کلماتِ طیّبات
انوارالعلوم (جلد 2)
انوار العلوم جلد ۲
کلمات طیبات
کلمات طیبات
!
ا بیعت خلافت کے وقت پہلی تقریر )
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۲
کلمات طیبات
بسم الله الرحمن الرحیم
نحمده و نصلی علی رسوله الكريم
كلمات طيبات
حضرت مصلح موعود کی بیعت خلافت" کے وقت پہلی تقریر
(مورخه ۱۴- مارچ ۱۹۱۴ء)
اشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
سنو!
دوستو ! میرا یقین اور کامل یقین ہے کہ اللہ تعالی ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔ میرے
پیار وا پھر میرا یقین ہے کہ حضرت محمد رسول الله الا اللہ تعالیٰ کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں
میرا یقین ہے کہ آپ کے بعد کوئی شخص نہیں آسکتا جو آپ کی دی ہوئی شریعت میں سے ایک شوشہ
بھی منسوخ کر سکے ۔
میرے پیار و میراده محبوب آقا سید الانبیاء ایسی عظیم الشان شان رکھتا ہے کہ ایک شخص اس
کی غلامی میں داخل ہو کر کامل اتباع اور وفاداری کے بعد نبیوں کا رتبہ حاصل کر سکتا ہے۔ یہ سچ ہے
کہ آنحضرت ہی کی ایسی شان اور عزت ہے کہ آپ کی کچی غلامی میں نبی پیدا ہو سکتا ہے
یہ میرا ایمان ہے اور پورے یقین سے کہتا ہوں۔
پھر میرا یقین ہے کہ قرآن مجید وہ پیاری کتاب ہے جو آنحضرت ا پر نازل ہوئی ہے اور
وہ خاتم الکتب اور خاتم شریعت ہے۔ پھر میرا یقین کامل ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام وہی نبی
تھے جس کی خبر مسلم میں ہے۔ اور وہی امام تھے جس کی خبر بخاری میں ہے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ شریعت
انوار العلوم جلد ۲
کلمات طیبات
اسلامی سے کوئی حصہ اب منسوخ نہیں ہو سکتا۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اعمال کی
اقتداء کرو ۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں اور کامل تربیت کا نمونہ تھے۔ آنحضرت ا
کے بعد دوسرا اجماع جو ہوا وہ وہی خلافت حقہ راشدہ کا سلسلہ ہے۔ خوب غور سے دیکھ لو اور تاریخ
اسلام میں پڑھ لو کہ جو ترقی اسلام کی خلفائے راشدین کے زمانہ میں ہوئی جب وہ خلافت محض
حکومت کے رنگ میں تبدیل ہو گئی تو گھٹتی گئی۔ یہاں تک کہ اب جو اسلام اور اہل اسلام کی حالت
ہے تم دیکھتے ہو۔ تیرہ سو سال کے بعد اللہ تعالٰی نے اسی منہاج نبوۃ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
آنحضرت کے وعدوں کے موافق بھیجا اور ان کی وفات کے بعد پھر وہی سلسلہ خلافت
راشدہ کا چلا ہے ۔ حضرت خلیفہ المسیح مولانا مولوی نور الدین صاحب (ان کا درجہ اعلیٰ علیین میں
ہو۔ اللہ تعالٰی کروڑوں کروڑ رحمتیں اور برکتیں ان پر نازل کرے جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ
علیہ و سلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت ان کے دل میں بھری ہوئی اور ان کے رگ
وریشہ میں جاری تھی جنت میں بھی اللہ تعالی انھیں پاک وجودوں اور پیاروں کے قرب میں آپ کو
اکٹھا کرنے) اس سلسلہ کے پہلے خلیفہ تھے۔ اور ہم سب نے اس عقیدہ کے ساتھ ان کے ہاتھ پر
بیعت کی تھی۔ پس جب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا اسلام مادی اور روحانی طور پر ترقی کرتا رہے گا۔
اس وقت جو تم نے پکار پکار کر کہا ہے کہ میں اس بوجھ کو اٹھاؤں اور تم نے بیعت کے ذریعہ اظہار کیا۔
ہے میں نے مناسب سمجھا کہ میں تمہارے آگے اپنے عقیدہ کا اظہار کروں۔
میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ میرے دل میں ایک خوف ہے اور اپنے وجود کو بہت ہی کمزور پاتا
ہوں حدیث میں آیا ہے کہ تم اپنے غلام کو وہ کام مت بتاؤ جو وہ کر نہیں سکتا۔ تم نے مجھے اس وقت
غلام بنانا چاہا ہے تو وہ کام مجھے نہ بتاتا جو میں نہ کر سکوں۔ میں جانتا ہوں کہ میں کمزور اور گنہگار ہوں
میں کسی طرح دعوی کر سکتا ہوں کہ دنیا کی ہدایت کر سکوں گا اور حق اور راستی کو پھیلا سکوں گا۔ ہم
تھوڑے ہیں اور اسلام کے دشمنوں کی تعداد بہت زیادہ ہے مگر اللہ تعالی کے فضل اور کرم اور
غریب نوازی پر ہماری امیدیں بے انتہاء ہیں۔ تم نے یہ بوجھ مجھ پر رکھا ہے تو سنو اس ذمہ داری
سے عہدہ برآ ہونے کے لئے میری مدد کرو اور وہ یہی ہے کہ خدا تعالی سے فضل اور توفیق چاہو اور
اللہ تعالی کی رضا اور فرمانبرداری میں میری اطاعت کرو۔
میں انسان ہوں اور کمزور انسان مجھ سے کمزوریاں ہوں گی تو تم چشم پوشی کرنا۔ تم سے غلطیاں
ہوں گی میں خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر سمجھ کر عہد کرتا ہوں کہ میں چشم پوشی اور درگزر کروں گا اور میرا
انوار العلوم جلد ۲
کلمات طیبات
اور تمہار ا متحد کام اس سلسلہ کی ترقی اور اس سلسلہ کی غرض وغایت کو عملی رنگ میں پورا کرنا ہے۔
پس اب جو تم نے میرے ساتھ ایک تعلق پیدا کیا ہے اس کو وفاداری سے پورا کرو۔ تم مجھ سے اور
میں تم سے چشم پوشی خدا کے فضل سے کرتا رہوں گا۔ تمہیں امر بالمعروف میں میری اطاعت اور
فرمانبرداری کرنی ہوگی۔ اگر نعوذ باللہ کہوں کہ خدا ایک نہیں تو اسی خدا کی قسم دیتا ہوں جس کے قبضہ
قدرت رت میں ہم سب کی جان ہے جو وحدہ لا شریک اور لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَي (الشورى : (١٢) ۱۲) ہے کہ میری
ایسی بات ہر گز نہ ماننا۔
اگر میں تمہیں نعوذ باللہ نبوت کا کوئی نقص بتاؤں تو مت مانیو ۔ اگر قرآن کریم کا کوئی نقص بتاؤں
تو پھر خدا کی قسم دیتا ہوں مت مانیو۔ حضرت مسیح موعود نے جو خدا تعالی سے وحی پا کر تعلیم دی ہے
اس کے خلاف کیوں تو ہرگز ہرگز نہ ماننا۔ ہاں میں پھر کہتا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ امر معروف میں
میری خلاف ورزی نہ کرنا۔ اگر اطاعت اور فرمانبرداری سے کام لوگے اور اس عہد کو مضبوط کرو
گے تو یا د رکھو اللہ تعالٰی کا فضل ہماری دستگیری کریگا۔
۔ اور میں اپنے موٹی کریم پر بہت بڑا بھروسہ رکھتا ہوں ہماری متحد دعا ئیں کامیاب ہوں گی مجھے یقین کامل ہے کہ میری نصرت ہوگی۔ پرسوں
جمعہ کے روز میں نے ایک خواب سنایا تھا کہ میں بیمار ہو گیا اور مجھے ران میں درد محسوس ہوا۔ اور میں
نے سمجھا کہ شاید طاعون ہونے لگا تب میں نے اپنا دروازہ بند کر لیا اور فکر کرنے لگا کہ یہ کیا ہونے لگا
ہے۔ میں نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے وعدہ کیا تھا۔ اني أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي
الدار (تذکرہ صفحہ ۴۲۷) یہ خدا کا وعدہ آپ کی زندگی میں پورا ہوا۔ شاید خدا کے مسیح کے بعد یہ وعدہ
نہ رہا ہو کیونکہ وہ پاک وجود ہمارے درمیان نہیں۔ اسی فکر میں میں کیا دیکھتا ہوں یہ خواب نہ تھا
بیداری تھی میری آنکھیں کھلی تھیں میں درو دیوار کو دیکھتا تھا کمرے کی چیزیں نظر آرہی تھیں میں
نے اسی حالت میں اللہ تعالٰی کو دیکھا کہ ایک سفید اور نہایت چمکتا ہوا نور ہے۔ نیچے سے آتا ہے اور
او پر چلا جاتا ہے نہ اس کی ابتداء ہے نہ انتہاء اس نور میں سے ایک ہاتھ نکلا جس میں ایک سفید چینی
کے پیالہ میں دودھ تھا۔ جو مجھے پلایا گیا جس کے بعد معا مجھے آرام ہو گیا اور کوئی تکلیف نہ رہی۔ اس
قدر حصہ میں نے سنایا تھا۔ اس کا دوسرا حصہ اُس وقت میں نے نہیں سنایا اب سناتا ہوں وہ پیالہ جب
مجھے پلایا گیا تو معا میری زبان سے نکلا
میری امت بھی کبھی گمراہ نہ ہوگی"
انوار العلوم جلد ۲
។
کلمات طیبات
میری امت کوئی نہیں تم میرے بھائی ہو مگر اس نسبت سے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
حضرت مسیح موعود کو ہے یہ فقرے نکلے ۔ جس کام کو مسیح موعود نے جاری کیا اپنے موقعہ پر وہ امانت
میرے سپرد ہوئی ہے۔ پس دعا ئیں کرو اور تعلقات بڑھاؤ اور قادیان آنے کی کوشش کرو اور بار بار
آؤ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنا اور بار بار سنا کہ جو یہاں بار بار نہیں آتا اندیشہ ہے
کہ اس کے ایمان میں نقص ہو۔ اسلام کا پھیلانا ہمارا پہلا کام ہے مل کر کوشش کرو تاکہ اللہ تعالی کے
احسانوں اور فضلوں کی بارش ہو۔ میں پھر تمہیں کہتا ہوں پھر کہتا ہوں اور پھر کہتا ہوں اب جو تم نے
بیعت کی ہے اور میرے ساتھ ایک تعلق حضرت مسیح موعود کے بعد قائم کیا ہے اس تعلق میں
وفاداری کانمونہ دکھاؤ اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھو میں ضرور تمہیں یاد رکھوں گا۔ ہاں یا د رکھتا
بھی رہا ہوں۔ کوئی دعا میں نے آج تک ایسی نہیں کی جس میں میں نے سلسلہ کے افراد کے لئے دعانہ
کی ہو مگر اب آگے سے بھی بہت زیادہ یاد رکھوں گا۔ مجھے کبھی پہلے بھی دعا کے لئے کوئی ایسا جوش
نہیں آیا جس میں احمدی قوم کے لئے دعا نہ کی ہو۔ پھر سنو! کہ کوئی کام ایسا نہ کرو جو اللہ تعالیٰ کے عہد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة وال
شکن کیا کرتے ہیں ۔ ہماری دعا ئیں یہی ہوں کہ ہم مسلمان جیئیں اور مسلمان مریں ۔ آمین
و السلام اور حضرت خلیفۃ المسیح الاول جس طرح پر
الفاظ بیعت ہاتھ میں ہاتھ لے کر فرماتے جاتے تھے اور طالب تکرار کرتا تھا۔ اسی طرح پر اب
بیعت لیتے ہیں۔
اشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ (۳)
بار) آج میں احمدی سلسلہ میں محمود کے ہاتھ پر اپنے ان تمام گناہوں سے تو بہ کرتا ہوں جن میں میں
گرفتار تھا اور میں سچے دل سے اقرار کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اللہ تعالیٰ کی
توفیق سے آئندہ بھی گناہوں سے ' بچنے کی کوشش کرونگا۔ اور دین کو دنیا پر مقدم رک رکھونگا۔ شرک
نہیں کروں گا۔ اسلام کے تمام احکام بجالانے کی کوشش کرونگا اور آنحضرت ﷺ کو خاتم الانبیاء
یقین کرونگا۔ اور مسیح موعود کے تمام دعاوی پر ایمان رکھوں گا۔ جو تم نیک کام بتاؤ گے ان میں
تمہاری فرمانبرداری کرونگا۔ قرآن شریف اور حدیث کے پڑھنے اور سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی
کوشش کروں گا۔ حضرت صاحب کی کتابوں کو پڑھنے یا سننے اور یاد رکھنے اور ان پر عمل کرنے کی
کوشش کروں گا اسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبِ وَاتُوبُ إِلَيْهِ ( با ) رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي
ظُلْمًا كَثِيرًا وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ اے میرے
انوار العلوم جلد ۲
کلمات طیبات
رب ! میں نے انے اپنی جان پر ظلم کیا اور بہت ظلم کیا۔ اور میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں میرے گناہ
بخش کہ تیرے سوا کوئی بخشنے والا نہیں۔ (آمین)