پیش لفظ
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
الف
الفظ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈ! فاؤنڈیشن کو
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خليفة أسيح الثاني الصلح الموعود ( اللہ آپ سے راضی ہو )
المسيح
المصدر
کی حقائق و معارف سے پُر سلسلۂ تصانیف بنام انوارالعلوم‘ کی بیسویں جلد احباب جماعت
کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ وَمَا تَوْفِيقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ
انوار العلوم“ کی بیسویں جلد حضرت مصلح موعود کی ۱۹۴۸ ء کی چھ
ہے جس میں معرکۃ الآرا تصنیف دیا چہ تفسیر القرآن بھی شامل ہے ۔
یرات و تقاریر پر مشتمل
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہوشیار پور میں چلہ کشی کے دوران
آپ کی تضرعات کو پایہ قبولیت بخشتے ہوئے ایک عظیم الشان پیشگوئی سے نوازا جو اشتہار
کو پایہ بخشتے ہوئے ایک الہ ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ ء میں شائع ہوئی ۔ اس پیشگوئی میں ۵۲ علامات کے حامل پسر موعود کا وعدہ دیا ۲ فروری ۱۸۸۶ ء میں شائع ہوئی ۔ اس پیشگوئی میں ۵۲ علامات
گیا۔ جس کے بارہ میں فرمایا گیا کہ ” وہ سخت ذہین و فہیم ہوگا ، وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا
جائے گا ، کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہوگا ، قو میں اُس سے برکت پائیں گی، اسیروں کی
رستگاری کا موجب ہوگا ۔ اس عظیم الشان پیشگوئی کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو ۱۳ جنوری ۱۸۸۹ ء کو ایک فرزند دلبند ، گرامی ارجمند عطا فرمایا جس کے
وجود میں ۵۲ علامات کا شاندار ظہور ہوا اور پھر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے خود اللہ تعالیٰ سے خبر
پا کر ۱۹۴۴ء میں اپنے مصلح موعود ہونے کا اعلان فرمایا۔
حضرت فضل عمر اپنی تمام عمر علوم ظاہری و باطنی اور اپنی ذہانت و فطانت کے ذریعہ
اقوام عالم کی راہنمائی کرتے رہے۔ اپنوں نے بھی فیض پایا اور غیروں نے بھی برکت حاصل
انوار العلوم جلد ۲۰
پیش لفظ
کی ۔ کلام اللہ کا مرتبہ اس شان سے ظاہر ہوا کہ اغیار نے بھی کہا کہ مرزا محمود کے پاس قرآن
ہے تم اُس کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہو۔ الْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْأَعْدَاءُ
قوموں کی رستگاری کا عظیم کارنامہ عمر بھر سرانجام دیتے رہے ۔ کشمیر کے حقوق اور آزادی
کی بات ہو یا مسلمانان ہند کی آزادی کا مسئلہ فلسطینیوں کے حقوق و مسائل کی بات ہو یا
عربوں کے حقوق و مسائل کی آپ نے بابانگِ دہل ان کے حق میں آواز اُٹھائی اور اللہ
تعالیٰ نے آپ کی اس سعی جمیلہ کو قبول فرمایا۔
انوار العلوم“ کی بیسویں جلد ۱۹۴۸ ء کی چھ تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔ یہ وہ دور ہے
جب کہ ہجرت پاکستان کا واقعہ ابھی بالکل تازہ تھا اور حضور عارضی طور پر رتن باغ لاہور میں
فروکش تھے ۔ اسی سال اللہ تعالیٰ نے اولوالعزم خلیفہ کی برکت سے جماعت کو دوسرا مرکز ”ربوہ“
عطا فرمایا۔ جلسہ سالانہ لاہور کا انعقاد ہوا ۔ سیاسی منظر نامے میں حیدر آباد دکن پر قبضہ اور
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات ہوئی۔ ان مواقع پر حضور کی تحریرات احمدیوں اور
اہل پاکستان کی راہنمائی کا موجب بنیں ۔
حضور کی معرکۃ الآراء تصنیف ” دیباچہ تفسیر القرآن بھی ستمبر ۱۹۴۸ ء میں منظر عام پر آئی ۔
جس میں ضرورت قرآن اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و سوانح اور صداقت کا بین اظہار
فرمایا۔ اور اس سلسلہ میں یورپ کے اعتراضات کے دندان شکن جوابات سپر د قلم فرمائے ۔ میں یورپ کے اعتراضات کے دندان مسمن جوا کے پر
احمدیت کیا ہے اور کس غرض کے لیے اس کو قائم کیا گیا ؟ اس بنیادی سوال کا خوبصورت کس
اور مدلل جواب ” ” احمدیت کا پیغام کتابچہ میںتحریر فرمایا۔ یہ کتابچہ بھی اس جلد کی زینت ہے۔
۱۹۴۸ء میں ہندوستان کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضور نے جو روح پرور اور زندگی بخش
پیغام شرکائے جلسہ کے نام ارسال فرمایا اُس کو بھی شامل اشاعت کیا گیا ہے۔ غرضیکہ جلد هذا
جہاں حضور کے تبحر علمی کی آئینہ دار ہے وہاں ۱۹۴۸ء کے معروضی حالات پر بھی روشنی ڈالنے
والی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس مواد کو نافع الناس بنائے ۔آمین
اس موقع پر خاکسار اپنے قارئین کرام سے ایک نہایت اہم اور ضروری گزارش کرنا
چاہتا ہے ۔ ” انوار العلوم کی اشاعت کا جب منصوبہ شروع کیا گیا تو اُس وقت یہی خیال تھا
انوار العلوم جلد ۲۰
ج
پیش لفظ
کہ ۲۰ جلدوں میں جملہ تحریرات و خطابات مدون ہو جائیں گے۔ چنانچہ ۱۹۹۵ء میں تین
ہزار روپے ایڈوانس بکنگ کی صورت میں سیٹ کی قیمت مقرر ہوئی ۔ جسے طباعت اور کاغذ کی
گرانی کے پیش نظر ۲۰۰۸ ء میں چار ہزار روپے کر دیا گیا ۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے ادارہ فضل
عمر فاؤنڈیشن کو انوار العلوم کی ۲۰ جلد میں شائع کرنے کی توفیق مل چکی ہے ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ
على ذلك
ان کتب کی اشاعت کے دوران اخبارات و رسائل میں سے کافی تعداد میں مزید مواد ملا
ہے جو ابتدائی فہرست میں شامل نہ تھا۔ اسی طرح حضور کا غیر مطبوعہ مواد بھی مل رہا ہے ۔ حضرت
خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں نئی صورتِ حال حال تحریر کی گئی تو
المسير
حضور انور نے فرمایا:
جو مواد میسر ہے سب شائع ہونا چاہیے۔
چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے اس ارشاد کے مطابق حضرت مصلح موعود کا جو
بھی مواد میسر ہو گا وہ سب انوار العلوم کی مزید جلدوں میں مدون کر کے طبع کیا جائے گا ۔ انشاء اللہ
انوار العلوم کی ۲۰ جلدوں میں ۲۰ / دسمبر ۱۹۴۸ء تک کا مواد شامل کیا گیا ہے ۔
۲۵ دسمبر ۱۹۴۸ء سے دسمبر ۱۹۶۵ ء تک تقریباً پانچ جلدوں کا مواد موجود ہے جس کی ابتدائی
ترتیب دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مربیان کرام کی آمد وروانگی کے موقع پر حضور کے
خطابات نیز طلبہ مدرسہ احمد یہ و ہائی سکول سے خطابات کا مواد علیحدہ سے تقریباً دو جلدوں کا
موجود ہے۔ اسی طرح قبل از خلافت تشخیذ الاذہان ، ریویو آف ریـلـیــجــنـز اور الفضل کے
مضامین اور غیر مطبوعہ مواد کی تین جلدیں بن سکتی ہیں۔ خلافت کے بعد تشحیذ ، ریویو اور الفضل
کے مضامین وغیر مطبوعہ مواد کی ایک جلد تیار ہو جائے گی ۔ انشاء اللہ
قبل ازیں ۲۰ جلدوں کے لیے ایڈوانس بکنگ کی سہولت دی گئی تھی ۔ اب مزید ۱۰/۱۱
جلدوں کے لیے بھی یہی سہولت میسر ہو گی لیکن اس کی حتمی قیمت بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ
میں طے کر لی جائے گی ۔
خاکسار ان تمام احباب جماعت کا شکر گزار ہے جنہوں نے کتب کی خریداری میں ادارہ ھذا
انوار العلوم جلد ۲۰
ر
پیش لفظ
سے ہر ممکن تعاون فرمایا۔ خاکسار امید کرتا ہے کہ آئندہ جلدوں کی خریداری کے سلسلہ میں بھی
احباب کا تعاون ہمیں حاصل رہے گا تا کہ ہم سید نا حضرت فضل عمر کے علمی فیضان کو زیادہ سے
زیادہ لوگوں تک پہنچا سکیں اور حضرت مصلح موعود کے روح پرور اور ولولہ انگیز خطابات کے
ذریعہ ہماری علمی اور روحانی آبیاری ہوتی رہے ۔ آپ سب کے تعاون پر خاکسار از حد ممنون
ہے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیان ۔
کرام نے اس اہم اور تاریخی کام کی تدوین واشاعت میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی
نے مسودات کی ترتیب
ہے
و اصلاح اور ابتدائی پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں بہت محنت و اخلاص سے خدمات سرانجام دی ہیں ۔
نے پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش ، مسودات کی نظر ثانی ، اعراب
کی درستگی، Re-Checking اور متفرق امور کے سلسلہ میں دلی بشاشت اور لگن سے اس
کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ تعارف کتب
تحریر کردہ ہے ۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔
کا
خاکساران سب احباب کا ممنونِ احسان اور شکر گزار ہے ۔ نیز دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان
سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے ، اپنی بے انتہا رحمتوں اور فضلوں سے
نوازے اور ہمیں ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے اور حضرت مصلح مصلح ۔ موعود کے
علمی فیضان کو احباب جماعت تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
والسلام
خاکسار