قرآن کریم کی ضرورت

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۴
دیبا چه تفسیر القرآن
ہیں اور قرآن کریم کے وہ حصے جو ان کے متعلق ہیں اس کے عارفوں پر روشن ہو گئے ہیں
پس اس زمانہ میں پرانی تفسیروں کی اس کمی کو پورا کرنا بھی ایک اہم ضرورت ہے ۔
ہم سمجھتے ہیں کہ وجوہات مندرجہ بالا کی موجودگی میں یہ ترجمہ اور تفسیر جو ہم پیش کر رہے ہیں
صرف نا قابل اعتراض ہی نہیں بلکہ ایک اہم ضرورت کو پورا کر رہا ہے، ہم اسے پورا کر کے اپنا
حق ادا کر رہے ہیں ۔
ہم امید کرتے ہیں کہ جو لوگ ہمارے پیش کردہ ترجمہ اور تفسیر کو غور سے پڑھیں گے اور
تعصب سے آزاد ہو کر اس کا مطالعہ کریں گے وہ اسلام کو ایک نئے زاویہ سے دیکھنے پر مجبور
ہوں گے اور اُن پر ثابت ثابت ہو جائے گا کہ اسلام نقائص سے پر مذہب نہیں جیسا کہ م کہ مغربی مصنفوں
نے پیش کیا ہے بلکہ وہ روحانی علم کا ایک خوبصورت باغ ہے جس میں سیر کرنے والا ہر قسم کی
خوشبو اور ہر قسم کے حسن کے نظارہ سے مستفیض ہوتا ہے اور وہ اُس آسمانی جنت کا ایک مکمل ارضی
نقشہ ہے جس کا وعدہ سب مذاہب کے بانی دیتے چلے آئے ہیں ۔
قرآن کریم کی ضرورت آج سے قریب سوا تیرہ سو سال پہلے جب قرآن کریم نازل
ہوا دنیا میں اور بھی بہت سے مذاہب اور بہت سی کتابیں
موجود تھیں ۔ عرب کے ارد گرد عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید دونوں کے ماننے والے پائے
جاتے تھے ۔ خود بعض عرب بھی عیسائی ہو چکے تھے یا عیسائیت کی طرف رغبت رکھتے تھے ۔
اسی طرح بعض عرب یہودیوں کے مذہب میں بھی شامل ہوتے رہتے تھے ، چنانچہ مدینہ کا
کعب بن اشرف یہود مدینہ کا سردار مشہور دشمن اسلام اور اس کا باپ ایسے ہی لوگوں میں سے
تھے ۔ کعب کا باپ طی قبیلہ سے تھا۔ یہود سے اسے ایسی عقیدت ہوئی کہ ابو رافع بن ابی حقیق
یہودی نے اس سے اپنی لڑکی کی شادی کر دی اور اس یہودی لڑکی کے بطن سے کعب پیدا ہوا ہے
مکہ مکرمہ میں علاوہ عیسائی غلاموں کے خود مکہ کے بعض باشندے بھی عیسائیت کی
طرف رغبت رکھتے تھے ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی بیوی حضرت خدیجہ کے
بھائی ورقہ بن نوفل نہ صرف یہ کہ عیسائی عقائد رکھتے تھے بلکہ انہوں نے کچھ عبرانی بھی سیکھی تھی
اور وہ عبرانی انا جیل سے عربی میں ترجمہ کرتے تھے ۔ بخاری میں لکھا ہے كَانَ إِمْرَأَ قَدْ

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۵
دیا چه تفسیر القرآن
تَنَصَّرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَكَانَ يَكْتُبُ كِتَابَ الْعِبْرَانِي فَيَكْتُبُ مِنَ الْإِنْجِيلِ بِالْعِبْرَانِيَّةِ
مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكْتُب کے یعنی ورقہ بن نوفل نے جاہلیت میں عیسائیت اختیار کر لی تھی اور وہ
عبرانی سے عربی میں اناجیل کا ترجمہ کیا کرتے تھے ۔
عرب کے دوسرے کنارے پر ایرانی آباد تھے اور وہ بھی ایک نبی اور ایک کتاب کے
ماننے والے تھے ۔ زرتشت نبی کی کتاب ژند اوستا گوانسانی دستبرد کا شکار ہو چکی تھی لیکن تاہم
لاکھوں انسانوں کا مرجع عقیدت بنی ہوئی تھی اور ایک زبر دست حکومت اس کے قانون کی اتباع
کی مدعی تھی ۔ ہندوستان میں وید ہزاروں سالوں سے لوگوں کی عقیدت کا مرجع بنے ہوئے تھے
اور کرشن جی کی گیتا اور بدھ کی تعلیم مزید برآں تھیں ۔ چین میں کنفیوشس ازم کا زور تھا اور ازم
بدھ مذہب بھی اپنے پاؤں پھیلا رہا تھا ان کتابوں اور ان تعلیموں کے ہوتے ہوئے کیا کسی نئی
کتاب کی ضرورت تھی ؟ یہ ایک سوال ہے جو قرآن کریم کے دیکھتے ہی ہر شخص کے دل میں پیدا
ہوتا ہے یا پیدا ہونا چاہئے ۔ اس سوال کا جواب کئی رنگ سے دیا جا سکتا ہے۔
اول: کیا یہ اختلاف مذاہب خود اس بات کی دلیل نہ تھا کہ ان سب مذاہب کو متحد کرنے کے
لئے کوئی اور مذہب آنا چاہئے؟
دوم: کیا انسانی دماغ اسی طرح ارتقاء کی منزلوں کو طے کرتا ہوا نہیں جا رہا تھا جس طرح انسانی
جسم نے کسی زمانہ میں ارتقاء کی منزلیں طے کی تھیں ۔ پھر کیا جس طرح جسم کی ارتقائی
منزلیں ایک مقام پر پہنچ کر ایک مستقل صورت اختیار کر گئیں اسی طرح کیا روح اور دماغ
کے لئے بھی ضروری نہ تھا کہ وہ ارتقائی منزلیں طے کرتے ہوئے ایک ایسی منزل پر پہنچے
جو انسانی پیدائش کا مقصود تھی ؟
سوم: کیا پہلی کتب میں کوئی ایسا نقص تو نہیں آگیا تھا جس کی وجہ سے دنیا کو شدید طور پر ایک نئی
کتاب کی ضرورت محسوس ہورہی تھی اور قرآن کریم اس ضرورت کو پورا کرنے والا تھا ؟
چهارم: کیا سابق مذاہب اپنی تعلیم کو حتمی اور آخری قرار دے رہے تھے یا وہ خود بھی ایک ارتقاء
کے قائل تھے اور روحانیت کی ترقی کے لئے ایک ایسے نقطہ کی خبر دے رہے تھے جس پر جمع
ہو کر بنی نوع انسان کو انسانی پیدائش کا مقصد حاصل کر
نا تھا ؟

آج 10 میں سے 10 باقی