تفسیری نوٹ لکھنے کی وجوہ
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۱
دیبا چه تفسیر القرآن
کے نزدیک بلکہ عربی بولنے والے غیر مذاہب کے لوگوں کے نزدیک بھی مسلمہ ہیں حاشیہ
میں دیئے ہیں تا کہ ایک عربی سے ناواقف آدمی بھی یہ معلوم کر سکے کہ جو ترجمہ ہم نے کیا
ہے وہ خواہ کسی دوسرے کے نزدیک قابل قبول نہ ہو، مگر ہے عربی لغت کے عین مطابق ۔
اور بغیر کسی قرآنی دلیل کے جس سے معلوم ہو کہ اس جگہ اس لفظ کو ان معنوں میں
قرآن کریم نے استعمال نہیں کیا یا بغیر شواہد لغت عربیہ کے اسے رڈ کرنے کا کسی کو حق
حاصل نہیں ۔
تفسیری
ترجمہ کے متعلق اس قدر تشریح کے بعد اب ہم تشریحی
ی نوٹ لکھنے کی وجوہ نوٹوں کے متعلق کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ اس میں کوئی
شک نہیں کہ درجنوں تفسیریں قرآن کریم کی اس وقت تک لکھی جا چکی ہیں اور شاید ان کی
موجودگی میں کسی نئی تفسیر کی ضرورت نہ سمجھی جائے لیکن ان تفسیروں کی موجودگی کے باوجود ہم نے
یہ تفسیری نوٹ لکھے ہیں اس کی وجوہ مندرجہ ذیل ہیں :۔
(1) جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے عربی زبان کے الفاظ وسیع معانی رکھتے ہیں لیکن ترجمہ میں صرف
ایک ہی معنی کا خیال رکھا جا سکتا ہے اس لئے ضروری تھا کہ نیچے نوٹ دیئے جاتے تا کہ
بعض اور اہم معانی پر بھی روشنی پڑ جاتی ۔
(۲) قرآن کریم کی تمام اہم اور مفصل تفسیر میں جو اس وقت تک لکھی گئی ہیں عربی زبان میں ہیں
اور ظاہر ہے کہ جو لوگ قرآن کریم کی عبارت کو نہیں سمجھ سکتے وہ اس کی تفاسیر سے بھی فائدہ
نہیں اُٹھا سکتے ۔
(۳) جو نوٹ تفسیری رنگ میں قرآن کریم کے تراجم کے حواشی میں غیر مسلم مترجموں نے لکھے
ہیں وہ:
(الف) مخالفین اسلام کی کتب سے متاثر ہو کر لکھے گئے ہیں ۔
(ب) ان لوگوں کو عربی زبان کا یا تو بالکل علم نہ تھا یا بہت ہی کم علم تھا اس وجہ سے معتبر اور
مفصل تفسیروں سے وہ فائدہ نہیں اُٹھا سکے۔ چنانچہ مغربی زبانوں میں جس قدر تراجم
ہیں ان میں سے کسی ایک کے حواشی میں بھی قرآن کریم کی معتبر اور مفصل تفاسیر میں
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۲
دیبا چه تفسیر القرآن
سے کسی کا بھی حوالہ نہیں آتا ، صرف ادنی اور عوام الناس کی دلچسپی کے لئے لکھی ہوئی
تفاسیر کا حوالہ آتا ہے اور اگر کسی بڑی تفسیر کا حوالہ ہوتا ہے تو کسی دوسری تفسیر سے نقل
کیا ہوا ہوتا ہے خود اس کتاب کو پڑھ کر استفادہ کیا ہوا نہیں ہوتا ۔
(۴) کسی علمی کتاب کو سمجھنے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ نہ صرف اُس زبان کا علم ہو جس میں وہ
کتاب لکھی ہوئی ہے، نہ صرف اُن تفاسیر پر عبور ہو جو اس زبان یا علم کے ماہروں نے لکھی
ہیں بلکہ خود اُس کتاب کا بھی اس قدر گہرا مطالعہ ہو کہ اس کی اپنی اصطلاحات اور
محاورات اور ان اصول کا علم حاصل ہو جائے جن کے گرد اُس کی تعلیم کی فروغ چکر کھاتی
ہیں ۔ اگر یہ علم نہ ہو تو تفسیروں کی مدد سے بھی کوئی شخص صحیح ترجمانی نہیں کر سکتا۔ چونکہ یہ
درجہ کسی مغربی مترجم یا شارح قرآن کو حاصل نہ تھا اس لئے ان کے نوٹ بعض دفعہ مضحکہ
خیز حد تک جا پہنچتے ہیں ۔
(۵) ہر زمانہ اپنے ساتھ نئے علوم لاتا ہے ۔ ان علوم کی ہر علمی کتاب کی تعلیم ایک نئی تنقید کا شکار
ہوتی ہے اور اس کے مطالب یا زیادہ واضح ہو جاتے ہیں یا زیادہ مشکوک ہو جاتے ہیں ۔
قرآن کریم بھی اس کلیہ سے مستثنی نہیں ہو سکتا۔ پس موجودہ زمانہ کے علوم کو مد نظر رکھتے
ہوئے اس کی تفسیر ضروری تھی تا معلوم ہو سکے کہ وہ موجودہ علوم کی روشنی میں اپنی ہا دیا نہ
شان کس حد تک قائم رکھ سکا ہے یا اس کی شان کس حد تک آگے سے بھی زیادہ روشن
ہو گئی ہے ۔
جب قرآن کریم کی پہلی تفاسیر لکھی گئیں اُس وقت عربی زبان میں مکمل بائبل موجود نہ تھی
بلکہ اُس کے جن ٹکڑوں کے تراجم عربی زبان میں ہوئے تھے وہ بھی مفسرین کی دسترس سے
باہر تھے اس وجہ سے پرانے مفسرین نے قرآن کریم کے ان مضامین کی طرف جن میں
موسوی سلسلہ کی تاریخ کی طرف اشارہ ہے صرف اپنے علم کے مطابق روشنی ڈالی ہے، جو
بعض دفعہ نہایت مایوس کن اور بعض دفعہ مضحکہ خیز ہو جاتی ہے۔ مغربی مصنفین ان کی
غلطیوں کو قرآن کریم کی طرف منسوب کر کے ہنسی اُڑاتے ہیں حالانکہ ان مفسروں نے جو
کچھ لکھا بائبل کو پڑھ کر نہیں لکھا بلکہ یہودی اور مسیحی علماء سے پوچھ کر لکھا تھا ۔ بعض دفعہ اُن
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۳
دیباچه تفسیر القرآن
علماء نے بائبل کی بجائے اپنی روایات کی کتب سے انہیں مضمون بتا دیئے اور بعض دفعہ ان
کی ناواقفیت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ان سے تمسخر کیا۔ بیشک ان پر اعتبار کر کے ان
مفسرین نے سادگی اور بے احتیاطی کا اظہار کیا لیکن اُس بات سے اُس زمانہ کے یہودی
اور مسیحی علماء کی دیانت اور اُن کے تقوی پر جو زد پڑتی ہے وہ بھی نظر انداز نہیں کی جاسکتی ۔
پس موجودہ مغربی مصنفین کو قرآن کریم کے مفسرین پر ہنسی اڑانے کی بجائے خود اپنے آباء
کی دیانت پر ماتم کرنا چاہئے ۔ اب جبکہ بائبل کے علوم ہر کس و ناکس کے لئے ظاہر ہو گئے
ہیں اور عبرانی ، لاطینی اور یونانی کتب بھی مسلم علماء کی دسترس میں ہیں اس لیے موقع پیدا
ہو گیا ہے کہ نئے رنگ میں ان مضامین پر روشنی ڈالی جائے جو قرآن کریم میں موسوی
سلسلہ اور بائبل کے متعلق بیان ہوئے ہیں ۔
(۶) پرانے زمانہ میں مختلف مذاہب کے درمیان اعمال کے متعلق تعلیمی برتری کا مقابلہ بہت کم
تھا ، بلکہ رسم و رواج اور عقائد کی بحث تک علماء کی گفتگو محدود رہتی تھی ۔ اس وجہ سے قرآن کریم
کی وہ تعلیم جو اخلاقی، تعلیمی ، اقتصادی، سیاسی اور تعامل باہمی کے امور کے متعلق تھی
زیر بحث نہ آتی تھی ۔ آج دنیا کی توجہ ان امور کی طرف زیادہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ
اس کمی کو پورا کرنے کے لئے قرآن کریم کی ایسی تفسیر پیش کی جائے جس میں ان اُمور کے
متعلق جو اس کی تعلیم ہے اس پر زیادہ روشنی ڈالی جائے ۔
(۷) قرآن کریم چونکہ الہامی کتاب ہے اس میں آئندہ زمانہ کی پیشگوئیاں بھی ہیں ۔ جن کے
متعلق صحیح روشنی اُسی وقت ڈالی جاسکتی ہے جبکہ وہ پوری ہو چکی ہوں ۔ اس لئے بھی ضروری
تھا کہ اس زمانہ میں نئی تفسیر پیش کی جائے جو اس وقت پوری ہو چکنے والی پیشگوئیوں کو
ظاہر کرے۔
(۸) قرآن کریم کی تعلیم سب مذاہب اور فلسفوں پر حاوی ہے اور وہ سب مذاہب کی اچھی
تعلیموں پر مشتمل ہونے کے علاوہ ناقص کا نقص بھی ظاہر کرتی ہے اور نامکمل کو مکمل بھی کرتی
ہے۔ ابتدائی زمانہ اسلام کے مفسرین کو چونکہ ان مذاہب اور ان فلسفوں کا علم نہ تھا وہ ان
کے متعلق قرآنی تعلیم کو صحیح طور پر اخذ نہیں کر سکے ۔ اب وہ سب پوشیدہ علوم ظاہر ہو چکے