اپنے فرائض کی ادائیگی میں رات دن منہمک رہو
انوارالعلوم (جلد 20), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۵
اپنے فرائض کی ادائیگی میں رات دن منہمک رہو
ہو چکی ہوں اب آپ کو مجھے قتل کرنے کا اختیار نہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور
فرمایا ہاں اب تم پر کوئی گرفت نہیں ہو سکتی ۔سے
غرض وہ قوم جو بجھتی تھی کہ آپ نے سب خداؤں کو کوٹ کر ایک خدا بنالیا ہے ان میں اتنا
تغیر پیدا ہو گیا کہ ہندہ جیسی عورت نے کہا کہ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ خدا ایک نہیں ۔ اسی طرح ہم
سمجھتے ہیں کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جب تمام دنیا صداقت اسلام کی قائل ہو جائے گی ۔ اب تو یہ
حالت ہے کہ ایک مسلمان اپنی عملی کمزوریوں کی وجہ سے دوسروں کے سامنے شرمندہ ہو جاتا ہے
لیکن ایک دن آئے گا جبکہ یورپین اقوام بھی ان احکام کو تسلیم کریں گی النَّاسُ عَلَى دِينِ
مُلُوكِهِمْ لوگ بادشاہوں کے مذہب کے تابع ہوتے ہیں بے شک کچھ لوگ وہ بھی ہوتے ہیں
جو نقال ہوا کرتے ہیں ۔ جیسے شروع شروع میں مسلمان آئے تو ہندو بھی فارسی بولنے میں فخر
محسوس کرتے تھے ۔ اسی طرح جیسا کوئی فیشن ہو جائے لوگ بھی وہی اختیار کر لیتے ہیں ۔ اُس
وقت ہندوؤں نے بھی داڑھیاں رکھ لی تھیں مگر جب انگریزوں کا زمانہ آیا تو داڑھی منڈوانا
شروع کر دی ۔ چھوٹے کوٹ پہنے شروع کر دیئے ۔
جب اسلام غالب آئے گا تو ہر انسان اس بات میں فخر محسوس کرے گا کہ وہ اسلام کی تعلیم
پر عمل کرے لیکن جب تک اسلام غالب نہیں آتا ہمیں بڑی بڑی قربانیاں کرنی پڑیں گی اور اپنے
نفسوں کو مارنا ہوگا ۔ جب تک ہم اپنے نفسوں کو مار کر موجودہ رسم و رواج کے خلاف اپنے آپ کو
نہیں اُبھاریں گے، دریا کی دھار کے خلاف تیرنے کی کوشش نہیں کریں گے ، ملامت کی تلوار
کے نیچے، ہنسی اور مذاق کی تلوار کے نیچے ، سیاسی لوگوں کے سیاسی اعتراضات کی تلوار کے نیچے،
مذہبی اور فلسفی لوگوں کے اعتراضات کی تلوار کے نیچے اپنا سر رکھنے کے لئے تیار نہیں ہوتے اُس
وقت تک اس عظیم الشان مقصد کے پورا کرنے کی ہمیں امید نہیں رکھنی چاہئے ۔ دنیا میں آج تک
کوئی قوم ایسی نہیں گذری جس نے صرف میٹھی میٹھی باتوں سے دنیا کو فتح کر لیا ہو۔ قو میں ہمیشہ
مصیبتوں اور ابتلاؤں کی تلواروں کے سایہ تلے بڑھتی اور ترقی کرتی ہیں اور انہیں لوگوں کے
اعتراضات برداشت کرنے پڑتے ہیں ۔ پس اپنے آپ کو اس فتح کا اہل بناؤ ۔ جب تک آپ
لوگ خدا اور اس کے رسول کے دیوانے نہیں بن جاتے ، جب تک موجودہ فیشن اور رسم و رواج
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۶
اپنے فرائض کی ادائیگی میں رات دن منہمک رہو
کو کچلنے کے لئے تیار نہیں ہو جاتے اُس وقت تک اسلامی احکام کو ایک غیر مسلم کبھی بھی قبول
کرنے کے لئے تیار نہیں ہوگا ۔
انگلینڈ سے مجھے ایک غیر مسلمہ کا خط آیا ۔ وہ احمدی تو ہو چکی ہے مگر تعلیم ابھی کم ہے۔ وہ
ہمارے مبلغ کے متعلق لکھتی ہے کہ جب میں ان کے لیکچر میں جاتی ہوں تو جو کچھ وہ کہتے ہیں میں
سمجھتی ہوں کہ یہ ناممکن ہے ، اسے کیسے قبول کیا جا سکتا ہے مگر جب میں ان کے جوش اور ان کے
چہرہ کی حالت دیکھتی ہوں تو مجھے یقین ہو جاتا ہے اور میرا دل تسلی پا جاتا ہے کہ آخر یہ ہو کر رہے
گا ۔ غرض جب لوگ ہمارے عزم کو دیکھ کر ہمارے اندر سنجیدگی اور جوش دیکھیں گے تو وہ انہیں
خود بخود ماننے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
پس پہلے اپنے اندر جوش اور سنجیدگی پیدا کرنی چاہئے پھر ہم دوسروں کی توجہ کو بھی پھیر
سکیں گے اور وہ سمجھ لیں گے کہ اسلام کی باتیں سچی ہیں اور وہ ان پر سچے دل سے غور کرنے کے
لیے تیار ہو جائیں گے اور پھر اسلام اُس مقام پر پہنچ جائے گا جس پر آج سے تیرہ سو سال پہلے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہنچایا تھا۔
ناطقين بالضاد: ض بولنے والے
ص: ۶
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۹۴ تا ۹۶ مطبوعہ بیروت ۱۳۲۰ھ
( الفضل ۱۱ اکتوبر ۱۹۶۱ء )
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۷
دیا چه تفسیر القرآن
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
دیبا چه تفسیر القرآن