا تعالیٰ نے یہ منصب آپ کو عطا کیا ہے۔
فرمایا:
اب کون ہے جو مجھے خلافت سے معزول کر سکے۔ خدا نے مجھے خلیفہ بنایا ہے۔ اور خدا
تعالیٰ اپنے انتخاب میں غلطی نہیں کرتا۔ اگر سب دنیا مجھے مان لے تو میری خلافت بڑی
نہیں ہو سکتی اور اگر سب کے سب خدانخواستہ مجھے ترک کر دیں تو بھی خلافت میں فرق
نہیں آسکتا"۔
اسی ٹریکٹ میں آپ نے اس سلسلہ میں ہونے والے بعض اعتراضات کا رد کیا اور حضرت مسیح
موعود کی پیش گوئیوں سے ثابت کیا کہ آپ ہی موعود خلیفہ ہیں آپ نے فرمایا :
کیا تمہیں مسیح موعود کی پیش گوئیوں پر اعتبار نہیں۔ اگر نہیں تو تم احمدی کس بات کے
ہو۔ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ حضرت مسیح موعود نے سبز اشتہار میں ایک بیٹے کی پیش گوئی
کی تھی کہ اس کا ایک نام محمود ہوگا۔ دوسرا نام فضل عمر " ہو گا اور تریاق القلوب میں
آپ نے اس پیش گوئی کو مجھ پر چسپاں بھی کیا ہے۔ پس مجھے بتاؤ کہ عمرکون تھا۔ اگر تمہیں
علم نہیں تو سنو کہ وہ دو سرا خلیفہ تھا۔
آخریر آپ نے جماعت کو چند نصائح کیں اور دعا کی تحریک کی کہ اللہ تعالی اس فتنہ کی آگ کو
فرو کردے۔
(۳) منصب خلافت
۱۲۔ اپریل ۱۹۱۴ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے ارشاد پر تبلیغ و اشاعت اسلام کے معاملہ پر غور
کرنے کے لئے مسجد مبارک میں ملک بھر کے احمدی نمائندوں کی عہد : انمائندوں کی (عہد خلافت ثانیہ کی) پہلی مجلس
شوری منعقد ہوئی۔
انوار العلوم جلد ۲
۳
تعارف کتب
حضرت فضل عمر نے شوری کے سامنے منصب خلافت کے موضوع پر معرکۃ الآراء تقریر فرمائی
اور ابراہیمی دعا ربَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِنْهُمْ کی روشنی میں نہایت لطیف پیرایہ میں مقام
خلافت، فرائض خلافت اور تزکیہ نفوس کے طریق پر روشنی ڈالی اور خلافت اور انجمن سے متعلق
مسائل پر سیر حاصل بحث فرمائی۔
آپ نے دعائے ابراہیمی کی روشنی میں فرمایا :
اس آیت میں نبی کا کام بیان فرمایا تبلیغ کرنا کافروں کو مومن کرنا مؤمنوں کو شریعت پر
قائم کرنا، پھر بار یک درباریک راہوں کا بتانا پھر تزکیۂ نفس کرنا یہی کام خلیفہ کے ہوتے
ہیں ۔ اب یاد رکھو کہ اللہ تعالی نے یہی کام اس وقت میرے رکھے ہیں“۔
مولوی محمد علی صاحب اور ان کے ساتھیوں کے اس خیال پر کہ حضرت مسیح موعود کی اصل
جانشین انجمن ہے اور خلیفہ عمومی نگرانی کے لئے انجمن کا پریذیڈنٹ ہوتا ہے پر شدید تنقید کرتے
ہوئے صحیح مسئلہ کی وضاحت بیان کرتے ہوئے فرمایا :
"خلیفہ کا کام کوئی معمولی اور رذیل کام نہیں یہ خدا تعالیٰ کا ایک خاص فضل اور امتیاز
ہے جو اس شخص کو دیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ انجمنیں محض اس غرض کے لئے ہوتی ہیں کہ وہ
بھی کھاتے رکھیں اور خلیفہ کے احکام کے نفاذ کے لئے کوشش کریں ۔۔۔۔۔۔ کوئی انجمن
نبی کا کام نہیں کر سکتی اگر انجمنیں یہ کام کر سکتیں تو خدا تعالی دنیا میں مامور اور مرسل نہ
بھیجا۔
اس کے بعد آپ نے خلیفہ کے بنیادی فرائض کا تفصیلی تذکرہ کیا اور پہلے فرض تبلیغ کی اہمیت
بیان کر کے متعدد تجاویز ممبران کے سامنے پیش کیں اور ان پر غور و فکر کی دعوت دی۔ اسی طرح
خلیفہ کے دوسرے فرائض یعنی کتاب و حکمت کا سکھانا اور تزکیہ نفوس کا تذکرہ کیا اور وہ طریق بیان
کئے جن پر عمل کر کے ان کا حصول آسان ہو جاتا ہے ۔ ان فرائض کے ذکر کے بعد آپ نے فرمایا :
” یہ خلیفہ کے کام ہیں جن کو میں نے مختصر ا بیان کیا ہے۔ ان کو کھول کر دیکھو اور ان کے
مختلف حصوں پر غور کرو تو معلوم ہو جائے گا کہ انجمن کی کیا حقیقت ہے ؟ اور خلیفہ کی
کیا ؟ میں یہ بڑے زور سے کہتا ہوں کہ نہ کوئی انجمن اس قسم کی ہے اور نہ ایساد عومی کر
سکتی ہے نہ ہو سکتی ہے نہ خدا نے کبھی کوئی انجمن بھیجی "۔
"
آپ نے غیر مبائعین کے بعض اعتراضات مثلا یہ کہ خلیفہ نے انجمن کا حق غصب کر لیا ہے ۔ یہ
انوار العلوم جلد ۲
تعارف کتب
لوگ شیعہ ہیں۔ خلیفہ کا طریق حکومت کیا ہو ؟ کیا خلیفہ کے بغیر مسلمانوں کی نجات نہ ہو گی؟ کا نہایت
دلنشین اور مؤثر انداز میں دلائل سے رد کیا۔
(۴) شکریہ اور اعلان ضروری
حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی وفات کے بعد اٹھنے والے فتنہ کا زور خدا تعالیٰ کے فضل سے
اوائل اپریل ۱۹۱۴ء میں ٹوٹنا شروع ہو گیا۔ حضرت فضل عمر نے قرآنی حکم لَئِنْ شَكَرْتُمْ
لا زِيدَنَّكُمْ کے تحت بعنوان "شکریہ اور اعلان ضروری " ایک مضمون تحریر فرمایا۔ جس میں اس
فتنہ کی شدت اور دشمنوں کی خوش فہمیوں کا تذکرہ کر کے خدا تعالیٰ کے غیر معمولی فضل و احسان کو
بیان کیا کہ کس طرح اس عزیز و حکیم خدا نے جماعت کے ایک بہت بڑے حصہ کو اس فتنہ کے شر
سے محفوظ کر لیا۔ آپ نے تمام جماعت کو خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ اور
ضروری اعلان کے تحت خدمت اسلام کے بنیادی فرض تبلیغ کی طرف توجہ دلائی۔ اور اس کام کو
احسن طور پر انجام دینے کے لئے بارہ ہزار روپیہ چندہ جمع کرنے کی تحریک فرمائی اور افراد جماعت کو
یہ عظیم الشان خوشخبری دی کہ :
اس وقت دشمن کہہ رہا ہے کہ اب احمدیت گئی لیکن اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ آگے سے
بھی زیادہ اسے ترقی دے اور اسلام کے شیدا خوش ہو جائیں کہ اب خزاں کے بعد بہار
آنے والی ہے اور مسیح موعود کے وعدوں کے پورا ہونے کے دن آگئے ہیں"۔
(۵) تحفة المملوک
یہ کتاب حضرت خلیفة المسیح الثانی کے منصب خلافت پر متمکن ہونے کے بعد پہلی تصنیف ہے۔
جو آپ نے اپنی ایک رویا کی بناء پر جون ۱۹۱۴ء میں تحریر فرمائی اور بر صغیر کی سب سے بڑی اسلامی
ریاست حیدر آباد دکن کے والی مکرم و معظم میر عثمان علی خان صاحب کی خدمت میں حضرت مفتی
محمد صادق صاحب ، حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب ، حضرت حافظ روشن علی صاحب اور
انوار العلوم جلد ۲
حضرت حکیم محمد حسین صاحب قریشی کے ذریعہ پیش کی۔
تعارف کتب
آپ نے اس کتاب کے ذریعہ اسلام کی روایتی سادگی مگر حد درجہ احترام کے ساتھ والی رکن کو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دلنشیں پیغام پہنچایا ۔ اس کتاب میں آپ نے نہایت موثر انداز میں
اسلام کی موجودہ حالت غیر مسلموں کی حد درجہ ترقی ، مسلمانوں کی اسلامی تعلیم سے دوری اور
آپس میں افتراق و نفاق کو بیان کرنے کے بعد ضرورت امام کے موضوع پر روشنی ڈالی اور
انحضرت ﷺ کی خوشخبری إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ
يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا کے پورے ہونے اور تجدید دین کے لئے آنے والے امام حضرت مسیح موعود
کی بعثت کے متعلق آگاہ کیا اور آپ کے ذریعہ تجدید دین کے ایسے عظیم الشان کاموں جن کا اپنوں
نے ہی نہیں غیروں نے بھی اعتراف کیا کی تفصیل بیان فرمائی۔ اور عام طور پر پوچھے جانے والے دو
سوالوں کہ حضرت مرزا صاحب مسیح موعود کیونکر ہوئے اور یہ کہ مسیح موعود کی آمد سے قبل
خروج دجال ضروری ہے پر مدلل سیر حاصل بحث فرمائی۔ آخر پر آپ نے حضرت مسیح موعود کے
زمانہ کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا :
یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے۔ کہ اس نے ہم کو اس مبارک زمانہ میں پیدا کیا۔ ورنہ لاکھوں
بزرگ اور علماء اور امراء اس بات کی حسرت کرتے ہوئے مر گئے کہ کسی طرح ان کو مسیح
موعود کا زمانہ ملے گو مسیح موعود فوت ہو چکے ہیں۔ مگر ان کے دیکھنے والے موجود ہیں۔ پس
یہ زمانہ غنیمت ہے وہ دن آتے ہیں جب کہ زبردست بادشاہ اس خدا کے مرسل کے
سلسلہ میں داخل ہوں گے۔ لیکن مبارک ہے جو سب سے پہلے اس نعمت کو حاصل کرتا
ہے۔ کیونکہ کوئی زمانہ آئے گا جب کہ اپنی بادشاہتیں دے کر خواہش کریں گے کہ ہمیں
بھی وہ فضیلت حاصل ہو جائے جو مسیح موعود کے قریب کے لوگوں کو حاصل تھی"۔
(۶) جماعت احمدیہ
جنگ عظیم اول - - وقت ترکی کی سلطنت تمام اسلامی دنیا میں واجب احترام تھی۔ لیکن ترکی
کے جنگ عظیم میں بحیثیت جرمنی کے حلیف شامل ہونے پر مسلمانان ہند نے ترکی کے اس اقدام کو
انوار العلوم جلد ۲
4
تعارف کتب
ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا اور اسے اس لڑائی میں غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دیا۔ لیکن ترکوں نے
اس مشورہ کو حقارت سے ٹھکرا دیا۔
ترکی میں اسلامی حکومت ہونے کی وجہ سے اس وقت مسلمانوں کے ذہن میں یہ سوال خلش کا
موجب بن رہا تھا کہ اس موقعہ پر ان کو کیا کرنا چاہئے ۔ جبکہ ایک طرف وہ سلطنت ہے جو مکہ اور مدینہ
کی محافظ ہے اور دوسری طرف وہ جو مسلمانوں کے جان ومال کی محافظ ہے۔ اہزادہ کس سے ہمدردی
کریں۔ ان حالات میں حضرت مصلح موعود نے 9 نومبر 1917ء کو اپنی جماعت کی راہنمائی کے لئے یہ
مضمون تحریر فرمایا جو ریویو آف ریلیجز قادیان کی جلد نمبر ۱۳ شمارہ نمبر 11 میں صفحات ۴۲۱ تا ۴۲۷ پر
جماعت احمدیہ کے عنوان سے شائع ہوا تھا۔ اس مضمون میں حضور نے ترکی کے جنگ میں شامل
ہونے کو بے سبب اور بے وجہ قرار دیا ۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات پیش فرما کر
بتایا کہ حضرت اقدس سلطان ترکی کے دعوئی خلافت کو غلط قرار دیتے ہیں اس کی حکومت سے
انگریزوں کی حکومت کو ترجیح دیتے ہیں لہذا جماعت احمدیہ کو گورنمنٹ برطانیہ سے وفاداری اور
اس کی اعانت کرنی چاہئے اور اس کا خیر خواہ ہونا چاہئے۔ نیز احباب جماعت کو یہ بھی تلقین فرمائی کہ
وہ دوسروں کو بھی یہ سمجھاتے رہیں کہ گورنمنٹ برطانیہ کی فرمانبرداری ان کا مذہبی فریضہ ہے۔
کیونکہ جس امن سے ہم گورنمنٹ برطانیہ کے ماتحت زندگی بسر کر رہے ہیں وہ امن ہرگز کسی
اسلامی یا غیر اسلامی سلطنت میں ہمیں نہیں مل سکتا۔
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے : نے نہایت دورانا راندیشی سے جماعت کو وقتی فوائد اور سطحی جذبات
سے بچتے ہوئے صحیح قرآنی تعلیم کے مطابق طرز عمل اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا ۔
پس میں تمام جماعت کو اس اعلان کے ذریعہ سے اطلاع دیتا ہوں کہ اپنے امام کے حکم
کے ماتحت ہر طرح سے گورنمنٹ برطانیہ (حکومت وقت - ناقل) کے خیر خواہ رہیں۔ اور
ہر ممکن طریق سے اس کی مدد اور اعانت کرتے رہیں ۔ میں اپنی جماعت کو اس امر
کی بھی تاکید کرتا ہوں کہ وہ آجکل دعاؤں اور آہ وزاری پر بہت زور دیں۔ اور اپنے
نفوس میں تبدیلی پیدا کریں۔ اور اللہ تعالی کے آگے گر جائیں۔ تا اسلام کی ترقی کی
صورت نکلے اور اس کے زوال کے اسباب دور ہوں اور شرک و بدعت کی جگہ توحید
اور کچی اطاعت کی ترقی ہو ۔ “
९९
انوار العلوم جلد ؟
تعارف کتب
(۷) برکاتِ خلافت
خلافت ثانیہ کا پہلا جلسہ سالانہ دسمبر ۱۹۱۴ء میں منعقد ہوا۔ اس جلسہ میں حضرت فضل عمر خلیفہ
المسیح الثانی کی پہلے تین دن کی تقاریر " برکات خلافت" کے نام سے شائع ہو ئیں ۔ ۲۶۔ دسمبر کے
خطاب میں حضور نے جماعتی اتحاد میں رخنہ اندازی کے فتنہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :
یہ جو فتنہ پڑا ہے اس کے متعلق حضرت مسیح موعود کو خدا تعالیٰ نے قبل از وقت خبر
دے دی تھی کمزور دل کے لوگ کہتے ہیں کہ اب کیا ہو گا۔ احمد یہ سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔
میں کہتا ہوں کہ اس فتنہ سے سلسلہ ٹوٹتا نہیں بلکہ بنتا ہے۔ مبارک ہے وہ انسان جو اس
نکتہ کو سمجھے "۔
آپ نے حضرت مسیح موعود کے متعدد الہامات، رویا اور تحریرات پیش کیں جن سے روز
روشن کی طرح واضح ہو جاتا ہے کہ یہ فتنہ مقدر تھا اور اس کی وجہ سے جماعت کو غیر معمولی ترقی
حاصل ہونے والی تھی۔ اس کے بعد آپ نے حضرت مسیح موعود کا خلیفہ ہونا چاہئے یا نہیں، کے
موضوع پر نو (۹) آسمانی شہادتیں پیش فرمائیں اور ثابت کیا کہ حضرت مسیح موعود کے بعد خلافت
یقینا مقدر تھی۔
۲۷ - دسم
F
دسمبر کے خطاب میں آپ نے افراد جماعت کو بعض اہم نصائح فرمائیں۔ اور بعض امور
سے اجتناب کی طرف توجہ دلائی۔ مثلا د نیوی سیاست میں ملوث ہونے کی خرابیاں احمدی لڑکی کا غیر
احمدی لڑکے سے نکاح اور کفو کا مسئلہ نماز با جماعت کی اہمیت زکوة ، حضرت مسیح موعود کے سوانح
کی حفاظت وغیرہ امور سیاست کے بارے میں آپ نے فرمایا :
چونکہ سیاست میں پڑ کر انسان کو بہت جلد دنیا میں عزت و شہرت حاصل ہونے لگتی ہے۔
اس لئے لوگ اس نزدیک کے فائدہ کی خاطر دین کو بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ اور اس زمانہ
میں تو دنیا کی کشش یوں بھی زیادہ ہے۔ پس سیاست جس قدر بھی انسان کو اپنی طرف کھینچے
تھوڑا ہے۔ اس لئے حضرت مسیح موعود نے یہ پسند نہ کیا کہ جو تھوڑے سے آدمی ان کے
ساتھ شامل ہیں ان کو بھی آپ سیاست میں دخل دینے کی اجازت دے کر اپنے ہاتھ سے
کھو دیں۔ اگر کوئی یہ کہے کہ ہمیں سیاست کے چھوڑنے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
انوار العلوم جلد ۲
A
تعارف کتب
ہم تحصیلدار، ڈپٹی اور دیگر سرکاری عہدے حاصل نہیں کر سکے تو وہ سمجھ لے کہ اس
کے چھوڑنے سے خدا ملتا ہے۔ اور نہ چھوڑنے سے دنیا۔ پس اگر تمہیں خدا پیارا ہے تو
سیاست کو چھوڑ دو"۔
۲۸ - دسمبر کے خطاب میں آپ نے آیت الکرسی کی لطیف تفسیر بیان فرمائی۔ خدا تعالیٰ کی
عظمت اس کی صفات سے واضح کی اور سات روحانی مدارج کا ذکر فرمایا :
حضرت خلیفہ اسیح الاو
(۸) القول الفصل
المسیح الاول کی وفات کے وقت خواجہ کمال الدین صاحب لندن میں تھے ۔ آپ آ۔
نومبر ۱۹۱۴ء میں وطن واپس آئے اور اہل پیغام کے پہلے جلسہ سالانہ ۱۹۱۴ء میں ایک لیکچر ” اندرونی
९९
اختلافات سلسلہ احمدیہ کے اسباب " پر دیا جو بعد میں ٹریکٹ کی شکل میں احمدی احباب میں مفت
تقسیم کیا گیا۔
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے جب اس لیکچر کا مطالعہ کیا تو اسی دن یعنی ۲۱- جنوری کو صبح سے شام
تک یہ جوابی رسالہ "القول الفصل" کے نام سے تحریر فرمایا جس کو انجمن ترقی اسلام نے ۳۰-
جنوری کو شائع کر دیا۔ اس میں حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کی روشنی میں
خواجہ صاحب کے غلط خیالات کی تردید کی ہے۔ اس طرح مسئلہ کفر اور غیر احمدیوں کی اقتداء میں نماز
نہ پڑھنے کے مسئلہ کی بھی حقیقت بیان فرمائی۔
آخر پر حضور نے بنیادی اختلاف یعنی مسئلہ خلافت پر بحث کی اور خواجہ صاحب کے اس خیال
کی کہ خلیفہ المسیح الاول بھی شخصی خلافت کے خلاف تھے دلائل و حقائق سے تردید فرمائی۔ انہی
دنوں قاضی محمد یوسف صاحب مردان کے نام ایک خط میں حضور نے اس لاجواب رسالہ کی نسبت
تحریر فرمایا :
خواجہ صاحب کے رسالہ کا جواب آخر میں نے خود ہی لکھنا پسند کیا۔ پہلے مفتی محمد صادق
صاحب کے سپرد کیا تھا۔ انہوں نے بھی لکھا ہے۔ لیکن اکیس جنوری کو میں نے جب
(خواجہ صاحب کا وہ رسالہ پڑھا تو حیران ہو گیا۔ خواجہ صاحب لکھتے ہیں کہ خلافت کے
=
انوار العلوم جلد ۲
9
تعارف کتب
عقیدہ (میں) مولوی صاحب (یعنی حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفہ اول - ناقل)
بھی ان کے ساتھ تھے۔ اور شخصی حکومت (خلافت کا نام رکھا ہے) کے قائل نہ تھے۔
جس شخص نے مولوی صاحب کی زندگی ان کی چھ سالہ تقریر میں ، خطبے درس وغیرہ سے
ہوں اسے تو اس بات کو معلوم کر کے حیرت ہی ہوتی ہے میں تو حیران ہوں اس جرات کو
کیا کہوں بھول چوک اس کا نام نہیں رکھا جا سکتا غلطی اسے نہیں کہہ سکتے۔ گھنٹوں اس
بارے میں مجھ سے حضرت (خلیفہ اول) نے گفتگو فرمائی ہے۔ ہر درس میں جہاں کہیں بھی
خلافت (کا) ذکر آجاتا تو خلافت کے منکرین پر لے دے کرتے مگر آج وہ کہا جاتا ہے جو کہا
جاتا ہے۔۔۔
خواجہ صاحب کے رسالہ کے جواب میں جو مضمون میں نے لکھا ہے اس میں ظلی نبوت پر
کافی بحث ہے۔ اصل یہ ہے کہ یہ لوگ کہتے تو ہماری طرح ہی علی نبی ہیں۔ لیکن اس کے
معنی ایسے کر دیتے ہیں کہ اس سے نبی صرف نام رہ جاتا ہے کام نہیں رہتا ۔۔۔۔۔ ان لوگوں
نے ظل کا مطلب ہی نہیں سمجھا جو شخص تصویر کا نقص نکالتا ہے وہ دراصل اس انسان کا
نقص نکالتا ہے جس کی وہ تصویر ہے " ۔ ( تاریخ احمدیت جلد ۵ صفحہ ۱۸۷۷۱۸۷)
ہمارے پیارے امام حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالی کے نزدیک :
اس رسالہ کی اشاعت پر آپ کے کردار کے دو پہلو نکھر کر سامنے آتے ہیں اول آپ
کی بے پناہ تصنیفی صلاحیت دوم اہم کاموں کو غیر معمولی تیزی اور انہماک سے سرانجام
دینا یہ دونوں پہلو آپ کی وفات تک اس طرح قائم و دائم رہے کہ عمر اور حوادث زمانہ
ان پر اثر انداز نہ ہو سکے"۔
(9) اللہ تعالیٰ کی مدد صرف صادقوں کے ساتھ ہے
نعمت خلافت سے محرومی اور مرکز سے علیحدگی کے نتیجہ میں اہل پیغام ایمان و تقوی کے
تقاضوں سے دور ہوتے چلے گئے اور یہ جھوٹ پھیلانا شروع کیا کہ میاں صاحب (حضرت خلیفہ المسیح
الثانی) نے گورنمنٹ کو درخواست دی ہے کہ وہ انہیں سرکاری طور پر خلیفہ تسلیم کرلے لیکن
انوار العلوم جلد ۲
۱۰
تعارف کتب
حکومت نے یہ کہہ کر اس میں دخل دینے سے انکار کر دیا کہ ہم مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں
کرتے۔ جب پے در پے اس قسم کی زبانی اور تحریری خبریں حضرت فضل عمر کی خدمت میں پہنچیں تو
حضور نے یہ اشتہار شائع فرمایا اور غیر مبالعین کے جھوٹ کی قلعی کھول دی اور چیلنج دیا کہ :
"اگر میرے مخالفین میں کچھ بھی شرم و حیا ہے تو وہ مرد میدان بنیں اور اپنے بیان کو شائع
کریں اور اس کا ثبوت دیں تاکہ دنیا کو معلوم ہو کہ کون حق پر ہے اور کس کی بنیاد جھوٹ
پر ہے"۔
(۱۰) حقيقة النبوة
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے خواجہ کمال الدین صاحب کے لیکچر ” اندرونی اختلافات سلسلہ کے
اسباب کے جواب میں اپنا واضح اور مدلل موقف اور اعتقاد "القول الفصل " نامی کتاب میں تحریر
فرمایا اس پر مولوی محمد علی صاحب امیر غیر مبالعین نے ایک رسالہ "القول الفصل کی ایک غلطی کا
اظهار " شائع کیا جس کے جواب میں حضرت مصلح موعود نے معركة الآراء كتار كتاب
تصنیف فرمائی جو ۳۔ مارچ ۱۹۱۵ء کو شائع ہوئی۔
حضور نے اس کتاب کو تین فصلوں میں تقسیم فرمایا :
تاب "حقيقة النبوة "
فصل اول میں آپ نے مولوی محمد علی صاحب کے اس سوال کا جواب تحریر فرمایا کہ آیا حضرت
مسیح موعود کے دعوئی پر دو زمانے آئے ہیں یا ہمیشہ آپ اپنی نبوت کو ایک ہی قسم کی خیال کرتے
رہے ؟ اس سوال کا جواب آپ نے حضرت مسیح موعود ہی کی تحریرات سے عطا فرمایا اور اس بات کو
واضح کیا کہ حضرت مسیح موعود کے دعوی پر دو زمانے آئے ہیں جیسا کہ فصل دوم کے شروع میں
آپ نے فرمایا :
فصل اول میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ثابت کیا ہے۔ کہ اس عقیدہ (نبوت) میں ۱۹۰۰ء
کے بعد تبدیلی ہوتی ہے۔ اور سب سے آخری کتاب جس میں پہلے عقیدہ کا اظہار کیا گیا تھا
تریاق القلوب" رب" ہے جو ۱۸۹۹ء کی ہے اور بعض مواقعات کی وجہ موانعات کی وجہ سے ۱۹۰۲ء میں شائع
ہو سکی۔ پس مسئلہ نبوت کے متعلق جب بحث ہو تو ہمیں ان تحریرات کو اصل قرار دینا
"
انوار العلوم جلد ؟
11
تعارف کتب
ہو گا جو ۱۹۰۱ء سے لے کر وفات تک شائع ہوئیں اور پہلی تحریرات جو
(1) بعد کی تحریرات کے خلاف ہوں۔
(۲) جن میں ایسے الفاظ پائے جاتے ہوں کہ ان سے حضرت مسیح موعود کی نبوت میں
کوئی نقص ثابت ہوتا ہو اور حضرت مسیح موعود نے ان الفاظ کو ۱۹۰۱ء سے ترک کر دیا ہو
انہیں منسوخ قرار دینا پڑے گا۔
فصل دوم میں آپ نے مولوی صاحب کے اس سوال کا جواب تحریر فرمایا کہ :
حضرت مسیح موعود نبی تھے یا نہیں اگر تھے تو آپ کی نبوت کسی قسم کی تھی ؟"۔
اس کے جواب میں سب سے پہلے آپ نے نبی کی تعریف فرمائی اور ثابت کیا کہ قرآن کریم اور
لغت عرب نے جو نبی کی تعریف کی ہے اس کی رو سے حضرت مسیح موعود نبی ہیں۔
فرمایا:
آپ (حضرت مسیح موعود کی نبوت میں وہ تمام باتیں پائی جاتی ہیں۔ جو نبی اللہ کے لئے
لغت و قرآن و محاورہ انبیائے گذشتہ سے لازمی معلوم ہوتی ہیں۔ یعنی آپ کو کثرت سے
امور غیبیہ سے خبر دی گئی اور پھر اہم تغیرات کے متعلق دی گئی جو انذار و بشارت
دونوں حصوں پر مشتمل تھی۔ پھر یہ کہ آپ کا نام اللہ تعالیٰ نے نبی رکھا۔ پس آپ قرآن
کریم و لغت و محاورہ انبیائے گذشتہ کے مطابق نبی تھے۔
لیکن چونکہ حضرت مسیح موعود کو نبوت آنحضرت ا کی غلامی کے نتیجہ میں ملی تھی۔
اس لئے آپ نے اپنی تحریرات میں اپنی نبوت کے ساتھ چند اصطلاحات کو استعمال فرما کر
انحضرت کی فضیلت تمام انبیاء پر ثابت فرمائی کہ خدا تعالیٰ نے خاص آنحضرت
کو یہ امتیاز عطا کیا تھا کہ آپ کی اتباع سے امتی نبی پیدا ہوا"۔
اسی فصل میں حضور نے مولوی محمد علی صاحب کے حضرت مسیح موعود کی تحریرات سے پیش
کردہ حوالہ جات سے ثابت کیا کہ یہ آپ کی نبوت کی نفی نہیں بلکہ اثبات کر رہے ہیں۔ اور یہ کہ
مولوی محمد علی صاحب نے ان کو حضرت مسیح موعود کی دوسری تحریرات کی روشنی میں نہیں پڑھا۔
فصل سوم میں آپ نے حضرت مسیح موعود کی نبوت پر قرآن واحادیث کے مزید (۲۰) دلائل دلا
درج فرمائے اور اس الزام کو رد فرمایا کہ ہم حضرت مسیح موعود کو نبی مان کر آنحضرت ا کی
نعوذ باللہ ہتک کرتے ہیں آپ نے فرمایا :
انوار العلوم جلد ۲
۱۲
نادان انسان ہم پر الزام لگاتا ہے کہ مسیح موعود کو نبی مان کر گویا ہم آنحضرت ا
کی ہتک کرتے ہیں۔ اسے کسی کے دل کا حال کیا معلوم۔ اسے اس محبت اور پیار اور عشق
کا علم کس طرح ہو جو میرے دل کے ہر گوشہ میں محمد ا کے لئے ہے۔ وہ کیا جانے
کہ محمد الا کی محبت میرے اندر کس طرح سرایت کر گئی ہے وہ میری جان ہے۔ میرا
دل ہے۔ میری مراد ہے۔ میرا مطلوب ہے۔ اس کی غلامی میرے لئے عزت کا باعث ہے۔
اور اس کی کفش برداری مجھے تخت شاہی سے بڑھ کر معلوم دیتی ہے۔ اس کے گھر کی
جاروب کشی کے مقابلہ میں بادشاہت ہفت اقلیم بیچ ہے ۔ وہ خدا تعالیٰ کا پیارا ہے۔ پھر میں
کیوں اس سے پیار نہ کروں۔ وہ اللہ تعالٰی کا محبوب ہے۔ پھر میں اس سے کیوں محبت نہ
کروں۔ وہ خدا تعالیٰ کا مقرب ہے پھر میں کیوں اس کا قرب نہ تلاش کروں۔ میرا حال مسیح
موعود کے اس شعر کے مطابق ہے کہ :
بعد
از خدا
بعشق محمد مخمرم
گر گھر این بود بخدا سخت کا فرم
اور یہی محبت تو ہے جو مجھے اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ باب نبوت کے بکلی بند ہونے کے
عقیدہ کو جہاں تک ہو سکے باطل کروں کہ اس میں آنحضرت ا کی ہتک ہے"۔
تعارف کتب