تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
1
تعارف کتب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوارالعلوم کی بیسویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمرخلیفة المسیح الثانی کی ۱۹۴۸ ء کی چھ
مختلف تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔
(۱) اپنے فرائض کی ادائیگی میں رات دن منہمک رہو
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفة المسیح الثانی جب ۱۹۴۸ء میں پہلی
دفعہ کوئٹہ تشریف لے گئے تو مجلس خدام الاحمدیہ کوئٹہ نے حضور کے اعزاز میں ایک پارٹی کا
اہتمام کیا ۔ اس موقع پر حضور نے یہ انتہائی ایمان افروز تقریر فرمائی جو پہلی دفعہ مورخہا ا را کتوبر
۱۹۶۱ء کو افادۂ عام کے لیے روز نامہ الفضل میں شائع کی گئی ۔ اس پر معارف تقریر میں حضور نے
متعدد امور کی طرف توجہ دلائی جن میں سے خاص طور پر قرآن کریم کی صحت تلفظ کے ساتھ توجہ میں سے طور پر تلفظ کے
تلاوت کرنا ہے۔ اسی طرح حضور نے عیسائیوں کے اسلامی تعلیم پر متعدد اعتراضات کا ذکر اسی
کرتے ہوئے فرمایا کہ اب عیسائیوں کی نئی نسل آہستہ آہستہ اسلامی تعلیمات کی حکمتوں کو سمجھنے
اور ان کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس سے ہم سمجھتے ہیں کہ ایک زمانہ ایسا آئے
گا جب تمام دنیا صداقت اسلام کی قائل ہو جائے گی مگر اس کے ساتھ آپ نے احباب جماعت
کو یہ نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:۔
دنیا میں آج تک کوئی قوم ایسی نہیں گذری جس نے صرف میٹھی میٹھی باتوں
سے دنیا کو فتح کر لیا ہو۔ قو میں ہمیشہ مصیبتوں اور ابتلاؤں کی تلواروں کے سایہ تلے
انوار العلوم جلد ۲۰
۲
تعارف کتب
بڑھتی اور ترقی کرتی ہیں اور اُنہیں لوگوں کے اعتراضات برداشت کرنے پڑتے
ہیں ۔ پس اپنے آپ کو اس فتح کا اہل بناؤ ۔ جب تک آپ لوگ خدا اور اس کے رسول
کے دیوانے نہیں بن جاتے ، جب تک موجودہ فیشن اور رسم و رواج کو کچلنے کے لئے
تیار نہیں ہو جاتے اُس وقت تک اسلامی احکام کو ایک غیر مسلم کبھی بھی قبول کرنے کے
لئے تیار نہیں ہوگا ۔“
(۲) دیبا چه تفسیر القرآن
وو
اللہ تعالیٰ نے پیشگوئی مصلح موعود میں پسر موعود کی علامت یہ بیان فرمائی تھی کہ ” وہ علوم
ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا ۔۔۔ کلام اللہ کا مرتبہ ظاہر ہوگا ۔ حضرت مصلح موعود کے متعلق
66
بیان فرمودہ اس علامت سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے خود آپ کا معلم بنا تھا اور خود آپ کو
ظاہری و باطنی علوم سے بہرہ ور کرنا تھا۔ چنانچہ دنیا نے دیکھ لیا کہ کسی علم میں بھی دنیا کا کوئی عالم
آپ کا مقابلہ نہ کر سکا اور جس کو بھی آپ سے شرف ملاقات حاصل ہوا وہ اس حقیقت کا
اعتراف کیے بغیر نہ رہ سکا کہ واقعی مذکورہ بالا پیشگوئی کا حرف حرف آپ کے وجود میں پورا ہوا۔
بالخصوص قرآن کریم کے علوم و معارف پر آپ کو ایسی دسترس عطا فرمائی گئی کہ غیر بھی اس کا
اعتراف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔ چنانچہ پاک و ہند کے ایک مایہ ناز انشا پرداز اور اُردو ادب کے
مسلّم نقاد علامہ نیاز فتح پوری صاحب نے آپکی شہرۂ آفاق ” تفسیر کبیر“ کا مطالعہ کرنے کے بعد
آپ کی خدمت میں تحریر فرمایا کہ :۔
و
” اس میں شک نہیں کہ مطالعہ قرآن کا ایک بالکل نیا زاویہ فکر آپ نے پیدا کیا
اور یہ بالکل ہے اور یہ تفسیر اپنی نوعیت کے لحاظ سے بالکل پہلی تفسیر ہے جس میں عقل و نقل کو بڑے
حسن سے ہم آہنگ دکھایا گیا ہے ۔ آپ کی تبحر علمی ، آپ کی وسعت نظر، آپ کی
غیر معمولی فکر وفر است ، آپ کا حسن استدلال اس کے ایک ایک لفظ سے نمایاں ہے“۔
( الفضل ۱۷ نومبر ۱۹۶۳ء)
حضرت مصلح موعود کے انتقال پر مولانا عبدالماجد دریا آبادی نے لکھا کہ:۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۳
تعارف کتب
علمی حیثیت سے قرآنی حقائق و معارف کی جو تشریح، تبیین وتر جمانی وہ کر گئے
ہیں اس کا بھی بلند و ممتاز مرتبہ ہے ۔ ( صدق جدید لکھنو ۱۸ را پریل ۱۹۶۵ء)
حضرت مصلح موعود نے ایک دفعہ خود فرمایا کہ:
میں وہ شخص تھا جسے علوم ظاہری و باطنی میں سے کوئی علم حاصل نہیں تھا مگر خدا
نے اپنے فضل سے فرشتوں کو میری تعلیم کے لیے بھجوایا اور مجھے قرآن کے ان مطالب
سے آگاہ فرمایا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں آ سکتے تھے ۔ ( الموعود صفحہ ۲۱۰)
ایک اور موقع پر آپ نے فرمایا کہ:
د میں نے کوئی امتحان پاس نہیں کیا۔ ہر دفعہ فیل ہی ہوتا رہا ہوں مگر اب میں خدا
کے فضل سے کہتا ہوں کہ کسی علم کا مدعی آ جائے اور ایسے علم کا مدعی آ جائے جس کا میں
نے نام بھی نہ سنا ہو اور اپنی باتیں میرے سامنے مقابلہ کے طور پر پیش کرے اور میں
وو
66
اُسے لا جواب نہ کر دوں تو جو اُس کا جی چاہے کہے۔ ( ملائکۃ اللہ صفحہ ۵۳ )
پس زیر نظر کتاب دیبا چه تفسیر القرآن حضرت مصلح موعود کے مذکورہ بالا دعاوی کا
منہ بولتا ثبوت ہے جسے حضور نے ایک قلیل وقت میں تصنیف فرمایا۔ اِس میں یورپ کے
نقادین اسلام کے مشہور اعتراضات کے دندان شکن جوابات دیئے گئے ہیں اور ضرورت قرآن کے
پر نہایت لطیف رنگ میں بحث کی گئی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس سیرت کے اللہ علیہ
واقعات از ولادت تا وفات ایسے عمدہ اور دلکش پیرا یہ میں بیان کیے گئے ہیں جو اپنی نظیر آپ ہیں
نیز آپ کے بارہ میں بائبل میں مندرج پیشگوئیاں بھی تفصیل سے بیان کی گئی ہیں ۔ اس کے
مضامین عالیہ اور براہین نیرہ مندرجہ ذیل شعر کے مصداق ہیں ۔
أَحَادِيتُ قَدْ صِيغَتْ فَتُلْهِي بِحُسْنِهَا
عَنِ الْوَشْي أَوْ شُمَّتْ لَاغْنَتْ عَنِ الْمِسْكِ
یعنی اس کے مضامین اور عبارتیں ایسے رنگ میں ڈھالی گئی ہیں کہ جو اپنی ذاتی زیبائش اور حسن
کی وجہ سے بناؤ سنگھار اور نقش و نگار سے مستغنی کر دیتی ہیں اور اگر انہیں سونگھی جانے والی چیز
سے تشبیہہ دی جائے تو اس کی خوشبو کستوری سے بے نیاز کر دیتی ہے ۔ یہ کتاب کلام اللہ
انوار العلوم جلد ۲۰
لد
تعارف کتب
قرآن کریم کے عالی مرتبت ہونے کو ثابت کرتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس معرکۃ الآراء کتاب کو ہمیں
پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
(۳) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ہمارے
ہاتھ سے قائم ہوگی
سید نا حضرت مصلح موعود نے یہ روح پرور تقریر مؤرخه ۲۰ رستمبر ۱۹۴۸ء بروز دوشنبه ربوه
کے افتتاح کے موقع پر ارشاد فرمائی تھی۔ یہ تقریر شروع کرنے سے پیشتر حضور نے حضرت
اہیم علیہ السلام کی وہ دعائیں پڑھیں جو آپ نے مکہ مکرمہ کی بنیا د رکھتے وقت پڑھی تھیں ۔ ان
دعاؤں کے بعد سب سے پہلے حضور نے ان دعاؤں کے اس موقع پر پڑھنے اور مانگنے کی حکمت
ابراہیم
اور فلسفہ بیان فرمایا۔ اس کے بعد آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور مقام و مرتبہ
کو دنیا میں ایک دفعہ پھر قائم کر کے دکھانے کا عزم ظاہر فرمایا کیونکہ آپ محسن انسانیت ہیں اور
فرمایا اگر اس کام میں ہماری جانیں اور ہمارے بیوی بچوں کی جانیں بھی چلی جائیں تو یہ
ہمارے لیے عزت کا موجب ہوگا ۔ نیز آپ نے فرمایا کہ اس وقت جس قدر تحریکیں دنیا میں
جاری ہیں وہ ساری کی ساری دُنیوی مقاصد پر مبنی ہیں صرف ایک ہی اہل دین حق کی مذہبی
تحریک ہے اور وہ احمدیت ہے۔ یہ وہ تحریک ہے جس میں دنیا کے ہر مذہب ، ہر قوم ، ہر زبان
اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا شامل ہو سکتا ہے ۔ پس یہی ایک جماعت ہے جس نے دین حق
کے جھنڈے کو بلند رکھنے کا عزم کر رکھا ہے ۔ جس کے لیے شہروں کو چھوڑ کر اس بے آب و گیاہ
میدان کا انتخاب کیا ہے۔ اس کے بعد حضور نے ربوہ کی زمین کے انتخاب کا پس منظر بیان
کرتے ہوئے اس تعلق میں اپنی ایک ۶ سالہ پرانی رؤیا بیان فرمائی ۔ نیز اس کے حصول کے
سلسلہ میں ہونیوالی کوششوں کا بھی ذکر فرمایا۔ یہ تقریر الفضل کے سالانہ نمبر ۱۹۶۴ء میں پہلی بار
شائع ہوئی ۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۵
تعارف کتب
(۴) مسلمانانِ پاکستان کے تازہ مصائب
حضرت مصلح موعود نے یہ مضمون بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے موقع پر
تحریر فرمایا جو مورخه ۲۱ رستمبر ۱۹۴۸ء کو روزنامہ الفضل میں شائع ہوا ۔
اس مضمون کا آغار حضور نے اپنی ایک رؤیا سے کیا ہے جس میں آپ کو ابوالہول جیسی ایک
چیز دکھائی گئی جس کے دو سر تھے ۔ یہ رویا حضور کو۱۱ اور ۱۲ ستمبر کی درمیانی رات کو دکھائی گئی جبکہ
قائد اعظم کی وفات مؤرخہا ا استمبر کو رات ۱۰ بجے ہوئی تھی ۔ حضور کا سونے کا معمول عموماً رات
تقریباً گیارہ بجے کے بعد ہوتا تھا اس لیے یہ یقینی بات ہے کہ یہ رویا حضور کو قائد اعظم کی وفات
کے بعد رات کو دکھائی گئی ات کو دکھائی گئی۔ مگر سونے سے قبل تک حضور کو قائد اعظم کی وفات کی ابھی اطلاع نہیں دقائداعظم
ملی تھی ۔ پس حضور نے اس رویا کی تعبیر یہ فرمائی کہ اس رویا میں جس چیز کی شکل دکھائی گئی اس
کے دوسر تھے جس سے مراد یہ ہے کہ مسلمانوں پر دو مصیبتیں آنے والی ہیں مگر مسلمان ان دونوں
مصیبتوں کو برداشت کر جائیں گے ۔ ان میں سے ایک مصیبت تو قائد اعظم جیسے ایک عظیم لیڈر
کی وفات اور دوسری مصیبت حیدر آباد دکن پر ہندوستانی فوج کا قبضہ تھا۔
اس مضمون کے آخر پر حضور نے حیدر آباد دکن کی سلطنت کی کچھ تاریخ بیان کرتے ہوئے
فرمایا کہ حق تو یہ ہے کہ حیدر آباد دکن اپنے حالات کے لحاظ سے انڈین یونین میں ہی شامل ہونا
چاہیے تھا جس طرح کہ کشمیر اپنے حالات کے لحاظ سے پاکستان میں شامل ہونا چاہیے لیکن ان
واقعات پر کوئی جزع فزع کرنے کی بجائے مسلمانانِ پاکستان اگر مضبوط ارادے ، بلند حوصلہ
اور پختہ عزم سے کام لیں تو یقیناً پاکستان روز بروز ترقی کرتا چلا جائے گا اور دنیا کی مضبوط
ترین طاقتوں میں سے ہو جائے گا ۔
(۵) احمدیت کا پیغام
حضرت مصلح موعود نے یہ کتابچہ اکتوبر ۱۹۴۸ء میں تحریر فرمایا۔ اس کتابچہ میں احمدیت سے
متعلق اس بنیادی سوال کہ احمدیت کیا ہے اور کس غرض سے اس کو قائم کیا گیا ہے؟“‘ کا جواب
انوار العلوم جلد ۲۰
۶
تعارف کتب
تحریر فرمایا ہے جس میں نہایت ہی آسان پیرا یہ میں جماعت احمد یہ کا عقائد کے لحاظ سے تعارف
کروایا گیا ہے ۔ اس تعلق میں سب سے پہلے آپ نے مذکورہ بالا سوال کر نیوالوں کو یہ بات
سمجھائی ہے کہ احمدیت کوئی نیا مذہب نہیں ہے اور نہ ہی احمدیوں کا کوئی الگ کلمہ ہے۔ آپ نے
تحریر فرمایا کہ دنیا کے تمام مذاہب میں سے صرف اسلام کو یہ فخر اور اعزاز حاصل ہے کہ اس کا
ایک کلمہ ہے ۔ اور احمدیت چونکہ حقیقی دین ہونے کی دعویدار ہے اس لیے جماعت احمد یہ کا کلمہ
بھی وہی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش کیا۔
اس کے بعد حضور نے جماعت احمد یہ کے متعلق عقائد کے لحاظ سے بعض شکوک کا ازالہ
فرمایا جس میں ختم نبوت، ملائکہ اللہ، نجات ، احادیث، تقدیر، جہاد جیسے مسائل کے متعلق
جماعت احمدیہ کا نقطہ نظر بیان فرمایا۔
اسی طرح اس کتابچہ میں ایک نئی جماعت بنانے کی وجہ اور غرض و غایت بیان فرمائی ۔
نیز جماعت احمد یہ کے پروگرام پر روشنی ڈالی اور آخر پر احمد یوں کو دوسری جماعتوں سے علیحدہ
رکھنے کی وجہ بیان فرمائی ۔
پس یہ کتابچہ جماعت احمد یہ کے تعارف کے لحاظ سے انتہائی لاجواب ہے جسے ہمیں کثرت
سے دوسروں کو پڑھانا چاہیے۔
(۶) ہندوستان کے احمدیوں کے نام پیغام
حضرت مصلح موعود نے ۱۹۴۸ء کے جلسہ سالا نہ ہندوستان کے موقع پر ہندوستان کے
احمدیوں کے نام جو پیغام ۲۰ دسمبر ۱۹۴۸ ء کو تحریر کر کے ارسال فرمایا اس پیغام کو اب انوار العلوم
کی اس جلد نمبر ۲۰ میں شامل اشاعت کیا جا رہا ہے ۔
اس پیغام کے آغاز میں حضور نے اس جلسہ سالانہ کے منعقد کرنے پر جماعت احمد یہ
بھارت کو ھدیہ تبریک پیش کیا ۔ اس کے بعد فرمایا کہ جماعتیں صدمات میں سے گزرے بغیر کبھی
بڑی جماعتیں نہیں بن سکتیں ۔ (حضور کا اس میں دراصل پارٹیشن کی طرف اشارہ تھا) پارٹیشن کے
نتیجہ میں جو جماعتی نقصان ہوا اُس کے ذکر کے بعد حضور نے ہندوستان کے احمدیوں کو اُس وقت
انوار العلوم جلد ۲۰
۷
تعارف کتب
کے حالات کے پیش نظر ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ:۔
پس آپ لوگ اب اپنی نئی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے نئے سرے سے اپنے
دفاتر کی تنظیم کریں اور ہندوستان کی باقی جماعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے اور زندہ
رکھنے کی کوشش کریں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان کو بڑھانے اور پھیلانے کی کوشش
کریں۔ وہ تمام اغراض جن کے لئے احمد یہ جماعت قائم کی گئی تھی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتابوں میں لکھی ہوئی موجود ہیں ۔ ان اغراض کو سامنے رکھ کر
صد را نجمن احمد یہ کی تنظیم کریں اور تمام ہندوستان کی جماعتوں کے ساتھ خط و کتابت
کر کے ان کو منظم کریں اور پھیلنے پھولنے میں مدد دیں ۔“
66
انوار العلوم جلد ۲۰
1
اپنے فرائض کی ادائیگی میں رات دن منہمک رہو
اپنے فرائض کی ادائیگی میں رات دن
منہمک رہو
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني